حضرت بھائی عبدالرحیم صاحبؓ سکھوں کی قوم میں سے ہونے کے باوجود توحید پرستی کے شیدائی تھے۔ چنانچہ اکیس سال کی عمر میں جب فوج کی ملازمت کے دوران آپؓ کا تعلق سردار سندر سنگھ صاحب سے ہوا تو انہوں نے آپؓ کو قبول احمدیت کی ترغیب دی۔ کئی بار دونوں کے درمیان مذہبی بحث […]
حضرت سید میر محمد اسحٰق صاحبؓ کی ولادت 8؍ستمبر 1890ء کو لدھیانہ میں حضرت میر ناصر نواب صاحبؓ کے ہاں ہوئی جو 1894ء میں قادیان میں مستقل سکونت اختیار کرچکے تھے۔حضرت میر محمد اسحق صاحب بہت غریب پرور، مسکین صفت، اعلیٰ درجہ کے متبّحر عالم اور عاشقِ رسولﷺ تھے۔ آپؓ کے بارے میں یہ تفصیلی […]
حضرت ملک غلام فرید صاحبؓ 1896ء میں کنجاہ ضلع گجرات میں حضرت ملک نورالدین صاحبؓ کے ہاں پیدا ہوئے۔ 1908ء میں آپؓ کو حضرت مسیح موعودؑ کی زیارت کی سعادت عطا ہوئی اور 1909ء میں قادیان میں تعلیم کا آغاز کرتے ہوئے مدرسہ احمدیہ میں داخل ہوئے۔ میٹرک کے بعد اسلامیہ کالج لاہور میں داخلہ […]
فرشتہ سیرت حضرت مولوی شیر علی صاحبؓ کی سیرۃ کے بعض واقعات روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 31؍اکتوبر1998ء میں شامل اشاعت ہیں۔ حضرت مولوی صاحبؓ کے تقویٰ کا معیار ایسا اعلیٰ تھا کہ جب مکرم چودھری مشتاق احمد باجوہ صاحب مبلغ سلسلہ برطانیہ کی اہلیہ لندن آنے سے پہلے حضرت مولوی صاحبؓ کی خدمت میں دعا کیلئے […]
حضرت حافظ روشن علی صاحبؓ کا تفصیلی ذکر خیر ماہنامہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ کینیڈا اکتوبر 1998ء میں مکرم مولانا محمد طارق اسلام صاحب کے قلم سے ایک مضمون شامل اشاعت ہے جو مکرم مولانا سلطان احمد صاحب کی ایک تصنیف کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔ اس مضمون میں بیان شدہ آپؓ کی سیرۃ کے […]
حضرت ام المومنین سیدہ نصرت جہاں بیگم صاحبہؓ کے والد حضرت میر ناصر نواب صاحبؓ کا ذکر خیر روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 3 و 6؍اکتوبر 1998ء میں ایک تفصیلی مضمون مکرم سید قمر سلیمان احمد صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے جس میں تحریر شدہ اضافی واقعات و حالات ذیل میں پیش کئے جاتے ہیں۔ […]
حضرت میاں عبدالعزیز صاحبؓ فروری 1890ء میں محترم پیر میاں عدل دین صاحب کے ہاں پیدا ہوئے- ستمبر 1905ء میں آپؓ کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بیعت کی سعادت عطا ہوئی اور 3؍ستمبر 1979ء کو آپؓ نے وفات پائی- روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 19 و 20 اگست 1998ء میں آپؓ کا ذکر خیر مکرم […]
حضرت مولانا محبوب عالم صاحبؓ ضلع گجرات پنجاب کے علاقہ سے کشمیر میں آئے تھے اور درس و تدریس کا مشغلہ رکھتے تھے- آپؓ وجیہہ، بارعب اور دلیر آدمی تھے- صاحب کشف و رؤیا اور مستجاب الدعوات تھے- لوگ آپؓ کو ولی اللہ کہہ کر پکارتے تھے- ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ ربوہ ستمبر و اکتوبر 1998ء میں […]
حضرت مولانا ذوالفقار علی خانصاحبؓ گوہر کی زندگی اور شاعری کے بارے میں ایک مضمون مکرم راشد متین احمد صاحب کے قلم سے ماہنامہ ’’خالد‘‘ ربوہ اگست 1998ء میں شامل اشاعت ہے- 1900ء میں آپؓ نے حضرت مسیح موعودؑ کی خدمت میں بیعت کا خط لکھ دیا اور پھر مئی 1904ء میں قادیان تشریف لے […]
