محترم مولانا محمد یعقوب طاہر صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 18جون 2012ء میں مکرم فیض احمد صاحب گجراتی کے قلم سے ماہر زودنویس اور سیّدنا مصلح موعودؓ کی تقاریر قلمبند کرنے والے محترم مولانا محمد یعقوب طاہر صاحب کا ذکرخیر اخبار ’’بدر‘‘ کی ایک پرانی اشاعت سے منقول ہے۔ زودنویسی ایک بہت ہی مشکل اور محنت طلب فن ہے خصوصاً جب اُس…

جماعت احمدیہ کریباتی (پیسفک) کے قیام کے تیس سال بعد پہلے دو روزہ تاریخی جلسہ سالانہ 2017ء کا بابرکت انعقاد

2017ء کے تاریخی سال میں جزائرکریباتی کی پہلی مسجد اور مشن ہاؤس کی تعمیر بھی مکمل ہوئی۔ جلسہ سالانہ میں کریباتی کے صدر کے نمائندہ سمیت کُل 242 افراد کی شمولیت۔ علماء کرام کی تقاریر اور دروس کے ذریعہ تربیتی مساعی۔ نمائش کے ذریعہ اسلامی تعلیمات کی تبلیغ۔ (رپورٹ: خواجہ فہد احمد مبلغ سلسلہ۔ انگریزی…

سیرالیون میں میرے ابتدائی ایّام

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 31؍مئی 2012ء میں مکرم محمد صدیق شاہد صاحب گورداسپوری کا ایک مضمون شائع ہوا ہے جس میں انہوں نے سیرالیون میں اپنے ابتدائی ایّام کے احوال پر روشنی ڈالی ہے۔ مضمون نگار بیان کرتے ہیں کہ خاکسار پہلی بار دسمبر 1952ء میں بطور مبلغ سیرالیون پہنچا تو اُن دنوں Bo میں جماعت…

اعزازی ڈگری کا نشان

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 18؍اپریل 2012ء میں مکرم ڈاکٹر مطیع اللہ درد صاحب کا یہ مختصر نوٹ شامل اشاعت ہے کہ حضرت مفتی محمد صادق صاحبؓ فرمایا کرتے تھے کہ ایک مرتبہ مَیں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے B.A. کا امتحان پاس کرنے کی اجازت چاہی تاکہ ڈگری ہاتھ آجائے۔ حضورؑ نے فرمایا: مفتی…

تبلیغ کے لئے حضرت مصلح موعودؓ کا جذبہ اور اس کی حکمت عملی

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 17فروری 2012ء (سیّدنا مصلح موعود نمبر) میں مکرم سیّد شمشاد احمد ناصرصاحب کے مضمون میں دعوت الی اللہ کے لئے حضرت مصلح موعودؓ کے جوش و جذبہ اور اس کے لئے اختیار کی جانے والی حکمت عملی پر تفصیل سے روشنی ڈالی گئی ہے۔ ٭ حضرت شیخ غلام احمد صاحبؓ واعظ کا…

پیشگوئی مصلح موعود کا سابقہ نوشتوں میں ذکر

دنیا کے تمام بڑے بڑے مذاہب تواتر کے ساتھ ایک موعود اقوام عالم کی بعثت کی خبر دیتے آئے ہیں اور اس کے متعلق بہت ساری علامات اور نشانیاں بھی بیان کی گئی ہیں جن میں سے ایک علامت اس موعود اقوام عالم کے ہاں عظیم الشّان صفات کے حامل ایک بیٹے کی ولادت بھی…

’’خدا کا سایہ اُس کے سر پر ہوگا‘‘

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 17فروری 2012ء (مصلح موعود نمبر) میں مکرم مولانا دوست محمد شاہد صاحب کا ایک مضمون شامل اشاعت ہے جس میں پیشگوئی مصلح موعود میں بیان فرمودہ ایک نشان کے پیش نظر حضرت مصلح موعودؓ کی پاکیزہ حیات کے چند پہلوؤں کا احاطہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ یعنی ’’خدا کا سایہ…

