مکرم عبد المجید خالد بٹ صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 16مئی 2005ء میں مکرم عبدالمجید خالد بٹ صاحب کا ذکر خیر کرتے ہوئے مکرمہ زاہدہ خانم صاحبہ لکھتی ہیں کہ آپ میرے خاوند محترم بشارت الرحمٰن صاحب اسسٹنٹ وائس پریذیڈنٹ نیشنل بینک آف پاکستان کے ساتھ ایک ہی شعبہ ملازمت میں منسلک ہونے کی وجہ سے آپس میں گہرے دوست تھے۔ بٹ…

مشرقی افریقہ میں دعوت الی اللہ کی یادیں

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 13؍مئی 2005ء میں شامل اشاعت مکرم عبدالکریم شرما صاحب نے اپنے مضمون میں مشرقی افریقہ میں تبلیغ احمدیت کے بعض گوشوں کی نقاب کشائی کی ہے۔ حضرت مسیح موعودؑ کی زندگی میں ہی مشرقی افریقہ میں کئی صحابہؓ آئے لیکن ان کی تبلیغ ہندوستانیوں تک ہی محدود تھی۔ محترم شیخ مبارک احمد…

محترم چودھری غلام نبی علوی صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 9؍مئی 2005ء میں مکرم شریف احمد علوی صاحب اپنے والد محترم چودھری غلام نبی علوی صاحب کا ذکر خیر کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ آپ 1908ء میں ضلع ہوشیار پور کے گاؤں بچھواں میں پیدا ہوئے۔ ابھی بچہ تھے اور ایک مولوی صاحب سے قرآن کریم پڑھنا شروع ہی کیا تھا کہ…

مشرقی افریقہ میں احمدیت کا آغاز

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 9مئی 2005ء میں محترم مولانا دوست محمد صاحب شاہد کے قلم سے مشرقی افریقہ میں احمدیت کی ابتدائی تاریخ شائع ہوئی ہے۔ شروع 1896ء میں حضرت مسیح موعودؑ کے دو صحابہ حضرت منشی محمد افضل صاحبؓ اور حضرت میاں عبداللہ صاحبؓ یوگنڈا ریلوے میں بھرتی ہوکر کینیا کالونی کی بندرگاہ ممباسہ میں…

محترم دانشمند خان صاحب کا قبول احمدیت

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 5مئی 2005ء میں مکرم بشیر احمد رفیق صاحب اپنے والد محترم دانشمند خان صاحب کے قبول احمدیت کی داستان بیان کرتے ہوئے رقمطراز ہیں کہ میرے والد محترم دانشمند خان صاحب اوائل جوانی میں گاؤں چھوڑ کر بلوچستان چلے گئے تھے اور وہاں مستونگ جیل میں ملازمت اختیار کرلی تھی۔ گاؤں سے…

مولانا بشیر احمد طاہر صاحب

ہفت روزہ ’’بدر‘‘ 26؍اپریل 2005ء میں مکرم سید قیام الدین برق مربی سلسلہ کے قلم سے محترم مولانا بشیر احمد طاہر صاحب پرنسپل جامعہ احمدیہ قادیان کا ذکر خیر شامل اشاعت ہے۔ آپ کی وفات 7؍ فروری 2005ء کو ہوئی۔ اور جامعہ احمدیہ قادیان میں درس و تدریس کو زندگی بھر اوڑھنا اور بچھونا بنانے…

نومبائعین (موجودہ طلبہ جامعہ) کی دین کی خاطر ایثار وقربانی

بعض نومبائع افراد کے دین کی خاطر ایثار وقربانی کے بعض واقعات روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 4؍فروری 2005ء میں مکرم سلطان احمد صاحب ظفر کے قلم سے شامل اشاعت ہیں۔ یہ افراد اب جامعۃالمبشرین قادیان کے طلبہ ہیں۔ ٭ مکرم ماجد حسین صاحب ابن عبد اللطیف صاحب آف جموں نے بیان کیا کہ مَیں میٹرک پاس…

ڈلوال ضلع چکوال میں احمدیت

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 3و 4مارچ 2005ء میں مکرم پروفیسر راجا نصر اللہ خان صاحب کے قلم سے ڈلوال (ضلع چکوال) میں احمدیت کے نفوذ سے متعلق دلچسپ حالات شامل اشاعت ہیں۔ ڈلوال آبادی اور رقبہ کے لحاظ سے اپنے اردگرد کے سب دیہات سے بڑا ہے اور علاقہ میں بڑی اہمیت رکھتا ہے۔ یہاں 1900ء…

مکرم چودھری عزیزاللہ چیمہ صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 10؍ستمبر 2004ء میں مکرمہ عمارہ چیمہ صاحبہ نے اپنے دادا محترم چودھری عزیز اللہ چیمہ صاحب کا ذکر خیر تحریر کیا ہے۔ محترم چودھری عزیزاللہ چیمہ صاحب 1914ء میں سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد صوبیدار میجر دیوان علی چیمہ کا تعلق دیوبند فرقہ سے تھا اور وہ علاقہ کی بااثر…

