ہفت روزہ الفضل انٹرنیشنل 12؍جولائی 2002ء کے اسی کالم میں محترم حاجی احمد خان ایاز صاحب کے بارہ میں ایک مضمون شائع ہوا ہے۔ روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 15؍نومبر 2001ء میں آپ کا ذکر خیر مکرم عبدالغفار ڈار صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے جس میں درج اضافی مضمون پیش ہے۔ 1935ء میں حضرت مصلح […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ کے سالانہ نمبر1999ء میں مکرم ابوالفاتح صاحب کے قلم سے ایک تفصیلی مضمون میں ایمان کی خاطر صحابہ رسولؐ کی بے مثال اور ناقابل فراموش قربانیوں کا بیان ہے۔ حضرت ابوبکر صدیقؓ نے کفار مکہ کے مظالم سے تنگ آکر جب ہجرت کا ارادہ کیا تو مکہ کے ایک رئیس ابن الدغنہ […]
پروفیسر ڈاکٹر میجر عقیل بن عبدالقادر شہید نہ صرف ایک ماہر امراض چشم تھے بلکہ ایک نہایت ہی شریف النفس، ہمدرد، خلیق اور غریب پرور انسان تھے۔ سادگی اور منکسرالمزاجی میں نمایاں تھے۔ متوکّل علی اللہ، دعاگو اور علم و فضل کا مجسم پیکر تھے۔ نظام جماعت اور خلفائے احمدیت کے دل و جان سے […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ 9 و 10؍مئی 2002ء میں محترم مولانا دوست محمد شاہد صاحب مؤرخ احمدیت اپنے آبائی قصبہ، خاندان اور اپنی ذات پر احمدیت کے اثرات تفصیل سے بیان فرماتے ہوئے لکھتے ہیں کہ میرا آبائی قصبہ پنڈی بھٹیاں ہے جسے اکبر بادشاہ کے وقت مسمی اجلالیہ بھٹی نے آباد کیا تھا۔ سکھوں کی غارت […]
ماہنامہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ کینیڈا اپریل 2002ء میں مکرم پروفیسر عباس بن عبدالقادر شہید کی سیرت کا بیان آپ کی بیٹی مکرمہ مریم بنت عباس صاحبہ کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ محترم پروفیسر عباس بن عبدالقادر صاحب کا تعلق صوبہ بہار کے شہر بھاگلپور سے تھا۔ آپ کے والد محترم حضرت پروفیسر عبدالقادرؓ اور آپ […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 13؍اکتوبر 1999ء میں محترم حاجی بختیار احمد صاحب کا ذکر خیر کرتے ہوئے مکرم ظہور احمد صاحب لکھتے ہیں کہ آپ 1926ء میں مالاکنڈ میں پیدا ہوئے۔ بچپن میں والد کے سایہ سے محروم ہوگئے تو والدہ آپ کو لے کر پشاور منتقل ہوگئیں جہاں کچی محلہ میں رہائش اختیار کرلی اور […]
محترم میاں صاحب جب ٹریننگ کالج کے طالب علم تھے تو ایک بار کرکٹ کی ٹیم لے کر قادیان گئے۔ جب کھیل کر واپس چلے گئے تو حضرت مصلح موعودؓ کا پیغام ملا کہ تعلیم مکمل کرکے قادیان آجاؤ۔ چنانچہ آپ حسب ارشاد قادیان پہنچ گئے اور وہاں پہنچ کر آپ کو علم ہوا کہ […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 17؍نومبر 1999ء میں مکرم یوسف سہیل شوق صاحب کے قلم سے محترم ڈاکٹر راجہ نذیر احمد صاحب ظفر کے بارہ میں ایک مختصر مضمون شامل اشاعت ہے۔ محترم راجہ صاحب ہجکہ (بھیرہ) میں محترم راجہ غلام حیدر صاحب کے ہاں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم قادیان میں حاصل کی۔ مولوی فاضل کے علاوہ […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 15؍دسمبر 1999ء میں محترم میاں محمد ابراہیم صاحب جمونی کا ذکر خیر آپ کی بیٹی مکرمہ امۃالرشید سعدی صاحبہ کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ محترم جمونی صاحب کو اللہ تعالیٰ نے بہت سی صلاحیتوں سے نوازا تھا جن سے آپ نے بھرپور استفادہ کیا۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کو جب […]
ماہنامہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ کینیڈا اکتوبر 1999ء میں مکرم میر احمد صادق صاحب اپنے والد محترم مولوی سید محمد حسین صاحب ذوقیؔ کا ذکر خیر کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ آپ دراز قامت اور نہایت وجیہہ شکل و صورت کے مالک تھے۔ لباس میں شیروانی، پاجامہ اور ترکی ٹوپی استعمال کرتے، ہاتھ میں قیمتی چھڑی رکھتے۔ […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 13؍ستمبر 1999ء میں جماعت احمدیہ گیمبیا کے ایک مخلص اور فدائی احمدی محترم الحاج ابراہیم عبدالقادر جگنی صاحب کا ذکر خیر مکرم ایم اے خورشید صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ محترم جگنی صاحب کی پیدائش 1923ء کے لگ بھگ ہوئی۔ آپ کا تعلق قبیلہ Jahankey سے ہے جو اپنے علاقہ […]
ماہنامہ ’’گائیڈنس‘‘ جولائی 1999ء میں مکرم عبداللہ ناصر بوٹنگ صاحب کا انٹرویو شائع ہوا ہے جو مکرم الحاج آدم داؤد صاحب نے قلمبند کیا ہے۔ مکرم بوٹنگ صاحب حال ہی میں غانا کے محکمہ تعلیم سے بحیثیت ڈائریکٹر ریٹائرڈ ہوئے ہیں۔ وہ احمدیہ مسلم مشن غانا کے ٹرسٹی، جماعت احمدیہ غانا کے سیکرٹری تعلیم اور […]
محترم مرزا منور بیگ صاحب ابن مکرم مرزا سردار بیگ صاحب 1927ء میں امرتسر میں پیدا ہوئے۔ بچپن ہی میں کام پر لگادیئے گئے اس لئے زیادہ تعلیم حاصل نہ کرسکے۔جب جوان ہوئے تو سلسلہ کی کتب کا مطالعہ کرنے لگے اور 1953ء میں قبول احمدیت کی توفیق پائی۔ پھر جلد ہی اپنے پورے خاندان […]
محترم سیٹھ خیرالدین صاحب دنیانگر ضلع گورداسپور سے تعلق رکھتے تھے۔ جب طاعون پھیلی تو آپ کی والدہ بھی اس کا شکار ہوگئیں اور اُن کے اصرار پر آپ کو اس حالت میں گھر چھوڑنا پڑا کہ وہ دم توڑ رہی تھیں۔ پھر آپ مختلف مقامات پر ملازمت کرتے ہوئے ایک سرکس کمپنی میں بطور […]
محترم مولوی محمد الدین صاحب ابن ڈاکٹر محمد ابراہیم صاحب اُس پہلی صف کے مجاہدین میں شامل تھے جنہوں نے 1935ء میں حضرت خلیفۃالمسیح الثانیؓ کی اس تحریک پر لبیک کہا کہ احباب تین سال کیلئے اپنے خرچ پر نظام جماعت کے تحت دعوت الی اللہ کریں۔ آپ کا مختصر ذکرخیر روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 25؍جون […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 15؍اپریل 1999ء میں حضرت شیخ محمد احمد مظہر صاحب کے قلم سے سلسلہ کے چند بزرگوں کا ذکر خیر ایک پرانی اشاعت سے منقول ہے۔ محترم چودھری نذیر احمد خادم صاحب باجوہ ایڈووکیٹ آپ 21؍دسمبر 1964ء کوایک برات کے ساتھ سرگودھا سے سیالکوٹ واپس جا رہے تھے کہ آپ کی کار سیالکوٹ […]
سیدنا حضرت مصلح موعودؓ نے 1924ء میں ویمبلے کانفرنس لندن میں فرمایا تھا کہ حیدرآباد دکن کے قرب و جوار میں سینکڑوں نچلے طبقہ کے لوگوں نے احمدیت قبول کی ہے۔ حضورؓ کا اشارہ ضلع وارنگل میں موجود جماعت کنڈور کی طرف تھا جہاں مکرم سید حسین صاحب نے احمدیت کا پودا لگایا تھا۔ بعد […]
