نعمتیں مولا کی ہم کر ہی نہیں سکتے شمار – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 3؍جولائی 2006ء میں مکرمہ امۃالباری ناصر صاحبہ کی ایک نظم شائع ہوئی ہے جس میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: نعمتیں مولا کی ہم کر ہی نہیں سکتے شمار ہم پہ بارش کی طرح لطف و کرم اترے ہیں یہ جو منزل ہے یہ انعام ہے خیرات نہیں آگ اور خون کے…

دوستو! بہرِ خدا وقت کی قیمت سمجھو – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 28؍جون 2006ء میں ’’وقت کی قدر‘‘ کے عنوان سے مکرم محمد صدیق امرتسری صاحب کا کلام شامل اشاعت ہے۔ اس میں سے چند اشعار ہدیۂ قارئین ہیں: دوستو! بہرِ خدا وقت کی قیمت سمجھو وقت کی قدر کرو ، وقت غنیمت سمجھو وقت گزرا ہوا لوٹا نہیں سکتا کوئی کھوکے اک بار…

کچھ بے کلی بھی دل کی چھپائی نہ جاسکی – قادیان

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 27 مارچ 2006ء میں شائع ہونے والی مکرم ضیاء اللہ مبشر صاحب کی ایک نظم سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے۔ یہ نظم حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ کے دورۂ قادیان کے موقع پر کہی گئی۔ کچھ بے کلی بھی دل کی چھپائی نہ جاسکی کچھ لب پہ دل کی بات بھی…

ڈوبے ہوئے ہیں شور قیامت میں خشک و تر – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 7؍جون 2006ء میں مکرم عبدالمنان ناہید صاحب کی ایک طویل نظم بعنوان ’’وہ اک صدا‘‘ شائع ہوئی ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب پیش ہے: ڈوبے ہوئے ہیں شور قیامت میں خشک و تر آماجگاہِ دیو ہلاکت ہیں بام و دَر ابلیس نعرہ زن ہے جو کرنا ہے کر گزر افسانہ ہائے…

یہ واقفین زندگی بڑے ہی سخت جان ہیں – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 6؍جون 2006ء میں ’’واقفین زندگی‘‘ کے عنوان سے مکرم عبدالحمید خان شوق صاحب کی نظم شائع ہوئی ہے جس میں سے چند اشعار پیش ہیں: یہ واقفین زندگی بڑے ہی سخت جان ہیں ہزار مشکلات میں بھی حوصلے کی کان ہیں عبادتوں ریاضتوں میں رات دن لگے ہوئے یہ دیندار ، متقی…

وصیت کیا ہے اظہار تمنائے اطاعت ہے – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 3؍جون 2006ء میں ’’فرمان آرزو‘‘ کے عنوان سے مکرم جمیل الرحمٰن صاحب کا کلام شامل اشاعت ہے۔ حضور کی نظام وصیت میں شامل ہونے کی تحریک کے حوالہ سے کہی گئی اس نظم میں سے چند اشعار ہدیۂ قارئین ہیں: وصیت کیا ہے اظہار تمنائے اطاعت ہے اشارے پر ہو مُرشد کے…

بہت ارمان تھا دل میں کہ ہم دارالاماں جاتے – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 10 اپریل 2006ء میں شائع ہونے والی مکرمہ ڈاکٹر فہمیدہ منیر صاحبہ کی ایک طویل خوبصورت نظم سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے۔ یہ نظم حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے دورۂ قادیان کے موقع پر کہی گئی۔ بہت ارمان تھا دل میں کہ ہم دارالاماں جاتے اجازت ہم کو…

خدا کرے کہ کٹے زیست اس مکیں کی طرح – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 3 اپریل 2006ء میں شائع ہونے والی مکرم عبدالصمد قریشی صاحب کی نظم بعنوان ’’یارِ دلنشیں‘‘ سے انتخاب ذیل میں پیش ہے: خدا کرے کہ کٹے زیست اس مکیں کی طرح کہ جس کا قول و عمل ہو کسی امیں کی طرح رہ حیات میں دیکھے ہیں یوں تو لاکھ حسیں نہیں…

خاک سے تیری اٹھائے گا خدا تیرے حلیف – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 14؍جولائی 2006ء میں مکرم عبدالمنان ناہید صاحب کی حضرت صاحبزادہ عبداللطیف صاحب شہیدؓ سے متعلق ایک نظم ’’روح آزادی‘‘ شامل اشاعت ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: خاک سے تیری اٹھائے گا خدا تیرے حلیف تیرے خوں کے قطرہ قطرہ سے نئے عبداللطیف آج تک ہے فصلِ گل تیری…

