حضرت ڈاکٹر محمد اسماعیل خانصاحب گوڑیانیؓ

ماہنامہ ’’خالد‘‘ ربوہ جون 2005ء میں مکرم غلام مصباح بلوچ صاحب کے قلم سے حضرت ڈاکٹر محمداسماعیل خان صاحب گوڑیانیؓ کے حالات زندگی شامل اشاعت ہیں۔ حضرت ڈاکٹر محمد اسماعیل خان صاحب گوڑیانی تحصیل جھجر ضلع رہتک کے رہنے والے تھے۔ پیدائش تقریباً 1852ء میں ہوئی۔ آپؓ ایک قابل ڈاکٹر تھے۔ جب آپ کڑیانوالہ ڈسپنسری […]

رنگ برساتے نظاروں کو سمجھ – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 9مئی 2005ء میں شامل اشاعت مکرم عبدالصمد قریشی صاحب کی ایک نظم سے انتخاب پیش ہے: رنگ برساتے نظاروں کو سمجھ دھوپ ، سورج ، چاند ، تاروں کو سمجھ ہر طرف پھیلے ہوئے اسرار دیکھ اس جہاں کے استعاروں کو سمجھ چار سُو پھیلے ہیں فطرت کے رموز کوہساروں ، سبزہ […]

آئن سٹائن کی کہانی

ماہنامہ ’’خالد‘‘ جون 2005ء میں مکرمہ ریحانہ صدیقہ بھٹی صاحبہ کے قلم سے عظیم سائنس دان آئن سٹائن (آئین سٹائین) کی کہانی شائع ہوئی ہے۔ البرٹ آئن سٹائن 14؍مارچ 1879ء کو جرمنی کے صوبہ Wuttembug کے شہر Ulm میں پیدا ہوئے۔ چند ہفتوں بعد اُن کا خاندان میونخ منتقل ہوگیا۔ ان کے والد بجلی کے […]

ہو ایمان کے ساتھ صالح عمل – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 29؍جون 2005ء میں ’’مقام خلافت‘‘ کے عنوان سے مکرم عبدالمنان ناہید صاحب کی ایک طویل نظم شامل اشاعت ہے۔ اس نظم سے چند اشعار پیش ہیں: ہو ایمان کے ساتھ صالح عمل تو اللہ کا وعدہ خلافت کا ہے جسے چاہے پہنائے اللہ اسے وہ مالک خلافت کی خلعت کا ہے قدم […]

کشمیری بزرگوں کے ایمان افروز واقعات

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 15؍دسمبر 2004ء کی زینت کشمیر کے احمدی بزرگوں کے بعض ایمان افروز واقعات (مرسلہ: داؤد بھٹی صاحب) ہیں۔ ٭ حضرت خواجہ عبد الرحمان صاحبؓ صوم وصلوٰۃ کے اس قدر پابند تھے کہ ایک بار جب ریاست جموں و کشمیر کے جنگلات کے افسر اعلیٰ پنڈت دیوی سرن ان کے علاقہ کا دورہ […]

مکرم میر عبد الرشید تبسم صاحب کی وفات

مکرم میر عبدالرشید تبسم صاحب نائب ناظر اصلاح وارشاد مرکزیہ 22؍اگست 2005ء کو 61 سال کی عمر میں وفات پاگئے۔ بہشتی مقبرہ ربوہ میں تدفین عمل میں آئی۔ آپ نے جولائی 1968ء میں جامعہ احمدیہ سے شاہد پاس کیا اور پھر پاکستان میں بہاولپور، حیدرآباد، کراچی، راولپنڈی، لاہور، شیخوپورہ اور اٹک میں کام کرنے کے […]

فدا تجھ پر مرا ہر ذرّہ ساقی – نعت

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 21؍جون 2005ء میں شامل اشاعت مکرم محمد اسلم صابر صاحب کی ایک نعت سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: فدا تجھ پر مرا ہر ذرّہ ساقی تری مَے نے عجب نشّہ دیا ہے ترا در چھوڑ کر جاؤں کہاں میں تو ہی شمس الہدیٰ بحرالعطا ہے خدا سے رحم مانگیں میرے آقا کہ […]

مکرم سید سہیل احمد صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 15؍دسمبر 2004ء میں مکرمہ نصرت احمدنوشی صاحبہ کا اپنے والد محترم سید سہیل احمد صاحب کی یادوں کے حوالہ سے تحریر کردہ ایک مضمون شامل اشاعت ہے۔ مکرم سید سہیل احمد صاحب 15 دسمبر 1931ء کورانچی صوبہ بہار، انڈیا میں پیدا ہوئے تھے۔ آپ کے والد سید محی الدین احمد نامور وکیلوں […]

محترمہ بیگم مجیدہ شاہ نواز صاحبہ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 15؍دسمبر 2004ء میں مکرم چوہدری محمد خالد صاحب کے قلم سے محترمہ بیگم مجیدہ شاہنواز صاحبہ کا ذکر خیر شامل اشاعت ہے۔ آپ 1912ء میں ریاست مالیرکوٹلہ میں پیدا ہوئیں جہاں آپ کے والد حضرت نواب محمدالدین صاحب ایک سرکاری عہدہ پر متعین تھے۔ میٹرک کرنے کے بعد آپ کے شوق کو […]

