مکرم قریشی سعید احمد صاحب اظہر

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 10 ستمبر 2005ء میں مکرم محمود احمد قریشی صاحب اپنے تایازاد بھائی مکرم قریشی سعید احمد صاحب اظہر مربی سلسلہ کا ذکر خیر کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ آپ حضرت ماسٹر محمد علی صاحب اظہرؓ کے سب سے چھوٹے بیٹے تھے۔ قادیان میں 1930ء میں پیدا ہوئے۔ مڈل کے بعد 1945ء میں…

مشرقی افریقہ میں دعوت الی اللہ کی تاریخ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 15جون 2005ء میں مشرقی افریقہ میں تبلیغ کے حوالہ سے مکرم محمد شفیق قیصر صاحب کا ایک معلوماتی مضمون شامل اشاعت ہے۔ مشرقی افریقہ میں کینیا، یوگنڈا، تنزانیہ، ملاوی (نیاسالینڈ) اور موزمبیق شامل ہیں۔ اسی طرح صومالیہ بھی براعظم افریقہ کے مشرقی ساحل پر واقع ہے۔ روانڈا اور برونڈی بھی کسی وقت…

پروفیسر ڈاکٹر سید اختر اورینوی

پروفیسر ڈاکٹر سید اختر اورینوی اردو ادب کا ایک بڑا نام ہے۔ اختر اورینوی ایک صاحب طرز ادیب، افسانہ نگار، ڈرامہ نگار، ناول نگار، تنقید نگار اور شاعر تھے۔ روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 20؍ اگست 2005ء میں مکرم مرزا خلیل احمد قمر صاحب سے محترم پروفیسر صاحب کی شخصیت اور خدمات سے متعلق ایک تفصیلی مضمون…

حضرت مولانا عبد المالک خان صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 29 و 30جون 2005ء اور 2؍جولائی 2005ء میں حضرت مولانا عبدالمالک خان صاحب مرحوم کی خودنوشت سوانح حیات شائع ہوئی ہے جو آپ نے مئی 1968ء میں قلمبند فرمائی تھی۔ آپ بیان فرماتے ہیں کہ میرے والد حضرت مولانا ذوالفقار علی خان صاحب گوہرؓ 1900ء میں احمدی ہوئے۔ پہلے سرکاری محکمہ آبکاری…

مکرم غلام سرور صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 25؍جولائی 2005ء میں مکرم رفیق احمد نعیم صاحب نے اپنے بڑے بھائی مکرم غلام سرور صاحب کا ذکر خیر کیا ہے۔ مکرم غلام سرور صاحب 1933میں ضلع ڈیرہ غازی خان کے گاؤں احمد پور میں پیدا ہوئے۔ پیدائشی احمدی تھے۔ آپ کے والد محترم غلام علی خان صاحب مرحوم اپنے علاقہ کے…

محترم ملک غلام نبی صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 16؍جولائی 2005ء میں محترم ملک غلام نبی صاحب سابق مربی سلسلہ کا ذکرخیر کرتے ہوئے مکرم مجید احمد صاحب سیالکوٹی بیان کرتے ہیں کہ 1975ء میں خاکسارجب نائیجیریا سے سیرالیون پہنچا تو محترم ملک صاحب عرصہ دراز سے سیرالیون میں مقیم تھے اور دارالحکومت فری ٹاؤن میں بک شاپ اور مقامی جماعتوں…

مکرم شکیل احمد صدیقی صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 6؍جولائی 2005ء میں مکرمہ بشریٰ طیبہ صاحبہ اہلیہ مکرم شکیل احمد صدیقی صاحب مرحوم مربی سلسلہ کی اپنی شوہر کے متعلق یادوں پر مشتمل ایک انٹرویو شائع ہوا ہے جسے مکرمہ شازیہ انجم صاحبہ نے مرتّب کیا ہے۔ مکرمہ بشریٰ طیبہ صاحبہ بیان کرتی ہیں کہ میں ایم اے عربی کے فائنل…

حضرت مولوی شیر محمد صاحب آف ہجن

ماہنامہ ’’خالد‘‘ ربوہ اپریل 2005ء میں مکرم غلام مصباح بلوچ صاحب کے قلم سے حضرت مولوی شیر محمد صاحبؓ آف ہجن کا ذکر خیر شامل اشاعت ہے۔ حضرت حکیم شیر محمد صاحب آف ہجن ضلع سرگودھا ’’رانجھا‘‘ قوم سے تعلق رکھتے تھے جو قریش خاندان کی ایک شاخ ہے۔ والد کا نام محترم مولوی غلام…

گی آنا میں اسلام اور احمدیت کا آغاز

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 18؍دسمبر 2004ء اور 4؍جولائی 2005ء میں مکرم میر غلام احمد نسیم صاحب کے قلم سے دو مضامین شامل ہیں جن میں جنوبی امریکہ کے ملک گی آنا کا تعارف کروایا گیا ہے اور یہاں اسلام اور احمدیت کی آمد اور ترقی کا مختصر ذکر کیا گیا ہے۔ گی آنا کو استعماری طاقتوں…

