مکرم سید سہیل احمد صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 15؍دسمبر 2004ء میں مکرمہ نصرت احمدنوشی صاحبہ کا اپنے والد محترم سید سہیل احمد صاحب کی یادوں کے حوالہ سے تحریر کردہ ایک مضمون شامل اشاعت ہے۔ مکرم سید سہیل احمد صاحب 15 دسمبر 1931ء کورانچی صوبہ بہار، انڈیا میں پیدا ہوئے تھے۔ آپ کے والد سید محی الدین احمد نامور وکیلوں…

زخم تازہ کر گئی باد صبائے قادیاں

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 25؍جولائی 2005ء میں قادیان میں اپنی یادوں کے حوالہ سے مکرم منیر احمد بانی صاحب کا ایک مضمون شامل اشاعت ہے۔ ٭ 1939 ء کے سالانہ جلسہ پر (جو کہ خلافت ثانیہ کا جوبلی جلسہ تھا) والد صاحب مر حوم (محترم میاں محمد صدیق بانی صاحب) کے ہمراہ جانے کی سعادت نصیب…

مکرم عبد المجید خالد بٹ صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 16مئی 2005ء میں مکرم عبدالمجید خالد بٹ صاحب کا ذکر خیر کرتے ہوئے مکرمہ زاہدہ خانم صاحبہ لکھتی ہیں کہ آپ میرے خاوند محترم بشارت الرحمٰن صاحب اسسٹنٹ وائس پریذیڈنٹ نیشنل بینک آف پاکستان کے ساتھ ایک ہی شعبہ ملازمت میں منسلک ہونے کی وجہ سے آپس میں گہرے دوست تھے۔ بٹ…

مشرقی افریقہ میں دعوت الی اللہ کی یادیں

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 13؍مئی 2005ء میں شامل اشاعت مکرم عبدالکریم شرما صاحب نے اپنے مضمون میں مشرقی افریقہ میں تبلیغ احمدیت کے بعض گوشوں کی نقاب کشائی کی ہے۔ حضرت مسیح موعودؑ کی زندگی میں ہی مشرقی افریقہ میں کئی صحابہؓ آئے لیکن ان کی تبلیغ ہندوستانیوں تک ہی محدود تھی۔ محترم شیخ مبارک احمد…

محترم چودھری غلام نبی علوی صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 9؍مئی 2005ء میں مکرم شریف احمد علوی صاحب اپنے والد محترم چودھری غلام نبی علوی صاحب کا ذکر خیر کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ آپ 1908ء میں ضلع ہوشیار پور کے گاؤں بچھواں میں پیدا ہوئے۔ ابھی بچہ تھے اور ایک مولوی صاحب سے قرآن کریم پڑھنا شروع ہی کیا تھا کہ…

محترم دانشمند خان صاحب کا قبول احمدیت

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 5مئی 2005ء میں مکرم بشیر احمد رفیق صاحب اپنے والد محترم دانشمند خان صاحب کے قبول احمدیت کی داستان بیان کرتے ہوئے رقمطراز ہیں کہ میرے والد محترم دانشمند خان صاحب اوائل جوانی میں گاؤں چھوڑ کر بلوچستان چلے گئے تھے اور وہاں مستونگ جیل میں ملازمت اختیار کرلی تھی۔ گاؤں سے…

محترم شیخ محبوب عالم خالد صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 17؍مارچ 2005ء میں مکرم حامد احمد خالد صاحب نے اپنے والد محترم شیخ محبوب عالم خالد صاحب کا ذکر خیر کیا ہے۔ محترم شیخ محبوب عالم خالد صاحب کو جب حضرت خلیفۃ المسیح الثالثؒ نے کالج سے سبکدوش ہونے کے بعد ناظر بیت المال مقرر فرمایا تو ایک لمبے عرصہ تک آپ…

محترم چودھری بشیر احمد صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 14مارچ 2005ء میں مکرم عبد الباسط بٹ صاحب نے محترم چودھری بشیر احمد صاحب سابق امیر ضلع شیخوپورہ کا ذکر خیر کیا ہے۔ جب حضرت چوہدری انور حسین صاحب بیمار ہوگئے تو بہت سی ذمہ داری مکرم چوہدری بشیر احمد صاحب کے کندھوں پر آن پڑی۔ مَیں نے دیکھا کہ ہر فرد…

گیمبیا کے دو مخلص احمدیوں کی وفات

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 30مارچ 2005ء میں گیمبیا کے دو بزرگ احمدیوں کی افسوسناک وفات کی اطلاع شائع ہوئی ہے۔ 1۔ مکرم محمد Janneh کو مبولا مین صاحب جماعت گیمبیا کے پرانے احمدیوں میں سے تھے۔ انہوں نے 1960ء میں بیعت کی سعادت حاصل کی تھی۔ آپ 81سال کی عمر میں 13؍فروری 2005ء کو گیمبیا میں…

