محترم سیٹھ محمد یوسف صاحب کا ذکرخیر

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 23؍اکتوبر2008ء میں مکرم لئیق احمدعاطف صاحب اپنے مضمون میں رقمطراز ہیں کہ 2007 ء کے آغاز میں خاکسار کوایک جماعتی دورے پر نوابشاہ جانے کا موقع ملا۔ محترم امیر صاحب نے اتنا بھرپور تعاون کیا کہ گویا ہر وقت خود خدمت کرتے رہے۔ جس کے ساتھ ہمیں کہیں بھجوایا اُسے بھی یہی […]

محترم سیٹھ محمد یوسف صاحب شہیداحمدیت

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 15نومبر 2008ء میں مکرم طارق محمود صاحب بیان کرتے ہیں کہ محترم سیٹھ محمد یوسف صاحب امیر ضلع نوابشاہ سے میرا تعلق 1990ء سے تھا جب خاکسار اپنی سروس کے سلسلہ میں نوابشاہ آیا اورپھر یہ تعلق گہرا ہوتے ہوتے محبت کا رنگ اختیار کرگیا۔ آپ ہر وقت سلسلہ کے کاموں میں […]

محترم سیٹھ محمد یوسف صاحب کی سیرت

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 29دسمبر 2008ء میں مکرم نصیر احمد کھرل صاحب بیان کرتے ہیں کہ 2004ء میں خاکسار دوڑ ضلع نوابشاہ میں بطور مربی سلسلہ مقرر ہوا اور 2007ء سے محمود ہال نوابشاہ میں خدمت کی توفیق پا رہا ہے۔ اس طرح محترم سیٹھ صاحب سے روزانہ ملاقات ہوتی تھی اور محترم امیرصاحب کی یہ […]

محترم سیٹھ محمد یوسف صاحب

محترم سیٹھ محمد یوسف صاحب امیر جماعت احمدیہ ضلع نوابشاہ کو مورخہ 9؍ستمبر 2008ء کو افطاری کے لئے دکان سے گھر جاتے وقت بھرے بازار میں احمدیہ مسجد کے سامنے موٹرسائیکل پر سوار دو افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر کے شدید زخمی کردیا۔ آپ کو سر، گردن اور سینے میں تین گولیاں لگیں۔ فوری […]

اے حریم قدس میں روشن صداقت کے چراغ – نظم

ماہنامہ ’’النور‘‘ امریکہ مارچ 2008ء میں شامل اشاعت مکرم محمد ظفراللہ خان صاحب کی ایک نظم سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: اے حریم قدس میں روشن صداقت کے چراغ تیری اک ضو کو ترستے تھے زمانے کے ایاغ منتظر تھے جانے کب سے ساکنانِ قعر شب صبح تازہ کا ملے شاید کسی جانب سراغ کتنی […]

محترم ڈاکٹر عبدالسلام صاحب

پاکستان کے پہلے نوبیل انعام یافتہ ڈاکٹر عبدالسلام صاحب کے بارے میں اخبارات کے چند اقتباسات روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 13نومبر 2008ء میں مکرم مرزا خلیل احمد قمر صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہیں۔ ٭ جناب جیون خانصاحب (روزنامہ جنگ کے معروف کالم نگار) اپنے کالم ’’جہاں چناب بہتا ہے‘‘ میں محترم ڈاکٹر عبدالسلام صاحب […]

حضرت مولوی ابوالحسن صاحب بزدارؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 29؍اکتوبر 2008ء میں مکرم عبدالباسط صاحب کے قلم سے حضرت مولوی ابوالحسن صاحب بزدار کی سیرۃ سے متعلق ایک مضمون شامل اشاعت ہے۔ ضلع ڈیرہ غازیخان میں حضرت مسیح موعودؑ کے دست مبارک پر بیعت کرنے والے اوّلین بزرگ حضرت مولوی ابوالحسن بزدار اور حضرت مولوی محمد شاہ تونسوی ہیں۔ ہر دو […]

حضرت خلیفۃ المسیح الاولؓ — قیمتی نسخہ جات، طبّی مہارت اور خدمت خلق

حضرت خلیفۃالمسیح الاوّلؓ کے قیمتی نسخہ جات اور طبی مہارت کے اصولوں سے متعلق مکرم پروفیسر محمد اسلم سجاد صاحب کے دو مضامین روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 17 و 24نومبر 2008ء میں شائع ہوئے ہیں جن سے چند ایسی حکایات پیش ہیں جو پہلے ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘ کے کسی مضمون کا حصہ نہیں بن سکیں۔ ٭ حضرت […]

خلیفہ وقت کی اطاعت

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 18نومبر 2008ء میں مکرم محمد اسماعیل منیر صاحب کے قلم سے محترم ڈاکٹر سید غلام مجتبیٰ صاحب کی خلیفۂ وقت کی اطاعت کا شاندار نمونہ بیان ہوا ہے۔ محترم ڈاکٹر صاحب کو پاکستان میں سندھ کے محکمہ صحت کے سیکرٹری بننے کی آفر ہو چکی تھی کہ حضرت خلیفۃ المسیح الثالثؒ کی […]

حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 14نومبر2008ء میں مکرم محمد اشرف کاہلوں صاحب صاحب کا ایک مضمون بابت سیرۃ حضرت عائشہ صدیقہؓ شامل اشاعت ہے۔ قبل ازیں آپؓ کی سیرۃ پر ایک مضمون 3مئی 2002ء کے شمارہ کے اسی کالم کی زینت بن چکا ہے۔ نام عائشہ، لقب صدیقہ، کنیت ام عبداللہ، والدہ زینب کنیت ام رومان۔ بعثت […]

بس اک اشک سے دھل گئے سارے سینے – نظم

ماہنامہ ’’النور‘‘ امریکہ ستمبر 2008ء میں شائع ہونے والی مکرم چودھری محمد علی مضطر عارفیؔ صاحب کی ایک نظم سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: بس اک اشک سے دھل گئے سارے سینے گلے ہیں نہ شکوے ، کدورت نہ کینے میں کس کس کا لوں نام اس سلسلے میں یہ احساں تو مل کر کیا […]

محترم فتح محمد صاحب کا قبول احمدیت

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 10نومبر 2008ء میں مکرمہ ر۔ شکور صاحبہ اپنے دادا محترم فتح محمد صاحب کی قبول احمدیت کی داستان بیان کرتی ہیں۔ محترم فتح محمد صاحب 8جنوری 1993ء کو وفات پاگئے۔ آپ کے دو بیٹے جوانی میں ہی وفات پاگئے تھے اور اس صد مہ نے آپ کو نابینا کردیا تھا۔ پھر بھی […]

حضرت چوہدری غلام حیدر صاحبؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 29؍اکتوبر 2008ء میں مکرم مغفور احمد منیب صاحب مربی سلسلہ نے اپنے نانا حضرت چودھری غلام حیدر صاحبؓ کا ذکر خیر ایک مختصر مضمون میں کیا ہے۔ حضرت چوہدری غلام حیدر صاحبؓ حضرت چوہدری مولا بخش صاحبؓ کے ہاں 1895ء میں پیدا ہوئے۔ آپ پیدائشی احمدی تھے۔ یہ جٹ خاندان قادیان کے […]

جان الیگزینڈر ڈوئی

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 22نومبر 2008ء میں مکرم کریم ظفر ملک صاحب کے قلم سے ڈاکٹر جان الیگزینڈر ڈوئی (24مئی 1847ء تا 9مارچ 1907ء) کے انجام کے متعلق اس کے ایک پیرو کار کی گواہی کا بیان رقم کیا گیا ہے۔ ڈوئی کے بارہ میں ایک مضمون ’’الفضل انٹرنیشنل‘‘ 29جون 2001ء کے ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘ کی زینت […]

حضرت عائشہ بیگم صاحبہؓ

ماہنامہ ’’مصباح‘‘ ربوہ دسمبر 2008ء میں حضرت عائشہ بیگم صاحبہ اہلیہ ڈاکٹر محمد عبداللہ صاحب کا ذکر خیر شامل اشاعت ہے۔ حضرت عائشہ بیگم صاحبہؓ کی پیدائش 1895ء کی تھی۔ آپؓ کے والد حضرت میاں قطب الدین صاحبؓ بھیرہ کے رہائشی تھے اور حضرت مسیح موعودؑ کے دعویٰ کے ابتداء میں ہی بیعت کرکے 313 […]

حضرت حافظ محمد امین صاحبؓ ۔ جہلم

روزنامہ ’’الفضل 29دسمبر 2008ء میں حضرت محمد امین صاحبؓ کتاب فروش جہلم کا مختصر ذکرخیر شامل اشاعت ہے۔ حضرت محمد امین صاحب بھیرہ کے رہنے والے تھے۔ آپ کے والد کرم الدین صاحب حضرت مولانا نورالدین صاحبؓ کے رضاعی بھائی تھے۔ دونوں نے ایک دوسرے کی والدہ کا دودھ پیا تھا۔ حضرت محمد امین صاحبؓ […]

جری اللہ فی حلل الانبیاء ہے – نظم

رسالہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ کینیڈا اکتوبر تا دسمبر 2008ء میں شامل اشاعت مکرم انصر رضا صاحب کی ایک نظم سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: جری اللہ فی حلل الانبیاء ہے وہ سب ادوار کا اک آئینہ ہے وہ تھا اک راز پوشیدہ دلوں میں وہ بن کے آرزو پلتا رہا ہے بنے ہے آگ پھر گلزار […]