محترم ڈاکٹر سردار محمد حسن صاحب

محترم ڈاکٹر سردار محمد حسن صاحب کا شمار نصرت جہاں سکیم کے تحت وقف کرنے والے ابتدائی ڈاکٹروں میں ہوتا ہے ۔ آپ سیرالیون بھجوائے جانے والے تیسرے ڈاکٹر تھے۔ روکوپر احمدیہ ہسپتال کی ابتداء آپ نے کی۔ روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 5؍اپریل 2012ء میں آپ کی بیٹی مکرمہ ر۔ن۔ظفر صاحبہ کے قلم سے شائع ہونے…

اعزاز

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ کے جنوری تا جون 2012ء کے مختلف شماروں کے مطابق: ٭ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے فضل عمر ہسپتال ربوہ اور طاہر ہارٹ انسٹیٹیوٹ ربوہ کو ہاؤس جاب کے لئے منظور کرلیا ہے۔ اب یہاں میڈیسن، سرجری، گائناکالوجی پیڈیا ٹرکس اور کارڈیالوجی کے شعبہ جات میں ہاؤس جاب ہوسکتا ہے۔ ٭…

بلوچ قوم میں احمدیت کا نفوذ

(مطبوعہ الفضل ڈائجسٹ 28؍جولائی 2017ء) روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 2؍اپریل 2012ء میں مکرم راشد احمد بلوچ صاحب کے قلم سے ایک تحقیقی مضمون شامل اشاعت ہے جس میں بلوچ قوم میں احمدیت کے نفوذ سے متعلق بعض تاریخی امور بیان کئے گئے ہیں۔ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے دعوے کے کچھ عرصہ بعد جنوبی…

کھاریاں کا تاریخی پس منظر اور چند غلامان احمدیت کا تذکرہ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ کے 12جنوری 2012ء میں شاملِ اشاعت مکرم لئیق احمد ناصر چوہدری صاحب کے ایک مضمون میں کھاریاں شہر کا تعارف اور وہاں کے چند معروف خدمتگزار احمدیوں کا تذکرہ کیا گیا ہے۔ ضلع گجرات اُن اضلاع میں شامل ہے جن کے بارہ میں حضرت اقدس مسیح موعودؑ نے خاص طور پر ذکر…

احمدی انجینئرز کی ایسوسی ایشن کے خدمت خلق کے منصوبے

روزنامہ الفضل ربوہ کے سالانہ نمبر 2011ء میں مکرم انجینئر محمود مجیب اصغر صاحب نے اپنے مضمون میں احمدی انجینئرز کی ایسوسی ایشن (IAAAE) کی خدمت خلق کے حوالہ سے بعض خدمات بیان کی ہیں۔ حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ نے IAAAE کے ایک سالانہ کنونشن کے لئے اپنے پیغام میں فرمایا: ’’حضرت…

تاریخ احمدیت کراچی کا زرّیں ورق – خدمت خلق

روزنامہ الفضل ربوہ کے سالانہ نمبر 2011ء میں شائع ہونے والے مکرم محمد محمود طاہر صاحب کے مضمون میں جماعت احمدیہ کراچی کی بعض خدماتِ خلق کا بیان ’’تاریخ احمدیت کراچی‘‘ سے منقول ہے- ٭ 1923ء میں ملکانہ کے علاقہ میں شدّھی کی تحریک کا مقابلہ کرنے کے لئے کی جانے والی تحریک پر جماعت…

ہومیوپیتھی کے ذریعہ خدمت خلق

روزنامہ الفضل ربوہ کے سالانہ نمبر 2011ء میں مکرم مقبول احمد ظفر صاحب کے قلم سے ایک مضمون ہومیوپیتھی کے ذریعہ خدمت خلق کے حوالہ سے جماعت احمدیہ کی خدمات پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ حضرت خلیفۃ المسیح الثانیؓ نے ہومیوپیتھی کے ذریعہ جماعت کو خدمت خلق کرنے کی طرف توجہ دلاتے ہوئے اس کے…

