اداریہ: ہماری روحانی زندگی… اس کا تحفظ اور آبیاری

(مطبوعہ رسالہ اسماعیل جنوری تا مارچ 2014ء) اداریہ: ہماری روحانی زندگی… اس کا تحفظ اور آبیاری ماہرین حیاتیات نے کسی جسم میں زندگی کی موجودگی کی دو بنیادی علامات بیان کی ہیں۔ اوّل یہ کہ وہ خطرات سے بچنے کی کوشش کرے اور دوم یہ کہ وہ خوراک کے حصول کے لئے مساعی کرے۔ امرواقعہ…

حضرت ڈاکٹر فیض قادرصاحبؓ کا قبول احمدیت

ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ ربوہ ستمبر 2011ء میں حضرت ڈاکٹر فیض قادر صاحبؓ کی بیعت کا واقعہ حضرت مولانا جلال الدین شمس صاحبؓ کے قلم سے ’’اخبار الحکم‘‘ کی ایک پرانی اشاعت سے منقول ہے (مرسلہ مکرم احمد طاہر مرزا صاحب)۔ اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعودؑ کی وفات سے قریباً تیس برس قبل یہ خبر دی…

والدین کا بزرگانہ مرتبہ

ماہنامہ ’’خالد‘‘ جون 2011ء میں مکرم نذیر احمد سانول صاحب کے قلم سے ایک تربیتی مضمون شامل اشاعت ہے جس میں اسلامی تعلیمات کی روشنی میں والدین کے حقوق پر تفصیل سے روشنی ڈالی گئی ہے۔ سورۂ بنی اسرائیل میں ارشاد ہوتا ہے کہ والدین کے بڑھاپے کی صورت میں کسی بات پر ناپسندیدگی کا…

سکّہ

سکّہ دراصل دھات کا وہ ٹکڑا ہے جس پر حکومت کی مُہر لگی ہوتی ہے اور یہ حکومت کی مقرر کردہ قیمت پر ہی بازار میں چلتا ہے۔ اسے عام طور پر سونے، چاندی، نکل، تانبے، پیتل اور ملی جُلی دھاتوں سے بنایا جاتا ہے۔ سکّوں کے بارے میں ایک معلوماتی مضمون مکرم حافظ حلیم…

دعائیں کرو تم ، دعائیں کرو تم – نظم

ماہنامہ ’’مصباح‘‘ ربوہ جون 2011ء میں سانحہ لاہور کے حوالے سے شائع ہونے والی ایک نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: دعائیں کرو تم ، دعائیں کرو تم ہے وقتِ دعا یہ، دعائیں کرو تم پکارو اُسی کو جو مشکل کُشا ہے درِ یار ہی پر صدائیں کرو تم ہے عشقِ محمّد رضائے الٰہی…

جلسہ اعظم مذاہب لاہور 1896ء اور ’’اسلامی اصول کی فلاسفی‘‘

(مطبوعہ رسالہ اسماعیل جنوری تا مارچ 2013ء) تاریخ احمدیت کا ایک زرّیں باب جلسہ اعظم مذاہب لاہور 1896ء اور ’’اسلامی اصول کی فلاسفی‘‘ ( فرخ سلطان محمود۔ یوکے) 1896ء میں سیدنا حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام نے ادیان عالم پر اسلام کی برتری اور دنیابھر کی الہامی کتب پر قرآن کریم کی عظمت…

قرونِ اولیٰ کی چند نامور خواتین

(مطبوعہ رسالہ اسماعیل جنوری تا مارچ 2013ء) (شیخ فضل عمر۔ یوکے) اس مضمون میں قرون اولیٰ کی چند ایسی نامور ہستیوں کا ذکر مقصود ہے جن کا تعلق اگرچہ صنف نازک سے ہے لیکن اُن کے عظیم الشان کارناموں اور غیرمعمولی خدمات کی وجہ سے اُن کے اسمائے گرامی اسلامی تاریخ میں ہمیشہ سنہری حروف…

