روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 5ستمبر 2008ء میں مکرم ظفر اقبال ساہی صاحب مربی سلسلہ کا سیدنا حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے دورۂ بورکینافاسو کی یادوں کے حوالہ سے تحریر کردہ ایک مضمون شامل اشاعت ہے۔ ربوہ میں قیام کے دوران میری ڈیوٹی لنگر خانہ نمبر1 میں تھی جس کے ناظم اس وقت […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 19؍جولائی 2008ء میں مکرمہ ر۔ کوثر صاحبہ کے قلم سے محترم میاں عبدالحئی صاحب مبلغ انڈونیشیا کا ذکرخیر شامل اشاعت ہے۔ محترم میاں صاحب 28؍فروری 1920ء کو پیدا ہوئے۔ ان کی والدہ محترمہ سعیدہ بیگم صاحبہ نے ان کی پیدائش سے پہلے ہی ان کو وقف کر دیا تھا۔ ان کی پیدائش […]
ماہنامہ ’’خالد‘‘ ربوہ مئی2008ء میں مکرم طاہر احمد وجاہت صاحب کے قلم سے چینل ٹنل کے بارہ میں ایک معلوماتی مضمون شائع ہوا ہے۔ چینل ٹنل برطانیہ اور فرانس کو انگلش چینل (برطانیہ اور فرانس کے درمیان موجود سمندر) کے نیچے سے ملانے والی ایک 32 میل لمبی ریل سرنگ ہے۔ یہ دنیا کی دوسری […]
ماہنامہ ’’النور‘‘ امریکہ جولائی و اگست 2008ء میں مکرم مبارک احمد ملک صاحب سابق نیشنل سیکرٹری مال جماعت احمدیہ امریکہ کے قلم سے خلافت احمدیہ کی ہر مالی تحریک پر لبیک کہتے ہوئے کی جانے والی جماعت احمدیہ امریکہ کی عظیم الشان مالی قربانیوں کا جائزہ پیش کیا گیا ہے۔ 31؍مارچ1901ء کو حضرت اقدس مسیح […]
رسالہ ’’النور‘‘ناروے اپریل 2008ء میں تاریخ احمدیت ناروے کے حوالہ سے تحریر ہے کہ ایک نارویجین خاتون مسز آمنہ ٹامسن حضرت نیر صاحبؓ کے زیر تبلیغ تھیں اور خط و کتابت کے ذریعہ ان سے رابطہ تھا۔اپنے ایک خط میں وہ تحریر فرماتی ہیں: ’’پیارے بھائی! … میں 15 مارچ کے قریب یہاں سے روانہ […]
جماعت احمدیہ ناروے کے رسالہ ’’الجہاد‘‘ مارچ 2007ء میں مکرم مولانا منیرالدین احمد صاحب سابق مبلغ ناروے و سویڈن نے اپنی بعض خوشگوار یادیں بیان کی ہیں۔ آپ لکھتے ہیں کہ میں سویڈن کے شہر گوٹن برگ پہنچا جہاں ہمارا مرکز ایک کرایہ کی عمارت میں تھا۔ مکرم کمال یوسف صاحب سے چارج لیا۔ 1973ء […]
جماعت احمدیہ اٹلی کے رسالہ ’’المنار‘‘ نومبر 2007ء تا جنوری 2008ء میں اٹلی اور سپین میں احمدیہ مشن کی تاریخ پر مختصر روشنی ڈالی گئی ہے۔ مسلمانوں نے (711ء تا 1429ء) قریباً آٹھ سو برس تک نہایت شان و شوکت سے حکومت کی۔ مگر بادشاہ فرڈیننڈ اور ملکہ ازبیلہ کے اس مشترکہ فرمان کے بعد […]
جماعت جرمنی کے ’’خلافت سووینئر‘‘ میں اب تک تعمیر کی جانے والی 23 احمدیہ مساجد کی مختصر تاریخ بھی بیان کی گئی ہے۔ ٭ جرمنی کی پہلی مسجد، مسجد فضل عمر ہمبرگ کا سنگ بنیاد 22؍فروری 1957ء کو محترم ملک عبدالرحمن صاحب نے رکھا۔ دیگر احمدی احباب کے علاوہ اعلیٰ سرکاری حکام اور پریس نمائندگان […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 23؍اگست 2007ء میں مکرمہ ن۔رفیق فوزی صاحبہ کا ایک مضمون بعنوان ’’عراق کی قدیم تہذیب‘‘ شامل ہے۔ حضرت نوح کے سیلاب کا واقعہ قریباً پانچ ہزار سال قبل یعنی قریباً 3ہزار قبل مسیح رونما ہوا۔ سیلاب کے بعد حضرت نوح کے تینوں بیٹوں، سام ، حسام اور یافث کے ذریعے دنیا میں […]
