روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 30؍جون 2004ء میں جدید عراق کے حکمرانوں کا مختصر تعارف پیش کیا گیا ہے۔ شاہ فیصل اول (1933ء-1885ء) حجاز کے حکمراں وشریف مکہ حسین بن علی کے صاحبزادے فیصل اول کو اپنے والد کی طرف سے 1919ء میں برطانوی حکومت سے مذاکرات کی ذمہ داری سونپی گئی اور اسی دوران انہوں نے […]
نپولین بونا پارٹ Corscican Noble کا بیٹا تھا۔ وہ 1769ء میں Corsciaمیں پیدا ہوا۔ ماہنامہ ’’تشحیذالاذہان‘‘ ربوہ اپریل 2004ء میں مکرمہ وحیدہ شاہین صاحبہ کا اس کے بارہ میں ایک معلوماتی مضمون شامل اشاعت ہے۔ دس سال کی عمر میں نپولین فرانس کے ایک عسکری سکول میں داخل ہوا۔ 15 سال کی عمر میں اُس […]
ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ ربوہ نومبر 2003ء میں مکرم محمود احمد اشرف صاحب کے قلم سے مشرقی یورپ کی ریاست بیلارس کے بارہ میں ایک معلوماتی مضمون شامل اشاعت ہے۔ 1922ء سے 1991ء تک بیلارس سویت یونین کا حصہ تھا۔ اس کا ایک تہائی رقبہ 1920ء سے 1939ء تک پولینڈ کا حصہ رہا ہے۔ سویت یونین کے […]
ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ ربوہ نومبر 2003ء میں مکرم سید قمر سلیمان احمد صاحب نے اپنے مضمون میں انڈونیشیا کے اپنے سفر کے حوالہ سے دلچسپ حقائق بیان کئے ہیں۔ احمدیہ مرکز جکارتہ سے تقریباً 45؍کلومیٹر دُورParung میں ہے۔ راستہ میں ایک ہوٹل میں کھانے کے لئے رُکے تو بیرے نے 15، 20 پلیٹوں میں مختلف اشیاء […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 12؍جنوری 2004ء میں مکرم قمر الدین مبشر صاحب نے جرمنی کے صوبہ بائرن (Bavaria) کا تعارف کرواتے ہوئے اس کی منفرد حیثیت پر روشنی ڈالی ہے۔ بائرن صوبہ 23؍نومبر 1870ء کو بعض حقوق کے ساتھ جرمن سلطنت میں شامل ہوا تھا۔ اس سے قبل قریباً ہزار سال سے یہ آزاد ریاست تھی […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 22؍مارچ 2003ء میں مکرم حامد کریم محمود صاحب مربی سلسلہ پولینڈ نے پولینڈ کا تعارف پیش کیا ہے۔ مشرقی اور مغربی یورپ کو ملانے والے ملک پولینڈ کا دارالحکومت وارسا ہے، کرنسی زلوتی، زبان پولش، آبادی 39ملین اور مذہب کیتھولک عیسائی ہے۔ شرح خواندگی 99 فیصد ہے اور جرمنی، چیک، سلواک، یوکرائن، […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 8؍جنوری 2003ء میں شامل اشاعت ایک مضمون میں مکرم منور احمد صاحب کے قلم سے سری لنکا میں احمدیت کے آغاز پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ سری لنکا کا سابقہ نام سیلون ہے۔ اس جزیرہ کی لمبائی 440؍کلومیٹر اور چوڑائی زیادہ سے زیادہ 220؍ کلومیٹر ہے۔ آبادی دو کروڑ سے زائد ہے […]
ماہنامہ ’’خالد‘‘ ربوہ نومبر و دسمبر 2002ء میں مکرم محمد زکریا ورک صاحب کے قلم سے ایک مضمون شامل اشاعت ہے جس میں امریکہ میں مسلمانوں کی آمد سے متعلق تاریخی شواہد بیان کئے گئے ہیں۔ شمالی امریکہ میں انسان آج سے دس ہزار سال قبل ایشیا سے نارتھ پول کے راستے پیدل سفر کرتے […]
