روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ کے سالانہ نمبر1999ء میں شامل اشاعت مکرم نصراللہ خان ناصر صاحب کے ایک تفصیلی مضمون میں صحابہ رسولؐ کی باہمی محبت و اخوت اور ایثار کا ذکر ہے۔ قرآن کریم عربوں کی اسلام سے پہلی اور بعد کی حالت کا نقشہ یوں کھینچتا ہے کہ تم ایک دوسرے کے دشمن تھے مگر […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ کے سالانہ نمبر1999ء میں مکرم ابوالفاتح صاحب کے قلم سے ایک تفصیلی مضمون میں ایمان کی خاطر صحابہ رسولؐ کی بے مثال اور ناقابل فراموش قربانیوں کا بیان ہے۔ حضرت ابوبکر صدیقؓ نے کفار مکہ کے مظالم سے تنگ آکر جب ہجرت کا ارادہ کیا تو مکہ کے ایک رئیس ابن الدغنہ […]
لجنہ اماء اللہ کینیڈا کے جریدہ ’’النساء‘‘ جنوری تا جون 2000ء میں مکرمہ مریم عائشہ جاوید صاحبہ قبول احمدیت کی داستان یوں بیان کرتی ہیں کہ اپنی عمر کی تیسری دہائی تک میرا کوئی مذہب یا عقیدہ نہیں تھا۔ میری چھ سالہ بیٹی نے ایک دن خدا کے بارہ میں مجھ سے سوال کیا تو […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 13؍مارچ 2000ء میں مکرم عبدالسمیع نون صاحب ایڈووکیٹ نے محترم صاحبزادہ مرزا منیر احمد صاحب کا ذکر خیر کرتے ہوئے بیان کیا ہے کہ قیام پاکستان کے بعد محترم صاحبزادہ صاحب کو دہلی کی دکان کے بدلے ایک دکان مال روڈ لاہور پر الاٹ ہوئی جس کا نام Arsuco رکھ کر محترم […]
امریکہ سے ہزاروں میل دُور بحرالکاہل میں امریکہ کی پچاسویں ریاست ’’ہوائی‘‘ آٹھ جزائر پر مشتمل ہے۔ یہ واحد ریاست ہے جہاں سفید فام اقلیت میں ہیں۔ اسے 21؍اگست 1959ء کو امریکہ کی ریاست کے طور پر دنیا کے نقشہ میں شامل کیا گیا۔ دارالحکومت ہونولولو ہے اور یہ ریاست سیاحت کی وجہ سے اور […]
جون 1859ء میں سولفرینو کے مقام پر آسٹریا اور فرانس کے درمیان ایک جنگ ہوئی جس میں آسٹریا کے چودہ ہزار سپاہی قتل یا زخمی ہوئے اور آٹھ ہزار لاپتہ ہوئے یا قیدی بنالئے گئے۔ جبکہ فرانس کے پندرہ ہزار فوجی قتل یا زخمی ہوئے اور دو ہزار لاپتہ ہوگئے یا قیدی بنالئے گئے۔ اس […]
پروفیسر ڈاکٹر میجر عقیل بن عبدالقادر شہید نہ صرف ایک ماہر امراض چشم تھے بلکہ ایک نہایت ہی شریف النفس، ہمدرد، خلیق اور غریب پرور انسان تھے۔ سادگی اور منکسرالمزاجی میں نمایاں تھے۔ متوکّل علی اللہ، دعاگو اور علم و فضل کا مجسم پیکر تھے۔ نظام جماعت اور خلفائے احمدیت کے دل و جان سے […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ یکم و 2؍اگست 2001ء میں مکرمہ ثریاغازی صاحبہ نے اپنے والد حضرت مہاشہ محمد عمر صاحب فاضل کے تفصیلی حالات قلمبند کئے ہیں۔ حضرت مہاشہ صاحب کا پیدائشی نام یوگندر پال ولد دھنی رام تھا۔ آپ ضلع سیالکوٹ کے گاؤں دودھوچک میں 1907ء میں پیدا ہوئے۔ آپ کا خاندان کئی نسلوں سے […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 23، 24 اور 25 جنوری 2002ء کے شماروں میں گزشتہ 80 سال سے ممتاز جماعتی خدمات کی توفیق پانے والے خادم سلسلہ محترم مرزا عبدالحق صاحب کا تفصیلی انٹرویو شائع ہوا ہے۔ محترم مرزا عبدالحق صاحب جنوری 1900ء میں جالندھر میں پیدا ہوئے۔ والد کا نام قادر بخش صاحب تھا۔ بچپن میں […]
