خدا کے پیاروں کے لیل و نہار کا مظہر – نظم

روزنامہ ’’الفضل ‘‘ربوہ18؍جون 2009ء میں شامل اشاعت مکرم عبدالصمد قریشی صاحب کے کلام سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں: خدا کے پیاروں کے لیل و نہار کا مظہر یہ ’’الفضل‘‘ تو ہے چین و قرار کا مظہر ورق ورق پہ یہ موتی ہیں یا ستارے ہیں ہاں لفظ لفظ ہے مولیٰ سے پیار کا مظہر یہ ترجمان…

محترم روشن دین تنویر صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 18 جون 2009ء میں مکرم پروفیسر ڈاکٹر پرویز پروازی صاحب کے قلم سے محترم روشن دین تنویر صاحب کا ذکرخیر شائع ہوا ہے۔ محترم روشن دین تنویر صاحب نے اپنے قبول احمدیت کا ذکرکئی بار تحدیث نعمت کے انداز میں کیا تھا اور یہ بھی کہ احمدیت قبول کرنے سے قبل وہ…

حضرت ماسٹر احمد حسین صاحبؓ فریدآبادی

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 18جون 2007ء میں مکرم غلام مصباح بلوچ صاحب کے قلم سے حضرت ماسٹر احمد حسین صاحبؓ فرید آبادی کے بارہ میں ایک تفصیلی مضمون شامل اشاعت ہے۔ حضرت احمد حسین صاحبؓ ولد شیخ غلام حسین صاحب قریشی دہلی کے مضافاتی علاقے فریدآباد کے رہنے والے تھے۔ آپ کے چھ بھائی اور چار…

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ کا صد سالہ خلافت جوبلی نمبر

A3 سائز کے دو صد سے زائد صفحات پر مشتمل 3؍دسمبر 2008ء کا روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ کا پرچہ صدسالہ جوبلی نمبر کے طور پر ایک خصوصی اشاعت ہے۔ اس شمارہ میں خلافت احمدیہ کے حوالہ سے نہایت عمدہ مضامین، خلفاء کرام کے حالات زندگی اور سیرۃ پر روشنی ڈالنے والے تاریخی واقعات، نایاب تصاویر اور…

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ کا خلافت نمبر

A3 سائز کے 32 صفحات پر مشتمل 28؍مئی 2008ء کا روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ خلافت احمدیہ کے حوالہ سے خصوصی اشاعت کے طور پر شائع ہوا ہے۔ اس شمارہ میں صدسالہ خلافت جوبلی کے موقع پر حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ کا پیغام شائع کیا گیا ہے۔ اسی طرح موضوع کی مناسبت سے چند مضامین،…

محترم رشید احمد چودھری صاحب کی وفات

محترم چودھری رشید احمد صاحب یکم دسمبر 1934ء کو مکرم چودھری بشیر احمد صاحب مرحوم کے ہاں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم لاہور سے حاصل کی اور پھر تعلیم الاسلام کالج سے B.Sc کی۔ لاہور سے B.T. کرکے آپ محکمہ پولیس میں سب انسپکٹر ملازم ہوگئے۔ اسی دوران L.L.B. بھی کرلیا۔ دس سال پولیس کی ملازمت…

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ کا سالانہ نمبر 2004ء

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ کا سالانہ نمبر برائے 2004ء سیدنا حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے دورہ مغربی افریقہ کا احاطہ کئے ہوئے ہے۔ حضور انور نے اس دورہ میں جن چار ممالک (غانا، بورکینافاسو، بینن اور نائیجیریا) کا دورہ فرمایا، اُن ممالک کی تاریخ ، اُن ممالک میں احمدیت کا آغاز اور…

محترم چودھری ہدایت اللہ صاحب نمبردار

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 25؍جنوری 2003ء میں مکرم پروفیسر محمد سلطان اکبر صاحب اپنے والد محترم چودھری ہدایت اللہ صاحب کا ذکر خیر کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ آپ جون 1908ء میں حضرت چودھری مولابخش صاحبؓ نمبردار چک 35جنوبی سرگودھا کے ہاں پیدا ہوئے جنہیں 1904ء میں حضرت مسیح موعودؑ کی بیعت کی سعادت عطا ہوچکی…

محترم محمد یوسف دیوانی صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 24؍جنوری 2000ء میں محترم محمد یوسف دیوانی صاحب کا ذکر خیر کرتے ہوئے مکرم محمد اشرف کاہلوں صاحب لکھتے ہیں کہ محترم یوسف دیوانی صاحب ولد پیر مہر شاہ دیوانی صاحب 1947ء سے پہلے کشمیر سے بسلسلہ کاروبار اسکردو چلے آئے اور یہاں مستقل سکونت اختیار کرلی۔ آپ نہایت بااخلاق، ملنسار اور…

مکرم رحمت اللہ شاکر صاحب

مکرم رحمت اللہ شاکر صاحب 1901ء کے اوائل میں فیض اللہ چک ضلع گورداسپور میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد حضرت حافظ نور محمد صاحبؓ کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنے 313 صحابہ میں 58ویں نمبر پر شامل فرمایا ہے۔ محترم شاکر صاحب کی پیدائش سے پہلے ہی خدا تعالیٰ نے آپ کے…