فرینک مارٹن 1895ء سے 1903ء تک افغانستان کے چیف انجینئر رہے اور اس حیثیت میں انہوں نے پہلے امیر عبدالرحمن اور پھر اُن کے بیٹے امیر حبیب اللہ کے قریب رہ کر کام کیا۔ بعد میں انگلستان واپس آکر انہوں نے ایک کتاب لکھی جس میں حضرت صاحبزادہ عبداللطیف صاحب شہید کی شہادت کا بھی […]
اسلامی حکومت کے پانچ سو سال تک مرکز رہنے والے شہر بغداد سے متعلق ایک تفصیلی مضمون مکرم محمد زکریا ورک صاحب کے قلم سے روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 16 و 17؍اپریل 2003ء میں شامل اشاعت ہے۔ زمانہ قدیم میں عراق کو میسوپوٹیمیا کہا جاتا تھا اور دریائے دجلہ و فرات کے درمیانی علاقہ کو Fertile […]
مولدووا – شمال مشرقی یورپ میں یوکرائن اور رومانیہ کے درمیان 33700 مربع کلومیٹر رقبہ پر پھیلا ہوا ایک خوبصورت اور زرخیز ملک ہے جس کی آبادی قریباً 45لاکھ ہے۔ سولہویں صدی سے کبھی سلطنت عثمانیہ، کبھی آسٹریا، پھر روس اور رومانیہ کی غلامی کرتا ہوا یہ ملک 27؍اگست 1991ء میں روس کے ٹوٹنے پر […]
سنگاپور ملائشیا کے جنوب میں واقع ایک جزیرہ ہے جس کا رقبہ قریباً ساڑھے چھ ہزار مربع میل اور آبادی تین ملین ہے جس میں 75فیصد چینی ہیں۔ باقی ملائی، ہندوستانی، پاکستانی اور یورپین ہیں۔ اس جزیرہ میں 1819ء میں برٹش ایسٹ انڈیا کمپنی کے ایجنٹ Sir Stam Ford Rafbes نے تجارتی اڈہ قائم کیا۔ […]
مشرقی افریقہ میں کئی ممالک ہیں جن میں کینیا، یوگنڈا، تنزانیہ، نیاسالینڈ (ملاوی) اور موزنبیق شامل ہیں۔ اسی طرح صومالیہ بھی اس کے مشرقی ساحل پر واقع ہے نیز روانڈا اور برونڈی بھی کسی وقت ٹانگانیکا کے ساتھ مل کر جرمن ایسٹ افریقہ کہلاتے تھے جبکہ ملاوی، تنزانیہ (جو 1964ء میں ٹانگانیکا اور زنجبار کے […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 24؍جولائی 2000ء میں مکرم اقبال احمد نجم صاحب اپنے مضمون میں محترم مولانا کرم الٰہی ظفر صاحب کا ذکر خیر کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ جب مَیں سپین میں بطور مربی تعینات ہوکر ایک صبح ایئرپورٹ سے آپ کے گھر پہنچا تو آپ نے مجھے پہلی سرزنش اس بات پر فرمائی کہ […]
قائد اعظم محمد علی جناح ایک انتہائی بااصول شخص تھے اور اُنہوں نے اپنی ساری زندگی ایک ضابطہ کے تحت گزاری جس کا اعتراف اُن کے سیاسی مخالفین نے بھی کیا۔ اُنکی زندگی سے منتخب واقعات ماہنامہ ’’تشحیذالاذہان‘‘ دسمبر 1999ء میں مکرم عمران بدر ہاشمی صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہیں۔ قیام پاکستان کے […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 28؍جنوری 2000ء میں آئس لینڈ کے بارہ میں مکرم پروفیسر طاہر احمد نسیم صاحب کا ایک مضمون شامل اشاعت ہے۔ زمین کے انتہائی شمال میں برف پوش علاقے آئس لینڈ اور گرین لینڈ واقع ہیں جن کا درمیانی فاصلہ بھی قریباً دو سو میل ہے۔ آئس لینڈ کو برف اور آگ کی […]
کی وسیع و عریض اور پُرہیبت طاقتوں کے اظہار میں آتش فشاں پہاڑ کی خاص اہمیت ہے۔ روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 2؍فروری 2000ء میں مکرم پروفیسر طاہر احمد نسیم صاحب کے مضمون میں اس حوالہ سے کئی دلچسپ حقائق پیش بیان کئے گئے ہیں۔ آتش فشاں پہاڑ کے پھٹنے کا منظر انتہائی قابل دید ہونے کے […]