سرزمین افریقہ میں خدمت خلق

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ کے سالانہ نمبر 2011ء میں شائع ہونے والا مکرم حنیف احمد محمود صاحب کا مضمون افریقہ میں جماعت احمدیہ کے تحت ہونے والی خدمت خلق کے حوالہ سے تحریر کیا گیا ہے۔ حضرت خلیفۃ المسیح الثالثؒ نے 1970ء میں اپنے دورۂ افریقہ و یورپ کے دوران مسجد فضل لندن میں خطبہ جمعہ…

احمدی ڈاکٹرز کی طبّی خدمات

احمدی ڈاکٹرز ہمیشہ اپنے اپنے دائرہ کار میں خدمت خلق کرتے رہتے ہیں۔ تاہم روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ کے سالانہ نمبر 2011ء میں احمدی ڈاکٹرز کی جماعتی نظام کے تحت طبّی خدمات سے متعلق مکرم ڈاکٹر سلطان احمد مبشر صاحب کا ایک مضمون شامل اشاعت ہے۔ 22 مارچ 1908ء کو مسجد مبارک قادیان میں 9 ڈاکٹروں…

ہیومینیٹی فرسٹ کی ایک عمدہ پیشکش — کیلنڈر2002ء

ہیومینیٹی فرسٹ کی ایک عمدہ پیشکش کیلنڈر2002ء (تبصرہ:- فرخ سلطان) (مطبوعہ الفضل انٹرنیشنل لندن 21 دسمبر 2001ء) دنیا بھر کے آفت زدہ علاقوں میں کئی سال سے مختلف رفاہی کاموں میں مصروف تنظیم ’’ہیومینیٹی فرسٹ‘‘ کی جانب سے 2002ء کا ایک بہت عمدہ کیلنڈر شائع کرکے دو ماہ قبل برطانیہ کے علاوہ بعض دیگر ممالک…

مجلس انصاراللہ برطانیہ کا سالانہ اجتماع 2002ء

مجلس انصاراللہ برطانیہ کا سالانہ اجتماع 2002ء (رپورٹ: فرخ سلطان) (مطبوعہ الفضل انٹرنیشنل لندن 27 دسمبر 2002ء) خدا تعالیٰ کے فضل اور رحم کے ساتھ مجلس انصاراللہ برطانیہ کا سالانہ اجتماع 14 و 15؍ ستمبر 2002ء بروز ہفتہ و اتوار، مسجد بیت الفتوح مورڈن میں نہایت کامیابی سے منعقد ہوا۔ اجتماع سے ایک روز قبل،…

مجلس خدام الاحمدیہ برطانیہ کا سالانہ اجتماع 2002ء

مجلس خدام الاحمدیہ برطانیہ کا سالانہ اجتماع 2002ء (رپورٹ: فرخ سلطان) (مطبوعہ الفضل انٹرنیشنل لندن 13 دسمبر 2002ء) مؤرخہ 6،7،8 ستمبر 2002ء کو مجلس خدام الاحمدیہ برطانیہ کا تیسواں سالانہ اجتماع اسلام آباد (یوکے) میں نہایت کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا۔ اس اجتماع میں 1122؍خدام اور 575؍اطفال شامل ہوئے۔ اس طرح خدام و اطفال کی…

جلسہ سالانہ برطانیہ 2002ء کی جھلکیاں

جلسہ سالانہ برطانیہ 2002ء کی جھلکیاں (محمود احمد ملک) (مطبوعہ الفضل انٹرنیشنل لندن 30 اگست 2002ء) = امسال جلسہ سالانہ میں 19 ہزار 407 ؍افراد شامل ہوئے جبکہ 2000ء میں یہ حاضری اکیس ہزار سے زائد تھی۔ = ممالک بیرون سے سب سے زیادہ مہمان جرمنی سے تشریف لائے، دوسرے نمبر پر پاکستان اور تیسرے…