اداریہ: بسم اللہ اور الحمدلِلّٰہ

(مطبوعہ رسالہ اسماعیل اپریل تا جون 2014ء) اداریہ: بسم اللّٰہ اور الحمدلِلّٰہ آسمان پر چھائے ہوئے بادلوں سے کہیں اوپر مائل پرواز ایک جہاز میں بیٹھے ہوئے کسی بچے نے اپنے ساتھ کی نشست پر براجمان اپنے ابّا سے پوچھا: ’’یہ بادل زمین پر کیوں نہیں گرتے اور ہوا میں معلّق کیوں رہتے ہیں؟ ‘‘…

اداریہ : تعلق باللہ کے ذرائع

(مطبوعہ رسالہ اسماعیل اپریل تا جون 2013ء) تعلق باللہ کے ذرائع اللہ تعالیٰ نے انسانی تخلیق کا مقصد اپنی عبادت بتایا ہے کیونکہ یہی وہ ذریعہ ہے جس سے مخلوق کا اپنے خالق سے مضبوط تعلق قائم ہوسکتا ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ عبادت کے مختلف طریق ہیں جن سے روشناس کروانے کے لئے اللہ…

’’جامعہ احمدیہ‘‘ کی بنیاد اور شاندار ترقیات – تیسرا حصہ

(مطبوعہ سہ ماہی اسماعیل اکتوبر تا دسمبر 2012ء) تاریخ احمدیت کا ایک زرّیں باب مدرسہ احمدیہ قادیان سے جامعہ احمدیہ ربوہ تک کے سفر کی ایمان افروز داستان آج سے 115 سال پہلے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے یہ ارادہ فرمایا تھا کہ اپنے عظیم الشان فرض کی تکمیل کے لئے اور مسلمان…

اداریہ: پیغام رسانی

(مطبوعہ سہ ماہی اسماعیل جنوری تا مارچ 2013ء) اداریہ: پیغام رسانی پیارے بھائیو! پیغام رسانی کا سلسلہ ازل سے جاری ہے اور آج بھی فون، فیکس، انٹرنیٹ اور دیگرایجادات کے باوجود ہم کسی نہ کسی وقت، کسی کا پیغام کسی دوسرے کو براہ راست پہنچانے کا ذریعہ بنتے ہیں۔ ہمیں معلوم ہے کہ ایک پیغام…

حضرت مسیح موعودعلیہ الصلوٰۃ والسلام کی مقدّس سیرۃ کے بعض تابناک اور روشن پہلو

(مطبوعہ سہ ماہی اسماعیل جولائی تا ستمبر 2012ء) حضرت مسیح موعودعلیہ الصلوٰۃ والسلام کی مقدّس سیرۃ کے بعض تابناک اور روشن پہلو (فرخ سلطان محمود) حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کی بابرکت زندگی کے کسی بھی پہلو کو دیکھیں تو وہ ایسا روشن اور انمول دکھائی دیتا ہے جس میں واضح طور پر…

اداریہ: جماعت احمدیہ میں ذیلی تنظیموں اور ذیلی نظاموں کا اولین فرض

(مطبوعہ سہ ماہی اسماعیل اکتوبر تا دسمبر 2012ء) اداریہ: جماعت احمدیہ میں ذیلی تنظیموں اور ذیلی نظاموں کا اولین فرض پیارے بھائیو! جماعت احمدیہ میں ذیلی تنظیمیں اور دیگر تمام ذیلی نظام اس لئے قائم کئے گئے ہیں تاکہ وہ خلیفۂ وقت کی بے مثال اطاعت کرنے والے مخلص و وفادار خدام اور نظام خلافت…