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مخلص صحابی اور انگلستان کے پہلے مبلغ حضرت چودھری فتح محمد سیال صاحبؓ کا ذکر خیر مکرم مرزا محمد اقبال صاحب کے قلم سے روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 4؍اگست 1998ء میں شامل اشاعت ہے- آپؓ 1887ء میں جوڑا کلاں ضلع قصور کے ایک بڑے زمیندار حضرت چودھری نظام الدین صاحبؓ […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 30؍جولائی 1998ء میں حضرت شیخ محمد احمد مظہر صاحب اپنے ایک مضمون میں تحریر فرماتے ہیں کہ حضرت مرزا بشیر احمد صاحبؓ اپنے اوصاف اور اخلاق کریمہ کی وجہ سے ایسے انسان تھے جو احسن التقویم کا زندہ نمونہ تھے- اسی وجہ سے آپؓ حضرت مصلح موعودؓ کے معتمد علیہ رفیق اور […]
حضرت حافظ سید مختار احمد صاحب شاہجہانپوری رضی اللہ عنہ کے ذکر خیر پر مشتمل ایک مضمون، بقلم حضرت شیخ محمد احمد مظہر صاحب ، روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 3؍جولائی 1998ء میں شامل اشاعت ہے- حضرت شیخ صاحب بیان فرماتے ہیں کہ حضرت حافظ صاحب شاہجہانپور کے ایک مشہور عالی خاندان کے فرد اور حضرت حافظ […]
14؍جولائی 1903ء کو حضرت صاحبزادہ عبداللطیف صاحبؓ کو کابل کی سرزمین پر نہایت ظالمانہ طریق پر سنگسار کرکے شہید کردیا گیا- شہید مرحوم صوبہ خوست کے گاؤں سیدگاہ کے رہنے والے تھے اور خوست کے رئیس اعظم تھے- آپؓ تمام علوم مروّجہ کے عالم تھے اور قرآن و حدیث کے مدرس تھے- کئی ہزار حدیثیں […]
حضرت ڈاکٹر میر محمد اسماعیل صاحبؓ کی دعاؤں کے ذاتی تجربات کی کچھ مثالیں روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ یکم ستمبر 1998ء میں شائع ہوئی ہیں- آپؓ بیان فرماتے ہیں کہ شفائے امراض کی لائن میں تو مَیں نے اس قدر عجائبات خدا تعالیٰ کے فضلوں اور دعا کی قبولیت کے دیکھے ہیں کہ کوئی شمار نہیں- […]
حضرت میر ناصر نواب صاحب دہلوی سلسلہ احمدیہ میں ایک نہایت بلند پایہ اور خدا نما شخصیت ہیں۔ آپؓ کا تعلق دہلی کے شہرہ آفاق صوفی حضرت خواجہ میر دردؒ کے گھرانہ سے ہے۔ آپؓ کو حضرت امام الزمان مسیح موعودعلیہ السلام کے خسر ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ آپؓ بیان کرتے ہیں کہ: ’’میں […]
حضرت مولاناغلام رسول صاحب راجیکیؓ نے قادیان میں ایک مکان بنوایا جس کے لئے قرضہ ایک احمدی دوست مکرم صاحب خان صاحب نون سے حاصل کیا ۔ جب حضرت مولوی صاحبؓ نے قرضہ کی رقم کی واپسی کا طریق پوچھا کہ یکمشت ادا کی جائے یا قسط وار تو مکرم خان صاحب نے کہا کہ […]
حضرت عبدالرحیم صاحبؓ عرف میاں پولا نے قریباً 93 سال کی عمر میں 2؍نومبر 1957ء کو وفات پائی۔ آپؓ کا ذکر خیر مکرم مسعود احمد جہلمی صاحب کے قلم سے روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 29؍دسمبر 1997ء میں شائع ہوا ہے۔ حضرت عبدالرحیم صاحبؓ کا آبائی گاؤں موضع بھاگی ننگل، قادیان سے تین میل کے فاصلہ پر […]
حضرت چودھری محمد خانصاحبؓ موضع گل منج ضلع گورداسپور کے نمبردار تھے۔ یہ گاؤں قادیان سے پانچ میل کے فاصلہ پر واقع ہے۔آپؓ 1871ء میں پیدا ہوئے اور نوجوانی میں ہی حضرت مسیح موعودؑ کے دستِ مبارک پر بیعت کا شرف حاصل کیا۔ آپ کے قبولِ احمدیت کا واقعہ اس طرح سے ہے کہ ایک […]