یورپ کے سب سے پہلے جامعہ احمدیہ کا بابرکت افتتاح

(مطبوعہ الفضل انٹرنیشنل لندن 28 اکتوبر 2005ء) لندن(برطانیہ )میں براعظم یورپ کے سب سے پہلے جامعہ احمدیہ کا بابرکت افتتاح انشاء اللہ ایک دن آئے گاکہ ہر ملک میں جامعہ احمدیہ کھولنا پڑے گا۔ یہ ایک ایساادارہ ہے جو جماعت احمدیہ کا خالص دینی تعلیم سکھانے والا ادارہ ہے۔ خالص وہ لو گ یہاں داخل…

مجلس خدام الاحمدیہ برطانیہ کا سالانہ اجتماع 2005ء

اسلام آباد(ٹلفورڈ) میں مجلس خدام الاحمدیہ برطانیہ کے سالانہ اجتماع کا کامیاب و بابرکت انعقاد۔ علمی وورزشی مقابلہ جات اور مختلف موضوعات پر اہم تقاریر۔ سیدنا حضرت امیرالمومنین خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کا اختتامی اجلاس سے خطاب جماعتی ترقی کے لئے خدام کی بہترین تربیت اور ان کا فعال ہونا اور ان…

مسجد ناصر ہارٹلے پول(برطانیہ) کا افتتاح

یہ مسجد اس علاقہ میں امن ، رواداری ،باہمی افہام وتفہیم اور روشنی کے مینار کی علامت بنے گی۔ امن کے قیام اور محبت کے فروغ کے لئے ہمارے دلوں سے صرف محبت اور پیارہی پھوٹے گا۔ مسجد ناصر ہارٹلے پول(برطانیہ) کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب میں حضورانور ایدہ اللہ تعالیٰ کا خطاب…

پہلے انٹرنیشنل مسرور کرکٹ ٹورنامنٹ کا کامیاب انعقاد

مجلس صحت برطانیہ کے زیراہتمام پہلے انٹرنیشنل مسرور کرکٹ ٹورنامنٹ کا کامیاب انعقاد (رپورٹ: محمود احمد ملک۔ انچارج مرکزی شعبہ کمپیوٹر لندن) (مطبوعہ الفضل انٹرنیشنل لندن 3 جولائی 2009ء) ہم جانتے ہیں کہ روحانی صحت کا جسمانی صحت کے ساتھ براہ راست ایک گہرا تعلق ہے۔ چنانچہ آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک حدیث…

سالانہ اجتماع مجلس انصاراللہ برطانیہ 2010ء

سالانہ اجتماع مجلس انصاراللہ برطانیہ 2010ء کا کامیاب انعقاد سیدنا حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ کی بابرکت شمولیت ۔ تقسیم ا نعامات اور اختتامی خطاب (مختلف علمی وورزشی مقابلہ جات ۔ باربی کیو۔ تربیت اولاد فورم، وصیت فورم اور مختلف ابتلاؤں اور ان کے نتیجہ میں جماعت پر نازل ہونے والے افضال الٰہی کا تذکرہ)…

مجلس انصاراللہ برطانیہ کا 32 واں سالانہ اجتماع 2014ء

مجلس انصاراللہ برطانیہ کا 32 واں سالانہ اجتماع 2014ء حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ کا انصار سے پُرمعارف خطاب اور نہایت اہم نصائح سالانہ مجلس شوریٰ، علمی و ورزشی مقابلوں اور رُوح پرور ماحول میں تربیتی و تعلیمی اجلاسات کا انعقاد (رپورٹ: فرخ سلطان محمود) (مطبوعہ الفضل انٹرنیشنل 5 دسمبر 2014ء) مجلس انصاراللہ برطانیہ کا…