ابتدائی واقف زندگی اور امریکہ کے پہلے مبلغ – حضرت مفتی محمد صادق صاحبؓ

(مطبوعہ سہ ماہی اسماعیل جولائی تا ستمبر 2012ء) ذرا اوپر والی تصویر کو ملاحظہ فرمائیں جس میں سیدنا حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام اپنی چھڑی کا اوپر والا حصہ پکڑے ہوئے کرسی پر تشریف فرما ہیں جبکہ چھڑی کا نچلا حصہ قدموں میں بیٹھے ہوئے حضرت مفتی صاحبؓ نے بڑی محبت و عقیدت سے…

مکرم ماسٹر راجہ ضیاء الدین جنجوعہ صاحب شہید

روزنامہ الفضل ربوہ 28مارچ 2012ء میں مکرم لطیف احمد صاحب کے قلم سے مکرم راجہ ضیاء الدین جنجوعہ صاحب شہید کا ذکرخیر شامل اشاعت ہے۔ مضمون نگار بیان کرتے ہیں کہ خاکسار 1950ء میں تعلیم الاسلام ہائی سکول چنیوٹ کی پانچویں جماعت میں داخل ہواتو اس کے انچارج محترم راجہ ضیاء الدین جنجوعہ صاحب تھے۔…

اداریہ: یہ موسم ہے دعاؤں کا

(مطبوعہ سہ ماہی اسماعیل جولائی تا ستمبر 2012ء) اداریہ  یہ موسم ہے دعاؤں کا پیارے بھائیو! اس وقت دنیا کے بہت سے ممالک میں اور خصوصاً پاکستان میں ہمارے بھائی انتہائی مظالم کا نشانہ بنائے جارہے ہیں۔ ہمارے پیارے امام، امیرالمومنین ، خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ نے اس حوالہ سے کئی بار اپنے خطبات…

یورپ میں احمدیہ مسلم مشن کا آغاز اور مسجد فضل لندن کی تعمیر

(مطبوعہ سہ ماہی اسماعیل اپریل تا جون 2012ء) (فرخ سلطان محمود) تاریخ احمدیت کا ایک زرّیں باب یورپ میں احمدیہ مسلم مشن کا آغاز اور مسجد فضل لندن کی تعمیر یورپ میں ابتدائی مبلغین احمدیت حضرت خلیفۃ المسیح الاوّل رضی اللہ عنہ نے جب انگلستان میں اسلام اوراحمدیت کی تبلیغ کے فریضہ کی ادائیگی کے…

مکرم چوہدری محمد اکرم صاحب شہید آف نوابشاہ

روزنامہ الفضل ربوہ 5 مارچ 2012ء میں مکرم چودھری محمد اکرم صاحب ابن مکرم محمد یوسف صاحب کی شہادت کی خبر شائع ہوئی ہے جنہیں نوابشاہ میں 29 فروری 2012ء کی دوپہر گھر کے نزدیک ہی موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا اور آپ ہسپتال کے راستہ میں…

محترمہ سیّدہ محمودہ رحمٰن صاحبہ

روزنامہ الفضل ربوہ 16 مارچ 2012ء میں مکرم اطہر بیگ صاحب کے قلم سے اُن کی والدہ محترمہ سیّدہ محمودہ رحمٰن صاحبہ اہلیہ مکرم مرزا عبدالرحمن بیگ صاحب کا ذکرخیر شائع ہوا ہے۔ محترمہ سیّدہ محمودہ رحمٰن صاحبہ 19 جنوری 1956ء میں ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ایک دیندار گھرانہ میں مکرم سیّد محمد احمد شاہ…

تھی رفتار میں بجلیوں کی سی تیزی جب اس نے سنبھالی زمامِ خلافت – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 17فروری 2012ء (مصلح موعود نمبر) میں مکرمہ امۃالباری ناصر صاحبہ کی ایک نظم شائع ہوئی ہے جس میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: تھی رفتار میں بجلیوں کی سی تیزی جب اس نے سنبھالی زمامِ خلافت تسلسل ہے عہدِ مسیحا کا گویا ہے جاری وساری نظامِ خلافت وہ تھا ایک جُہد ِمسلسل…