حضرت ڈاکٹر محمد اسماعیل خانصاحب گوڑیانیؓ

ماہنامہ ’’خالد‘‘ ربوہ جون 2005ء میں مکرم غلام مصباح بلوچ صاحب کے قلم سے حضرت ڈاکٹر محمداسماعیل خان صاحب گوڑیانیؓ کے حالات زندگی شامل اشاعت ہیں۔ حضرت ڈاکٹر محمد اسماعیل خان صاحب گوڑیانی تحصیل جھجر ضلع رہتک کے رہنے والے تھے۔ پیدائش تقریباً 1852ء میں ہوئی۔ آپؓ ایک قابل ڈاکٹر تھے۔ جب آپ کڑیانوالہ ڈسپنسری…

مکرم میر عبد الرشید تبسم صاحب کی وفات

مکرم میر عبدالرشید تبسم صاحب نائب ناظر اصلاح وارشاد مرکزیہ 22؍اگست 2005ء کو 61 سال کی عمر میں وفات پاگئے۔ بہشتی مقبرہ ربوہ میں تدفین عمل میں آئی۔ آپ نے جولائی 1968ء میں جامعہ احمدیہ سے شاہد پاس کیا اور پھر پاکستان میں بہاولپور، حیدرآباد، کراچی، راولپنڈی، لاہور، شیخوپورہ اور اٹک میں کام کرنے کے…

حضرت خلیفۃ المسیح الرابعؒ کی یاد میں

جماعت احمدیہ برطانیہ کے ’’سیدنا طاہر نمبر‘‘ میں مکرم محمد عثمان چو صاحب اپنے مضمون میں رقمطراز ہیں کہ مَیں 1949ء میں چین سے ربوہ (پاکستان) آیا۔ کچھ عرصہ بعد جب جامعۃ المبشرین کھل گیا تو حضرت خلیفۃالمسیح الرابع ؒ بھی بطور طالب علم ا ُس کلاس میں شامل تھے جو مبشرین کی کلاس تھی۔…

مکرم قریشی سعید احمد اظہر صاحب

سلسلہ کے قدیمی خادم مکرم قریشی سعید احمد اظہر صاحب مربی سلسلہ مورخہ 6 جون 2005ء کو بعمر 75 سال وفات پاگئے۔ آپ دو سال سے زائد عرصہ سے کینسر اور فالج کی وجہ سے صاحب فراش تھے۔ صبر کے ساتھ بیماری کا مقابلہ کرتے رہے۔ بہشتی مقبرہ ربوہ میں تدفین ہوئی۔ آپ قادیان میں…

محترم مولانا ملک غلام نبی شاہد صاحب

سابق مربی سلسلہ محترم مولانا ملک غلام نبی شاہد صاحب مورخہ 24مئی 2005ء کو بیلجیم میں بعمر 75 سال وفات پاگئے۔ آپ کا جسد خاکی ربوہ میں لایا گیا اور بہشتی مقبرہ میں تدفین ہوئی۔ آپ مورخہ 13 جنوری 1930ء کو خرادیاں ضلع گجرات میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد محترم حسن محمد صاحب معلم…

مشرقی افریقہ میں دعوت الی اللہ کی یادیں

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 13؍مئی 2005ء میں شامل اشاعت مکرم عبدالکریم شرما صاحب نے اپنے مضمون میں مشرقی افریقہ میں تبلیغ احمدیت کے بعض گوشوں کی نقاب کشائی کی ہے۔ حضرت مسیح موعودؑ کی زندگی میں ہی مشرقی افریقہ میں کئی صحابہؓ آئے لیکن ان کی تبلیغ ہندوستانیوں تک ہی محدود تھی۔ محترم شیخ مبارک احمد…

یوگنڈا میں احمدیت

مشرقی افریقہ میں احمدیت کا پیغام 1896ء کے آغازمیں حضرت مسیح موعودؑ کے دو صحابہ حضرت منشی محمد افضل صاحبؓ (ایڈیٹر اخبار البدر) اور حضرت میاں عبد اللہ صاحبؓ کے ذریعہ پہنچا جو یوگنڈا ریلوے میں بھرتی ہوکر کینیا کی بندرگاہ ممباسہ تشریف لے گئے تھے۔ ان کے بعد چند مزید صحابہؓ بھی وہاں گئے۔…

حضرت قاضی محمد یوسف صاحبؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 16؍اپریل 2005ء میں مکرم حسان الدین صاحب اپنے والد محترم حضرت قاضی محمد یوسف صاحبؓ سابق امیر صوبہ سرحد کا ذکر خیر کرتے ہوئے رقمطراز ہیں کہ آپ ہوتی (ضلع مردان) میں یکم ستمبر 1883ء کو پیدا ہوئے۔ جنوری 1901ء کو بذریعہ خط اور غالباً اسی سال دسمبر میں حضرت مسیح موعودؑ…