سیرالیون نے برطانیہ سے 1962ء میں آزادی حاصل کی۔ 1922ء میں حضرت مولوی عبدالرحیم نیر صاحبؓ نے غانا جاتے ہوئے یہاں مختصر قیام فرمایا اور دعوت الی اللہ کی۔ حضرت مولانا الحاج نذیر احمد علی صاحب پہلے باقاعدہ مبلغ تھے جو 1937ء میں سیرالیون کے ضلع کامبیا کے ایک قصبہ روکوپور میں پہنچے تو وہاں […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 12؍اگست 1999ء میں شامل اشاعت حضرت قاضی محمد اکبر صاحبؓ کے بارہ میں ایک مختصر مضمون مکرم عطاء الرقیب منور صاحب نے ’’تاریخ احمدیت جموں کشمیر‘‘ مؤلفہ مکرم محمد اسداللہ قریشی صاحب کی مدد سے تحریر کیا ہے۔ حضرت قاضی صاحبؓ چارکوٹ جموں کشمیر کے رہنے والے تھے۔ اپنے علاقہ کے امام […]
بٹالہ کے رئیس، شہر کے ذیلدار اور پٹواری حضرت چوہدری نبی بخش صاحبؓ کی سیرۃ و سوانح کا مختصر تذکرہ روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 13؍ستمبر 1999ء میں مکرم محمد اکرم صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ 1865ء میں جب بٹالہ میں عیسائیت کا زور ہوا تو چودھری نبی بخش صاحب نے قادیان کا رُخ کیا […]
ماہنامہ ’’خالد‘‘ جون 1999ء میں مکرم چودھری رشیدالدین صاحب کا ایک تفصیلی مضمون شامل اشاعت ہے جس میں حضرت حافظ سید مختار احمد شاہجہانپوریؓ کا ذکر خیر کیا گیا ہے۔ حضرت حافظ صاحبؓ کے مورث اعلیٰ ترمذی خاندان کے سادات اور نہایت عابد و زاہد تھے جنہیں نواب پٹھان قصبہ شاہجہانپور صوبہ یوپی لائے اور […]
ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ جون 1999ء میں حضرت حافظ محمد اسحاق صاحب بھیرویؓ کے بارہ میں ایک مختصر مضمون مکرم نصراللہ خان ناصر صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ حضرت حافظ صاحبؓ 1878ء میں مولوی چراغ دین صاحب آف بھیرہ کے ہاں پیدا ہوئے۔ ایک دوسری روایت کے مطابق آپؓ کی ولادت 1868ء میں ہوئی۔ آپؓ […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 3؍دسمبر 1999ء میں افریقہ میں جماعت احمدیہ کی خدمتِ قرآن کا تذکرہ کرتے ہوئے مکرم پروفیسر ڈاکٹر پرویز پروازی صاحب رقمطراز ہیں کہ دو سویڈش پروفیسروں ایواایور روسالاندر اور ڈیوڈ ویسٹرلنڈ نے ایک کتاب مرتب کی ہے جس میں بارہ مستشرقین کے مضامین شامل ہیں۔ اس کتاب میں جماعت احمدیہ کا ذکر […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 19؍مئی 1999ء میں حضرت مولوی غلام نبی صاحب مصری کے بارہ میں ایک مضمون آپؓ کے شاگرد مکرم مولانا محمد صدیق صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ حضرت مولوی صاحبؓ کا وطن موضع چھوڑیاں کلاں (ریاست پٹیالہ) تھا۔ بچپن میں ہی والد کے سایہ سے محروم ہوگئے اور پھر لدھیانہ چلے […]
(مطبوعہ الفضل ڈائجسٹ 25 جنوری 2019ء) روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 10 دسمبر 2012ء میں شائع ہونے والی ایک خبر کے مطابق مکرم مقصود احمد صاحب ابن مکرم نواب خان صاحب آف کوئٹہ کو سیٹلائٹ ٹائون کوئٹہ میں 7؍دسمبر2012ء کو دو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے اُس وقت شہید کردیا جب آپ اپنے بچوں کو سکول […]
(مطبوعہ الفضل ڈائجسٹ 18 جنوری 2019ء) جماعت احمدیہ امریکہ کے اردو ماہنامہ ’’النور‘‘ کے شمارہ اکتوبر 2012ء میں الحاج محمد شریف صاحب مرحوم، مولوی فاضل، کا ایک مضمون شامل اشاعت ہے جس میں وہ اپنا تعارف کروانے کے بعد اُن تکلیف دہ حالات کا ذکر کرتے ہیں جو اُنہیں حج بیت اللہ کے موقع پر […]