پُراسرار مصری ممیاں

ماہنامہ ’’خالد‘‘ ربوہ فروری 2005ء میں مکرم عزیز احمد صاحب کا مصری ممیوں کے بارہ میں ایک معلوماتی مضمون شامل اشاعت ہے۔ مسالہ جات اور دواؤں کے ذریعے محفوظ کرنے کا عمل، حنوط کاری یا Mummificationکہلاتا ہے۔ عام حالات میں مرنے کے بعد انسانی جسم میں گلنے سڑنے کا عمل شروع ہوجاتا ہے جس کی…

کولمبس سے پہلے امریکہ میں مسلمان

ماہنامہ ’’خالد‘‘ ربوہ نومبر و دسمبر 2002ء میں مکرم محمد زکریا ورک صاحب کے قلم سے ایک مضمون شامل اشاعت ہے جس میں امریکہ میں مسلمانوں کی آمد سے متعلق تاریخی شواہد بیان کئے گئے ہیں۔ شمالی امریکہ میں انسان آج سے دس ہزار سال قبل ایشیا سے نارتھ پول کے راستے پیدل سفر کرتے…

افغانستان … ایک سو سال پہلے

فرینک مارٹن 1895ء سے 1903ء تک افغانستان کے چیف انجینئر رہے اور اس حیثیت میں انہوں نے پہلے امیر عبدالرحمن اور پھر اُن کے بیٹے امیر حبیب اللہ کے قریب رہ کر کام کیا۔ بعد میں انگلستان واپس آکر انہوں نے ایک کتاب لکھی جس میں حضرت صاحبزادہ عبداللطیف صاحب شہید کی شہادت کا بھی…

بغداد

اسلامی حکومت کے پانچ سو سال تک مرکز رہنے والے شہر بغداد سے متعلق ایک تفصیلی مضمون مکرم محمد زکریا ورک صاحب کے قلم سے روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 16 و 17؍اپریل 2003ء میں شامل اشاعت ہے۔ زمانہ قدیم میں عراق کو میسوپوٹیمیا کہا جاتا تھا اور دریائے دجلہ و فرات کے درمیانی علاقہ کو Fertile…

کنگسٹن سے شکاگو تک

ماہنامہ ’’خالد‘‘ ستمبر 2002ء میں مکرم محمد زکریا ورک صاحب نے اپنے ایک سفر کی داستان بیان کی ہے۔ شکاگو کے اسٹرانومی میوزیم کا ذکر کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ اس کا افتتاح 1930ء میں ہوا تھا اور یہ امریکہ کا سب سے پہلا Planetarium تھا۔ یہاں ایک اسلامی سیکشن بھی ہے۔ ایک سیکشن میں…

زارِ روس کا انجام

روس کے ایک ظالم بادشاہ Ivon نے اپنے لئے زارؔ کا لقب اختیار کیا جو بعد میں روسی بادشاہوں کے لئے مشہور ہوگیا۔ اس کا دور حکمرانی 1533ء سے 1584ء تک پھیلا ہوا تھا- 22واں اور آخری زار اومانوف نکولس ثانی تھا جو 6؍مئی 1868ء کو پیدا ہوا۔ الیگزینڈر ثالث اُس کا باپ اور میری…

پہلا غلافِ کعبہ

ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ ربوہ اکتوبر 2002ء میں مکرم پروفیسر محمد اسلم صابر صاحب کے قلم سے غلافِ کعبہ کا تاریخی حوالہ سے جائزہ لیا گیا ہے۔ اہل مکہ نے جب اخروی زندگی کا انکار کیا تو اللہ تعالیٰ نے سورۃالدخان میں اُن کے خیال کا ردّ کرتے ہوئے فرمایا: ’’کیا وہ اچھے ہیں یا تُبَّعْ کی…

سنگاپور – تاریخ اور احمدیت کا آغاز

سنگاپور ملائشیا کے جنوب میں واقع ایک جزیرہ ہے جس کا رقبہ قریباً ساڑھے چھ ہزار مربع میل اور آبادی تین ملین ہے جس میں 75فیصد چینی ہیں۔ باقی ملائی، ہندوستانی، پاکستانی اور یورپین ہیں۔ اس جزیرہ میں 1819ء میں برٹش ایسٹ انڈیا کمپنی کے ایجنٹ Sir Stam Ford Rafbes نے تجارتی اڈہ قائم کیا۔…

باسکٹ بال

باسکٹ بال کے بانی ڈاکٹر جیمز سمتھ ہیں جو کینیڈین نژاد تھے اور امریکہ میں فزیکل ایجوکیشن کے استاد اور سکول کی فٹ بال ٹیم کے کوچ تھے۔ 1891ء کی شدید سردی میں جو فٹ بال کھیلنا ناممکن ہوگیا تو انہوں نے سکول کے سپرنٹنڈنٹ سٹیبن سے اس بارہ میں تبادلہ خیال کیا کہ کسی…

