اک ہمت سے بیدار ہیں ہم – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 8 ستمبر 2010ء میں مکرم ناصر احمد سید صاحب کا کلام شامل اشاعت ہے۔ اس کلام میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: اک ہمت سے بیدار ہیں ہم ہر جذبے سے سرشار ہیں ہم ہم بوجھ اٹھانے والے ہیں اس دھرتی کے معمار ہیں ہم تنویر افق پر جس کی ہے اس…

اشک کا بحرِ بیکراں دے دے – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 24؍اگست 2010ء میں مکرم محمد طاہر ندیم صاحب کی ایک غزل شائع ہوئی ہے۔ اس غزل میں سے انتخاب پیش ہے: اشک کا بحرِ بیکراں دے دے درد کو کوئی تو زباں دے دے زندگی اس پہ رشک کرتی ہے تیری دہلیز پہ جو جاں دے دے تُو تو مالک ہے تُو…

دعا سے جسم کو جاں کو سنوارا – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 24؍اگست 2010ء میں مکرم مبشر احمد محمود صاحب کا یہ قطعہ شامل اشاعت ہے: دعا سے جسم کو جاں کو سنوارا سر مقتل فقط ربّ کو پکارا ہمارے ایک حرفِ التجا کو ’’ترستا رہ گیا قاتل ہمارا‘‘

روزِ ازل سے ہے یہاں موت و فنا کا سلسلہ – غزل

روزنامہ 30 اگست 2010ء میں مکرمہ صاحبزادی امۃالقدوس صاحبہ کی ایک غزل شائع ہوئی ہے۔ اس غزل میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: روزِ ازل سے ہے یہاں موت و فنا کا سلسلہ سنتے ہیں اس جہاں میں ہے جاری بقا کا سلسلہ دنیا کی ساری نعمتیں سامنے اس کے ہیچ ہیں مولا ہمیں تو…

خلافت سے منور ہوگئی ہے – نظم

ماہنامہ ’’النور‘‘ جون۔جولائی 2010ء میں مکرم ناصر احمد سید صاحب کی ایک نظم شامل اشاعت ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب پیش ہے: خلافت سے منور ہوگئی ہے زمیں جنّت کا منظر ہوگئی ہے خلافت ہی شہادت ہے ہماری صدی اِک جس کے اوپر ہوگئی ہے بہت مسرور ہیں مسرورؔ سے ہم فضائے دل معطر…

ہجر کے ہر درد کا درمان ہے رمضان میں – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 31؍اگست 2010ء میں مکرمہ ارشاد عرشی ملک صاحبہ کی رمضان المبارک کے حوالہ سے نظم شائع ہوئی ہے۔ اس میں سے انتخاب پیش ہے: ہجر کے ہر درد کا درمان ہے رمضان میں قُربِ مولا کس قدر آسان ہے رمضان میں متقّی ہونے کا سب سامان ہے رمضان میں یہ خدا کا…

عیدالفطر کے حوالہ سے دو قطعات

الفضل 9ستمبر2010ء میں مکرم عبدالکریم قدسی صاحب کے درج ذیل دو قطعات عیدالفطر کے حوالہ سے شامل اشاعت ہیں۔ گزارش یاد رکھنا کہ یتیموں کو لگانا ہے گلے عرض ہے عید کی چاہت کے طلبگاروں کو اپنی اولاد کی خوشیوں میں مگن اہلِ وطن بھول جانا نہ شہیدوں کے پریواروں کو ان کے بغیر عید…

یہ کون نیزے پہ اٹھ کر ہنسا ہے مقتل میں – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 29؍جولائی 2010ء میں مکرمہ ف۔ظہور صاحبہ کی ایک نظم ’’28مئی کے جانثاروں کے نام‘‘ شائع ہوئی ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب پیش ہے: یہ کون نیزے پہ اٹھ کر ہنسا ہے مقتل میں ہوا کے ہونٹوں پہ لوگو! یہ نام کس کا ہے؟ کھڑے ہیں دونوں جہاں اشک بار، لب بستہ…

مبارک مبارک یہ رمضاں مبارک – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 25؍اگست 2010ء میں مکرم سید اسرار احمد توقیرؔ صاحب کے قلم سے ’’رمضان مبارک ‘‘ کے عنوان سے ایک نظم شامل اشاعت ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب پیش ہے: مبارک مبارک یہ رمضاں مبارک تمہیں رحمتوں کا یہ ساماں مبارک یہ روزہ نہیں ہے دوائی ہے دل کی اسی سے تو…

