روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 12؍اپریل 2010ء میں مکرم ناصر احمد سید صاحب کے کلام بعنوان ’’راحتِ جاں‘‘ سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: بخت والے جہاں پہ رہتے ہیں آؤ یارو وہیں پہ چلتے ہیں مرمریں ، مطمئن ، حسیں چہرہ پھول ہی پھول جس پہ کھلتے ہیں راحت جان وہ ہمارا ہے ہم اسی مہرباں پہ […]
ماہنامہ ’’تشحیذالاذہان‘‘ ربوہ جنوری 2010ء میں کرین کی ایجاد کے حوالہ سے مکرم احمد سعود ناز صاحب کا ایک مختصر مضمون شائع ہوا ہے۔ عظیم سائنسدان ارشمیدس نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ اگر اُسے زمین سے باہر کھڑے ہونے کے لئے کوئی جگہ دے دی جائے تو وہ لیور کی مدد سے پوری دنیا […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 5؍اپریل 2010ء میں ’’تجدید عہد‘‘ کے عنوان سے مکرم اطہر حفیظ فراز صاحب کی ایک نظم شائع ہوئی ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب پیش ہے: اپنی ذاتوں کے حصاروں کو گرانا ہو گا ہم کو پھر سے اُنہی عہدوں کو نبھانا ہو گا تیرے پہلو میں جو بیٹھوں تو قسم ہے […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 13؍مئی 2010ء میں مکرم محمد سلیم ناصر صاحب اپنے مضمون میں لکھتے ہیں کہ مکرم رانا محمد سلیم صاحب خاکسار کے چچا زاد بھائی تھے اور میرے بہنوئی بھی تھے۔ آپ موصی تھے، سلسلہ کے فدائی اور خدمت گزار تھے۔ کوئی لمحہ ان کا خدمت کے بغیر نہیں گزرا۔ سکول میں کوئی […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 19 مارچ 2010ء میں مکرم رانا عبدالرزاق خان صاحب نے مکرم رانا محمد سلیم صاحب کا ذکرخیر کیا ہے۔ قبل ازیں شہید مرحوم کا ذکرخیر 7 ستمبر 2012ء اور یکم مارچ 2013ء کے شماروں کے اسی کالم میں شامل کیا جاچکا ہے۔ مکرم رانا محمد سلیم صاحب نے ساری عمر ایک مجاہد […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 22 مارچ 2010ء میں شامل اشاعت مکرم مبشر احمد محمودؔ صاحب کی ایک غزل سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: اس شہر میں چلی ہے یہ رسمِ وفا جُدا خوشبو کو لوگ دیتے ہیں معنی جدا جدا کاسہ ہو دست دل میں نہ لب پر سوال ہو حسنِ طلب کو چاہئے طرز ادا […]
ماہنامہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ کینیڈا مارچ و اپریل 2010ء میں انگلینڈ کے خدائی کے جھوٹے دعویدار سمتھ پگٹ (John Hugh Smyth-Pigott) کے بارہ میں مکرم طاہر اعجاز صاحب کا ایک مختصر مضمون شامل اشاعت ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے پگٹ کو اُس کے دعویٰ کی بنیاد پر 1902ء میں متنبّہ فرمایا تھا کہ وہ […]
ماہنامہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ کینیڈا جنوری فروری 2010ء میں مکرم آدم عابد الیگزینڈر صاحب نے احمدیت کی طرف اپنے سفر کو مختصراً بیان کیا ہے۔ مکرم آدم عابد صاحب رقمطراز ہیں کہ ابتدائی عمر سے ہی مَیں مذہب سے متأثر تھا کیونکہ میرے خاندان کا تعلق عیسائی فرقہ Jehovah’s Witness سے تھا۔ لیکن میرے سوتیلے والد […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 22 مارچ 2010ء میں شامل اشاعت مکرم راجہ محمد یوسف ؔصاحب کی ایک غزل سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں: مضطرب، بے کل، سراپا جستجو، بکھرا ہوا ڈھونڈتا پھرتا ہوں تجھ کو کُو بکُو بکھرا ہوا گردشِ ایام میں اُلجھا ہوا ہوں اس قدر دیکھتا ہوں دُور سے جام و سبو بکھرا ہوا کس […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 22 مارچ 2010ء میں مکرم جلال الدین شاد صاحب اپنی زندگی کا ایک ناقابل فراموش واقعہ تفصیل سے بیان کرتے ہیں جو 1987ء میں پیش آیا۔ آپ لکھتے ہیں کہ: مَیں نیشنل بینک میں ملازم تھا اور شہر کی بڑی برانچ میں کام کر رہا تھا۔ ایک دن بینک کے زونل چیف […]
تقویٰ کی اہمیت اور روزمرہ امور میں تقویٰ کے اظہار کے بارہ میں مکرم محمد اشرف کاہلوں صاحب کا ایک مضمون روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 25 مارچ 2010ء میں شامل اشاعت ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ارشاد ہے: ’’چاہئے کہ ہر ایک صبح تمہارے لئے گواہی دے کہ تم نے تقویٰ سے رات بسرکی […]
ماہنامہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ کینیڈا جنوری فروری 2010ء میں مکرم مظفر منصور صاحب کی ایک نظم شامل اشاعت ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں: تم ہی کہو اے قبلۂ حاجات کس لئے آئے تھے ہم جہان میں ہیہات کس لئے دُوری میں تیری جلنا یہاں بھی وہاں بھی تھا برپا ہوئی تھی بزمِ خرابات […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 16؍اپریل 2010ء میں شامل اشاعت مکرمہ م۔م۔ رامہ صاحبہ کے قلم سے ایک معلوماتی مضمون میں بتایا گیا ہے کہ جرمن شاعر گوئٹے بھی توحید سے متأثر تھا۔ بیسویں صدی عیسوی کے وسط میں چرچ کو یہ خطرہ پیدا ہوا کہ عیسائیت کی طرف عوام کی عدم دلچسپی کے نتیجہ میں کہیں […]
ماہنامہ ’’النور‘‘ امریکہ مئی 2010ء میں خلافت سے متعلق شائع ہونے والی مکرمہ ارشاد عرشی ملک صاحبہ کی ایک طویل نظم سے انتخاب پیش ہے: کب منتشر دلوں کو امامت نصیب ہے اک دوسرے سے بغض و عداوت نصیب ہے تم ایک بھیڑبھاڑ کی صورت ہو مجتمع نہ رہنما نہ کوئی قیادت نصیب ہے سو […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 22 مارچ 2010ء میں مکرم ماجد احمد خان صاحب نے ایک مضمون میں اپنے ماموں اور سسر حضرت صاحبزادہ مرزا وسیم احمد صاحب کا ذکرخیر کیا ہے۔ مضمون نگار بیان کرتے ہیں کہ 29 اور 30 اپریل 2007ء کی درمیانی شب حضرت میاں صاحب کی وفات ہوئی۔ قادیان میں لوگوں کا ہجوم […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 19 مارچ 2010ء میں مکرم عرفان احمد بٹ صاحب نے اپنے والد محترم منصور احمد بٹ صاحب کا ذکرخیر کیا ہے جو 27فروری 2009ء کی شب فیصل آباد میں وفات پاگئے۔ ابا جان ایک شفیق باپ، اچھے شوہر، ایماندار اور محنتی ٹیچر اور ملنسار وجود تھے۔ خلیفہ وقت سے والہانہ عشق تھا۔ […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ یکم مارچ 2010ء میں مکرم ناصراحمد سید صاحب کی نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: تاباں ہے بڑی شان سے اب ارض و سما پر وہ چاند جو چمکا تھا کبھی غارِ حِرا پر میں نعت کہوں تیری یہ ممکن ہی نہیں ہے کیا مدح سرائی […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 10 مارچ 2010ء میں مکرم ڈاکٹر ملک نسیم اللہ خانصاحب نے مختصر معلوماتی مضمون میں ایک ایسی عظیم خاتون کی زندگی پر روشنی ڈالی ہے جو اگرچہ سماعت و بصارت سے محروم تھی لیکن اُس نے اس معذوری کو اپنے عزم صمیم کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننے دیا۔ ہیلن کیلر 27 […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 17 مارچ 2010ء میں مکرم محمد اشرف کاہلوں صاحب کے قلم سے محترم سید ندیم احمد شاہ صاحب کے بارہ میں ایک مضمون شائع ہوا ہے۔ قریباً 1930ء میں گوجرہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ایک معروف اور معزز سادات فیملی کے محترم سید چراغ علی شاہ صاحب کو احمدیت قبول کرنے […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 18؍فروری 2010ء میں شائع ہونے والی مکرم ابن کریم صاحب کی ایک نظم سے انتخاب پیش ہے: کس راہ سے میں گزروں کس کس سے پتہ پوچھوں وہ کون سی گلیاں ہیں جن کے میں قدم چوموں مسکن ہے مسیحا کا گلشن میرے مہدی کا ہر شاخ کو، پھولوں کو بادیدۂ نم […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 11 مارچ 2010ء میں مکرم فرید احمد بھٹی صاحب کے قلم سے محترم چودھری غلام سرور وڑائچ صاحب کا ذکرخیر شامل اشاعت ہے جو یکم ستمبر 2009ء کو 61 سال کی عمر میں وفات پاگئے۔ آپ مکرم چودھری عنایت اللہ صاحب وڑائچ کے بیٹے تھے اور نہایت شریف النفس، مخلص اور باوفا […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 13 مارچ 2010ء میں مکرمہ ص۔ امان صاحبہ نے اپنے والد محترم امان اللہ خان بلوچ صاحب کا ذکر خیر کیا ہے جو 19 دسمبر 2008ء بروز جمعۃ المبارک صرف 48 سال کی عمر میں حرکتِ قلب بند ہوجانے سے وفات پاگئے۔ محترم امان اللہ صاحب پیدائشی احمدی نہیں تھے۔ تقریباً 20 […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 15؍فروری 2010ء میں مکرم عبدالمنان ناہید صاحب کا درج ذیل قطعہ شامل اشاعت ہے: ہولے ہولے بدلے جاتے ہیں مکانوں کے مکیں اور چلے جاتے ہیں سب بالانشیں زیر زمیں جسم و جاں ، دیوار و در ، مال و منال ، اہل و عیال اتنا کچھ میرا ہے لیکن پھر بھی […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 24دسمبر 2009ء میں مکرمہ راشدہ فہیم صاحبہ نے اپنی والدہ محترمہ خاتم النساء درد صاحبہ اہلیہ محترم محمد شفیع اشرف صاحب مرحوم سابق ناظر امورعامہ کا ذکرخیر کیا ہے۔ حضرت مولانا عبدالرحیم صاحب دردؓ کی پانچویں بیٹی محترمہ خاتم النساء درد صاحبہ کا نام تجویز کرتے وقت حضرت مصلح موعودؓنے فرمایا کہ […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 17 مارچ 2010ء میں محترم ڈاکٹر عبدالمنان صدیقی شہید کے بارہ میں مکرم مبشر احمد رند صاحب کا مضمون شامل اشاعت ہے۔ مضمون نگار رقمطراز ہیں کہ محترم ڈاکٹر صاحب سے میری پہلی ملاقات 1995ء میں ہوئی جب آپ امیر ضلع منتخب ہوئے ۔ خاکسار کو چونکہ ہومیو پیتھک سے دلچسپی تھی […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 24؍فروری 2010ء میں شائع ہونے والی مکرم عبدالصمد قریشی صاحب کی ایک نظم سے انتخاب پیش ہے: دِل کی دھڑکن میں، تمناؤں میں وہ بستے ہیں ہاں اسی کیف میں سب شام و سحر کٹتے ہیں ہر طرف پیار کی خوشبو سی بکھر جاتی ہے ایک مُسکان لئے جب بھی وہ لب […]