بھیرہ

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے علاقے کوہستان نمک کے دامن میں دریائے جہلم کے کنارے پر ایک قدیم قصبہ بھیرہ آباد ہے۔ ایک مؤرخ کے مطابق اس کا نام راجہ بھدراسین کے نام پر بھدروی نگر یا بھدرواتی نگر تھا۔ العتبی نے اس کا ذکر بَتْیَہ یا بھدیہ کے نام سے کیا ہے۔ سکندراعظم کے…

حضرت مسیح موعودؑ کی صداقت کا نشان (کانگڑہ کا زلزلہ 1905ء)

(مطبوعہ الفضل ڈائجسٹ 15 مارچ 2019ء) ماہنامہ ’’خالد‘‘ ربوہ جنوری 2012ء میں حضرت مسیح موعودؑ کی پیشگوئیوں کے مطابق آپؑ کی زندگی میں ہی آنے والے اُس شدید زلزلہ کے حوالہ سے مکرم مبارک احمد منیر صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے جس کا مرکز کانگڑہ میں تھا لیکن اس کی وجہ سے زیرزمین…

مادام ماری کیوری

ہفت روزہ ’’سیرروحانی‘‘ جون 2000ء میں مادام ماری کیوری کے بارہ میں مکرم عمران بدر ہاشمی صاحب کا ایک مضمون شامل اشاعت ہے۔ قبل ازیں ان کے بارہ میں ہفت روزہ ’’الفضل انٹرنیشنل‘‘ 8؍ستمبر 2000ء کے اسی کالم میں ذکر ہوچکا ہے۔ ماریا سکلوڈوسکا (ماری کیوری) پانچ بہن بھائی تھے۔ آپ کے والد ایک ہائی…

آئس لینڈ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 28؍جنوری 2000ء میں آئس لینڈ کے بارہ میں مکرم پروفیسر طاہر احمد نسیم صاحب کا ایک مضمون شامل اشاعت ہے۔ زمین کے انتہائی شمال میں برف پوش علاقے آئس لینڈ اور گرین لینڈ واقع ہیں جن کا درمیانی فاصلہ بھی قریباً دو سو میل ہے۔ آئس لینڈ کو برف اور آگ کی…

آتش فشاں پہاڑ

کی وسیع و عریض اور پُرہیبت طاقتوں کے اظہار میں آتش فشاں پہاڑ کی خاص اہمیت ہے۔ روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 2؍فروری 2000ء میں مکرم پروفیسر طاہر احمد نسیم صاحب کے مضمون میں اس حوالہ سے کئی دلچسپ حقائق پیش بیان کئے گئے ہیں۔ آتش فشاں پہاڑ کے پھٹنے کا منظر انتہائی قابل دید ہونے کے…

مظلوم کشمیریوں کے لئے حضرت مصلح موعودؓ کی خدمات

جب انگریزوں نے گلاب سنگھ ڈوگرہ کے ہاتھ کشمیری قوم کو 75 لاکھ روپیہ میں بیچ دیا۔ پھر کشمیریوں کو نہ اپنی زمین پر کوئی حق رہا نہ جان پر۔ گلاب سنگھ ڈوگرہ پنجاب کا وزیراعظم تھا۔ اُس نے انگریزوں سے سازباز کرکے پنجاب پر انگریزوں کا قبضہ کرادیا اور اس غداری کے عوض 75ہزار…

امریکی ریاست ’’ہوائی‘‘

امریکہ سے ہزاروں میل دُور بحرالکاہل میں امریکہ کی پچاسویں ریاست ’’ہوائی‘‘ آٹھ جزائر پر مشتمل ہے۔ یہ واحد ریاست ہے جہاں سفید فام اقلیت میں ہیں۔ اسے 21؍اگست 1959ء کو امریکہ کی ریاست کے طور پر دنیا کے نقشہ میں شامل کیا گیا۔ دارالحکومت ہونولولو ہے اور یہ ریاست سیاحت کی وجہ سے اور…

انجمن ہلال احمر … ریڈکراس

جون 1859ء میں سولفرینو کے مقام پر آسٹریا اور فرانس کے درمیان ایک جنگ ہوئی جس میں آسٹریا کے چودہ ہزار سپاہی قتل یا زخمی ہوئے اور آٹھ ہزار لاپتہ ہوئے یا قیدی بنالئے گئے۔ جبکہ فرانس کے پندرہ ہزار فوجی قتل یا زخمی ہوئے اور دو ہزار لاپتہ ہوگئے یا قیدی بنالئے گئے۔ اس…