محترم چودھری عبدالمجید طالب صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 3؍نومبر 2000ء میں مکرم شیخ طاہر احمد نصیر صاحب محترم چودھری عبدالمجید طالب صاحب کا ذکر خیر کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ آپ 1914ء میں جالندھر سے تین میل دُور واقع گاؤں وڈالہ میں پیدا ہوئے۔ 1929ء میں میٹرک کیا۔ اس دوران آپ کے بڑے بھائی محترم عبدالحمید صاحب نے احمدیت قبول…

محترم سید محمد یوسف سہیل شوق صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ یکم اپریل 2002ء میں محترم سید محمد یوسف سہیل شوق صاحب کا ذکر خیر کرتے ہوئے مکرم سید منصور احمد بشیر صاحب رقمطراز ہیں کہ مرحوم کے دادا حضرت سید محمد حسین شاہ صاحب ؓ نے پٹواری سے اپنی ملازمت شروع کی اور قانون گو ہوکر ریٹائرڈ ہوئے۔ حضرت مصلح موعودؓ کے…

محترم سید یوسف سہیل شوق صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 24؍نومبر 2001ء میں محترم سید یوسف سہیل شوقؔ صاحب کی وفات کی خبر شائع ہوئی ہے۔ آپ کو مسلسل 22 سال تک ادارہ الفضل میں خدمات بجالانے کی توفیق ملی۔ آپ 26؍نومبر 1950ء کو ننکانہ صاحب میں محترم ڈاکٹر سید محمد احمدی صاحب کے ہاں پیدا ہوئے۔ آپ کے دادا حضرت سید…

’’الفضل‘‘ ربوہ کا انڈیکس 2000ء

2000ء میں روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ میں شامل اشاعت اہم مضامین کے انڈیکس کی اشاعت ادارہ الفضل ربوہ کی بہت عمدہ کاوش ہے۔ اس انڈیکس میں جو قیمتی معلومات شامل ہیں اُن میں حضرت خلیفۃالمسیح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے 2000ء میں ارشاد فرمودہ خطباتِ جمعہ کا خلاصہ، سال بھر کے دوران اخبار کی…

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ کا سالانہ نمبر1999ء

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ نے اپنے سالانہ نمبر 1999ء کا انتساب صحابہ رسولﷺ کے نام کیا ہے۔ نہایت عمدہ مضامین اس شمارہ کی زینت ہیں اور صحابہ کرام کے روشن کردار کے ہر پہلو کو اجاگر کرنے کی کامیاب کوشش کی گئی ہے۔ آنحضرتﷺ نے فرمایا: میرے صحابہ کے دل میں اللہ ہی اللہ ہے۔ انہیں…

محترم مولانا نور محمد نسیم سیفی صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 4؍جون 1999ء میں سابق ایڈیٹر الفضل محترم مولانا نور محمد نسیم سیفی صاحب کا ذکر خیر مکرم چودھری محمد ابراہیم صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ مضمون نگار کو 1984ء کے بدنام زمانہ آرڈیننس کے بعد سے پاکستان کی مختلف عدالتوں میں محترم سیفی صاحب کی معیت حاصل رہی۔ پہلے آپ…

محترم مولانا نسیم سیفی صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 24؍مارچ 1999ء میں محترم مولانا نسیم سیفی صاحب کی وفات کی خبر کے ساتھ آپ کے مختصر حالات درج ہیں۔ آپ 1917ء میں حضرت مولوی عطا محمد صاحبؓ کے ہاں پیدا ہوئے۔ بی۔اے کرکے سرکاری ملازمت میں آئے اور 1944ء میں اپنی زندگی وقف کردی۔ مختصر دینی تعلیم کے بعد 1945ء میں…

الفضل کے ذریعہ پاک تبدیلیاں

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 18؍جون 2012ء میں مکرم عبدالسمیع خان صاحب کے قلم سے ایک مضمون شامل اشاعت ہے جس میں اخبار الفضل کے ذریعہ ہونے والی چند پاکیزہ تبدیلیوں کا ذکر کیا گیا ہے۔ ٭… مکرم چوہدری نور احمد صاحب ناصر لکھتے ہیں: میرے داداچوہدری نور محمدصاحب سفید پوش اور علا قہ کے بڑے ہی…

’’الفضل‘‘ کا اجراء

اخبار ’’الفضل‘‘ قادیان کا اجراء 18 و 19؍ جون 1913ء کو ہوا۔ اس وقت یہ حضرت صاحبزادہ مرزا محمود احمد صاحب رضی اللہ عنہ کا ذاتی پرچہ تھا اور وہی اس کے اوّلین ایڈیڑ اور پبلشر تھے۔ انہوں نے اخبار کا نام ’’فضل‘‘ تجویز کر کے حضرت خلیفۃ المسیح الاول رضی اللہ عنہ کی خدمت…

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ کی بندش

1953ء کے دورِ ابتلاء میں جب لاہور سے شائع ہونے والے روزنامہ ’’الفضل‘‘ کو بند کردیا گیا تو الفضل کے مستعد عملہ نے خدام الاحمدیہ کراچی کے ترجمان پندرہ روزہ ’’المصلح‘‘ کے ذریعہ نظام اور افراد کا رابطہ بحال رکھا۔ ’’المصلح‘‘ کے عملہ ادارت( جس میں محترم فیض چنگوی صاحب اور محترم تاثیر احمدی صاحب…