سانحہ دارالذکر کے دو شہید بھائی مکرم انیس احمد اور مکرم منور احمد

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 15؍جولائی 2010ء میں مکرم منیر احمد صاحب نے اپنے ایک مضمون میں دارالذکر لاہور کے سانحہ میں اپنے دو شہید بیٹوں کی شہادت کا ذکر کیا ہے۔ آپ بیان کرتے ہیں کہ 28مئی 2010ء کی صبح دس بجے خاکسار اپنے بیٹے کے ساتھ گھر سے دفتر کی طرف موٹر سائیکل پر سوار…

وہ پیارے جو اپنے ہی خوں میں نہائے – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 3 2جون 2010ء میں شائع ہونے والی مکرمہ امۃالباری ناصر صاحبہ کی نظم میں شہدائے لاہور کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں: وہ پیارے جو اپنے ہی خوں میں نہائے بہت خوں رلایا بہت یاد آئے ہے جانا تو سب کو ہے اک دن…

عزیزم ولید احمد شہید

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 19؍جولائی 2010ء میں جناب ابن کریم کے قلم سے ایک واقف نَو عزیزم ولید احمد کا ذکرخیر کیا گیا ہے جو سانحہ دارالذکر میں شہید کردیئے گئے۔ اس ننھے واقف نو مجاہد کے دادا مکرم چوہدری عبدالحمید صاحب نے محراب پور سندھ میں1984ء میں جان کا نذرانہ پیش کیا جب کسی ظالم…

دل ہوا خوں مرا اور جگر چاک ہے – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 12جون 2010ء میں شامل اشاعت مکرم مبارک احمد عابد صاحب کے کلام میں شہدائے لاہور کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: دل ہوا خوں مرا اور جگر چاک ہے ضبط ناچار اور اشک بے باک ہے آج ٹوٹا ہے مجھ پہ وہ کوہِ…

مسجد بیت النور لاہور میں دہشت گرد پر قابو پانے کا آنکھوں دیکھا احوال

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 21؍جولائی 2010ء میں جناب ابن عبداللہ کی ایک انگریزی تحریر کا اردو ترجمہ (از آصفہ اسحاق صاحبہ) شامل اشاعت ہے جس میں مسجد بیت النور لاہور میں دہشتگرد پر قابو پانے کا آنکھوں دیکھا احوال بیان کیا گیا ہے۔ 28؍مئی ایک بہت گرم اور گرد آلود دن تھا۔ مَیں کچھ تاخیر سے…

مکرم محمد رشید ہاشمی صاحب شہید

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 15؍جولائی 2010ء میں مکرمہ ق۔ ع۔ ہاشمی صاحبہ نے اپنے والد مکرم محمد رشید ہاشمی صاحب کا ذکر خیر کیا ہے جو 28مئی 2010ء کو سانحہ دارالذکرلاہور میں شہید ہو گئے تھے ۔ مکرم سید محمد منیر شاہ ہاشمی صاحب کے سب سے بڑے فرزند مکرم محمد رشید ہاشمی صاحب 1932ء میں…

مکرم محمد انور سراء صاحب شہید (خادم مسجد بیت النور لاہور)

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 29؍جولائی 2010ء میں مکرم محمد فہیم ملک صاحب ایڈووکیٹ نے 28مئی کے سانحہ میں شہادت کی سعادت پانے والے مسجد بیت النور لاہور کے خادم مکرم محمد انور سراء صاحب کا ذکرخیر کیا ہے۔ مسجد بیت النور میں داخل ہونے والے دہشتگردوں کے لئے مکرم محمد انور صاحب پہلی رکاوٹ ثابت ہوئے۔…

مکرم ڈاکٹر نجم الحسن صاحب شہید

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 18؍اگست 2010ء میں مکرم ڈاکٹر نجم الحسن صاحب (چائلڈ سپیشلسٹ) ابن مکرم فخرالحسن صاحب آف اورنگی ٹاؤن کراچی کی شہادت کی خبر شائع ہوئی ہے۔ مکرم ڈاکٹر نجم الحسن صاحب کو 16 اور 17؍ اگست 2010ء کی درمیانی شب تقریباً سوا بارہ بجے فائرنگ کرکے صرف 39 سال کی عمر میں شہید…

ثبوت دے دیا عشّاق نے محبت کا – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 21؍جولائی 2010ء میں ایک پرانی اشاعت سے مکرم محمد شفیع اشرف صاحب کا کلام شائع ہوا ہے۔ اس کلام میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: ثبوت دے دیا عشّاق نے محبت کا نصیب ہو گیا رُتبہ انہیں شہادت کا کٹا دیئے رہِ حق میں انہوں نے سر اپنے نگوں نہ ہونے دیا…