کڑی دھوپ بھی، پر ہمارے لئے، خدا کی محبت کا سایہ رہا – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ یکم جون 2006ء میں صدسالہ جشن خلافت احمدیہ کے حوالہ سے مکرم عطاء کریم شاد صاحب کا کلام شامل اشاعت ہے۔ اس میں سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں: کڑی دھوپ بھی، پر ہمارے لئے، خدا کی محبت کا سایہ رہا لہو دے کے لَو کو بڑھاتے رہے ، چمن دل کا یوں جگمگایا…

اک آگ سی سینوں میں دہکائے ہوئے رہنا – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 3؍مئی 2006ء میں مکرم سلیم شاہجہانپوری صاحب کا خدام احمدیت سے منظوم خطاب شائع ہوا ہے۔ اس میں سے چند اشعار ہدیۂ قارئین ہیں: اک آگ سی سینوں میں دہکائے ہوئے رہنا سجدوں سے جبینوں کو چمکائے ہوئے رہنا بے چین سدا رہنا دنیا کی ضلالت پر گمراہیٔ عالم پر غم کھائے…

جو کوئے عشق میں جھولی دراز رکھتے ہیں – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 13 ؍اپریل 2006ء میں شائع ہونے والی مکرم ناصر احمد سید صاحب کی ایک نظم سے انتخاب پیش ہے۔ جو کوئے عشق میں جھولی دراز رکھتے ہیں وہ اپنے آپ کو دنیا سے باز رکھتے ہیں دلوں کا حال تو چھپتا نہیں چھپانے سے بھلا یہ اشک بھی رازوں کو راز رکھتے…

یہ خلافت کی جلوہ آرائی – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 17؍مئی 2006ء میں مکرم عبدالمنان ناہید صاحب کا کلام شامل اشاعت ہے جو آپ نے MTA پر حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ کی سنگاپور سے روانگی کا منظر دیکھ کر کہا۔ اس میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: یہ خلافت کی جلوہ آرائی جذبۂ شوق کی پذیرائی بے حجابانہ والہانہ تھی…

سنا رہے ہیں زمانے کو قرب حق کی نوید – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 31؍مئی 2006ء میں ’’اہل وقف جدید‘‘ کے عنوان سے مکرم عبدالسلام اختر صاحب کا کلام شامل اشاعت ہے۔ اس میں سے چند اشعار ہدیۂ قارئین ہیں: سنا رہے ہیں زمانے کو قرب حق کی نوید در حبیب کے خدام ، اہل وقف جدید ہیں سر بکف وہ چراغ وفا کے پروانے کہ…

انہیں زمیں سے اٹھاؤ یہ آبگینے ہیں – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 24؍جون 2006ء میں مکرم ناصر احمد سید صاحب کی ایک نظم ’’اشک کے نگینے‘‘ شائع ہوئی ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: انہیں زمیں سے اٹھاؤ یہ آبگینے ہیں شکستہ لوگ نہیں ہیں یہ سب سفینے ہیں تمام شب جو جلے ہیں نقیبِ شب بن کر انہیں کے ہاتھ…

ہر پیڑ بریدہ سر اور بوم تماشائی – نظم

ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ ربوہ اپریل 2006ء میں مکرم اظہر احمد بزمی صاحب کی ایک غزل شائع ہوئی ہے۔ اس غزل میں سے انتخاب پیش ہے: ہر پیڑ بریدہ سر اور بوم تماشائی پھر بھی یہ کہے واعظ گلشن میں بہار آئی ہر سمت کھلے مقتل مسجد ہو کہ معبد ہو یہ خونِ گلستاں ہے کہ انجمن…

خوشبو وہی ، چمن بھی وہی ، رنگِ گُل وہی – نظم

لجنہ اماء اللہ ناروے کے سہ ماہی ’’زینب‘‘ جنوری تا مارچ 2006ء میں مکرمہ طیبہ زین صاحبہ کی ایک طویل نظم شائع ہوئی ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: خوشبو وہی ، چمن بھی وہی ، رنگِ گُل وہی دیکھو تو پڑھ کے بسملو شجرہ بہار کا لمحۂ دید غور سے دیکھا…

