حضرت مولوی محمد اسماعیل ؓ ہلالپوری

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 15؍مئی 2009ء میں حضرت مولوی محمد اسماعیل صاحبؓ ہلالپوری کے بارہ میں مکرم پروفیسر محمد اسلم سجاد صاحب کا ایک مضمون شامل اشاعت ہے۔ حضرت مولوی صاحبؓ کا ذکر خیر قبل ازیں 8 ستمبر 2000ء کے شمارہ کے اسی کالم میں شائع ہوچکا ہے۔ حضرت مولوی محمد اسمٰعیل صاحبؓ ہلالپوری نے 1908ء […]

ویٹرنری ڈاکٹر محمد عبد القادر صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 29؍مئی 2009ء میں ویٹرنری ڈاکٹر محمد عبدالقادر آف ملتان کا ذکرخیر اُن کی ہمشیرہ مکرمہ ح۔بشیر صاحبہ کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ محترم محمد عبدالقادر صاحب ابن محترم چوہدری محمد حسین صاحب مرحوم 10نومبر 2008ء کو ملتان میں وفات پاگئے۔ آپ حضرت حافظ نبی بخش صاحبؓ کے نواسے اور مکرم ڈاکٹر […]

مکرم میاں لئیق احمد طارق صاحب شہید

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ یکم جون 2009ء کے مطابق مکرم میاں لئیق احمد طارق صاحب ابن مکرم میاں محمد یعقوب صاحب مرحوم آف پیپلز کالونی فیصل آباد کو 28؍مئی کی شام غلہ منڈی سے گھر واپس آتے ہوئے شہید کردیا گیا۔ گھر کے قریب ہی کار میں سوار تین افراد نے آپ پر شدید فائرنگ کر […]

محترم چوہدری فضل احمد صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 9 جون 2009ء میں سلسلہ کے دیرینہ خادم مکرم چوہدری فضل احمد صاحب افسر خزانہ صدر انجمن احمدیہ پاکستان ربوہ کی وفات کی خبر شائع ہوئی ہے جو 7؍جون 2009ء کو بعمر 65 سال وفات پاگئے۔ آپ کو کئی سال سے دل کی تکلیف تھی تاہم مستعدی اور بشاشت کے ساتھ خدمات […]

حضرت بابو شاہ دین صاحبؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 25؍مئی 2009ء میں حضرت بابو شاہ دین صاحبؓ کا مختصر ذکرخیرشامل اشاعت ہے۔ حضرت بابو شاہ دین صاحبؓ ساہووال ضلع سیالکوٹ کے رہنے والے تھے اور سٹیشن ماسٹر تھے، اس ملازمت کے لیے آپ زیادہ تر ضلع جہلم اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں متعین رہے۔ جب مردان میں ریلوے کا آغاز […]

کوئٹہ میں دو احمدیوں کی شہادت – مکرم خالد رشید صاحب اور مکرم ظفراقبال صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 29 جون 2009ء میں شائع ہونے والی ایک خبر کے مطابق مکرم خالد رشید صاحب بعمر 45سال اور مکرم ظفراقبال صاحب بعمر 50سال آف کوئٹہ مورخہ 24جون رات تقریباً11بجے نامعلوم افراد کی گولیوں کا نشانہ بننے کی وجہ سے شہید ہوگئے۔ حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ نے 26جون 2009ء کو […]

حضرت سید عبدالہادی صاحبؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 4؍مارچ 2009ء میں حضرت سید عبدالہادی صاحب ؓ (صحابی یکے از 313) کا ذکرخیر شامل اشاعت ہے۔ حضرت سید عبدالہادی صاحبؓ ابن سید شاہنواز صاحب ساکن ماچھی واڑہ کو 4 مارچ 1890ء کو حضرت مسیح موعودؑ کی بیعت کا شرف حاصل ہوا۔ رجسٹر بیعت اولیٰ میں آپ کا نام 177ویں نمبر پر […]

اعزازات

٭ ماہنامہ ’’النور‘‘ امریکہ مئی 2009ء میں شائع ہونے والی ایک خبر کے مطابق 9؍مارچ 2009ء کو ایک احمدی ڈاکٹر بشارت منیر مرزا چاؤنسی (اوہایو) کے مئیر بنادیئے گئے۔ چاؤنسی ایک چھوٹا سا قصبہ ہے جہاں ایک مئیر اور چھ کونسلرز کی منتخب لوکل گورنمنٹ ہوتی ہیجو قصبہ کی قانون ساز ہوتی ہے۔ ڈاکٹر بشارت […]

اعزازات

2009ء میں روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ کے مختلف شماروں میں شائع ہونے والے اعلانات کامیابی میں سے چند ہدیۂ قارئین ہیں: ٭ مکرمہ عائشہ احمد صاحبہ نے انٹرمیڈیٹ پری انجینئرنگ کے میں 898 نمبر حاصل کر کے حیدر آباد بورڈ میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ ٭ مکرمہ رابعہ حمید صاحبہ بنت مکرم حمید افضل صاحب […]

