آسٹریلیا میں احمدیت

آسٹریلیا کے پہلے احمدی اور یہاں کی پہلی احمدیہ مسجد کی تعمیر سے متعلق محترم مولانا دوست محمد صاحب شاہد کا ایک تاریخی مضمون روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ سالانہ نمبر 2006ء کی زینت ہے۔ پہلے احمدی حضرت موسیٰ حسن خانصاحب کے بارہ میں قبل ازیں ایک مضمون ’’الفضل انٹرنیشنل‘‘ 25؍جون2004ء کے الفضل ڈائجسٹ کی زینت بھی…

براعظم آسٹر یلیا

آسٹریلیا دراصل لاطینی لفظ Australis سے ماخوذ ہے جس کے معنی ہیں ’’جنوبی زمین‘‘ ۔ یہ براعظم ایک بڑا جزیرہ ہے اور رقبہ کے لحاظ سے دنیا کا چھٹا بڑا ملک ہے۔ اس کی لمبائی 4025کلو میٹر او ر چوڑائی 3700کلو میٹر ہے۔ کُل رقبہ 7,682,300 مربع کلومیٹر ہے جس کا دوتہائی صحرا ہے۔ آبادی…

سنگاپور ۔تاریخ۔ طرز حکومت۔حکمران

جمہوریہ سنگاپور کا پرانا نام Tumasek یعنی سمندر ہے۔ جبکہ شیروں کا مسکن ہونے کی وجہ سے اسے ملائی زبان میں سنگاپور کہا گیا۔ سنگاپور کی لمبائی 42 کلومیٹر اور چوڑائی 23 کلومیٹر ہے۔ اس کے اردگرد 50 ملحق چھوٹے جزائر بھی ہیں۔ ساحل 193 کلومیٹر ہے جبکہ کُل کا رقبہ 640 مربع کلومیٹر اور…

سیرالیون کے احمدیوں کی بے مثال قربانیاں

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 13؍ستمبر 2006ء میں مکرم م مولانا محمد صدیق امرتسری صاحب مرحوم کے قلم سے سیرالیون کے چند احمدیوں کی بے مثال قربانیوں کا تذکرہ شامل اشاعت ہے۔ سیرالیون کے شہر کینیما (Kenema) سے بیس میل کے فاصلہ پر Nagowa ریاست میں ایک گاؤں Manokotohun میں ایک افریقن معلم پاہارون کے ذریعہ 1942ء…

محترم مولوی بشارت احمد بشیر صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 23؍مئی 2006ء میں مکرم عبدالوہاب بن آدم صاحب امیر غانا کے قلم سے محترم مولوی بشارت احمد بشیر صاحب کا ذکرخیر شامل اشاعت ہے۔ مضمون نگار بیان کرتے ہیں کہ جب مَیں ٹی آئی احمدیہ سیکنڈری سکول کماسی کا طالبعلم تھا تو محترم بشارت احمد بشیر صاحب بھی کماسی میں مقیم تھے۔…

احمدیہ مرکز سورینام کی یادیں

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 6؍نومبر 2006ء میں مکرم میر غلام احمد نسیم صاحب نے احمدیہ مرکز سورینام کے حوالہ سے اپنی یادیں بیان کی ہیں۔ وہ لکھتے ہیں کہ مَیں 5؍جنوری 1966ء کو جنوبی امریکہ کے ملک گی آنا پہنچا۔ کچھ عرصہ بعد ہمسایہ ملک سورینام جانے کا پروگرام بنا جو پہلے ڈَچ گی آنا کہلاتا…

مشرقی افریقہ میں دعوت الی اللہ کی تاریخ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 15جون 2005ء میں مشرقی افریقہ میں تبلیغ کے حوالہ سے مکرم محمد شفیق قیصر صاحب کا ایک معلوماتی مضمون شامل اشاعت ہے۔ مشرقی افریقہ میں کینیا، یوگنڈا، تنزانیہ، ملاوی (نیاسالینڈ) اور موزمبیق شامل ہیں۔ اسی طرح صومالیہ بھی براعظم افریقہ کے مشرقی ساحل پر واقع ہے۔ روانڈا اور برونڈی بھی کسی وقت…

ملاوی

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 22؍اگست 2005ء میں وسطی افریقہ کے ملک ملاوی کا تفصیلی تعارف شامل اشاعت ہے۔ ملاوی ایک چھوٹا سا ملک ہے اور سارا سطح مرتفع کہلاتا ہے۔ زمین پتھریلی۔ مٹی کالی اور سرخی مائل ہے۔ اس مٹی میں خوبصورت رنگوں میں پتھر بکھرے پڑے ہیں۔ ملاوی ایک سر سبز وشاداب ملک ہے۔ ہر…