محترم پیر محمد عالم صاحب کی وفات

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 8؍فروری2005ء میں محترم پیر محمد عالم صاحب کارکن دفتر پرائیویٹ سیکرٹری لندن کی وفات کی خبر شائع ہوئی ہے۔ آپ نے 3؍فروری2005ء کو بعمر 86سال وفات پائی۔ محترم پیر صاحب 1979ء میں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ لاہور سے بطور ڈائریکٹر ریٹائر ہونے کے بعد ربوہ آگئے اور زندگی وقف کر دی۔ مارچ 1983ء میں…

مکرم چوہدری اقبال احمد صاحب دھوتڑ

مکرم چوہدری اقبال احمد صاحب یکم اگست 1951ء کو پنڈی دھوتڑاں تحصیل پھالیہ ضلع منڈی بہاؤالدین میں پیدا ہوئے۔ آپ نے B.A., C.T. پاس کرنے کے بعد نارنگ میں مسلسل تیس سال تک تدریسی خدمات انجام دیں۔ آپ کا مختصر ذکر خیر روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 4 دسمبر 2004ء میں مکرم محمد خورشید قریشی صاحب کے…

انگلستان مشن کی چند یادیں

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 22 دسمبر 2004ء میں مکرم بشیر احمد رفیق صاحب کے ایک مضمون میں قریباً نصف صدی قبل کی چند یادیں بیان کی گئی ہیں۔ آپ بیان کرتے ہیں کہ 18؍فروری1959ء کو خاکسار ،اہلیہ اور ایک بیٹے کے ساتھ اٹھارہ روزہ بحری سفر کے بعد انگلستان کے ساحلی شہر لیورپول پہنچا جہاں سے…

محترم مولوی عبدالوہاب حجازی صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 13؍نومبر 2004ء میں مکرم سید سعیدالحسن صاحب اپنے دادا محترم مولوی عبدالوہاب حجازی صاحب کا ذکر خیر کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ آپ 1887ء میں امرتسر کے ایک شیعہ گھرانہ میں پیدا ہوئے۔ بچپن میں ہی والدین طاعون سے وفات پاگئے تو آپ اپنی ایک بہن کے پاس آگئے جن کے خاوند…

محترم قریشی محمد عبداللہ صاحب

مخلص خادم سلسلہ محترم قریشی محمد عبد اللہ صاحب پسر حضرت قریشی شیخ محمد صاحبؓ 23 و 24اکتوبر 2004ء کی درمیانی شب 91 سال کی عمر میں وفات پاگئے۔ بہشتی مقبرہ ربوہ میں تدفین ہوئی۔ آپ کے آباؤ اجداد قدیم سے قادیان کے باشندے تھے۔ آپ 15؍اکتوبر 1913ء کو قادیان میں پیدا ہوئے۔ حضرت خلیفۃالمسیح…

مکرم بشیر احمد طاہر صاحب

مکرم مولوی بشیر احمد صاحب طاہر سابق سپرنٹنڈنٹ بورڈنگ جامعہ احمدیہ وپرنسپل جامعہ احمدیہ قادیان 6؍فروری 2005ء کو بعمر ساٹھ سال وفات پاگئے اور بہشتی مقبرہ قادیان میں تدفین ہوئی۔ آپ ایک ہندو خاندان میں پیدا ہوئے۔ نوجوانی میں ہی اللہ تعالیٰ نے احمدیت قبول کرنے کی سعادت عطا فرمائی۔ 1959ء میں جامعہ احمدیہ سے…

مکرم محمد لوئیس مآلا صاحب

سابق امیر جماعت احمدیہ انڈونیشیا مکرم محمد لوئیس مآلا صاحب 23؍اگست2004ء کو جکارتہ (انڈونیشیا) میں وفات پا گئے۔ ستمبر 1996ء سے جون 2001ء تک آپکو انڈونیشیا کے امیر کی حیثیت سے خدمت بجالانے کی توفیق ملی اور یہ سعادت بھی کہ آپ کے عہد امارت میں حضرت خلیفۃالمسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے انڈونیشیا کا…

مکرم میاں لطیف احمد صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 3؍جولائی 2004ء میں مکرمہ امۃ الرحمن صاحبہ اپنے والد مکرم میاں لطیف احمد صاحب کا ذکر خیر کرتے ہوئے لکھتی ہیں کہ آپ 1938ء میں پیدا ہوئے۔ میٹرک کرنے کے بعد نیشنل بنک میں ملازم ہوئے اور امتحانات پاس کرتے کرتے منیجر بن گئے۔ ربوہ میں نیشنل بنک کی برانچ آپ ہی…