محترم میجر افضال احمد صاحب شہید

جماعت احمدیہ کے سپوت اور پاکستانی فوج کے دلاور افسر محترم میجر افضال احمد صاحب مورخہ 19؍ جون 2009ء کو باجوڑ جنوبی وزیرستان میں پیشہ ورانہ شجاعت اور اعلیٰ احساس فرض کا ثبوت پیش کرتے ہوئے بعمر 33سال شہید ہو گئے۔ روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 23 جون 2009ء میں اس حوالہ سے مکرم ایف شمس صاحب […]

محترم چوہدری رشید احمد خاں صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 8 جولائی 2009ء میں سابق امیر ضلع ملتان محترم چودھری رشید احمد خان صاحب کی یاد میں مکرم نذیر احمد سانول صاحب کا ایک مضمون شامل اشاعت ہے۔ مضمون نگار بیان کرتے ہیں کہ خاکسار کے والد محترم حافظ صوفی محمد یارصاحب احمدی ہونے سے قبل کبیروالہ ضلع ملتان میں ایک دینی […]

محترمہ ناصرہ بیگم صاحبہ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 11 جولائی 2009ء میں محترمہ ناصرہ بیگم صاحبہ کا ذکرخیر اُن کے بیٹے مکرم داؤد احمد حنیف صاحب (مربی سلسلہ) نے کیا ہے۔ محترمہ ناصرہ بیگم صاحبہ 1923 ء میں حضرت میاں چوہدری فقیر احمد صاحبؓ صدر جماعت ونجواں ضلع گورداسپور کے ہاں پیدا ہوئیں۔ حضرت چوہدری صاحبؓ کو یہ فخر حاصل […]

سیراب ہو رہا ہوں مگر نزدِ جُو نہیں – نظم

روزنامہ ’’الفضل ‘‘ربوہ 9؍ فروری 2009ء میں شامل اشاعت مکرم مبشر احمد محمودؔ صاحب کے کلام سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں: سیراب ہو رہا ہوں مگر نزدِ جُو نہیں وہ ہم کلام تو ہے مرے رُوبرو نہیں کھلتا ہے ترک عشق پہ زنداں کا دَر مگر ایسی ہمارے جی میں کوئی آرزو نہیں فردِ قرارِ جرم […]

کڑیانوالہ ضلع گجرات میں تاریخ احمدیت

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 11 جولائی 2009ء میں مکرم مرزا لطیف احمد صاحب کا ایک مضمون شامل اشاعت ہے جس میں ضلع گجرات کے شہر کڑیانوالہ میں احمدیت کی تاریخ سے متعلق معلومات پیش کی گئی ہیں۔ مضمون نگار بیان کرتے ہیں کہ خاکسار 1975ء میں ملٹری کالج میں ملازم ہوا۔ یہ کالج سرائے عالمگیر میں […]

ربوہ کی سرزمین کو چوموں گا بار بار – نظم

(مطبوعہ الفضل انٹرنیشنل 18؍نومبر2011ء) روزنامہ ’’الفضل ‘‘ربوہ 19 ؍جنوری 2009ء میں شامل اشاعت مکرم خواجہ عبد المومن صاحب کے کلام سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں: ربوہ کی سرزمین کو چوموں گا بار بار ربوہ کی برکتوں نے ہی بخشا مجھے قرار زیر زمیں جو سوئی ہیں ربوہ میں ہستیاں روشن ہیں ان کے نور سے ربوہ […]

خلافت روحِ ایماں ہے – نظم

روزنامہ ’’الفضل ‘‘ربوہ 16 ؍جنوری 2009ء میں شامل اشاعت جناب ر۔ش کے کلام سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں: خلافت روحِ ایماں ہے بقائے دیں کا ساماں ہے یہ تسکینِ دل و جاں ہے کہ اپنا اک نگہباں ہے سراپا جو مہرباں ہے نیابت کے نشاں اس میں محبت کے بیاں اس میں جمال یار کی باتیں […]

محترم احمد حسین شاہد صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 9 جولائی 2009ء میں مکرم عثمان ناصر صاحب کے قلم سے آپ کے والد محترم احمد حسین شاہد صاحب کا ذکرخیر شائع ہوا ہے۔ محترم احمد حسین شاہد صاحب کی وفات 4؍ اگست 2007ء کو ہوئی۔ آپ جامعہ احمدیہ کے شاہد ہونے کے علاوہ عربی فاضل اور اردو فاضل بھی تھے۔ دفتر […]