جماعت جرمنی کے ’’خلافت سووینئر‘‘ میں اُن ممالک کا بھی مختصر ذکر کیا گیا ہے جن میں احمدیت کا نفوذ جماعت جرمنی کے ذریعہ ہوا۔ ٭ بلغاریہ میں پہلی بیعت مکرم ارجان صاحب (ARJAN ) نے کی جو جرمنی میں مقیم تھے۔ اِس وقت بلغاریہ میں مضبوط نظام جماعت اور نظام وصیت بھی قائم ہے۔ […]
جماعت احمدیہ جرمنی کے خلافت سووینئر میں جماعت احمدیہ جرمنی کی تاریخ بھی شامل اشاعت ہے۔ اس بارہ میں قبل ازیں ہفت روزہ ’’الفضل انٹرنیشنل‘‘ 6؍ستمبر 2002ء کے اسی کالم میں اختصار سے ذکر کیا جاچکا ہے۔ یورپ میں پہلا احمدیہ مشن لندن میں حضرت خلیفۃ المسیح الاولؓ کے دَور میں قائم ہوا۔ حضرت مصلح […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 24؍اگست 2007ء میں گوانتاناموبے پر امریکی قبضہ سے متعلق ایک مضمون شامل اشاعت ہے ۔ امریکہ کی توسیع پسندی کی پالیسی کے نتیجہ میں جنوبی امریکہ کی کئی ریاستوں کو پہلے ہی بہ زور اپنے ساتھ شامل کر لیا گیا۔ پھر بیشتر ممالک پر امریکی فوجیں متعدد بار حملہ کر چکی ہیں۔ […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 2؍جولائی 2007ء میں افریقی ملک ’’ساؤتومے پرنسیپ‘‘ کی آزادی کے ہیرو اور اولین احمدی مکرم عمر ور جیلیو کر والیو صاحب (Umer Virgilho Carvalho) کا ذکرخیر مکرم رشید احمد طیب صاحب مربی سلسلہ کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ مکرم عمر ور جیلیو کر والیو صاحب صدر جماعت احمدیہ ساؤتومے پرنسیپ دسمبر […]
رسالہ ’’نورالدین‘‘ جرمنی کے ’’سیدنا طاہرؒ نمبر‘‘ میں مکرم ڈاکٹر عبدالغفار صاحب مربی سلسلہ بیان کرتے ہیں کہ کینیڈا سے پارلیمنٹ کے ممبر آئے تھے تو وہ حضرت خلیفۃالمسیح الرابعؒ کے بارہ میں کہنے لگے کہ He is the encyclopedia of knowledge کہ آپ علوم کا انسائیکلوپیڈیا ہیں۔ ایک ماہ رمضان میں درس القرآن کے […]
حضرت خلیفۃ المسیح الرابع ؒ نے 1989ء میں جب تمام ممالک میں قائم ذیلی تنظیموں میں صدارت کے نظام کا اجراء کیا تو اس کے بعد ہر ملک میں ذیلی تنظیموں نے بہت زیادہ ترقی کی۔ مجلس خدام الاحمدیہ جرمنی 1990ء کی دہائی کے آغاز میں فرینکفرٹ کے علاقہ بونامیس میں واقع دو کمروں پر […]
روزنامہ’’الفضل‘‘ ربوہ 11؍مئی 2007ء میں شامل اشاعت ایک مضمون میں مکرم حافظ سمیع اللہ خان صاحب حیدرانی نے برّاعظم جنوبی امریکہ (لاطینی امریکہ) کا تعارف انسائیکلوپیڈیا کی مدد سے پیش کیا ہے۔ براعظم جنوبی امریکہ دنیا کا چوتھا بڑا براعظم ہے جس کا رقبہ زمین کی خشکی کا تیرہ فیصد ہے۔ اس کا سلسلہ کوہ […]
قریباً دو ہزار سال قبل مسیح میں حضرت ابراہیم علیہ السلام سے بنی اسرائیل کی ابتدا ہوئی۔ آپؑ کے پوتے حضرت اسحق علیہ السلام کے بیٹے حضرت یعقوب علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے اسرائیل کا خطاب عطا فرمایا۔ آپؑ کے بارہ بیٹے تھے جن سے بارہ قبائل شروع ہوئے اور وہ بنی اسرائیل کہلائے۔ […]