سیدنا حضرت خلیفۃالمسیح الرابع ایدہ اللہ نے ’’اردو کلاس‘‘ میں محاوروں کا ذکر کرتے ہوئے خواجہ میر دردؒ کے بارہ میں فرمایا:- ’’میر درد بھی محاوروں کے بادشاہ ہیں، ان کی زبان ٹکسالی زبان ہے۔ وہ بہت بلند پایہ اور بہت اونچے شاعر تھے اور ان کی زبان بہت پیاری تھی۔ میر درد، حضرت اماں […]
ماہنامہ ’’خالد‘‘ ربوہ اکتوبر 1999ء میں محترم عبیداللہ علیم صاحب کی سوانح حیات اور آپ کے کلام کے حوالہ سے مکرم محمد آصف ڈار صاحب کا ایک تفصیلی مضمون شامل اشاعت ہے۔ محترم علیم صاحب 12؍جون 1939ء کو بھوپال میں محلہ چندپورہ میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد مکرم رحمت اللہ بٹ صاحب اوورسیئر تھے […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 17؍دسمبر 1999ء میں پروفیسر راجہ نصراللہ خان صاحب کے قلم سے حکیم مومن خان مومن کی سیرت و سوانح اور شاعری پر ایک مضمون شامل اشاعت ہے۔ مومن خان 1800ء میں دہلی کے کوچہ چیلاں میں پیدا ہوئے۔ حضرت ولی اللہ شاہ صاحبؒ نے نام رکھا اور کان میں اذان کہی۔ والد […]
حکیم مومن خان مومنؔ 1800ء میں دہلی میں حکیم غلام نبی کے ہاں پیدا ہوئے۔ اسلاف کشمیر سے ہجرت کرکے 1761ء میں دہلی وارد ہوئے تھے اور طبابت آبائی پیشہ تھی چنانچہ شاہی حکماء میں جگہ ملی۔ مومنؔ کے والد بھی حاذق طبیب اور مذہب سے گہرا لگاؤ رکھنے والے تھے۔ مومنؔ کی ابتدائی تعلیم […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 10؍جولائی 1999ء میں اردو کے نامور شاعر جناب الطاف حسین حالیؔ کے بارہ میں ایک تفصیلی مضمون مکرمہ طلعت بشریٰ صاحبہ کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ حالیؔ 1835ء میں پانی پت میں خواجہ ایزد بخش انصاری کے ہاں پیدا ہوئے۔ بادشاہ غیاث الدین بلبن کے عہد میں آپ کے ایک بزرگ […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 19؍مارچ 2002ء میں مکرم عبدالسمیع نون صاحب اپنے مضمون میں محترم ثاقب زیروی صاحب کا ذکر خیر کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ 1974ء کے واقعات کے متعلق جب رسالہ ’’لاہور‘‘ میں روزنامچہ شائع ہوا تو سرگودھا کے مظالم پڑھ کر ایک صاحب نے علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں مدیر اور پبلشر (م۔ش […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 2؍مئی 2002ء میں محترم ثاقب زیروی صاحب کا ذکرخیر کرتے ہوئے مکرم حمیداللہ ظفر صاحب بیان کرتے ہیں کہ آپ کے والد صاحبِ کشف بزرگ تھے اور والدہ بھی شب زندہ دار خاتون تھیں۔ اس ماحول میں آپ نے پرورش پائی اور جوانی میں ہی اپنے ربّ سے راز و نیاز کیا […]
جب جماعت احمدیہ کو غیرمسلم قرار دیا گیا تو محترم ثاقب زیروی صاحب نے یوں احتجاج کیا مَیں فدائے دین ہدیٰ بھی ہوں، درِ مصطفی کا گدا بھی ہوں میری فرد جرم میں درج ہو میرے سر پہ ہے یہ گناہ بھی خلافت احمدیہ سے محبت آپ کا اوڑھنا بچھونا تھا۔ 