دنیائے کمپیوٹر کے لئے ایک عظیم چیلنج

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 10؍دسمبر 1998ء میں مکرم ہدایت اللہ ہادی صاحب نے کمپیوٹر کے سلسلہ میں آئندہ پیش آنے والے مسائل پر روشنی ڈالی ہے۔ کمپیوٹر کیلئے آج دو ہزار بَگ (Bug 2000) والا مسئلہ اس وقت بہت بڑا ہے۔ ہم اپنی زندگیوں میں رفتہ رفتہ کمپیوٹر کے اس قدر عادی ہوچکے ہیں کہ اب…

یوگنڈجورنال ڈیئر جماعت

جرمنی سے جرمن زبان میں ایک جریدہ طبع ہوتا ہے جس کا نام ہے ’’یوگنڈ جورنال ڈیئر جماعت‘‘۔ اس کے شمارہ برائے سرما1998، 1999ء میں 1999ء کے لئے ملک کے مختلف علاقوں میں پانچوں نمازوں کے اوقات شائع کئے گئے ہیں۔ رسالہ میں شامل اشاعت مکرم ہدایت اللہ ھبش صاحب کے مضمون میں مختلف نام…

مجلس خدام الاحمدیہ پاکستان کی بعض خصوصی خدمات

ماہنامہ ’’خالد‘‘ سالانہ نمبر 1998ء میں مکرم ڈاکٹر محمد احمد اشرف صاحب نے دفتر مجلس خدام الاحمدیہ پاکستان کے زیر انتظام انجام دی جانے والی بعض خصوصی خدمات کی جھلکیاں پیش کی ہیں۔ 1۔ڈرائیونگ کلب: یہ کلب حضرت مصلح موعودؓ کے اس ارشاد کی روشنی میں قائم کیا گیا ہے کہ ’’اگر مرکزی مجلس ایک…

گلہری اور اس کی اقسام

گلہری کا خاندان بہت بڑا ہے اور یہ آسٹریلیا، جنوبی امریکہ اور مڈغاسکر کے علاوہ ساری دنیا میں پائی جاتی ہیں۔ ان کا ایک گروہ درختوں پر بسیرا کرتا ہے۔ اس گروہ میں گلہریوں کی دو سو اقسام ہیں۔ یہ درختوں کے کھوکھلے تنوں میں اپنا گھر بناتی ہیں یا پرندوں کی طرح سوکھی ٹہنیوں…

بچہ سچا کیوں لگتا ہے

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 29؍جنوری 1999ء کی زینت مکرم چودھری محمد علی صاحب کی ایک غزل کے چند اشعار ہدیہ قارئین ہیں:- بچہ سچا کیوں لگتا ہے اتنا اچھا کیوں لگتا ہے تیرا نام لکھوں تو کاغذ اجلا اجلا کیوں لگتا ہے اتنے تاروں کے جھرمٹ میں چاند اکیلا کیوں لگتا ہے اپنا تو اپنا ہے…

جنوبی افریقہ

جنوبی افریقہ – مختلف رنگ و نسل کے 44 ملین لوگوں کا ملک ہے۔ کیپ ٹاؤن یہاں کا آئینی، پریٹوریہ انتظامی اور بلوم فانٹین عدالتی دارالحکومت ہیں۔ ملک نو صوبوں میں منقسم ہے۔ بنیادی طور پر ایک خشک ملک ہے تاہم زیادہ گرمی نہیں پڑتی۔ یہاں کی تاریخ مختلف نسلوں اور تہذیبوں کے درمیان تصادم…

عید کا چاند رہا دُھند میں مستور مگر

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 30؍جنوری 1999ء کی زینت بننے والے مکرم چودھری شبیر احمد صاحب کی ایک نظم کے چند اشعار ہدیہ قارئین ہیں:- عید کا چاند رہا دُھند میں مستور مگر اپنا اک چاند ہوا جلوہ نما عید کے دن ایم ٹی اے کا ہے یہ احسان کہ ہم نے دیکھا ایک شیشے میں قمر…

اعزازات

حضرت مسیح موعودؑ کو اللہ تعالیٰ نے بشارت دی تھی کہ آپ کی جماعت میں ایسے لوگ ہوں گے جو علم و معرفت میں کمال حاصل کریں گے۔ خدا تعالیٰ کے فضل سے دنیا بھر میں بہت سے احمدی مرد و زن علوم و فنون کی مختلف شاخوں میں نمایاں امتیازات کے حامل ہیں اور…