محترم چوہدری منصور احمد صاحب بی ٹی

محترم چوہدری منصوراحمد صاحب بی ٹی (ابن حضرت چوہدری علی محمدصاحبؓ بی اے بی ٹی) 8؍جنوری 2009ء کو بعمر77سال لندن میں وفات پاگئے۔ نماز جنازہ حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے مسجد فضل لندن کے احاطہ میں پڑھائی جس کے بعد احمدیہ قبرستان Brook Wood میں تدفین عمل میں آئی۔ روزنامہ […]

محترم ڈاکٹر خلیل سینگاڈو آف گیمبیا

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 6 جون 2009ء میں محترم ڈاکٹر خلیل سینگاڈو صاحب آف گیمبیا کا ذکر خیر مکرم منور احمد خورشید صاحب کے قلم سے شائع ہوا ہے۔ گیمبیا میں فرافینی کے مقام پر ایک نہایت ہی بزرگ، تقویٰ شعار، دعا گو اور پانچ وقت نمازوں کے پابند ڈاکٹر خلیل سینگاڈو صاحب کا چند سال […]

نہاں کو وہ عیاں کر دے، نشاں کو بے نشاں کر دے – نظم

روزنامہ ’’الفضل ‘‘ربوہ 27؍جنوری 2009ء میں شامل اشاعت مکرم ضیاء اللہ مبشر صاحب کے کلام سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں: نہاں کو وہ عیاں کر دے، نشاں کو بے نشاں کر دے اگر چاہے تو حرفِ کن سے ذرے کو جہاں کر دے وہ جب چاہے ستاروں کو پرو دے کہکشاؤں میں وہ جب چاہے تہ […]

محترم روشن دین تنویر صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 18 جون 2009ء میں مکرم پروفیسر ڈاکٹر پرویز پروازی صاحب کے قلم سے محترم روشن دین تنویر صاحب کا ذکرخیر شائع ہوا ہے۔ محترم روشن دین تنویر صاحب نے اپنے قبول احمدیت کا ذکرکئی بار تحدیث نعمت کے انداز میں کیا تھا اور یہ بھی کہ احمدیت قبول کرنے سے قبل وہ […]

نعت گوئی کا سلیقہ قدرتِ حق کی عطا – نعتیہ کلام

ماہنامہ ’’النور‘‘ امریکہ جولائی۔ اگست 2009ء میں شامل اشاعت مکرم صادق باجوہ صاحب کے نعتیہ کلام سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: نعت گوئی کا سلیقہ قدرتِ حق کی عطا ہوں فنا حبِّ پیمبرؐ میں تو ملتی ہے بقا ہے غلامی و اسیری بادشاہی سے عزیز تشنگانِ حق کو مل جاتا ہے خود اپنا پتا ہے […]

سیدنا حضرت خلیفۃ المسیح الثالثؒ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 4 جون 2009ء میں سیدنا حضرت خلیفۃالمسیح الثالث ؒ کی سیرۃ پر ایک مضمون شامل اشاعت ہے۔ ٭ مکرم محمود احمد صاحب شاہد سابق صدر مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ حضورؒ کا ذکرخیر کرتے ہوئے تحریر کرتے ہیں: مسلمانوں سے ہمدردی اور پیار کا جذبہ بے نظیر تھا۔ ایک موقعہ پر نصیحت فرمائی […]

خلافت سے ہماری زندگی ہے – نظم

روزنامہ ’’الفضل ‘‘ربوہ 6 ؍جنوری 2009ء میں شامل اشاعت مکرم عطاء المجیب راشد صاحب کے کلام سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں: خلافت سے ہماری زندگی ہے خلافت سے ہی شان احمدی ہے نبوت قدرت اولیٰ کی مظہر خلافت دوسری جلوہ گری ہے خدا کی ذات کی زندہ گواہی اسی کے فیض سے ہم کو ملی ہے […]

کیپٹن ڈگلس کا انصاف

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 18؍مئی 2009ء میں کیپٹن ولیم مانٹیگو ڈگلس کے عدل و انصاف پر مبنی شاندار کارنامہ کو مکرم سید محمد احمد صاحب ابن حضرت ڈاکٹر میر محمد اسماعیل صاحبؓ نے اپنے ذاتی مشاہدات کے تناظر میں بیان کیا ہے۔ اگست 1897ء میں پادری ہنری مارٹن کلارک نے حضرت مسیح موعودؑ کے خلاف اقدام […]

تسلیوں سے زندگی نبات ہو گئی تو کیا – نظم

پندرہ روزہ ’’المصلح‘‘ کراچی یکم مئی2009ء میں مکرم شاہد منصور صاحب کی ایک غزل شائع ہوئی ہے جس میں سے انتخاب پیش ہے: تسلیوں سے زندگی نبات ہو گئی تو کیا نگاہ ناز وجۂ التفات ہو گئی تو کیا نہ فاصلے ہی کم ہوئے نہ اذنِ بندگی ملا ادا متاعِ عشق کی زکوٰت ہو گئی […]