روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 23اپریل 2005ء میں محترم حافظ قدرت اللہ صاحب سابق مربی انڈونیشیا کے قلم سے انڈونیشیا میں اسلام کی آمد سے متعلق ایک تحقیقی مقالہ ماہنامہ ’’الفرقان‘‘ کی ایک پرانی اشاعت سے منقول ہے۔ انڈونیشیا میں اسلام کی ابتداء یہاں کے ساحلی علاقوں میں مسلمان تاجروں کے ذریعہ ہوئی۔ مگر اسلام کو یہاں […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 26؍اکتوبر 2005ء میں شائع ہونے والی مکرم عبدالسلام اختر صاحب کی رمضان المبارک کے آخری ایام کے حوالہ سے کہی گئی ایک نظم بعنوان ’’دیار رحمت میں رہنے والو! یہ دن ہیں فیضانِ ایزدی کے‘‘ سے انتخاب پیش ہے: کبھی وہ پندارِ بے نیازی ، کبھی یہ اعجاز دلربائی کبھی حجاب اور […]
ماہنامہ ’’مصباح‘‘ اپریل 2005ء میں مکرم مولانا بشیر احمد قمر صاحب کے قلم سے اُن کی اہلیہ محترمہ امۃالحفیظ قمر صاحبہ کا ذکر خیر شامل اشاعت ہے۔ میری اہلیہ مرحومہ امتہ الحفیظ حضرت میاں امام الدین صاحب سیکھوانیؓ کی نواسی تھیں جن کو حضرت مسیح موعودؑ نے معہ اہل بیت 313؍اصحاب میں شامل فرمایا ہے […]
ہفت روزہ ’’بدر‘‘ 26؍اپریل 2005ء میں مکرم سید قیام الدین برق مربی سلسلہ کے قلم سے محترم مولانا بشیر احمد طاہر صاحب پرنسپل جامعہ احمدیہ قادیان کا ذکر خیر شامل اشاعت ہے۔ آپ کی وفات 7؍ فروری 2005ء کو ہوئی۔ اور جامعہ احمدیہ قادیان میں درس و تدریس کو زندگی بھر اوڑھنا اور بچھونا بنانے […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 22؍اکتوبر 2005ء میں شامل اشاعت مکرمہ ڈاکٹر فہمیدہ منیر صاحبہ کی ایک نظم بعنوان ’’سانحہ مونگ سے متأثر ہوکر‘‘ میں سے انتخاب پیش ہے: زندگی مورد الزام ہوئی جاتی ہے اُف کہ دنیا تری بدنام ہوئی جاتی ہے وصل کا جام چھلک جانے کو ہے ہوش نہیں جان جاں جان ترے نام […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 20اپریل 2005ء میں مکرم عبد الحمید طاہر صاحب اپنا ایک واقعہ بیان کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ میں بحیثیت مختار عام اپنی بیوی کی طرف سے تحصیلدار صاحب کے روبرو پیش ہوا۔ مختار نامہ لکھوائے کئی سال گزر چکے تھے۔ تحصیلدار صاحب نے اتنا پرانا لکھا مختار نامہ دیکھ کرکہا کہ کون […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 7؍اکتوبر 2005ء میں شامل اشاعت مکرم راجہ منیر احمد خان صاحب کی ایک نظم بعنوان ’’احسان عظیم‘‘ میں سے انتخاب پیش ہے: یا الٰہی! رحمتیں تیری ہیں ناپیدا کنار یہ نہیں ممکن کہ تا روزِ قیامت ہوں شمار اے مرے رحماں! ترا قرآں ہے احسانِ عظیم جو کہ دکھلاتا ہے عاشق کو […]
ماہنامہ ’’تشحیذالاذہان‘‘ ربوہ اپریل 2005ء میں ایک مختصر معلوماتی مضمون (مرسلہ: صادقہ سلام) میں اٹلی کے پیسا مینار سے متعلق دلچسپ معلومات پیش کی گئی ہیں۔ اٹلی کے ایک شہر کا نام پیسا ہے جس کی شہرت اُس مینار کی وجہ سے ہے جو ایک طرف کو جھکا ہوا ہے۔ اس مینار کی بنیاد جس […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 10؍مارچ 2005ء میں مکرم نصیر رعنا صاحب کے قلم سے اُن کے دادا حضرت خان بہادر غلام محمد خان گلگتیؓ کے تعارف و سیرت پر مضمون شامل اشاعت ہے۔ ہمارے خاندان کے ایک ہندو بزرگ رام داس اور ان کے بیٹے تلسی داس شہنشاہ اور نگزیب عالمگیر کے درباریوں میں سے تھے۔ […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 7؍اکتوبر 2005ء میں شامل اشاعت محترم ثاقب زیروی صاحب کی نظم ’’فریاد‘‘ میں سے انتخاب پیش ہے: اَلم گزیدہ ہیں دامانِ دل دریدہ ہیں تِرے حضور میں آئے ہیں غم رسیدہ ہیں مَیں اپنی دیکھتی آنکھوں کو کیسے دھوکہ دوں چمن کے پھول تو افسردہ خوں چکیدہ ہیں جو ربط خاص ہے […]