ایک معاند احمدیت کی رسوائی

جمعیۃالعلمائے ہند اور مجلس تحفظ ختم نبوت کے صدر ملاّ اسعد مدنی جماعت احمدیہ کی مخالفت میں بھارت کے مختلف مقامات پر جھوٹا اور ظالمانہ پراپیگنڈہ کرنے میں پیش پیش ہیں۔ امسال 7؍فروری1999ء کو جمعیت کے زیراہتمام بنگلور میں ایک جلسہ رکھا گیا جس میں مذکورہ ملاّ نے حضرت مسیح موعودؑ کی ذات بابرکت کے…

فضائے بیکراں ہے اور مَیں ہوں

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 12؍فروری 1999ء میں شامل اشاعت مکرم سعید احمد اعجاز صاحب کی ایک غزل سے منتخب اشعار پیش ہیں: فضائے بیکراں ہے اور مَیں ہوں مِرا عزمِ جواں ہے اور مَیں ہوں مجھے سوزِ محبت کی قسم ہے سرورِ جاوداں ہے اور مَیں ہوں مجھے دینا ہے پیغامِ محبت مقابل میں جہاں ہے…

اطاعت کے روح پرور نظارے

حضرت اقدس مسیح موعودؑ اپنے آقا حضرت محمد مصطفی ﷺ کے صحابہؓ کی ارفع شان کو بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں:- ’’آنحضورﷺ کے فیض اور صحبت اور تربیت سے اُن پر وہ اثر ہوا … گویا بشریت کا چولہ اتار کر مظہراللہ ہوگئے تھے اور اُن کی حالت فرشتوں کی سی ہوگئی تھی جو یفعلون…

حضرت مصعبؓ بن عمیر

حضرت مصعبؓ قریش کے قبیلہ بنو عبدالدار کے ایک انتہائی شریف و نجیب گھرانے میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد محترم مکہ کے انتہائی متموّل اور عزت و شرافت میں ممتاز حیثیت کے مالک تھے۔ والدہ خناس بن مالک بھی بڑی مالدار اور بارعب تھیں اور اپنے بیٹے سے انتہائی شفقت سے پیش آتیں گویا…

حضرت ابوبکر صدیقؓ کا بلند مقام اور آپؓ کا عشق رسولﷺ

آنحضورﷺ نے اپنی وفات سے کچھ عرصہ قبل صحابہؓ کی ایک مجلس میں یہ ذکر فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے ایک بندے کو یہ اختیار دیا تھا کہ وہ چاہے تو دنیا میں اَور زندگی بسر کرلے اور چاہے تو اپنے ربّ کے حضور چلا آئے، خدا کے اُس بندے نے اپنے خدا کے…

حضرت لبیدؓ بن ربیعہ عامری

حضرت مسیح موعودؑ ’’براہین احمدیہ‘‘ میں فرماتے ہیں: ’’لبید نے زمانہ اسلام کا پایا تھا اور مشرف بہ اسلام ہوگیا تھا اور صحابہ رضی اللہ عنھم میں داخل تھا اس لئے خدا تعالیٰ نے اُس کے کلام کو یہ عزت دی کہ جو آخری زمانہ کی نسبت ایک عظیم الشان پیشگوئی تھی کہ ایسی ایسی…

صحابہؓ کا عشق رسولﷺ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 5 و 6؍اگست1998ء میں آنحضورﷺ کے صحابہؓ کے ایسے واقعات کا انتخاب مکرم فہیم احمد خادم صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے جو خدام کے اپنے آقا سے بے مثال عشق اور بے ساختہ محبت کے آئینہ دار ہیں- ٭ چاند کی چودھویں تاریخ کی ایک رات تھی جب آنحضورﷺ اپنے…

کولیسٹرول

کولیسٹرول اٹھارویں صدی میں دریافت ہوا اور 1955ء میں اس کا مکمل کیمیائی تجزیہ کیا گیا۔ یہ ایک بے رنگ و بے بو مادہ ہے جو تین یونانی الفاظ کا مرکب ہے اور ایک عام انسان کے جسم میں قریباً 210؍ملی گرام پایا جاتا ہے۔ یہ جسم میں خوراک کے ذریعہ بھی داخل ہوتا ہے…

حضرت میر ناصر نواب صاحب کا پُرمعرفت بیان

حضرت میر ناصر نواب صاحب دہلوی سلسلہ احمدیہ میں ایک نہایت بلند پایہ اور خدا نما شخصیت ہیں۔ آپؓ کا تعلق دہلی کے شہرہ آفاق صوفی حضرت خواجہ میر دردؒ کے گھرانہ سے ہے۔ آپؓ کو حضرت امام الزمان مسیح موعودعلیہ السلام کے خسر ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ آپؓ بیان کرتے ہیں کہ: ’’میں…

