عظیم احمدی شاعر جناب عبیداللہ علیمؔ صاحب
ماہنامہ ’’خالد‘‘ ربوہ اکتوبر 1999ء میں محترم عبیداللہ علیم صاحب کی سوانح حیات اور آپ کے کلام کے حوالہ سے مکرم محمد آصف ڈار صاحب کا ایک تفصیلی مضمون شامل اشاعت ہے۔ محترم علیم صاحب 12؍جون 1939ء کو بھوپال میں محلہ چندپورہ میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد مکرم رحمت اللہ بٹ صاحب اوورسیئر تھے…