مکرم عبد المطلب صاحب بنگالی

ہفت روزہ ’’بدر‘‘ قادیان 19؍اپریل 2005ء میں محترم حکیم بدرالدین عامل بھٹہ صاحب نے بعض مرحوم درویشان کا ذکرخیر کیا ہے۔ آپ مکرم دائم اللہ صاحب آف ابراہیم پور ضلع مرشد آباد (بنگال) کے فرزند تھے اور تیسری دیہاتی مبلغین کلاس میں شامل تھے جو ساری کی ساری درویشان میں شامل کرلی گئی تھی۔ اُس…

مشرقی افریقہ میں احمدیت کا آغاز

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 9مئی 2005ء میں محترم مولانا دوست محمد صاحب شاہد کے قلم سے مشرقی افریقہ میں احمدیت کی ابتدائی تاریخ شائع ہوئی ہے۔ شروع 1896ء میں حضرت مسیح موعودؑ کے دو صحابہ حضرت منشی محمد افضل صاحبؓ اور حضرت میاں عبداللہ صاحبؓ یوگنڈا ریلوے میں بھرتی ہوکر کینیا کالونی کی بندرگاہ ممباسہ میں…

حضرت خان بہادر غلام محمد خان گلگتی

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 10؍مارچ 2005ء میں مکرم نصیر رعنا صاحب کے قلم سے اُن کے دادا حضرت خان بہادر غلام محمد خان گلگتیؓ کے تعارف و سیرت پر مضمون شامل اشاعت ہے۔ ہمارے خاندان کے ایک ہندو بزرگ رام داس اور ان کے بیٹے تلسی داس شہنشاہ اور نگزیب عالمگیر کے درباریوں میں سے تھے۔…

گیمبیا میں میرا پہلا دن

محترم مولانا چوہدری محمد شریف صاحب مرحوم کی بطور مبلغ گیمبیا میں پہلے دن کی خودنوشت روداد روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 19مارچ 2005ء میں شامل اشاعت ہے۔ گیمبیا، مغربی افریقہ میں سلطنت برطانیہ کی سب سے پہلی نو آبادی تھی اور اس کو فتح کرنے کے بعد برطانیہ نے سیرالیون، گولڈ کوسٹ (غانا) اور نائیجیریا پر…

مکرم شکیل احمد صدیقی صاحب

مکرم شکیل احمد صاحب صدیقی مربی سلسلہ برکینافاسو (ابن مکرم بشیر احمد صدیقی صاحب) یرقان کے حملہ کی وجہ سے یکم فروری 2005ء کو بورکینافاسو میں بعمر 29 سال وفات پاگئے۔ آپ حضرت حکیم محمدصدیق صاحبؓ آف میانی کے پوتے تھے۔ مکرم صدیقی صاحب 11؍اکتوبر 1974ء کو ربوہ میں پیدا ہوئے۔ میٹرک کے بعد وقف…

مکرم شکیل احمد صدیقی صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 7؍ستمبر 2005ء میں مکرم مقبول احمد صدیقی صاحب نے ایک مضمون میں اپنے بھائی مکرم شکیل احمد صدیقی صاحب کے حالات زندگی اور اعلیٰ اخلاق پر روشنی ڈالی ہے۔ 1990ء کے رمضان المبارک میں مکرم شکیل صدیقی صاحب نے مسجد بیت الحمد سمن آباد لاہور میں اعتکاف کیا اور پھر میٹرک کے…

مکرم شکیل احمد صدیقی صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 10؍اکتوبر 2005ء میں شامل اشاعت اپنے مضمون میں مکرم حامد مقصود عاطف صاحب مربی سلسلہ بیان کرتے ہیں کہ سب سے اعلیٰ خوبی جو مَیں نے مشاہدہ کی وہ مکرم شکیل صدیقی صاحب کا خلافت سے عشق تھا۔ حضور انور کے دورۂ بوبوجلاسو کے دوران ان کی اہلیہ شدید علیل اور ہسپتال…

حضرت سید مختار احمد شاہجہانپوری صاحبؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 16؍اکتوبر 2006ء میں حضرت سید مختار احمد صاحب شاہجہانپوریؓ کی سیرۃ کے حوالہ سے مکرم لئیق احمد طاہر صاحب کا مضمون شامل اشاعت ہے۔ قبل ازیں ’’الفضل انٹرنیشنل‘‘ کے شماروں 25؍جولائی 1997ء، 29؍جنوری 1999ء، 28؍اپریل 2000ء اور 17؍ستمبر 2004ء کے ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘ میں بھی آپؓ کی سیرۃ پر روشنی ڈالی جاچکی ہے۔…

حضرت چوہدری نعمت اللہ خانصاحب گوہر ؓ

ماہنامہ ’’انصار اللہ‘‘ فروری 2005ء میں مکرم سلیم احمد خالد صاحب کا مرتب کردہ ایک مضمون شامل اشاعت ہے جس میں حضرت چودھری نعمت اللہ خانصاحب گوہرؔ کے حالات زندگی بیان کئے گئے ہیں۔ آپ 1880ء میں لدھیانہ کے گاؤں پٹھور کے ایک غریب راجپوت خاندان میں محترم حکیم نتھے خانصاحب کے ہاں پیدا ہوئے۔…