خلافت لائبریری ربوہ میں بچوں کا سیکشن

حضرت خلیفۃالمسیح الثالثؒ کے ارشادات کی روشنی میں خلافت لائبریری ربوہ میں 1982ء میں بچوں کے لئے ایک نئے سیکشن کا آغاز کیا گیا تھا۔ فروری 1989ء میں حضرت خلیفۃالمسیح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ نے اس سیکشن کے لئے علیحدہ عمارت کی اجازت دیتے ہوئے کتب کے علاوہ مفید اور معلوماتی ویڈیوز مہیا کرنے کا…

ربوہ میں پھولوں کی نمائش

گلشن احمد نرسری ربوہ میں 18؍مارچ 1999ء سے موسم بہار کے پھولوں کی نمائش کا اہتمام کیا گیا جو نو (9) دن جاری رہی اور جسے قریباً پچیس ہزار افراد نے دیکھا۔ نمائش کی تفصیلی رپورٹ روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 8؍اپریل 1999ء میں مکرم یوسف سہیل شوق صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ پچاس سال…

صحابۂ رسول ﷺ کی پاکیزہ تمنّائیں

آنحضرت ﷺ کے بعض اصحاب کی پاکیزہ تمنّائیں اور خواہشات مکرم مسعود احمد سلیمان صاحب کے قلم سے روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 16، 17؍جون 1998ء کے شماروں کی زینت ہیں- اصحاب صفّہ وہ لوگ تھے جو بسااوقات کئی کئی دن فاقوں میں گزارتے اور نہایت عسرت میں زندگی بسر کرتے تھے، کیونکہ اُن کا مقصود دنیا…

ذکرحبیب علیہ السلام

حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابی حضرت مولوی محمد حسین صاحب ؓ کی خودنوشت سوانح ’’میری یادیں‘‘ سے کچھ اَوراق روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 5؍مارچ 1999ء میں منقول ہیں۔ حضرت مولوی صاحبؓ تحریر فرماتے ہیں کہ میرے والد حضرت میاں محمد بخش صاحب بٹالویؓ اور تایا پہلے اہلِ حدیث تھے اور جمعہ کی نماز مولوی…

مرشد ربانی کی توجہ کا اثر

حضرت مفتی محمد صادق صاحبؓ کی ایک تحریر ’’بدر‘‘ کی ایک پرانی اشاعت سے روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 4؍مارچ 1999ء میں منقول ہے۔ آپؓ بیان فرماتے ہیں کہ میری بیعت کے ابتدائی سالوں میں ایک صوفی نے یہ معلوم کرکے کہ میں نے حضرت مرزا صاحب کی بیعت کرلی ہے مجھے کہا کہ تم بہت جلد…

حضرت مسیح موعود کے عالم شباب کا دلرباب نقشہ

1859ء کے قریب جب حضرت مسیح موعودـ کی عمر مبارک چوبیس سال تھی، آپ نے عربی میں ایک جامع فقرہ لکھا جو فصاحت و بلاغت کا بھی ایک نہایت عمدہ نمونہ ہے۔ اس کا ترجمہ ہے:- مساجد میرا مکان ہیں، صالحین میرے بھائی ہیں، ذکر الٰہی میرا مال ہے اور خلق خدا میرا کنبہ ہے۔…

حضرت مسیح موعودؑ کا عشق رسولﷺ

ماہنامہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ کینیڈا جنوری 1999ء میں ’’آنحضرتﷺ سے حضرت مسیح موعودؑ کا عشق‘‘ کے موضوع پر مکرم مولانا محمد اشرف عارف صاحب کا مضمون شامل اشاعت ہے۔ جب کبھی آنحضرتﷺ کا نام آیا، حضور علیہ السلام کی آنکھوں میں محبت سے آنسو آگئے۔ آپؑ جب آنحضرتﷺ کا نام اپنی تحریر میں لکھتے تو نام…

لیفٹیننٹ جنرل اختر حسین ملک صاحب کی یاد میں

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 13؍اگست 2012ء میں جنرل اختر حسین ملک صاحب کی یاد میں جنرل عبدالعلی ملک صاحب کی ایک نظم شامل اشاعت ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں: شفقت تھی بے مثال، قیادت میں فرد تھا ’’حق مغفرت کرے عجب آزاد مرد تھا‘‘ جنگاہ میں گیا تو بگولے تھے ہمرکاب میدانِ چھمب…

ذکرِ حبیب علیہ السلام

حضرت ڈپٹی میاں محمد شریف صاحبؓ 15 برس کی عمر میں مارچ 1897ء میں اپنے چچا حضرت معراج الدین صاحب عمرؓ (جو 313؍اصحاب میں شامل تھے) کے ہمراہ قادیان گئے اور 5؍مارچ کو بیعت کی سعادت حاصل کی- آپؓ نے اپنی بعض خوبصورت یادیں جلسہ سالانہ 1963ء کے موقع پر بیان کیں جو روزنامہ ’’الفضل‘‘…