مکرم پیر حبیب الرحمٰن صاحب شہید

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 23؍اگست 2010ء میں سلسلہ کے دیرینہ خادم مکرم پیر حبیب الرحمٰن صاحب کی شہادت کی خبر شائع ہوئی ہے۔ محترم پیر حبیب الرحمٰن صاحب کو سانگھڑ میں 19؍اگست 2010ء کی صبح قریباً گیارہ بجے دو نقاب پوش موٹر سائیکل سواروں نے گولی ماردی جس کی وجہ سے آپ موقع پر ہی شہید…

مکرم منیر احمد شیخ صاحب امیر ضلع لاہور

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 23؍اگست 2010ء میں مکرم واحد اللہ جاوید صاحب کے قلم سے محترم منیر احمد شیخ صاحب شہید لاہور (امیر جماعت احمدیہ ضلع لاہور) کا ذکرخیر شامل اشاعت ہے۔ آج خدا کے فضل سے دنیا میں صرف جماعت احمدیہ ہی ایک ایسی جماعت ہے جو خدا کے وجود پر گواہ ہے کیونکہ نہ…

مکرم منیر احمد شیخ صاحب امیر ضلع لاہور

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 25؍اگست 2010ء میں مکرمہ ب۔نصیر صاحبہ رقمطراز ہیں کہ مکرم منیر احمد شیخ صاحب میرے شوہر مکرم نصیرالدین صاحب کے چھوٹے بھائی تھے۔ میرے شوہر تیرہ سال قبل کینسر سے وفات پاگئے تھے۔ آپ کے والد مکرم شیخ تاج الدین صاحب کے 7 بچے تھے۔ 4 بیٹے اور 3 بیٹیاں۔ مکرم منیر…

خود مدّتوں تُو مسندِ انصاف پر رہا – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 21؍جولائی 2010ء میں مکرم منیر احمد شیخ صاحب امیر جماعت لاہور کی شہادت کے حوالہ سے مکرم عبدالمنان ناہید صاحب کا کلام شامل اشاعت ہے۔ اس کلام میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: خود مدّتوں تُو مسندِ انصاف پر رہا انصاف کون دے گا تجھے تیرے قتل کا جس وقت جا نماز…

مکرم منیر احمد شیخ شہید – امیر ضلع لاہور

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 6؍ستمبر 2010ء میں مکرمہ ک۔ خانم صاحبہ اپنے بھائی مکرم منیر احمد شیخ صاحب کا ذکرخیر کرتے ہوئے لکھتی ہیں کہ وہ عاجزی اور انکساری کا پیکر تھے، غریبوں کے کام آنے والے، والدین کے خدمت گزار، نہایت ذہین و فطین، بہترین مقرر اور حاضر جواب، متوازن طبیعت اور صائب الرائے۔ ایک…

اے شہیدِ احمدیت ! ہو سدا فائزالمرام – نظم

ہفت روزہ ’’بدر‘‘ قادیان 24جون 2010ء میں شامل اشاعت مکرم خورشید احمد پربھاکر صاحب کی شہدائے لاہور کی یاد میں کہی جانے والی نظم سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: اے شہیدِ احمدیت ! ہو سدا فائزالمرام آ رہے ہیں تم کو ملنے سرفروشاں تیز گام ہے تمہارے خون سے روشن چراغِ زندگی تا ابد روشن…

مکرم محمد اسلم صاحب بھروانہ شہید

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 6 جنوری 2011ء مکرم صفدرعلی وڑائچ صاحب کے قلم سے مکرم محمد اسلم صاحب بھروانہ شہید کا ذکرخیر شامل اشاعت ہے جو 28 مئی 2010ء کو مسجد دارالذکر لاہور میں شہید ہوئے۔ مضمون نگار لکھتے ہیں کہ مکرم محمد اسلم بھروانہ صاحب سے میرا تعلق اس وقت بنا جب آپ قائد خدام…

ایک سجدہ کیا اور امر ہوگئے – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 19 جنوری 2011ء میں شہدائے لاہور کے حوالہ سے کہی گئی مکرمہ ر۔اظہر صاحبہ کی ایک نظم شائع ہوئی ہے جس میں سے انتخاب پیش ہے: ایک سجدہ کیا اور امر ہوگئے ایک لمحے میں پودے شجر ہوگئے تاج سر کے چھنے ، وِیر رخصت ہوئے دُور ماؤں کے لخت جگر ہو…

مکرم وسیم احمد صاحب شہید

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 27 جنوری 2011ء میں مکرم رانا مبارک احمد صاحب کے قلم سے مکرم وسیم احمد صاحب کا ذکرخیر ہوا ہے جو دارالذکر لاہور میں دہشتگردی کے دوران 38 سال کی عمر میں شہید ہوگئے۔ آپ حسب عادت پہلی صف میں بیٹھے تھے۔ آپ مکرم عبدالقدوس صاحب آف سیالکوٹ کے بیٹے تھے۔ پانچ…