حضرت مولوی فتح الدین صاحبؓ

ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ ربوہ ستمبر 2004ء میں مکرم غلام مصباح بلوچ صاحب کے قلم سے حضرت مولوی فتح الدین صاحبؓ آف دھرم کوٹ بگہ ضلع گورداسپور کا تفصیلی ذکر خیر شامل اشاعت ہے۔ حضرت مولوی صاحبؓ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اعلان بیعت سے قبل بھی حضورؑ سے تعلق عقیدت رکھتے تھے اور اپنے علاقہ…

محترم مولوی عبدالوہاب حجازی صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 13؍نومبر 2004ء میں مکرم سید سعیدالحسن صاحب اپنے دادا محترم مولوی عبدالوہاب حجازی صاحب کا ذکر خیر کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ آپ 1887ء میں امرتسر کے ایک شیعہ گھرانہ میں پیدا ہوئے۔ بچپن میں ہی والدین طاعون سے وفات پاگئے تو آپ اپنی ایک بہن کے پاس آگئے جن کے خاوند…

حضرت قاضی زین العابدین صاحب

ماہنامہ ’’خالد‘‘ ستمبر 2004ء میں حضرت قاضی زین العابدین صاحبؓ کی سیرۃ پر ایک مضمون مکرم غلام مصباح بلوچ صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ حضرت قاضی صاحب حضرت صوفی احمد جان صاحبؓ کے مرید تھے جنہوں نے اپنے کثیر ارادتمندوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے حضرت مسیح موعودؑ کے دامن سے وابستگی اختیار…

محترم محمد زمان خان صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 3 جنوری 2005ء میں مکرمہ بشریٰ صاحبہ اپنے والد محترم محمد زمان خانصاحب کا ذکرخیر کرتے ہوئے لکھتی ہیں کہ میرے اباجان ایک سیدھے سادھے درویش صفت انسان تھے۔ ہری پور ہزارہ کے رہنے والے تھے۔ 1952ء میں احمدیت قبول کی تو قبیلے والوں نے بہت مخالفت کی۔ آپ کی پہلی بیوی…

مکرم چودھری ناظر حسین صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 12 جنوری 2005ء میں مکرم خادم احمد سعید صاحب اپنے والد محترم چودھری ناظر حسین صاحب کا ذکر خیر کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ آپ 1926ء میں ضلع لائلپور کے ایک گاؤں میں پیدا ہوئے۔ آپ کا تعلق دیو فیملی سے تھا۔ آپ نے 21سال کی عمر میں حضرت مصلح موعودؓ کے…

حضرت منشی عبد اللہ صاحبؓ سنوری

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 8؍جولائی 2004ء میں مکرم چوہدری محمد ابراہیم صاحب نے حضرت منشی عبداللہ سنوری صاحبؓ کا تفصیلی ذکر خیر کیا ہے۔   حضرت منشی صاحبؓ نے حضرت مسیح موعودؑ کو ان کے دعویٰ سے بہت پہلے شناخت کر لیا تھا۔ آپؓ کی پیدائش 1861ء میں سنور ریاست پٹیالہ میں ہوئی۔ خاندان گوزمیندار تھا…

حضرت ڈاکٹر عطرالدین صاحبؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 13؍مئی 2004ء میں حضرت ڈاکٹر عطرالدین صاحبؓ کا ذکر خیر مکرم سہیل احمد ثاقب بسرا صاحب کے قلم سے شائع ہوا ہے۔ حضرت ڈاکٹر عطرالدین صاحبؓ قصبہ چھمال ضلع گورداسپور میں 1888ء میں پیدا ہوئے۔ آپ اپنے بڑے بھائی منشی گوہر علی کے ساتھ رہتے تھے چونکہ وہ مدرس تھے اس لئے…

انقلاب انگیز نمازیں

حضرت مسیح موعود ؑ کا ایک عظیم الشان کارنامہ توحید کے قیام کے ساتھ ان نمازوں کا احیاء ہے جو دیکھنے اور سننے والوں کے دلوں کو فتح کر لیتی ہیں۔ سیدنا حضرت مسیح موعود ؑ فرماتے ہیں: ’’میں دیکھتا ہوں کہ لوگ بیعت کے بعد معاً ایک پاک تبدیلی اپنے چال چلن میں دکھلاتے…

محترم سیّد محمد شاہ سیفیؔ صاحب

ماہنامہ ’’مشکوٰۃ‘‘ قادیان اپریل 2004ء میں مکرم ڈاکٹر سیّد بشارت احمد شاہ نے اپنے والد محترم سید محمد شاہ صاحب سیفیؔ کا ذکر خیر کیا ہے۔ آپ رقمطراز ہیں کہ میرے دادا حضرت سیّد سیف اللہ شاہ صاحبؓ پیرو مرشد تھے مگر اوائل عمر میں ہی حضرت مسیح موعودؑ کی بیعت کرلی۔ اُن کی پیدائش…