1939ء کے بعد سے […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 19؍مارچ 2002ء میں محترم ثاقب زیروی صاحب کی وفات کے حوالہ سے شامل اشاعت مکرم عبدالکریم قدسی صاحب کی ایک نظم سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں: بات کرتے ہیں مگر باچشم نم اہل دل ، اہل ہنر ، اہل قلم جبر کے ادوار میں جرأت کے ساتھ تھامے رکھا پرچمِ لوح و قلم […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 18؍جولائی 2002ء میں محترم ثاقب زیروی صاحب کی وفات کے حوالہ سے شامل اشاعت جناب راغب مرادآبادی صاحب کی ایک نظم سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: شمعِ حبِّ احمدؐمرسل ہے دل میں ضَو فگن بے نیازِ دولتِ دنیا ہیں ثاقب زیروی جملہ اصناف سخن میں شعر گوئی کی مگر نعت میں بھی […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 9؍فروری 2002ء میں محترم ثاقب زیروی صاحب کی وفات کے حوالہ سے شامل اشاعت مکرم عبدالکریم قدسی صاحب کی ایک نظم سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں: فکر کی جولانیوں کے، ڈال کر ہاتھوں میں ہاتھ شعر کی بستی میں اُترا لحنِ داؤدی کے ساتھ خونِ دل آدھی صدی تک دینا پڑتا ہے یہاں […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 16؍جنوری 2002ء میں ہفت روزہ ’’لاہور‘‘ لاہور کے مدیر محترم ثاقب زیروی صاحب کی وفات کی خبر شائع ہوئی ہے۔ آپ کا اصل نام چودھری محمد صدیق تھا۔ والد حضرت حکیم مولوی اللہ بخش خان صاحبؓ زیرہ ضلع فیروزپور کے زمیندار گھرانہ سے تعلق رکھتے تھے۔ انہیں 1905ء میں قبول احمدیت کی […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 18؍مئی 2002ء میں مخلص خادم دین اور پرجوش داعی الی اللہ مکرم غلام مصطفی محسن صاحب کا ذکر خیر کرتے ہوئے مکرم محمد شعیب شاکر صاحب رقمطراز ہیں کہ آپ ایک نڈر اور بے باک داعی الی اللہ تھے۔ اگرچہ آپ کے والد محترم غلام رسول صاحب نے 1956ء میں حضرت مصلح […]
محترم ثاقب زیروی صاحب کی خدمات کا تفصیلی تذکرہ مکرم پروفیسر راجا نصراللہ خان صاحب کے تفصیلی مضمون (روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 17 و 18؍جولائی 2002ء) میں شامل اشاعت ہے۔ مضمون نگار سے محترم ثاقب صاحب نے بیان فرمایا کہ آپ کی جوانی کے زمانہ میں ہی آپکی والدہ محترمہ نے نصیحت کی تھی کہ آپ […]
مجلس خدام الاحمدیہ کینیڈا کے سہ ماہی ’’النداء‘‘ مارچ تا جون 2002ء میں مکرم سعید احمد مجید صاحب کے مضمون میں محترم ثاقب زیروی صاحب کے بارہ میں معروف شاعر احمد فراز صاحب کے حوالہ سے لکھا ہے: ’’ثاقب زیروی جیسے لوگ محض شخصیتیں نہیں تہذیبیں ہوا کرتی ہیں۔ ان کو سنبھالے رکھنا اور ان […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ یکم مارچ 2002ء میں محترم مولانا ظفر محمد ظفر صاحب کے بارہ میں ایک مضمون مکرم منصور احمد ظفر صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ آپ کا ذکر خیر قبل ازیں ہفت روزہ ’’الفضل انٹرنیشنل‘‘ 2؍اکتوبر 1998ء کے اسی کالم میں کیا جاچکا ہے۔ ذیل میں وہ باتیں پیش ہیں جو […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 10؍جولائی 2002ء میں پہلے انگریز واقف زندگی محترم بشیر احمد آرچرڈ صاحب کی وفات کی خبر شائع ہوئی ہے۔ آپ 8؍جولائی 2002ء کو اچانک دل کے حملہ سے لندن میں وفات پاگئے۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْن۔ آپ کی عمر 82سال تھی۔ حضرت خلیفۃ المسیح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیزنے 10؍جولائی […]