تاریخ احمدیت ناروے کا ایک ورق

رسالہ ’’النور‘‘ناروے اپریل 2008ء میں تاریخ احمدیت ناروے کے حوالہ سے تحریر ہے کہ ایک نارویجین خاتون مسز آمنہ ٹامسن حضرت نیر صاحبؓ کے زیر تبلیغ تھیں اور خط و کتابت کے ذریعہ ان سے رابطہ تھا۔اپنے ایک خط میں وہ تحریر فرماتی ہیں: ’’پیارے بھائی! … میں 15 مارچ کے قریب یہاں سے روانہ…

مکرمہ حمیدہ بیگم صاحبہ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 25؍فروری2008ء میں مکرم منصور احمد صاحب کے قلم سے اُن کی والدہ محترمہ حمیدہ بیگم صاحبہ کا ذکر خیر شامل ہے۔ محترمہ حمیدہ بیگم صاحبہ 1917ء میں رام داس ضلع امرتسر میں محترم چوہدری عبدالعزیز صاحب آف گوجرہ کے ہاں پیدا ہوئیں۔ پانچ سال کی عمر میں والدہ کی شفقت سے محروم…

خلفائے سلسلہ کی ازواج

امر الٰہی کے مطابق حضرت مسیح موعودؑ نے ہو شیارپور میں 1886ء میں جو چلّہ کیا تو اللہ تعالیٰ نے آپؑ کی متضرعانہ دعاؤں کو قبول فرمایا اور اسلام کی سربلندی کے متعلق آپؑ کو غیب کی خبروں سے نوازا اور بتایا کہ آپؑ کی مبارک نسل کو بھی اس کارخیر کی خوب توفیق ملے…

ڈاکٹر محمد اسحاق بقاپوری صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 2؍جنوری 2008ء میں مکرم محمد یوسف بقاپوری صاحب اپنے چچا ڈاکٹر محمد اسحاق بقاپوری صاحب کا ذکرخیر کرتے ہیں۔ محترم ڈاکٹر محمد اسحاق بقاپوری صاحب قادیان میں حضرت مولانا مولوی محمد ابراہیم صاحب بقاپوریؓ کے ہاں 17؍اگست 1921ء کو پیدا ہوئے۔ گھریلو ماحول مذہبی تھا۔ والدین کی تربیت نے اس پر چار…

حضرت شیخ محمد احمد صاحب مظہر کی یادیں

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 17 و 19؍ نومبر 2007ء میں محترم رانا منظور احمد صاحب نے اپنی یادوں کے حوالہ سے حضرت شیخ محمد احمد صاحب مظہر کی دلکش سیرۃ کو بیان کیا ہے۔ مضمون نگار کو قریباً تیس سال حضرت شیخ صاحب کی رفاقت میں دینی امور بجالانے کا موقع ملتا رہا۔ آپ لکھتے ہیں…

حضرت شیخ مشتاق حسین صاحبؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 23؍اگست 2007ء میں حضرت شیخ مشتاق حسین صاحبؓ کے مختصر حالات زندگی شامل اشاعت ہیں۔ آپؓ 1878ء میں پیدا ہوئے۔ 1900ء میں آپ نے لاہور میں جماعت کا ایک پوسٹر پڑھا تو فوراً بیعت کا خط لکھ دیا۔ پھر احمدیت سے تعلق بڑھا تو دعوت الی اللہ میں دیوانہ وار مصروف رہنے…

حضرت الحاج ممتاز علی خانصاحب صدیقیؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 19؍جولائی 2007ء میں حضرت الحاج ممتاز علی خاں صاحب صدیقیؓ کی سیرۃ پر ایک مختصر مضمون شامل اشاعت ہے۔ آپؓ حضرت خانصاحب ذوالفقارعلی خاں صاحب گوہرؓ رامپوری کے فرزند تھے۔ ولادت قریباً 1889ء میں ہوئی اور وفات اپنے والد ماجد کے انتقال کے قریباً چار ماہ بعد قادیان میں ہوئی۔ محترم ملک…

حضرت میاں نجم الدین صاحب بھیرویؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 6؍جون 2007ء میں مکرم غلام مصباح بلوچ صاحب کے قلم سے حضرت میاں نجم الدین صاحبؓ بھیروی کی سیرۃ و سوانح پر مضمون شامل اشاعت ہے۔ حضرت میاں نجم الدین صاحبؓ کی ولادت 1864ء میں میاں احمد یار صاحب کے ہاں ہوئی جو حضرت خلیفۃ المسیح الاول کے قریبی رشتہ داروں میں…

حضرت حافظ عبدالعزیز نون صاحبؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 10؍مئی 2007ء میں حضرت حافظ عبدالعزیز صاحب نونؓ کا ذکر خیر شامل اشاعت ہے۔ حضرت حافظ عبدالعزیز صاحب نونؓ 1875ء میں حلالپور ضلع سرگودھا میں پیدا ہوئے۔ 1907ء میں قادیان آکر دستی بیعت کی توفیق پائی۔آپ فرمایا کرتے تھے کہ بیعت سے پہلے میں صوم و صلوٰۃ کا تارک تھا لیکن بیعت…