اسلام سے قبل ایران میں ساسانی خاندان کی شخصی بادشاہت قائم تھی جو مطلق العنان تھی اور ملک گیری کی ہوس کے باعث ہمسایہ مملکتوں پر حملہ آور رہنا ہی ان کا شغل تھا۔ عربوںکی قبائلی رقابت کی ماری ہوئی قوم کو مغلوب رکھنے کی بھی مسلسل کوشش کی جاتی۔ چنانچہ یمن، بحرین اور دیگر […]
جماعت احمدیہ امریکہ کے صد سالہ خلافت سووینئر میں لجنہ اماء اللہ امریکہ کا تعارف مکرمہ ڈاکٹر شہناز بٹ صاحبہ نیشنل صدر کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ امریکہ میں احمدیت حضرت مفتی محمد صادق صاحبؓ کے ذریعہ 1920ء میں آئی۔ اگرچہ آپؓ نے یہاں صرف تین سال قیام کیا لیکن اِس دوران 9 شہروں […]
جماعت احمدیہ امریکہ کے صد سالہ جوبلی خلافت سووینئر میں مجلس خدام الاحمدیہ امریکہ کے حوالہ سے مکرم نعیم ۔آر۔ محمد صاحب اور مکرم ریحان محمود چوہدری صاحب کا ایک مضمون شائع ہوا ہے۔ 1969ء میں مکرم امام اے۔ آر۔ خانصاحب بنگالی نے مکرم منیر حامد صاحب کو نیشنل قائد خدام الاحمدیہ امریکہ مقرر کیا۔ […]
جماعت احمدیہ امریکہ کے صد سالہ جوبلی خلافت سووینئر میں مجلس انصاراللہ امریکہ کا تعارف مکرم ڈاکٹر وجیہ باجوہ صاحب صدر انصاراللہ امریکہ کے قلم سے شامل اشاعت ہے ۔ امریکہ میں مکرم ڈاکٹر مسعود ملک صاحب (1981ء تا 1985ء) پہلے ناظم اعلیٰ انصاراللہ مقرر ہوئے۔ پھر مکرم فضل احمد صاحب (1986ء-1993ء) تک ناظم اعلیٰ […]
جماعت احمدیہ بھارت کے خلافت سوونیئر میں مکرم منیر احمد صاحب حافظ آبادی وکیل اعلیٰ تحریک جدید کے قلم سے شامل اشاعت ایک مضمون میں تحریک جدید بھارت کے تحت نیپال، بھوٹان اور سکم میں تبلیغی مساعی پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ ٭ ہندوستان کے صوبوں یوپی،بنگال اور بہار سے ملحق آزاد ملک نیپال کی […]
جماعت احمدیہ بھارت کے خلافت سوونیئر میں شامل مکرم مولانا سلطان احمد صاحب ظفرؔ کا ایک مضمون خلافت احمدیہ کے ذریعہ ہندوستان میں جماعت احمدیہ کی ترقی پر روشنی ڈالتا ہے۔ حضرت مصلح موعودؓ کے انتخاب پر جب بعض اکابرین جماعت نے علیحدگی اختیار کرلی تو تاریخ شاہد ہے کہ سیدنا حضرت مصلح موعودؓ کے […]
جاپان کا سرکاری نام نیپون (Nippon) جبکہ پرانا نام زپانگ ہے۔ جاپان کے معانی ہیں: ’’چڑھتے سورج کی سرزمین‘‘۔ یہ ملک چار بڑے جزیروں کے علاوہ تقریباً 6800 چھوٹے جزیروں پر مشتمل ہے۔ سب سے بڑا جزیرہ ہونشو (رقبہ 87,805 مربع میل) کل رقبے کا 60 فیصدہے۔ جاپان کا کُل رقبہ377,708 مربع کلومیٹر ہے جس […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ سالانہ نمبر 2006ء میں مکرم مولانا عطاء المجیب راشد صاحب کا مرتّب کردہ ایک مضمون شائع ہوا ہے جس میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اُس قلبی خواہش کو پیش کیا گیا ہے جس کا تعلق جاپان میں دعوت الی اللہ سے ہے۔ ٭ 7؍اگست 1902ء کو ایڈیٹر الحکم نے عرض […]
مجلس انصاراللہ کینیڈا کے جریدہ ’’نحن انصاراللہ‘‘ جولائی تا ستمبر 2006ء میں مکرم کرنل (ر) دلدار احمد صاحب کے قلم سے جاپان کا ایک دلچسپ سفرنامہ شامل ہے۔ 1904ء تک جاپان کی بطورِ ایک عالمی طاقت کوئی اہمیت نہ تھی۔ حضرت مسیح موعودؑ کو29 اپریل 1904ء کو الہام ہوا: ’’کوریا خطرناک حالت میں ہے ۔ […]