(مطبوعہ الفضل ڈائجسٹ 9 نومبر 2018ء) روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 24؍اکتوبر 2012ء میں مکرم خواجہ عبد الغفار ڈار صاحب کے قلم سے حضرت نواب محمد عبداللہ خان صاحبؓ کا ذکرخیر شامل اشاعت ہے۔ مضمون نگار رقمطراز ہیں کہ حضرت نواب محمد عبد اللہ خان صاحبؓ خاکسار کے محسن تھے۔ زمانہ طالب علمی کے ایام میں قادیان […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 5 اور 6 ستمبر 2012ء میں مکرم غلام مصباح بلوچ صاحب نے اپنے ایک مضمون میں حضرت حکیم میر حسام الدین صاحب سیالکوٹیؓ کی سیرت و سوانح پر تفصیل سے روشنی ڈالی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں اپنے مامورین کی صداقت کے نشانوں میں ایک نشان اُن کے دعویٰ سے […]
حضرت اقدس مسیح موعودؑ کے صحابہ میں رسول پور ضلع گجرات سے تعلق رکھنے والے تین ایسے بھائی بھی شامل ہیں جو اپنے تقویٰ و طہارت، بلند اخلاق اور دینی خدمات کی وجہ سے ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے یعنی حضرت قاری غلام حٰمٓ صاحب (جن کے بارہ میں مکرم غلام مصباح بلوچ صاحب کا […]
(مطبوعہ رسالہ انصارالدین ستمبر و اکتوبر2015ء) آنحضرت ﷺ کی ایک حدیث ہے کہ قیامت کے دن سات قسم کے آدمی عرش کے سایہ میں ہوں گے۔ ان میں سے ایک وہ شخص ہوگا جس کے متعلق آنحضور ﷺ فرماتے ہیں کہ رَجل ذِکْر اللہ خَالِیاً ففاضت عیناہُ وہ شخص جس کی آنکھ اللہ کو تنہائی […]
روزنامہ ’الفضل ربوہ ‘‘ 22اکتوبر 2012ء میں بلوچ قبیلہ کے سردار حضرت سردار امام بخش خان صاحب قیصرانیؓ کی سیرۃ و سوانح پر مشتمل مکرم غلام مصباح بلوچ صاحب کا ایک مضمون شامل اشاعت ہے۔ پندرھویں صدی کے ایک بلوچ حکمران سردار میر چاکر خان رند بلوچ (1468-1565ء) کے بھانجے سردار قیصر خان سے بلوچ […]
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے چہرے پر تقدّس اور انوار آسمانی کے نشانات نمایاں تھے۔ چنانچہ ’’تذکرہ‘‘ میں مذکور ایک پنجابی الہام’’عشق الٰہی وسے منہ پرولیاں ایہہ نشانی ‘‘ کے زیرعنوان ایک تفصیلی مضمون روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 19؍اکتوبر 2012ء میں مکرم عبدالقدیر قمر صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے ۔ حضرت مسیح موعود […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 21جون 2012ء میں مکرم منور احمد خورشید صاحب نے اپنے دادا حضرت میاں عبدالکریم صاحبؓ کا ذکرخیر کیا ہے۔ حضرت میاں عبدالکریم صاحب کی پیدائش محترم علی احمد صاحب کے ہاں 1880ء کے قریب فتح پور ضلع گجرات میں ہوئی۔ پرائمری تک تعلیم اپنے گاؤں سے ہی حاصل کی اور کچھ عرصہ […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 9؍جون 2012ء میں مکرم ملک منور احمد جاوید صاحب کا ایک مضمون شائع ہوا ہے جس میں حضرت چودھری سر محمد ظفراللہ خان صاحبؓ کے چند اخلاقِ حسنہ پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ ٭ جب بھی آپ نماز کے لئے دارالذکر لاہور میں تشریف لاتے تو پہلی صف میں بائیں جانب رکھی […]