حضرت مولوی جلال الدین صاحبؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 17؍مارچ 2007ء میں حضرت مولوی جلال الدین صاحبؓ آف پیرکوٹ کے مختصر حالاتِ زندگی شاملِ اشاعت ہیں۔ حضرت مولوی جلال الدین صاحبؓ کھوکھر قوم کے زمیندار تھے اور موضع پیرکوٹ ضلع حافظ آباد میں تقریباً دو سو ایکڑ زمین کے مالک تھے۔ آپؓ عربی اور فارسی علوم کے ماہر اور فن طبابت…

حضرت حکیم عبد الجلیل بھیروی صاحبؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 22؍مارچ 2007ء میں مکرم غلام مصباح بلوچ صاحب کے قلم سے حضرت حکیم عبدالجلیل صاحبؓ ولد محترم حکیم شیخ احمد صاحب بھیروی کا ذکر خیر شائع ہوا ہے۔ حضرت حکیم عبدالجلیل صاحبؓ 1870ء میں پیدا ہوئے اور 1898ء میں احمدیت قبول کی۔ حضرت مسیح موعودؑ کے سفر جہلم1903ء کے موقع پر آپ…

حضرت سیدہ امتہ الحئی بیگم صاحبہؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 8؍فروری 2007ء میں مکرم غلام مصباح بلوچ کے قلم سے حضرت سیدہ امتہ الحی بیگم صاحبہؓ کے بارہ میں ایک مضمون شامل اشاعت ہے۔ قبل ازیں 20؍اکتوبر 1995ء اور 9؍فروری 1996ء کے شماروں میں حضرت سیدہ کی سیرت پر ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘ میں روشنی ڈالی جاچکی ہے۔ حضرت سیدہ امۃالحئی بیگم صاحبہؓ حضرت…

حضرت حکیم محمد حسین صاحبؓ

ماہنامہ ’’خالد‘‘ ربوہ جنوری 2007ء میں مکرم غلام مصباح بلوچ صاحب کے قلم سے حضرت حکیم محمد حسین صاحب آف بلب گڑھ (دہلی) کے حالات زندگی شامل اشاعت ہیں۔ حضرت حکیم محمد حسین صاحبؓ نے اپنے خاندان میں سب سے پہلے (مئی 1898ء میں) قبولِ احمدیت کی توفیق پائی۔ بعد ازاں آپؓ کے والد محترم…

محترم مرزا عبدالحق صاحب

مجلس انصاراللہ کینیڈا کے رسالہ ’’نحن انصاراللہ‘‘ جولائی تا ستمبر 2006ء میں مکرم چودھری رشیدالدین صاحب کا ایک تفصیلی مضمون محترم مرزا عبدالحق صاحب کی سیرۃ و سوانح پر مشتمل شائع ہوا ہے۔ قبل ازیں حضرت مرزا صاحب کا ایک انٹرویو ’’الفضل انٹرنیشنل‘‘ 18؍اکتوبر 2002ء کے ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘ کی زینت بن چکا ہے۔ نیز حضرت…

حضرت ڈاکٹر الٰہی بخش صاحبؓ

ما ہنا مہ ’’خالد‘‘ ربوہ نومبر 2006ء میں حضرت ڈاکٹر الٰہی بخش صاحبؓ کی سیرۃ پر مکرم غلام مصباح بلوچ صاحب کا مضمون شامل اشاعت ہے۔ حضرت ڈاکٹر صاحب کو 1902ء میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بیعت کی توفیق ملی۔ آپ موضع آڑہ ضلع مونگھیر صوبہ بنگال(بھارت) کے رہنے والے تھے لیکن اپنی…

محترم سیٹھ محمد اسحق صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 7؍جولائی 2006ء میں مکرم سلیم شاہجہانپوری صاحب کا مضمون شائع ہوا ہے جس میں مختصراً محترم سیٹھ محمد اسحق صاحب آف نوابشاہ کا ذکرخیر کیا گیا ہے۔ مکرم سیٹھ محمد اسحق صاحب 1928ء میں سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ صرف پرائمری کرکے کاروبار میں اپنے والد محترم سیٹھ محمد دین صاحب کے ہمراہ…

حضرت حاجی غلام احمد صاحبؓ آف کریام

ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ ربوہ اکتوبر 2006ء میں مکرم محمد اشرف کاہلوں صاحب کے قلم سے حضرت حاجی غلام احمد صاحب ؓ کے بارہ میں ایک مضمون شائع ہوا ہے۔ قبل ازیں بھی آپؓ کا ذکر خیر ’’الفضل انٹرنیشنل‘‘ 16؍اگست 1996ء کے اسی کالم میں کیا جاچکا ہے۔ حضرت حاجی غلام احمد 1875 ء میں موضع کریام…