نظر نہ پھیریں گے اُس حُسنِ بے مثال سے ہم – نظم

ماہنامہ ’’النور‘‘ امریکہ اگست و ستمبر 2010ء میں شہدائے لاہور کی یاد میں مکرم محمد ظفراللہ خان صاحب کی ایک نظم شائع ہوئی ہے جس میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: نظر نہ پھیریں گے اُس حُسنِ بے مثال سے ہم نہ اُٹھ سکیں گے کبھی سجدۂ وصال سے ہم کیا ہے جس نے ہمارے…

لغزش بہت بڑی ہے اگر رہ گئی نماز – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 21 ستمبر 2010ء میں مکرمہ ارشاد عرشی ملک صاحبہ کی ایک نظم شائع ہوئی ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب پیش ہے: لغزش بہت بڑی ہے اگر رہ گئی نماز پُرسش بہت کڑی ہے اگر رہ گئی نماز آسان ہے حساب نمازیں اگر درست سولی وہاں گڑی ہے اگر رہ گئی نماز…

دوپہر خوں بکف صف بہ صف ہیں گلاب – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 21؍جولائی 2010ء میں مکرم مبارک احمد عابد صاحب کا کلام شائع ہوا ہے جس میں سانحہ لاہور کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: دوپہر خوں بکف صف بہ صف ہیں گلاب ظلم کے سامنے حوصلے بے حساب آخری سانس میں بھی…

یہ خون کے چھینٹے تری معصوم جبیں پر – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 20؍اگست 2010ء میں مکرم محمود احمد شاد صاحب شہید مربی سلسلہ کی یاد میں مکرم ڈاکٹر فضل الرحمن بشیر صاحب کی ایک نظم شائع ہوئی ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب پیش ہے: یہ خون کے چھینٹے تری معصوم جبیں پر رُخسار پہ بہتے ہوئے خون کے دھارے ہونٹوں سے چھلکتا ہوا…

جہاں پہ ہم لباس ہوں گناہ اور ثواب اب – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 21؍مئی 2011ء میں مکرم محمود انور صاحب کی ایک نظم شامل اشاعت ہے جس میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: جہاں پہ ہم لباس ہوں گناہ اور ثواب اب وہاں پہ کھل سکیں گے کب خلوص کے گلاب اب دلوں میں ہیں کدورتیں زبان پر حلاوتیں لبوں کی مسکراہٹیں سراب ہی سراب…

یہ دکھ کیا ہے، یہ غم کیا ہے ، یہ انبوہِ ستم کیا ہے؟ – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 27؍جولائی 2010ء میں مکرم ڈاکٹر عبدالکریم خالد صاحب کی ایک نظم شامل اشاعت ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب پیش ہے: یہ دکھ کیا ہے، یہ غم کیا ہے ، یہ انبوہِ ستم کیا ہے؟ جو دل کو چیر کر رکھ دے وہ رودادِ الم کیا ہے جنوں آثار دن اُترا مری…

ہزاروں رحمتیں لے کر مہینوں کا اِمام آیا – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 23؍اگست 2010ء میں مکرم عامر احمدی صاحب کی رمضان المبارک کے حوالہ سے نظم شائع ہوئی ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب پیش ہے: ہزاروں رحمتیں لے کر مہینوں کا اِمام آیا مبارک دوستو یارو ، کہ پھر ماہِ صیام آیا عبادت میں نکھار آیا، طبیعت میں وقار آیا نگاہوں میں حیا…

ہدف گولیوں کے نہتّے نمازی – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 19؍اگست 2010ء میں شامل اشاعت محترم عبدالمنان ناہیدؔ صاحب کی نظم بعنوان ’’ظلم‘‘ میں سے انتخاب پیش ہے: ہدف گولیوں کے نہتّے نمازی بجز ظلم کے اس کا عنوان کیا ہے مجھے مار کر کیا مٹا دو گے مجھ کو یہ تُو نے تو سوچا ہی نادان کیا ہے ہوں سو جسم،…

رہتے ہیں ترو تازہ وہی پات شجر کے – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 26؍اگست 2010ء میں خلافت کے حوالہ سے مکرم مبارک احمد عابد صاحب کی ایک نظم بعنوان ’’سدا بہار شجر ‘‘ شائع ہوئی ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب پیش ہے: رہتے ہیں ترو تازہ وہی پات شجر کے ہر رُت میں جو ہر حال میں ہوں ساتھ شجر کے دنیا کی کڑی…