ماہنامہ ’’اخبار احمدیہ‘‘ برطانیہ کا سیدنا طاہرؒ نمبر

2005ء کے جلسہ سالانہ برطانیہ کے موقع پر جماعت احمدیہ برطانیہ کی طرف سے اپنے محبوب آقا سیدنا حضرت خلیفۃالمسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ کی یاد میں شائع کیا جانے والا ’’سیدنا طاہرؒ سووینئر‘‘ نہایت خوبصورت گیٹ اَپ اور چار صد صفحات کے نہایت قیمتی دستاویزی مواد اور بے شمار تاریخی رنگین تصاویر پر مشتمل […]

ہم سب کے محبوب – حضرت خلیفۃالمسیح الرابع

جماعت احمدیہ برطانیہ کے ’’سیدنا طاہر نمبر‘‘ میں مکرم لئیق احمد طاہر صاحب مبلغ سلسلہ انگلستان اپنے مضمون میں ذاتی مشاہدات کے حوالے سے بیان کرتے ہیں کہ میری ابتدائی یادوں میں وہ نقشہ اب بھی محفوظ ہے جب حضور ربوہ کے قائد تھے اور ربوہ کی تزئین کے لئے ہونے والے وقارِ عمل کے […]

حضرت خلیفۃالمسیح الرابع کی قبولیت دعا اور شفقت

جماعت احمدیہ برطانیہ کے ’’سیدنا طاہرؒ سووینئر‘‘ میں مکرم ڈاکٹر ولی احمد شاہ صاحب حضورؒ کی قبولیت دعا اور شفقت کے حوالہ سے رقمطراز ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے میرا ایک بیٹا اور پانچ بیٹیاں ہیں۔ بیٹیوں میں سے سب سے بڑی کی شادی حضور رحمہ اللہ کی بابرکت ترغیب سے جلد ہی […]

حضرت خلیفۃ المسیح الرابع کی شفقتیں

مکرم مجید احمد سیالکوٹی صاحب کو دفتر پرائیویٹ سیکرٹری لندن میں 19برس تک خدمت کی توفیق ملی۔ جماعت احمدیہ برطانیہ کے ’’سیدنا طاہرؒ سووینئر‘‘ میں شامل اشاعت اپنے مضمون میں آپ رقمطراز ہیں کہ 1982ء میں جب سیدنا حضرت خلیفۃ المسیح الثالث ؒ اسلام آباد (پاکستان) کی کوٹھی بیت الفضل میں اچانک دل کے عارضہ […]

چند خوبصورت یادیں

جماعت احمدیہ برطانیہ کے ’’سیدنا طاہرؒ سووینئر‘‘ میں مکرم ڈاکٹر شریف احمد اشرف صاحب آف لندن رقمطراز ہیں کہ جب خاکسار لیبیا میں ملازم تھا تو ہر چار ہفتہ ڈیوٹی کے بعد تین ہفتے کے لئے مجھے چھٹی ملتی تھی جس کے دوران خاکسار براستہ لنڈن پاکستان جایا کرتا تھا اور اسی راستہ سے لیبیا […]

’’میں بہت رویا مجھے آپ بہت یاد آئے‘‘

جماعت احمدیہ برطانیہ کے ’’سیدنا طاہرؒ سووینئر‘‘ میں حضرت خلیفۃالمسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ کی یادوں کے حوالہ سے مکرم عبدالباری ملک صاحب بیان کرتے ہیں کہ جب حضورؒ ربوہ کے لنگر نمبر2 کے افسر کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہے تھے تو انتہائی محنتی ، دعاگو، ہر چھوٹے سے چھوٹے کارکن کا خیال […]

میرے درد کی جودواکرے!!!

جماعت احمدیہ برطانیہ کے ’’سیدنا طاہرؒ سووینئر‘‘ میں مکرم ڈاکٹر حفیظ بھٹی صاحب کے مضمون میں حضورؒ کی بے شمار حسین یادوں کو سمیٹنے کی کوشش کی گئی ہے۔ مضمون نگار لکھتے ہیں کہ حضورؒ سے تفصیلی تعارف اپریل1979 ء میں ہوا جب خاکسار لیبیا سے پاکستان آیا ہوا تھا اور بعض ذاتی پریشانیوں کی […]

حضرت خلیفۃ المسیح الرابعؒ کا دورۂ انڈونیشیا

جماعت احمدیہ برطانیہ کے ’’سیدنا طاہرؒ سووینئر‘‘ میں مکرم بشیر احمد صاحب کے قلم سے حضرت خلیفۃالمسیح الرابعؒ کے تاریخی دورۂ انڈونیشیا کا حال رقم ہے جو کہ کسی بڑے مسلمان ملک کا کسی خلیفہ وقت کا پہلا دورہ تھا۔ مؤرخہ 19 جون 2000ء کو حضور انوررحمہ اللہ مع قافلہ براستہ ہالینڈ، انڈونیشیا کے لئے […]