زمیں کی ایک کروٹ نے بدل ڈالے سماں سارے – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 17؍نومبر 2005ء میں شائع ہونے والی مکرمہ ڈاکٹر فہمیدہ منیر صاحبہ کی نظم ’’زمین کی ایک کروٹ نے‘‘ سے انتخاب پیش ہے: زمیں کی ایک کروٹ نے بدل ڈالے سماں سارے زمیں کی بند مٹھی میں ہیں اب سودوزیاں سارے پلک جھپکی تو آنکھوں نے دکھا ڈالی قیامت اِک کسی گردش میں…

ہر دَور کے مہکانے کا سامان کیا ہے – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 11؍مارچ 2006ء میں ’’درد کا درمان‘‘ کے عنوان سے کہی گئی مکرم عبدالصمد قریشی صاحب کی ایک نظم سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: ہر دَور کے مہکانے کا سامان کیا ہے ہم نے ہی زمانے پہ یہ احسان کیا ہے سینچا ہے ہر اک برگ و شجر اپنے لہو سے یوں شہر…

رُخ سے کوئی حجاب ہٹاتا چلا گیا – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 16؍مئی 2006ء میں مکرم ناصر احمد سید صاحب کا کلام شامل اشاعت ہے۔ اس میں سے چند اشعار ہدیۂ قارئین ہیں: رُخ سے کوئی حجاب ہٹاتا چلا گیا میں زندگی کے بھید کو پاتا چلا گیا یہ کس کا لمس اُتر گیا میرے وجود میں یہ کس کا عکس روح میں آتا…

زندان ہجر میں کوئی روزن نہ باب تھا – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 25؍اپریل 2006ء میں شائع ہونے والی مکرم چودھری محمد علی صاحب کی ایک نظم سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: زندان ہجر میں کوئی روزن نہ باب تھا وہ حبس تھا کہ سانس بھی لینا عذاب تھا اے حسن تام! علم بھی تُو تھا ، عمل بھی تُو لوح و قلم بھی تُو…

جب ارض و سما ، نہ زمان و مکاں تھا – نعت

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 20؍مئی 2006ء میں مکرمہ ارشاد عرشی ملک صاحبہ کے قلم سے ایک نعت شامل اشاعت ہے۔ اس خوبصورت کلام سے چند اشعار ذیل میں پیش ہیں: جب ارض و سما ، نہ زمان و مکاں تھا اندھیرا خلا تھا ، دھواں ہی دھواں تھا تھی بزم عناصر عجب زلزلوں میں جب آدم…

آئی جو سر پہ شام تو مَیں نے کہی غزل – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 11؍مئی 2006ء میں شامل اشاعت مکرمہ امۃالقدوس صاحبہ کی ایک طویل غزل سے انتخاب ذیل میں پیش ہے: آئی جو سر پہ شام تو مَیں نے کہی غزل صورت میں شعر کی مرے جذبے گئے ہیں ڈھل دیکھا تجھے تو لوگ تماشا بنائیں گے اے اشکِ بے قرار کبھی آنکھ سے نہ…

یوں تو دنیا میں گلستاں ہیں بہت اور جا بجا – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 12 اپریل 2006ء میں مکرم عطاء المجیب راشد صاحب کی خلافت احمدیہ سے متعلق نظم ’’شجرعظیم‘‘ شامل اشاعت ہے۔ اس نظم سے انتخاب پیش ہے۔ یوں تو دنیا میں گلستاں ہیں بہت اور جا بجا ہر طرف ہے رنگ و بو ، اشجار ہیں بے انتہا اک شجر لیکن ہے سب اشجار…

گھات میں ہے صفِ دشمناں شہر میں – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 21؍اپریل 2006ء میں محترمہ صاحبزادی امۃالقدوس صاحبہ کے ایک ’’دو غزلہ‘‘ سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: گھات میں ہے صفِ دشمناں شہر میں ہیں ہدف اس کا خرد و کلاں شہر میں کیوں ہے لفظوں پہ قدغن لگائی گئی چیختی ہیں یہ خاموشیاں شہر میں اس کی رحمت کے صدقے کڑی دھوپ…

کون اترا ہے زمیں پر خوش خبر سب سے الگ – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 15 مارچ 2006ء میں ’’حصار عافیت‘‘ کے زیرعنوان مکرم عبدالکریم خالد صاحب کی ایک طویل نظم شامل اشاعت ہے۔ اس نظم سے انتخاب ذیل میں پیش ہے: کون اترا ہے زمیں پر خوش خبر سب سے الگ کون جس کا نام نامی معتبر سب سے الگ کون جو گمنام تھا لیکن جہاں…