تزلزل در ایوان کسریٰ فتاد یعنی کسریٰ کے محل میں زلزلہ آگیا

حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام اپنی کتاب ’’ضرورۃ الامام‘‘ (روحانی خزائن جلد 13، صفحہ 483) میں فرماتے ہیں:- ’’امام الزماں اکثر بذریعہ الہامات کے خدا تعالیٰ سے علوم اور حقائق اور معارف پاتا ہے۔ اور اس کے الہامات دوسروں پر قیاس نہیں ہوسکتے کیونکہ وہ کیفیت اور کمیت میں اس اعلیٰ درجہ پر ہوتے…

کوہستانِ نمک – کھیوڑہ

کوہستان نمک (کھیوڑہ) کی سترہ منزلہ اور 120؍کلومیٹر لمبی کان سطح سمندر سے نو سو فٹ بلند ہے۔ اس میں دنیا کا 80فیصد قدرتی نمک پایا جاتا ہے۔ یہ 260؍کلومیٹر لمبے اور 16؍کلومیٹر چوڑے پہاڑی سلسلے پر مشتمل ہے اور 327؍ق۔م پرانی ہے۔ صدیوں سے یہاں سے نمک کی پیداوار حاصل کی جارہی ہے۔ سکندراعظم…

وادیٔ کیلاش – پاکستان

ہفت روزہ ’’سیرروحانی ‘‘ اگست 2000ء میں پاکستان کے انتہائی شمال میں واقع وادیٔ کیلاش (چترال) کے بارہ میں معلوماتی مضمون مکرم منصور نورالدین صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ اس وادی کو چاروں طرف سے ہندوکش کے عظیم پہاڑی سلسلے نے گھیر رکھا ہے جسے مختلف درّے سوات، گلگت اور دیگر علاقوں سے…

جزیرہ طوالو

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 18؍ستمبر 2000ء میں مکرم قمرداؤد کھوکھر صاحب کے قلم سے جزیرہ طوالو کے بارہ میں ایک مضمون شامل اشاعت ہے۔ چند چھوٹے چھوٹے جزائر کے مجموعہ کا نام طوالو ہے۔ یہ ملک آسٹریلیا سے آگے بین الاقوامی ڈیٹ لائن کے پاس واقع ہے۔ یہ یکم اکتوبر1978ء کو آزاد ہوا۔ اس کارقبہ 24مربع…

قوموں کے عروج و زوال میں سائنس و ٹیکنالوجی کا کردار

ماہنامہ ’’خالد‘‘ جون 1999ء میں مکرم محمد زکریا صاحب کا انعام یافتہ مضمون شامل اشاعت ہے جو رسالہ ’’تہذیب الاخلاق‘‘ سے منقول ہے۔ رومن تہذیب کا مرکز روم تھا۔ یہ تہذیب اس علاقہ میں پھیلی جو اس وقت شام، ترکی، یورپ، قبرص، یونان، الجیریا اور مراکش کہلاتا ہے۔ 146 قبل مسیح میں روم امیرترین اور…

خانہ کعبہ اور حرم کی تعمیر و توسیع

انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف احمدی آرکیٹیکٹس اینڈ انجینئرز کی طرف سے شائع کردہ ٹیکنیکل میگزین 1999ء کا ایک مضمون خانہ کعبہ اور حرم شریف میں تعمیر و توسیع سے متعلق ہے جو مکرم محمود مجیب اصغر صاحب کی کاوش ہے۔ حضرت عبداللہ بن عباسؓ سے مروی ہے کہ ’’سیدنا آدم علیہ السلام نے سب سے…

جوہری دھماکوں کے اثرات

دنیا کا پہلا کامیاب ایٹمی تجربہ امریکہ نے نیومیکسیکو کے قریب ایک صحرا میں 16؍جولائی 1945ء کو کیا تھا۔ اور 6؍اگست 1945ء کی صبح پونے تین بجے ایک B-29 جہاز مغربی پیسیفک میں واقع امریکہ کی ایک بندرگاہ سے ایٹم بم لے کر دیگر دو جہازوں کے ہمراہ روانہ ہوا اور صبح سوا آٹھ بجے…

قدیم ترین سائنس … علم فلکیات

انسان نے سب سے پہلے آسمان پر نظر آنے والے مختلف اجسام پر غور شروع کیا اور سورج، چاند اور ستاروں کی گردشوں کو ریکارڈ کرنا شروع کیا۔ تاریخ میں جو سب سے پہلا گرہن ریکارڈ کیا گیا ہے وہ 2137 ق م میں ہونے والا سورج گرہن ہے۔ انسان سورج کی حرکت کی مناسبت…

فٹ بال

کہا جاتا ہے کہ موجودہ فٹ بال امریکی ساکر (Soccer) کی ترقی یافتہ شکل ہے اور امریکہ کے علاوہ ساری دنیا میں ’’ساکر‘‘ کو فٹ بال ہی کہا جاتا ہے۔ اگرچہ یہ نہیں کہا جاسکتا کہ اس کھیل کی ابتداء کس ملک سے ہوئی کیونکہ چین میں زمانہ قبل از مسیح میں بھی فٹ بال…