مکرم شیخ ساجد نعیم صاحب شہید

لجنہ اماء اللہ کینیڈا کے رسالہ ’’النساء‘‘ ستمبر تا دسمبر 2011ء میں محترمہ امتہ الباسط صاحبہ نے اپنے خاوند مکرم شیخ ساجد نعیم صاحب کا ذکرخیرکیا ہے جنہوں نے 28مئی 2010 ء کو مسجد بیت النور لاہور میں جام شہادت نوش کیا۔ مکرم شیخ ساجد نعیم صاحب 15دسمبر 1951ء کو میلسی ضلع وہاڑی میں مکرم…

محترم ڈاکٹر عبدالمنان صدیقی شہید

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 11؍اپریل 2011ء میں مکرم ڈاکٹر امتیاز احمد صاحب نے مکرم ڈاکٹر عبدالمنان صدیقی صاحب کی یادیں بیان کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اُن سے مجھے زندگی میں ایک دفعہ ہی ملنے کا موقع ملا جب ڈاکٹر صاحب 2008ء میں احمدیہ میڈیکل ایسوسی ایشن کی میٹنگ میں ربوہ تشریف لائے۔ یہ ملاقات گو…

کچھ منتظر اپنی باری کے، کچھ مولا پہ قربان ہوئے – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 4؍اپریل 2011ء میں شہدائے احمدیت کے حوالہ سے کہی جانے والی مکرمہ امۃ ا لباری ناصر صاحبہ کی ایک نظم شامل اشاعت ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: کچھ منتظر اپنی باری کے، کچھ مولا پہ قربان ہوئے وہ جن پہ ملائک رشک کریں کچھ ایسے بھی انسان ہوئے…

محترم سردار افتخارالغنی صاحب شہید

ماہنامہ ’’النور‘‘ امریکہ اگست و ستمبر 2010ء میں مکرم محمد اجمل شاہد صاحب نے محترم سردار افتخارالغنی صاحب شہید کا مختصر ذکرخیر کیا ہے۔ محترم سردار افتخارالغنی صاحب 28مئی 2010ء کو مسجد دارالذکر پر حملے کے دوران ایک دہشت گرد کو پکڑنے کی کوشش میں دوسرے دہشتگرد کی گولیوں کا نشانہ بن گئے۔ آپ کی…

ہر ایک آن درود و سلام ہیں جس پر – نظم

ماہنامہ ’’النور‘‘ امریکہ اگست و ستمبر 2010ء میں شہدائے لاہور کی یاد میں مکرم مظفر منصور صاحب کی ایک نظم شائع ہوئی ہے جس میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: ہر ایک آن درود و سلام ہیں جس پر شہید ہو کے تمہیں اُس کی آل ہونا تھا صبا تمہارے لہو کی مہک سے رقصاں…

مکرم محمود احمد شاد صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 29 جنوری 2011ء میں مکرمہ بشریٰ سعید صا حبہ نے اپنے بھائی مکرم محمود احمد شاد صاحب شہید (مربی سلسلہ) کا ذکرخیر کیا ہے۔ مکرمہ بشریٰ سعید صاحبہ لکھتی ہیں کہ ہمارے پورے خاندان میں سے صرف والد محترم چوہدری غلام احمد صاحب اور دادا چوہدری فضل داد صاحب کو احمدیت قبول…

کی رقم ہم نے بھی عرشیؔ داستاں سب سے الگ – نظم

ماہنامہ ’’النور‘‘ امریکہ اگست و ستمبر 2010ء میں سانحۂ لاہور کے حوالہ سے مکرمہ ارشاد عرشی ملک صاحبہ کی ایک طویل نظم شائع ہوئی ہے جس میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: کی رقم ہم نے بھی عرشیؔ داستاں سب سے الگ کربلا جب ہم پہ اُتری ناگہاں سب سے الگ چلچلاتی دوپہر ، پھر…

اس کو ہے تقدیر نے نظروں سے اوجھل کر دیا – نظم

24جون 2009ء کو رات 11بجے نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے کوئٹہ (پاکستان) میں مکرم خالد رشید صاحب ابن مکرم عبدالرشید صاحب بعمر 45سال اور مکرم ظفر اقبال صاحب بعمر 50سال کو شہید کردیا تھا۔ مکرمہ ناہید خالد ملک صاحبہ اہلیہ محترم ملک خالد رشید اعوان صاحب ایڈووکیٹ مرحوم کی اس حوالہ سے کہی گئی ایک…