حضرت شیخ اللہ بخش صاحبؓ آف بنوں

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 19نومبر 2008ء میں مکرم غلام مصباح بلوچ صاحب کے قلم سے حضرت شیخ اللہ بخش صاحبؓ آف بنوں کا ذکر خیر شامل اشاعت ہے۔ حضرت شیخ اللہ بخش صاحب ولد شیخ مراد بخش صاحب قوم ٹھاکر بنوں صوبہ سرحد کے رہنے والے تھے تقریباً 1883ء میں پیدا ہوئے۔ آپ اپنے والد صاحب […]

حضرت ملک عطاء اللہ صاحبؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 7 نومبر 2008ء میں مکرم اویس ربّانی صاحب نے اپنے مضمون میں حضرت ملک عطاء اللہ صاحب کی سیرۃ پر روشنی ڈالی ہے۔ حضرت ملک عطاء اللہ صاحبؓ1882ء میں گجرات میں پیدا ہوئے ۔ والد ملک محمد رمضان لکڑی کے بہت بڑے بیوپاری اور گجرات شہر کے رئیس تھے۔ آپ کا خاندان […]

کہنے کو ہے جدید مگر ہے قدیم ہی – نظم

ماہنامہ ’’تحریک جدید‘‘ ربوہ اکتوبر 2008ء میں ’’تحریک جدید‘‘ کے عنوان سے محترم چودھری شبیر احمد صاحب کی نظم شامل اشاعت ہے۔ اس نظم سے انتخاب پیش ہے: کہنے کو ہے جدید مگر ہے قدیم ہی اس کارواں کا ماہِ عرب ہی امیر ہے ہر ملک اپنا ملک ہے ہر قوم اپنی قوم حائل نہ […]

محترم مظفر حسن صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 6؍نومبر 2008ء میں مکرمہ ص۔ حسن صاحبہ کے قلم سے اُن کے والد مکرم مظفر حسن صاحب کا ذکر خیر شامل اشاعت ہے جو 31 جنوری 2007ء کو وفات پاگئے۔ محترم مظفر حسن صاحب 24مارچ 1920ء کو سیالکوٹ کے ایک گائوں کلاس والا میں محمد مقبول صاحب کے ہاں پیدا ہوئے۔ آپ […]

حضرت شیخ محمد شفیع سیٹھی صاحبؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 23؍اکتوبر 2008ء میں مکرم غلام مصباح بلوچ صاحب کا ایک مضمون شامل اشاعت ہے جس میں حضرت شیخ محمد شفیع صاحبؓ کی سیرۃ و سوانح بیان کی گئی ہے۔ حضرت شیخ محمد شفیع سیٹھی صاحبؓ ولد میاں حیات بخش صاحب آف جہلم شہر قریباً 1863ء میں پیدا ہوئے اور 1893ء میں بیعت […]

یہ وہ بازار کہ ہر دام خوشی سے حاضر – نظم

رسالہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ کینیڈا جولائی تا ستمبر2008ء میں شامل اشاعت مکرم فاروق محمود صاحب کی ایک نظم سے انتخاب پیش ہے: یہ وہ بازار کہ ہر دام خوشی سے حاضر جان دیتا ہے خریدار بھی ہنستے ہنستے دراصل موت میں آتی ہے نظر ان کو حیات وہ جو جاتے ہیں سرِ دار بھی ہنستے ہنستے […]

مکرمہ امۃ الباسط صاحبہ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 3نومبر2008ء میں مکرم ملک نثار احمد صاحب آف کینیڈا نے اپنی اہلیہ محترمہ امۃالباسط صاحبہ کا ذکرخیر کرتے ہوئے بیان کرتے ہیں کہ 2003ء میں ایک دن جمعہ کی نماز پڑھ کر جب میں واپس گھر میں داخل ہوا تو مرحومہ نے مجھ سے پوچھا کہ حضرت خلیفۃ المسیح الرابع کی تحریک […]

مکرم ڈاکٹر چوہدری محمد نواز صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 6؍نومبر 2008ء میں مکرمہ ث۔ حمید صاحبہ اپنے والد محترم ڈاکٹر چوہدری محمد نواز صاحب سابق امیر ضلع اوکاڑہ کا ذکرخیر کرتی ہیں جو 27 مئی2008 ء کو لندن میں وفات پاگئے۔ محترم ڈاکٹر نواز صاحب 1936ء میں محترم چوہدری بشیر احمد بھُلر صاحب (حوالدار پولیس) کے گھر موضع للیانی میں پیدا […]

محترم مولوی نذیر احمد صاحب راجوروی

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 20نومبر 2008ء میں مکرم فضل احمد شاہد صاحب کے قلم سے لاہور کے ایک مخلص خادم سلسلہ مکرم مولوی نذیر احمد صاحب راجوروی کا ذکرخیر شامل اشاعت ہے۔ محترم مولوی نذیر احمد صاحب جنوری 1930ء میں کشمیر کے گاؤں چارکوٹ ضلع راجوری میں محترم دیوان علی صاحب کے ہاں پیدا ہوئے۔ گاؤں […]