ماہنامہ ’’تشحیذالاذہان‘‘ ربوہ اپریل 2005ء میں ایک مختصر سائنسی مضمون (مرسلہ: مقصودہ پروین) شائع ہوا ہے جس میں ستاروں سے متعلق دلچسپ معلومات پیش کی گئی ہیں۔ کسی ستارے کی عمر کا انحصار اس بات پر ہوتا ہے کہ وہ کتنی تیزی سے اپنا ایندھن خرچ کرتا ہے۔ ہمارا سورج ایک اوسط درجے کا ستارہ […]
محترم مولانا چوہدری محمد شریف صاحب مرحوم کی بطور مبلغ گیمبیا میں پہلے دن کی خودنوشت روداد روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 19مارچ 2005ء میں شامل اشاعت ہے۔ گیمبیا، مغربی افریقہ میں سلطنت برطانیہ کی سب سے پہلی نو آبادی تھی اور اس کو فتح کرنے کے بعد برطانیہ نے سیرالیون، گولڈ کوسٹ (غانا) اور نائیجیریا پر […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 30؍ستمبر 2005ء کی زینت مکرم ملک مبشر احمد ریحان صاحب کی ایک نظم ’’کرامات‘‘ سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: فضلوں کی ہے برسات کبھی آ کے تو دیکھو روشن ہیں یہ دن رات کبھی آ کے تو دیکھو فرصت ہے کہاں تم کو کہیں مادہ پرستو کیسی ہیں کرامات کبھی آکے تو […]
مکرم شکیل احمد صاحب صدیقی مربی سلسلہ برکینافاسو (ابن مکرم بشیر احمد صدیقی صاحب) یرقان کے حملہ کی وجہ سے یکم فروری 2005ء کو بورکینافاسو میں بعمر 29 سال وفات پاگئے۔ آپ حضرت حکیم محمدصدیق صاحبؓ آف میانی کے پوتے تھے۔ مکرم صدیقی صاحب 11؍اکتوبر 1974ء کو ربوہ میں پیدا ہوئے۔ میٹرک کے بعد وقف […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 7؍ستمبر 2005ء میں مکرم مقبول احمد صدیقی صاحب نے ایک مضمون میں اپنے بھائی مکرم شکیل احمد صدیقی صاحب کے حالات زندگی اور اعلیٰ اخلاق پر روشنی ڈالی ہے۔ 1990ء کے رمضان المبارک میں مکرم شکیل صدیقی صاحب نے مسجد بیت الحمد سمن آباد لاہور میں اعتکاف کیا اور پھر میٹرک کے […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 10؍اکتوبر 2005ء میں شامل اشاعت اپنے مضمون میں مکرم حامد مقصود عاطف صاحب مربی سلسلہ بیان کرتے ہیں کہ سب سے اعلیٰ خوبی جو مَیں نے مشاہدہ کی وہ مکرم شکیل صدیقی صاحب کا خلافت سے عشق تھا۔ حضور انور کے دورۂ بوبوجلاسو کے دوران ان کی اہلیہ شدید علیل اور ہسپتال […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 8؍اکتوبر 2005ء میں شائع ہونے والی مکرم چودھری شبیر احمد صاحب کی ایک نعت سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: وادیٔ بطحا سے نکلا اِک کریم ابن کریم شاہکارِ دستِ قدرت نعمتِ ربِّ رحیم ہیں زمین و آسماں شاہد کہ ہے اس کا وجود ہر دو عالم پر خدا کا ایک احسانِ عظیم […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 7مارچ 2005ء میں مکرم آغا میر حسن صاحب کے قلم سے عظیم بین الاقوامی شاعر فیض احمد فیض کا تعارف شامل اشاعت ہے۔ فیض 13؍فروری 1911ء کو سیالکوٹ میں گاؤں نارووال کی ایک بستی کالا قادر میں پیدا ہوئے۔ والد سلطان محمد خان بیرسٹر تھے جو سیالکوٹ میں وکالت سے پہلے افغانستان […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 17؍مارچ 2005ء میں مکرم حامد احمد خالد صاحب نے اپنے والد محترم شیخ محبوب عالم خالد صاحب کا ذکر خیر کیا ہے۔ محترم شیخ محبوب عالم خالد صاحب کو جب حضرت خلیفۃ المسیح الثالثؒ نے کالج سے سبکدوش ہونے کے بعد ناظر بیت المال مقرر فرمایا تو ایک لمبے عرصہ تک آپ […]
آنحضرتﷺ کے مدینہ کے یہود سے تعلقات سے متعلق مکرم ڈاکٹر مرزا سلطان احمد صاحب کا ایک تحقیقی مضمون روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ میں پانچ اقساط میں شائع ہوا۔ اس مضمون کی آخری قسط (مطبوعہ الفضل 12فروری2005ء) میں مستشرقین کی حقیقت سے دُور آراء اور اخذ کردہ غلط نتائج سے متعلق مضمون نگار نے نہایت عمدگی […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 24مارچ 2005ء میں شائع ہونے والی مکرم سلیم شاہجہانپوری صاحب کی ایک نظم بعنوان ’’کون ہے جو قوت پرواز دیتا ہے مجھے‘‘سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں: جوش وشوق و جذبہ ٔ پرواز دیتا ہے مجھے دل کے گوشوں سے کوئی آواز دیتا ہے مجھے مجھ سے جو سرگوشیاں کرتا تھا خلوت میں کبھی […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 24 و 25 جون 2005ء میں حضرت خلیفۃالمسیح الاوّلؓ کے تفصیلی حالات مکرم مبشر احمد صاحب خالد کے قلم سے شامل اشاعت ہیں۔ حضورؓ کے بارہ میں قبل ازیں متعدد مضامین اس کالم کی زینت بن چکے ہیں۔ ذیل میں چند وہ امور پیش ہیں جو مذکورہ مضامین میں اضافہ ہیں۔ سیّدنا […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 30؍ستمبر 2005ء میں شامل اشاعت مکرم طارق بشیر صاحب کی ایک نظم سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں: ہر زماں تک روشنی اور ہر مکاں تک روشنی روشنی ہی روشنی کون و مکاں تک روشنی آستاں کی رفعتوں سے آسماں تک روشنی کہکشاں کی وسعتوں سے لامکاں تک روشنی روشنی کی ضوفشانی دائرہ در […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 13مئی 2005ء کی زینت محترمہ صاحبزادی امۃالقدوس صاحبہ کی ایک نظم سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: دل مرا زخموں سے تھا چھلنی ہوا سینہ تھا سوزِ نہاں سے تپ رہا کر رہی تھی اس سے عرضِ مدّعا تب ندا آئی مجھے وقتِ دُعا ’’نرخ بالا کن کہ ارزانی ہنوز‘‘ میری ساری لغزشوں […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 14مارچ 2005ء میں مکرم عبد الباسط بٹ صاحب نے محترم چودھری بشیر احمد صاحب سابق امیر ضلع شیخوپورہ کا ذکر خیر کیا ہے۔ جب حضرت چوہدری انور حسین صاحب بیمار ہوگئے تو بہت سی ذمہ داری مکرم چوہدری بشیر احمد صاحب کے کندھوں پر آن پڑی۔ مَیں نے دیکھا کہ ہر فرد […]
حضرت مرزا شریف احمد صاحبؓ کے اوصافِ حمیدہ میں سے ایک بہت بڑا وصف یہ تھا کہ آپؓ خلافت کے قیام واجراء اور اس کے استحکام کے زبردست حامی تھے۔ آپ نے 1914ء میں منکرین خلافت کا ڈَٹ کر مقابلہ کیا اور 1956ء میں جب انکارِ خلافت کے فتنہ نے ایک اور شکل میں دوبارہ […]