مے کشو! تازہ کریں پھر سنت بادہ چلو! – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 9جون 2005ء میں ’’پھولوں کا شہزادہ‘‘ کے عنوان سے مکرم ایچ آر ساحر صاحب کی ایک نظم سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: مے کشو! تازہ کریں پھر سنت بادہ چلو! سوئے میخانہ بہ حسب گرمی وعدہ ، چلو! عندلیبان چمن کو ہو نوید سر خوشی! بزم آرا پھر ہوا پھولوں کا شہزادہ […]

سیدنا طاہرؒ کی شفقت

جماعت احمدیہ برطانیہ کے ’’سیدنا طاہرؒ سووینئر‘‘ میں مکرم چودھری محمد عبدالرشید صاحب آف لندن (برادر محترم ڈاکٹر عبدالسلام صاحب) جو اکثر مجلس عرفان میں حضور رحمہ اللہ سے مختلف سوالات دریافت کیا کرتے تھے، حضورؒ کی شفقت کے بعض واقعات بیان کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ یہ حضورؒ کی ذرّہ نوازی تھی کہ میری […]

جو خدا کو ہوئے پیارے مرے پیارے ہیں وہی

جماعت احمدیہ برطانیہ کے ’’سیدنا طاہرؒ سووینئر‘‘ میں حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ کے بارہ میں ذاتی یادوں کے حوالہ سے محترمہ صاحبزادی فائزہ لقمان صاحبہ کا ایک مضمون شامل اشاعت ہے۔ حضور رحمہ اللہ کو اپنی خلافت کے آغاز میں کسی نے خط میں لکھا کہ آپ کی والدہ بہت ہی قابل […]

حضرت خلیفۃ المسیح الرابعؒ کی یاد میں

جماعت احمدیہ برطانیہ کے ’’سیدنا طاہر نمبر‘‘ میں مکرم محمد عثمان چو صاحب اپنے مضمون میں رقمطراز ہیں کہ مَیں 1949ء میں چین سے ربوہ (پاکستان) آیا۔ کچھ عرصہ بعد جب جامعۃ المبشرین کھل گیا تو حضرت خلیفۃالمسیح الرابع ؒ بھی بطور طالب علم ا ُس کلاس میں شامل تھے جو مبشرین کی کلاس تھی۔ […]

آپؑ ان گلیوں میں گھومے ، ان مکانوں میں رہے – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 19؍جنوری 2006ء میں مکرمہ ارشاد عرشی ملک صاحبہ کا منظوم کلام شامل اشاعت ہے جو دراصل MTA پر جلسہ قادیان کے مناظر دیکھ کر ایک حسرت زدہ دل کا حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے سامنے اظہار حسرت ہے۔ اس طویل نظم سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: آپؑ ان گلیوں میں […]

ربّ کی رحمت کا اک نشاں دیکھا – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 8؍مارچ 2006ء کی زینت قادیان کے تأثرات پر مبنی مکرم عبدالعزیز منگلا صاحب کی ایک نظم سے انتخاب پیش ہے: ربّ کی رحمت کا اک نشاں دیکھا مَیں نے امسال قادیاں دیکھا آسماں سے ملائکہ کا نزول مَیں نے خود اس جگہ یہاں دیکھا جوق در جوق لوگ آئے تھے ارض پر […]

جلسہ سالانہ قادیان 2005ء میں شامل ہونے والوں کے تأثرات

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 6؍فروری 2006ء میں ہومیوڈاکٹر مکرم مقبول احمد صدیقی صاحب بیان کرتے ہیں کہ قادیان میں جلسہ سالانہ پر ساری دنیا سے آئے ہوئے لوگوں میں کچھ ایسے غریب اور مسکین بھی تھے جو کیرلہ اور اڑیسہ اور کنیاکماری جیسے دُوردراز علاقوں سے تین تین دن کا مسلسل سفر کرکے زندگی میں پہلی […]

قادیان کی یادیں

مکرم محمد سعید احمد صاحب کے قلم سے قادیان کی بعض یادیں ہفت روزہ ’’بدر‘‘ 6؍دسمبر 2005ء کی زینت ہیں۔ آپ بیان کرتے ہیں کہ ٭ 1938ء میں بیروزگاری کی وجہ سے میرے والد محترم محمد رفیق صاحب قادیان چلے آئے اور مجھے تعلیم الاسلام سکول کی تیسری جماعت میں داخل کرادیا۔ محترم ماسٹر عبدالعزیز […]

زخم تازہ کر گئی باد صبائے قادیاں

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 25؍جولائی 2005ء میں قادیان میں اپنی یادوں کے حوالہ سے مکرم منیر احمد بانی صاحب کا ایک مضمون شامل اشاعت ہے۔ ٭ 1939 ء کے سالانہ جلسہ پر (جو کہ خلافت ثانیہ کا جوبلی جلسہ تھا) والد صاحب مر حوم (محترم میاں محمد صدیق بانی صاحب) کے ہمراہ جانے کی سعادت نصیب […]