حضرت مولوی فرزند علی خانصاحب

حضرت مولوی فرزند علی خانصاحب کے حالات زندگی قبل ازیں ہفت روزہ ’’الفضل انٹرنیشنل‘‘ 8؍مارچ 2002ء کے اسی کالم کی زینت بن چکے ہیں۔ آپ کے پوتے مکرم شیخ ناصر احمد خالد صاحب کے قلم سے ایک مضمون روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ کی ایک اشاعت میں شامل ہے جس میں بیان کردہ اضافی امور ذیل میں…

مکرم خواجہ عبد العزیز صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 26 جنوری 2005ء میں مکرم خواجہ عبد الغفار صاحب ہموسانی لکھتے ہیں کہ 24ستمبر 2004ء کو محترم خواجہ عبد العزیز صاحب سابق صدر جماعت احمدیہ گرمولہ ورکاں ضلع گوجرانوالہ بعمر 80سال وفات پاگئے۔ آپ کا آبائی وطن موضع ہموسان ضلع راجوری (کشمیر) تھا۔ 1947ء میں ہجرت کر کے پاکستان آگئے۔ ہموسان میں…

خدا تعالیٰ کی تائیدو نصرت کے نظارے

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 8 جنوری 2005ء میں مکرم حافظ عبد الحلیم صاحب خدا تعالیٰ کی تائید و نصرت کے نظاروں کے حوالہ سے بیان کرتے ہیں کہ محترم ماسٹر محمد صدیق صاحب مرحوم کی وفات کے موقعہ پر ان کے ایک ساتھی مکرم ماسٹر ملک محمد اعظم صاحب نے ان کے ایمان ویقین اور توکل…

محترم صوفی بشارت الرحمٰن صاحب کے دو خواب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 29 جنوری 2005ء میں مکرم انجینئر محمود مجیب اصغر صاحب بیان کرتے ہیں کہ میں جب میٹرک کر کے 1960ء میں تعلیم الاسلام کالج ربوہ میں داخل ہوا تو اس وقت محترم صوفی بشارت الرحمٰن صاحب عربی کے پروفیسر اور اپنے شعبہ کے صدر تھے۔ علاوہ ازیں کالج کی ایڈمنسٹریشن کے بھی…

مکرم نصراللہ خان ملہی صاحب

مکرم نصراللہ خان ملہی صاحب مربی سلسلہ اسلام آباد (پاکستان) ابن مکرم چودھری حمیداللہ خان ملہی صاحب 28؍جولائی 2004ء کی صبح ایک نامعلوم حادثہ میں انتقال کرگئے۔ آپ 10؍نومبر 1969ء کو پیدا ہوئے۔ 1989ء میں جامعہ سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد مختلف اضلاع میں خدمات سرانجام دیں۔ اسلام آباد سے فارسی زبان میں مہارت…

حضرت صاحبزادہ مرزا مبارک احمد صاحب کی وفات

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 23؍جون 2004ء کے مطابق حضرت مسیح موعود ؑ کے جلیل القدر پوتے اور حضرت خلیفۃا لمسیح الثانیؓ کے فرزند ارجمند حضرت صاحبزادہ مرزا مبارک احمد صاحب 21؍جون 2004ء کی رات 90سال کی عمر میں ربوہ میں انتقال فرماگئے۔ آپ 9؍مئی 1914ء کو حضرت امّ ناصر محمودہ بیگم صاحبہؓ کے بطن سے پیدا…

مکرم چوہدری عبد الغفور صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 2؍جولائی 2004ء میں مکرم چودھری عبدالغفور صاحب کا ذکرخیر مکرم محمد محمود طاہر صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے جن کی وفات 21؍فروری 2004ء کو 87 سال کی عمر میں ربوہ میں ہوئی۔ آپ 1917ء میں مکرم چودھری بدرالدین صاحب پٹواری نہر آف گورداسپور کے ہاں پیدا ہوئے۔ 1934ء میں لالیاں…

حضرت صاحبزادہ مرزا مظفر احمد صاحب کے دور میں ترقیات پر ایک نظر

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 21؍جون 2004ء میں مکرم ڈاکٹر کریم اللہ زیروی صاحب کے قلم سے مختلف عناوین کے تحت حضرت صاحبزادہ مرزا مظفر احمد صاحب کا ذکر خیر شامل اشاعت ہے۔ مجلس انصار اللہ 1990ء کی دہائی کے شروع میں امریکہ کی مجلس انصار اللہ کو فعال کرنے میں حضرت میاں صاحب نے ذاتی دلچسپی…

کموڈور رحمت اللہ باجوہ صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ یکم جولائی 2004ء میں مکرم مظہر اقبال صاحب اپنے مختصر مضمون میں مکرم کموڈور رحمت اللہ باجوہ صاحب ابن حضرت محمد حسین صاحب کا ذکر خیر کرتے ہیں۔ مکرم باجوہ صاحب 22؍مئی 2004ء کو بعمر 87سال وفات پاگئے۔ آپ ایک درویش منش، پرخلوص، بے غرض اور بے لوث ہمدرد سچے اور کھرے…