ہر آنکھ اشکبار ہے ، ہر دل ہے غمزدہ – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 16؍اگست 2010ء میں شامل اشاعت مکرم اعظم نوید صاحب کی ایک نظم میں سے انتخاب پیش ہے: ہر آنکھ اشکبار ہے ، ہر دل ہے غمزدہ لاہور میں یہ دردناک سانحہ ہوا گھر میں خدا کے ایک قیامت بپا ہوئی معصوم جانوں پر ہوا اِک ظلم بے بہا ہر سمت جوئے خون…

راحتوں کے حسیں گلستاں میں رہو – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 6؍اگست 2010ء میں شامل اشاعت، بیٹی کی رخصتی پر کہی جانے والی، مکرم عبدالصمد قریشی صاحب کی ایک دعائیہ نظم سے انتخاب پیش ہے: راحتوں کے حسیں گلستاں میں رہو تم سدا عافیت کے مکاں میں رہو سر پہ رحمت کا سایہ سلامت رہے ساتھ تیرے خدا کی حفاظت رہے بس ہمیشہ…

زمیں کی طلب نہ جہاں مانگتے ہیں – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 29؍جولائی 2010ء میں مکرم اطہر حفیظ فراز صاحب کی نظم ’’خلافت کا سائباں‘‘ شامل اشاعت ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: زمیں کی طلب نہ جہاں مانگتے ہیں نہ شہرت، نہ شہر و مکاں مانگتے ہیں حکومت کی خواہش نہ چاہت محل کی نہ دنیا کے سود و زیاں…

تم تھے سجدے میں گریاں خدا کے لئے – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 11؍اگست 2010ء میں شامل اشاعت مکرم خوشی محمد شاکر صاحب کی ایک نظم سے انتخاب پیش ہے: تم تھے سجدے میں گریاں خدا کے لئے اک اسی کی وفا اور رضا کے لئے تمہیں مل گیا خُلد میں اک مقام شہیدان لاہور تم پر سلام مبارک شہادت مبارک مقام شہیدو ہمیں آپ…

بھولے گا نہ وہ لمحۂ شورِ قیامت – نظم

ماہنامہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ کینیڈا ستمبر 2010ء میں سانحہ لاہور کے حوالہ سے مکرم مبارک احمد ظفر صاحب کا کلام شامل اشاعت ہے۔ اس کلام میں سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں: بھولے گا نہ وہ لمحۂ شورِ قیامت پھٹتا ہے جگر لکھوں جو تفصیلِ شہادت کس کس کا لہو تھا جو سرِ فرشِ عبادت بہتا تھا اٹھائے…

خُونِ دل آنکھوں میں ہے ، خون جگر آنکھوں میں ہے – نعت

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 15 مارچ 2011ء میں شامل اشاعت مکرم ڈاکٹر محمودالحسن صاحب کے نعتیہ کلام میں سے انتخاب پیش ہے: خُونِ دل آنکھوں میں ہے ، خون جگر آنکھوں میں ہے جانِ من اِک مخزنِ لعل و گہر آنکھوں میں ہے اب تو اُن کے گیسؤ و رُخ سے ہیں آنکھیں فیضیاب اب تو…

’’برفیلی دھوپ‘‘

(مطبوعہ الفضل ڈائجسٹ) مجلس انصاراللہ برطانیہ کے ماہنامہ ’’انصارالدین‘‘ برائے جنوری۔ فروری 2011ء میں فرخ سلطان محمود کے قلم سے مکرم طفیل عامر صاحب کے کلام ’’برفیلی دھوپ‘‘ پر تبصرہ شائع ہوا ہے۔ مختصر بحر میں آپ کا آسان انداز، سادہ زبان اور بے ساختہ پن تو متأثر کُن ہے ہی لیکن مضمون کی گہرائی…

وہ دلرُبا ، دل نشین چہرہ – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 24مئی 2011ء میں مکرم اعظم نویدؔ صاحب کی ایک نظم بعنوان ’’ نذر امام ‘‘ شائع ہوئی ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: وہ دلرُبا ، دل نشین چہرہ محبتوں کا امین چہرہ سبھی نگاہوں کا ایک مرکز ہر ایک دل میں مکین چہرہ نظر سے جام و سُبو…