مسجد ناصر سویڈن کی تعمیر نو

جماعت احمدیہ سویڈن کے ششماہی ’’الہدیٰ‘‘ جولائی تا دسمبر 2006ء میں سویڈن کے شہر گوتھن برگ میں مسجد ناصر کی تعمیرنو سے متعلق مکرم انور رشید صاحب سابق امیر کے قلم سے ایک ایمان افروز مضمون شامل اشاعت ہے۔ مضمون نگار بیان کرتے ہیں کہ حضرت خلیفۃالمسیح الرابعؒ نے سویڈن کے دورہ کے دوران ایک…

حضرت سیٹھ عبدالرحمٰن صاحب مدراسیؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 17 و 18؍دسمبر 2005ء میں حضرت سیٹھ عبدالرحمٰن صاحب مدراسیؓ کی ایمان افروز آپ بیتی شائع ہوئی ہے جو حضرت شیخ یعقوب علی عرفانی صاحبؓ نے حضرت مسیح موعودؑ کے ارشاد پر تحریر کرکے شائع فرمائی تھی۔ حضرت سیٹھ عبدالرحمٰن صاحبؓ مدراس کے ایک مشہور تاجر خاندان کے چشم و چراغ تھے۔…

شیریں پھل – اخلاص و خدمت کے ایمان افروز واقعات

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 8؍جون 2006ء میں ابن کریم کے قلم سے چند ایمان افروز واقعات پیش کئے گئے ہیں جو بعض احمدیوں نے آپ سے بیان کئے اور آپ نے اُن کے پاکیزہ اثرات شدت کے ساتھ محسوس کئے۔ ضلع شیخوپورہ کے ایک بزرگ نے بتایا کہ اُن کے بڑے بھائی نے اگرچہ احمدیت تو…

احمدیہ مرکز سورینام کی یادیں

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 6؍نومبر 2006ء میں مکرم میر غلام احمد نسیم صاحب نے احمدیہ مرکز سورینام کے حوالہ سے اپنی یادیں بیان کی ہیں۔ وہ لکھتے ہیں کہ مَیں 5؍جنوری 1966ء کو جنوبی امریکہ کے ملک گی آنا پہنچا۔ کچھ عرصہ بعد ہمسایہ ملک سورینام جانے کا پروگرام بنا جو پہلے ڈَچ گی آنا کہلاتا…

ملک مشتاق احمد صاحب سگُّو

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 17؍اپریل 06 20ء میں مکرم حفیظ احمد خالد صاحب اور 28؍جون 2006ء کے شمارہ میں مکرم حکیم محمد افضل فاروقی صاحب کے قلم سے محترم ملک مشتاق احمد صاحب سگّو کا ذکر خیر شامل اشاعت ہے۔ محترم سگّو صاحب1945ء میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد ملک اللہ ڈیوایا صاحب سگّو اپنے علاقہ…

محترم صوبیدار عبدالمنان دہلوی صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 13؍فروری 2006ء میں مکرم ریاض احمد چودھری صاحب اپنے سسر محترم صوبیدار عبدالمنان دہلوی صاحب کا مختصر ذکر خیر کرتے ہوئے رقمطراز ہیں کہ آپ 23؍اپریل 1916ء کو دہلی میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد حضرت ڈاکٹر عبدالرحیم دہلوی صاحبؓ کو جنوری 1901ء میں قبول احمدیت کی سعادت عطا ہوئی جبکہ آپ…

حضرت ڈاکٹر سید عبدالستار شاہ صاحبؓ

مجلس انصاراللہ برطانیہ کے دو ماہی رسالہ ’’انصارالدین‘‘ مارچ، اپریل 2006ء میں مکرم سردار احمد صاحب کا ایک مضمون شامل اشاعت ہے جس میں حضرت ڈاکٹر سید عبدالستار شاہ صاحبؓ کی سیرۃ پر روشنی ڈالی گئی ہے۔اسی موضوع پر ایک مضمون 30؍جنوری 1998ء کے شمارہ میں اسی کالم کی زینت بھی بن چکا ہے۔ حضرت…

حضرت چودھری اللہ داد خان صاحبؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 13 ؍اکتوبر 2005ء میں حضرت چودھری اللہ داد خان صاحبؓ کے بارہ میں ایک تفصیلی مضمون شامل اشاعت ہے۔ حضرت چودھری اللہ داد خان صاحبؓ ضلع شاہ پور (نزد بھیرہ) کے باشندے تھے۔ آپ تقریباً 1873ء میں پیدا ہوئے۔ تعلیم حاصل کرنے کے بعد شاہ پور چھاؤنی میں دفتر رجسٹرار میں کلرک…

حضرت نواب محمد علی خان صاحبؓ کی قابل تقلید مالی قربانیاں

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ یکم اگست 2005ء میں حضرت نواب محمد علی خان صاحبؓ آف مالیرکوٹلہ کی مالی قربانیوں سے متعلق ایک مضمون (مرتبہ:محمد جاوید صاحب) شامل اشاعت ہے۔ ٭ جب حضرت مولوی نور الدین صاحبؓ مالیرکوٹلہ تشریف لے گئے تو آپؓ سے تحصیل علم کی خاطر کئی ایک آپؓ کے شاگرد بھی وہاں جمع ہوگئے…