مکرم چوہدری عبدالقیوم صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 13؍فروری 2004ء میں مکرم مرزا لطیف احمد صاحب نے مکرم چودھری عبدالقیوم صاحب سابق صدر جماعت سرائے عالمگیر (ضلع گجرات) کا اختصار سے ذکر خیر کیا ہے جن کی وفات 21 ؍اگست 2003ء کو ہوئی تھی۔ مضمون نگار بیان کرتے ہیں کہ خاکسار 1975ء میں ملٹری کالج جہلم (سرائے عالمگیر) میں ملازم…

مکرم شاہ عالم صاحب شہید

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 27؍جنوری 2004ء میں مکرم شاہ عالم صاحب شہید بنگلہ دیش کا ذکر خیرکرتے ہوئے مکرم محمد امداد الرحمن صدیقی صاحب مربی سلسلہ تحریر کرتے ہیں کہ آپ 4؍اگست 1989ء کو بیعت کرکے جماعت احمدیہ میں شامل ہوئے۔ اس کی تقریب اس طرح پیدا ہوئی کہ جب آپ کے گاؤں راگھوناتھپور باغ کے…

مکرم حافظ عبدالرشید صاحب آف ننکانہ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 2؍اکتوبر 2003ء میں مکرم سعید احمد اظہر صاحب شاہد کے قلم سے مکرم حافظ عبدالرشید صاحب آف ننکانہ کا ذکر خیر شامل اشاعت ہے۔مکرم حافظ عبدالرشید صاحب 15؍اگست 2003ء کو ربوہ میں وفات پاگئے۔ آپ موصی تھے اور تدفین بہشتی مقبرہ میں ہوئی۔ آپ کپورتھلہ کے ایک گاؤں میں پیدا ہوئے۔ بچپن…

حضرت مصلح موعودؓ کے بیان فرمودہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ایمان افروز واقعات

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 18 و 27؍اکتوبر 2003ء میں حضرت مصلح موعودؓ کے بیان فرمودہ سیدنا حضرت مسیح موعودؑ کے بعض ایمان افروز واقعات اور پُرمعارف ارشادات (مرتبہ مکرم حبیب الرحمن زیروی صاحب) شامل اشاعت ہیں۔ ٭ حضرت مصلح موعودؓ فرماتے ہیں کہ حضرت مسیح موعودؑ نے مجھے پہلا روزہ رکھنے کی اجازت بارہ یا تیرہ…

محترم حکیم غلام رسول صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 20؍اکتوبر 2003ء میں محترم حکیم غلام رسول صاحب کا ذکر خیر کرتے ہوئے مکرم مرزا خلیل احمد قمر صاحب لکھتے ہیں کہ محترم حکیم صاحب 1910ء میں مکرم میاں محمد بخش صاحب آف مدکی ضلع فیروز پور کے ہاں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم کے بعد طب کی تعلیم حاصل کی اور اسی…

حضرت شیخ عبدالرحیم شرما صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 20 اور 21؍اگست 2003ء میں حضرت شیخ عبدالرحیم شرما صاحبؓ کی سیرۃ پر ایک مضمون شامل اشاعت ہے جسے مکرم خالد محمود شرما صاحب نے ’’اصحاب احمد‘‘ جلد دہم (مرتبہ محترم ملک صلاح الدین صاحب) سے تلخیص کرکے پیش کیا ہے۔ حضرت شیخ صاحب کا سابق نام کشن لعل تھا اور آپ…

حضرت منشی احمد علی صاحبؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 24؍فروری 2003ء میں حضرت منشی احمد علی صاحبؓ آف دوالمیال کے خودنوشت حالات زندگی (مرتبہ مکرم ریاض احمد ملک صاحب) شائع ہوئے ہیں۔ حضرت منشی صاحبؓ بیان فرماتے ہیں کہ میری پیدائش 1860ء میں دوالمیال میں ہوئی۔ ابتدائی تعلیم پرائمری تک رہی۔ جلد ہی قرآن کریم بھی اپنے والد مکرم محمود احمد…

محترم سیّد حضرت اللہ پاشا صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 8؍مارچ 2003ء میں مکرم سیّد حمیداللہ نصرت پاشا صاحب اپنے والد محترم سیّد حضرت اللہ پاشا صاحب کا تفصیلی ذکر خیر کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ آپ 1923ء میں بیجاپور کے ایک مذہبی سنی گھرانہ میں پیدا ہوئے۔ والد کا نام سید صاحب حسینی تھا۔ پاشاؔ ایک لقب تھا جو اجداد کو…