حضرت چوہدری برکت علی خان صاحب رضی اللہ عنہ
حضرت چوہدری برکت علی خانصاحبؓ اندازاً 1886ء میں چوہدری میراں بخش صاحب کے ہاں گڑھ شنکر ضلع ہوشیارپور میں پیدا ہوئے۔ آپ اکلوتی اولاد تھے۔ ابتدائی تعلیم اپنے ننھیال سڑوعہ میں حاصل کرکے ورینکلر مڈل تک گڑھ شنکر میں پڑھا لیکن امتحان میں پاس نہ ہوسکے اور تعلیم ادھوری چھوڑ دی۔ روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 24…