گی آنا میں اسلام اور احمدیت کا آغاز

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 18؍دسمبر 2004ء اور 4؍جولائی 2005ء میں مکرم میر غلام احمد نسیم صاحب کے قلم سے دو مضامین شامل ہیں جن میں جنوبی امریکہ کے ملک گی آنا کا تعارف کروایا گیا ہے اور یہاں اسلام اور احمدیت کی آمد اور ترقی کا مختصر ذکر کیا گیا ہے۔ گی آنا کو استعماری طاقتوں…

حضرت خلیفۃ المسیح الرابعؒ کا دورۂ انڈونیشیا

جماعت احمدیہ برطانیہ کے ’’سیدنا طاہرؒ سووینئر‘‘ میں مکرم بشیر احمد صاحب کے قلم سے حضرت خلیفۃالمسیح الرابعؒ کے تاریخی دورۂ انڈونیشیا کا حال رقم ہے جو کہ کسی بڑے مسلمان ملک کا کسی خلیفہ وقت کا پہلا دورہ تھا۔ مؤرخہ 19 جون 2000ء کو حضور انوررحمہ اللہ مع قافلہ براستہ ہالینڈ، انڈونیشیا کے لئے…

سینٹ پیٹرز برگ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 23جون 2005ء میں روسی بادشاہوں (زاروں) کے مرکزی شہر سینٹ پیٹرز برگ کے بارہ میں ایک معلوماتی مضمون مکرم محمد ادریس چودھری صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ بحیرہ بالٹک کے ساحل پر پیٹراعظم نے قدم رکھنے کے بعد 16 مئی 1703ء کو سویڈن کی طرف سے آنے والے حملہ آوروں…

یوگنڈا میں احمدیت

مشرقی افریقہ میں احمدیت کا پیغام 1896ء کے آغازمیں حضرت مسیح موعودؑ کے دو صحابہ حضرت منشی محمد افضل صاحبؓ (ایڈیٹر اخبار البدر) اور حضرت میاں عبد اللہ صاحبؓ کے ذریعہ پہنچا جو یوگنڈا ریلوے میں بھرتی ہوکر کینیا کی بندرگاہ ممباسہ تشریف لے گئے تھے۔ ان کے بعد چند مزید صحابہؓ بھی وہاں گئے۔…

مشرقی افریقہ میں احمدیت کا آغاز

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 9مئی 2005ء میں محترم مولانا دوست محمد صاحب شاہد کے قلم سے مشرقی افریقہ میں احمدیت کی ابتدائی تاریخ شائع ہوئی ہے۔ شروع 1896ء میں حضرت مسیح موعودؑ کے دو صحابہ حضرت منشی محمد افضل صاحبؓ اور حضرت میاں عبداللہ صاحبؓ یوگنڈا ریلوے میں بھرتی ہوکر کینیا کالونی کی بندرگاہ ممباسہ میں…

انڈونیشیا میں اسلام کی آمد

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 23اپریل 2005ء میں محترم حافظ قدرت اللہ صاحب سابق مربی انڈونیشیا کے قلم سے انڈونیشیا میں اسلام کی آمد سے متعلق ایک تحقیقی مقالہ ماہنامہ ’’الفرقان‘‘ کی ایک پرانی اشاعت سے منقول ہے۔ انڈونیشیا میں اسلام کی ابتداء یہاں کے ساحلی علاقوں میں مسلمان تاجروں کے ذریعہ ہوئی۔ مگر اسلام کو یہاں…

جماعت احمدیہ بینن کی ابتدائی تاریخ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 28؍دسمبر 2004ء میں جماعت احمدیہ بینن کی ابتدائی تاریخ اور ترقیات کے بارہ میں مکرم صفدر نذیر گولیکی صاحب کا ایک مضمون شامل اشاعت ہے۔ 1957ء میں نائیجیریا سے تین افراد کا وفد بینن (Benin)کے شہر Portonovoمیں پہنچا جس کی قیادت مکرم الحاج سیکرو داؤدہ کررہے تھے جن کا تعلق پورتونووو سے…

نائیجیریا میں آغاز احمدیت

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 28؍دسمبر 2004ء میں نائیجیریا میں احمدیت کے آغاز سے متعلق ایک مضمون بقلم مکرم عبدالستار خان صاحب شامل اشاعت ہے۔ نائیجیریا میں احمدی مبلغین کی آمد سے قبل ہی اللہ تعالیٰ نے بعض سعید روحوں کو رؤیا وکشوف کے ذریعہ حضرت مسیح موعودؑ کی آمد کی اطلاع دیدی تھی جن میں دارالحکومت…

غانا میں احمدیت کی آمد

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 28؍دسمبر 2004ء میں غانا مشن کی ابتدائی تاریخ سے متعلق مکرم فہیم احمد خادم صاحب کا ایک مضمون شامل اشاعت ہے۔ غانامیں اسلام 1872ء میں نائیجیریا کے اُن فوجی سپاہیوں کے ذریعہ آیا جو غانا کے اشانٹی قبیلہ کے خلاف برطانوی فوج میں شامل تھے۔ ان مسلم سپاہیوں میں ایک صاحب معلم…