ابتدائی واقف زندگی اور یورپ میں پہلے مبلغ – حضرت چودھری فتح محمد سیال صاحبؓ

(مطبوعہ سہ ماہی اسماعیل اپریل تا جون 2012ء) سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مخلص صحابی اور یورپ کے پہلے مبلغ احمدیت حضرت چودھری فتح محمد سیال صاحبؓ 1887ء میں جوڑا کلاں ضلع قصور کے ایک بڑے زمیندار حضرت چودھری نظام الدین صاحبؓ کے ہاں پیدا ہوئے۔ دونوں کو 1899ء میں قادیان جاکر قبول…

جماعت احمدیہ برطانیہ کے زیراہتمام واقفین نَو کا سالانہ اجتماع 2012ء

(مطبوعہ سہ ماہی اسماعیل اپریل تا جون 2012ء) (رپورٹ: ناصر محمود پاشا) جماعت احمدیہ برطانیہ کے زیراہتمام برطانیہ کے واقفین نَو کا سالانہ اجتماع 6مئی 2012ء کو طاہر ہال بیت الفتوح لندن میں منعقد ہوا۔ اختتامی اجلاس میں حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ نے بھی ازراہ شفقت شرکت فرمائی اور اپنے مختصر خطاب میں…

دنیا کا سب سے چھوٹا جزیرہ اور جمہوریہ – ناؤروؔ

روزنامہ الفضل ربوہ 11مئی 2012ء میں دنیا کے سب سے چھوٹے جزیرے جمہوریہ ناؤروؔ کا تعارف شائع ہوا ہے۔ بیضوی شکل کا نہایت زرخیز، سرسبز اور چکنی مٹی سے بنا ہوا یہ جزیرہ آسٹریلیا کے شمال مشرق میں بحرالکاہل میں واقع ہے۔ اس کی لمبائی 4 میل اور چوڑائی 3 میل ہے یعنی کُل رقبہ…

محترمہ بشریٰ خاتون صاحبہ

روزنامہ الفضل ربوہ 17مارچ 2012ء میں شامل ِ اشاعت مکرمہ ص۔اشرف صاحبہ نے اپنے مضمون میں اپنی بہن محترمہ بشریٰ خاتون صاحبہ کا ذکرخیر کیا ہے۔ محترمہ بشریٰ خاتون صاحبہ اہلیہ مکرم چوہدری محمدالدین انور صاحب قادیان میں حضرت بھائی محمود احمد صاحبؓ کے ہاں پیدا ہوئیں۔ قادیان سے ہی میٹرک کیا۔ آپ محترم ڈاکٹر…

محترم سید عبدالحئی شاہ صاحب

روزنامہ الفضل ربوہ 10فروری 2012ء میں مکرم طاہر محمود احمد صاحب مربی سلسلہ کے قلم سے محترم سیّد عبدالحئی صاحب سابق ناظر اشاعت کی سیرت پر ایک مضمون شامل اشاعت ہے۔ مضمون نگار کو طویل عرصہ تک نظارت اشاعت میں خدمت کا موقع ملتا رہا ہے۔ محترم سیّد عبدالحئی شاہ صاحب کے مختصرسوانحی خاکہ اور…

خون میں جو نہا کے آئے ہیں – نظم

(مطبوعہ الفضل ڈائجسٹ 11 اکتوبر 2019ء) ماہنامہ ’’مصباح‘‘ ربوہ مارچ 2011ء میں شہدائے لاہور کے حوالے سے شائع ہونے والی ایک نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: خون میں جو نہا کے آئے ہیں کیسا درجہ کما کے آئے ہیں معتبر ہے ہر ایک زخم کہ یہ راہِ مولیٰ میں کھا کے آئے ہیں…