محترم مولانا احمد رشید صاحب
ہفت روزہ ’’بدر‘‘ قادیان 2؍اکتوبر1997ء میں جید عالم اور نہایت کامیاب مبلغ محترم مولانا احمد رشید صاحب کی رحلت کی خبر شائع ہوئی ہے۔ آپ 14؍اگست 1997ء کو بعمر 82 سال وفات پاگئے۔ مرحوم نے ابتدائی تعلیم کے بعد دارالعلوم عربک کالج میں اور عمرآباد دارالسلام عربک کالج میں دینی تعلیم حاصل کی اور 1937ء…