حضرت خلیفۃ المسیح الخامس کا دورہ غانا

روزنامہ ’الفضل‘ ربوہ30؍اپریل 2005ء میں حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے 2004ء میں کئے جانے والے دورہ غانا کے چند روح پرور واقعات اور ایمان افروز جھلکیاں مکرم مولانا عبدالوہاب بن آدم صاحب امیر و مبلغ انچارج غانا کے قلم سے شامل اشاعت ہیں۔ آپ بیان کرتے ہیں کہ ہمارے علم میں…

لندن کی سیر

انگریزوں کا دعویٰ ہے کہ آثار قدیمہ کے شواہد بتاتے ہیں کہ لندن قدیم رومی دور میں بھی ایک سرگرم مرکز تھا۔ یہ چھوٹا سا گاؤں صدیوں پہلے دریائے ٹیمز کے کنارے اس طرح بسایا گیا کہ دریا ایک طرف سے اس کی حفاظت کرتا تھا۔ روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 30؍جولائی 2004ء میں لندن کے بارہ…

جدید عراق کے حکمران

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 30؍جون 2004ء میں جدید عراق کے حکمرانوں کا مختصر تعارف پیش کیا گیا ہے۔ شاہ فیصل اول (1933ء-1885ء) حجاز کے حکمراں وشریف مکہ حسین بن علی کے صاحبزادے فیصل اول کو اپنے والد کی طرف سے 1919ء میں برطانوی حکومت سے مذاکرات کی ذمہ داری سونپی گئی اور اسی دوران انہوں نے…

نپولین بونا پارٹ

نپولین بونا پارٹ Corscican Noble کا بیٹا تھا۔ وہ 1769ء میں Corsciaمیں پیدا ہوا۔ ماہنامہ ’’تشحیذالاذہان‘‘ ربوہ اپریل 2004ء میں مکرمہ وحیدہ شاہین صاحبہ کا اس کے بارہ میں ایک معلوماتی مضمون شامل اشاعت ہے۔ دس سال کی عمر میں نپولین فرانس کے ایک عسکری سکول میں داخل ہوا۔ 15 سال کی عمر میں اُس…

بیلارس(Belarus )

ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ ربوہ نومبر 2003ء میں مکرم محمود احمد اشرف صاحب کے قلم سے مشرقی یورپ کی ریاست بیلارس کے بارہ میں ایک معلوماتی مضمون شامل اشاعت ہے۔ 1922ء سے 1991ء تک بیلارس سویت یونین کا حصہ تھا۔ اس کا ایک تہائی رقبہ 1920ء سے 1939ء تک پولینڈ کا حصہ رہا ہے۔ سویت یونین کے…

جزائرکی سرزمین… انڈونیشیا

ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ ربوہ نومبر 2003ء میں مکرم سید قمر سلیمان احمد صاحب نے اپنے مضمون میں انڈونیشیا کے اپنے سفر کے حوالہ سے دلچسپ حقائق بیان کئے ہیں۔ احمدیہ مرکز جکارتہ سے تقریباً 45؍کلومیٹر دُورParung میں ہے۔ راستہ میں ایک ہوٹل میں کھانے کے لئے رُکے تو بیرے نے 15، 20 پلیٹوں میں مختلف اشیاء…

جرمنی کا مشہور صوبہ، بائرنBayern

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 12؍جنوری 2004ء میں مکرم قمر الدین مبشر صاحب نے جرمنی کے صوبہ بائرن (Bavaria) کا تعارف کرواتے ہوئے اس کی منفرد حیثیت پر روشنی ڈالی ہے۔ بائرن صوبہ 23؍نومبر 1870ء کو بعض حقوق کے ساتھ جرمن سلطنت میں شامل ہوا تھا۔ اس سے قبل قریباً ہزار سال سے یہ آزاد ریاست تھی…

پولینڈ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 22؍مارچ 2003ء میں مکرم حامد کریم محمود صاحب مربی سلسلہ پولینڈ نے پولینڈ کا تعارف پیش کیا ہے۔ مشرقی اور مغربی یورپ کو ملانے والے ملک پولینڈ کا دارالحکومت وارسا ہے، کرنسی زلوتی، زبان پولش، آبادی 39ملین اور مذہب کیتھولک عیسائی ہے۔ شرح خواندگی 99 فیصد ہے اور جرمنی، چیک، سلواک، یوکرائن،…

سری لنکا میں احمدیت کا آغاز

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 8؍جنوری 2003ء میں شامل اشاعت ایک مضمون میں مکرم منور احمد صاحب کے قلم سے سری لنکا میں احمدیت کے آغاز پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ سری لنکا کا سابقہ نام سیلون ہے۔ اس جزیرہ کی لمبائی 440؍کلومیٹر اور چوڑائی زیادہ سے زیادہ 220؍ کلومیٹر ہے۔ آبادی دو کروڑ سے زائد ہے…