امریکہ سے ہزاروں میل دُور بحرالکاہل میں امریکہ کی پچاسویں ریاست ’’ہوائی‘‘ آٹھ جزائر پر مشتمل ہے۔ یہ واحد ریاست ہے جہاں سفید فام اقلیت میں ہیں۔ اسے 21؍اگست 1959ء کو امریکہ کی ریاست کے طور پر دنیا کے نقشہ میں شامل کیا گیا۔ دارالحکومت ہونولولو ہے اور یہ ریاست سیاحت کی وجہ سے اور […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 24؍دسمبر 1999ء میں انسائیکلوپیڈیا قائد اعظم (شائع کردہ مقبول اکیڈمی) سے منتخب اقتباسات پیش کئے گئے ہیں۔ یہ مضمون مکرم محمد سعید احمد صاحب نے مرتب کیا ہے۔ قائد اعظم نے جس آخری سرکاری دستاویز پر دستخط ثبت کئے اُس میں اقوام متحدہ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کے لئے سر محمد […]
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام اپنی کتاب ’’ضرورۃ الامام‘‘ (روحانی خزائن جلد 13، صفحہ 483) میں فرماتے ہیں:- ’’امام الزماں اکثر بذریعہ الہامات کے خدا تعالیٰ سے علوم اور حقائق اور معارف پاتا ہے۔ اور اس کے الہامات دوسروں پر قیاس نہیں ہوسکتے کیونکہ وہ کیفیت اور کمیت میں اس اعلیٰ درجہ پر ہوتے […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 18؍ستمبر 2000ء میں مکرم قمرداؤد کھوکھر صاحب کے قلم سے جزیرہ طوالو کے بارہ میں ایک مضمون شامل اشاعت ہے۔ چند چھوٹے چھوٹے جزائر کے مجموعہ کا نام طوالو ہے۔ یہ ملک آسٹریلیا سے آگے بین الاقوامی ڈیٹ لائن کے پاس واقع ہے۔ یہ یکم اکتوبر1978ء کو آزاد ہوا۔ اس کارقبہ 24مربع […]
جماعت احمدیہ سویڈن کے ماہنامہ ’’ربوہ‘‘ جولائی 1999ء میں سویڈن کے شہنشاہ اور قانونی سربراہ کارل گستاف اور ملکہ سلویا کے بارہ میں ایک مضمون شامل اشاعت ہے۔ شاہی خاندان کو بین الاقوامی سطح پر سویڈن کی ترجمانی کا فریضہ ادا کرنے کا کوئی معاوضہ نہیں دیا جاتا تاہم شاہی محل کا کاروبار چلانے کے […]
نپولین بوناپارٹ نے کہا تھا ’’اب بھی مسلمانوں میں ایسی طاقت باقی ہے کہ ایک امیر تیمور ان میں پیدا ہوئے تو پھر وہ سارے یورپ کو ہراسکتے ہیں‘‘۔ مغلیہ سلطنت کے بانی شہنشاہ تیمور 9؍اپریل 1336ء کو پیدا ہوئے اور 18؍فروری 1405ء کو وفات پائی۔ آپ کا تعلق ترکوں کے شاہی خاندان برلاس سے […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 11؍دسمبر 1998ء میں مکرم عبدالحمید چودھری صاحب کے قلم سے محترم شیخ امری عبیدی صاحب کا تفصیلی ذکر خیر شامل اشاعت ہے۔ محترم شیخ امری عبیدی صاحب عالم باعمل اور صاحب رؤیا و کشوف تھے۔ آپ نے نومبر 1936ء میں مکرم شیخ مبارک احمد صاحب کے ذریعہ احمدیت قبول کی، انہی کے […]
حضرت اقدس مسیح موعودؑ فرماتے ہیں ’’اصل بات یہ ہے کہ نبی عذاب کو نہیں لاتا بلکہ عذاب کا مستحق ہو جانا اتمام حجت کے لئے نبی کو لاتا ہے‘‘۔ چنانچہ 1905ء میں حضرت اقدسؑ کو وحی الٰہی کے ذریعہ جس ’’زلزلہ‘‘ کی خبر دی گئی وہ عین عالمی جنگ کا نقشہ ہی تو تھا۔ […]
عربوں کے افریقہ کے ساتھ تجارتی روابط زمانہ قدیم سے چلے آ رہے ہیں۔ ایک دفعہ جب مکہ میں قحط کے آثار تھے تو اہل حبشہ کے ایک تجارتی قافلہ کو مکہ کے بدقماش لوگوں نے لُوٹنے کی کوشش کی تو چند معززین نے مداخلت کرکے قافلہ کو بچایا۔ جب اس واقعہ کی اطلاع شاہ […]