بشارت دی مسیحا کو خدا نے – نظم

محمود احمد ملک

(مطبوعہ الفضل ڈائجسٹ، الفضل انٹرنیشنل 18 ستمبر 2020ء)

ماہنامہ ’’مصباح‘‘ ربوہ فروری 2012ء میں حضرت مصلح موعود ؓکی یاد میں حضرت سیّدہ نواب مبارکہ بیگم صاحبہؓ کی ایک نظم شائع ہوئی ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں:

حضرت مرزا بشیرالدین محمود احمد المصلح الموعود

بشارت دی مسیحا کو خدا نے
تمہیں پہنچے گی رحمت کی نشانی
ملے گا ایک فرزندِ گرامی
عطا ہوگی دلوں کو شادمانی
مٹا کر اپنی ہستی راہِ حق میں
جہاں کو اس نے بخشی زندگانی
یہی مدّنظر تھا ایک مقصد
برائے دینِ احمدؐ جانفشانی
رہی نصرت خدا کی شاملِ حال
گزاری زندگی با کامرانی
وہ جس کے قلب و روح و تن مبارک
مبارک آمدن ، رفتن مبارک

اپنا تبصرہ بھیجیں