حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے اخلاق کریمانہ (عیادتِ مریض)

آنحضرت ﷺ نے ایک مسلمان کے دوسرے مسلمان پر حقوق کے بیان میں عیادت مریض کو اوّلیت دی ہے اور اسے اللہ تعالیٰ کی رضا کا موجب قرار دیا ہے۔ خود آنحضرت ﷺ مریض کی عیادت میں مسلم و غیرمسلم کا کوئی امتیاز روا نہ رکھتے تھے۔ آپؐ نے یہ بھی فرمایا کہ اللہ تعالیٰ…

حضرت شیخ غلام نبی صاحبؓ

حضرت شیخ غلام نبی صاحبؓ چکوال ضلع جہلم کے رہنے والے تھے اور راولپنڈی میں دکان کرتے تھے۔ آپ کے خودنوشت حالات جو مکرم ملک محمد اکرم صاحب نے مرتّب کئے ہیں، روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 20؍مارچ 1999ء میں شامل اشاعت ہیں۔ حضرت شیخ صاحبؓ لکھتے ہیں کہ 1892ء میں مَیں راولپنڈی میں تھا جب حضرت…

حضرت سید امیر علی صاحبؓ سیالکوٹی

روزنامہ ’’الفضل‘‘ 6؍جنوری 1999ء میں مکرم ملک محمد اکرم صاحب کے قلم سے حضرت سید امیر علی صاحبؓ کا ذکر خیر شامل اشاعت ہے۔ حضرت سید امیر علی صاحبؓ سیالکوٹی اندازاً 1841ء میں سیدانوالی ضلع سیالکوٹ کے ایک شیعہ خاندان میں پیدا ہوئے۔ محکمہ پولیس میں سارجنٹ کے عہدہ پر ملازم ہوئے۔ آپؓ کو حضرت…

حضرت منشی حبیب الرحمان صاحبؓ

مغل شہنشاہ اورنگزیب کے زمانہ میں ایک ہندو لال دنی چند کو اپنے تین بھائیوں کے ہمراہ قبولِ اسلام کی توفیق عطا ہوئی اور وہ مسلمانوں میں عبدالدائم شہید کے نام سے مشہور ہوئے۔ حکومت نے ان کی قوم کا نام شیخ قانونگو تجویز کیا۔ حضرت منشی حبیب الرحمان صاحبؓ اس خاندان کی چودھویں پشت…

حضرت میاں عبدالعزیز صاحبؓ

حضرت میاں عبدالعزیز صاحبؓ فروری 1890ء میں محترم پیر میاں عدل دین صاحب کے ہاں پیدا ہوئے- ستمبر 1905ء میں آپؓ کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بیعت کی سعادت عطا ہوئی اور 3؍ستمبر 1979ء کو آپؓ نے وفات پائی- روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 19 و 20 اگست 1998ء میں آپؓ کا ذکر خیر مکرم…

حضرت مولانا محبوب عالم صاحبؓ

حضرت مولانا محبوب عالم صاحبؓ ضلع گجرات پنجاب کے علاقہ سے کشمیر میں آئے تھے اور درس و تدریس کا مشغلہ رکھتے تھے- آپؓ وجیہہ، بارعب اور دلیر آدمی تھے- صاحب کشف و رؤیا اور مستجاب الدعوات تھے- لوگ آپؓ کو ولی اللہ کہہ کر پکارتے تھے- ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ ربوہ ستمبر و اکتوبر 1998ء میں…

حضرت مولانا ذوالفقار علی خانصاحبؓ گوہر

حضرت مولانا ذوالفقار علی خانصاحبؓ گوہر کی زندگی اور شاعری کے بارے میں ایک مضمون مکرم راشد متین احمد صاحب کے قلم سے ماہنامہ ’’خالد‘‘ ربوہ اگست 1998ء میں شامل اشاعت ہے- 1900ء میں آپؓ نے حضرت مسیح موعودؑ کی خدمت میں بیعت کا خط لکھ دیا اور پھر مئی 1904ء میں قادیان تشریف لے…

’خطبہ الہامیہ‘‘ کا زبردست علمی نشان

بیسویں صدی کے آغاز تک حضرت مسیح موعودؑ متعدد عربی کتب تصنیف فرما چکے تھے جن کی فصاحت و بلاغت نے عرب و عجم میں دھوم مچا رکھی تھی لیکن عربی میں تقریر کرنے کی آپؑ کو ابھی تک نوبت نہیں آئی تھی- 11؍اپریل 1900ء کو عیدالاضحی کی تقریب تھی جب صبح آپؑ کو الہاماً…

احیائے موتٰی کا حیرت انگیز نشان

کچھ سال پہلے ہالینڈ کے جلسہ سالانہ میں محترم چودھری ریاض احمد صاحب (شہیدِ شب قدر) کے خسر محترم ڈاکٹر عبدالرشید خان صاحب نے واقعہ شب قدر کے حوالے سے کچھ واقعات بیان کئے تھے جو واقعات ماہنامہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ کینیڈا؍ اگست 1998ء میں ’’الفضل انٹرنیشنل‘‘ کا حوالہ دیئے بغیر منقول ہیں- محترم خانصاحب بیان…

معجزانہ حفاظت

ہفت روزہ ’’بدر‘‘ قادیان 7؍جنوری 1999ء کی ایک رپورٹ (مرسلہ مکرم سید تنویر احمد صاحب ناظم وقف جدید) کے مطابق دفتر وقف جدید کے دو کارکنان مکرم چودھری مظفر اقبال چیمہ صاحب اور مکرم سید صباح الدین صاحب کو دورے پر بھجوایا گیا۔ واپسی پر اُن کی سیٹیں دہلی سے امرتسر آنے کیلئے کنفرم تھیں۔…

لالہ آتما رام کا انجام

آتما رام گورداسپور میں ایکسٹرا اسسٹنٹ کمشنر تھا جس کی عدالت میں 1904ء میں حضرت اقدس مسیح موعودؑ کے مخالف کرم دین آف بھیں کی طرف سے حیثیت عرفی کا ایک مقدمہ زیر سماعت رہا۔ پہلے یہ مقدمہ لالہ چندولال کی زیر سماعت تھا جس کا رویہ معاندانہ تھا۔ اُس کی جگہ آتمارام مقرر ہوا…

ایک معاند احمدیت کی رسوائی

جمعیۃالعلمائے ہند اور مجلس تحفظ ختم نبوت کے صدر ملاّ اسعد مدنی جماعت احمدیہ کی مخالفت میں بھارت کے مختلف مقامات پر جھوٹا اور ظالمانہ پراپیگنڈہ کرنے میں پیش پیش ہیں۔ امسال 7؍فروری1999ء کو جمعیت کے زیراہتمام بنگلور میں ایک جلسہ رکھا گیا جس میں مذکورہ ملاّ نے حضرت مسیح موعودؑ کی ذات بابرکت کے…

ذکرِ حبیب علیہ السلام

حضرت ڈپٹی میاں محمد شریف صاحبؓ 15 برس کی عمر میں مارچ 1897ء میں اپنے چچا حضرت معراج الدین صاحب عمرؓ (جو 313؍اصحاب میں شامل تھے) کے ہمراہ قادیان گئے اور 5؍مارچ کو بیعت کی سعادت حاصل کی- آپؓ نے اپنی بعض خوبصورت یادیں جلسہ سالانہ 1963ء کے موقع پر بیان کیں جو روزنامہ ’’الفضل‘‘…

حضرت مسیح موعودؑ اور سرسید احمد خان

حضرت اقدس مسیح موعودؑ اپنے دعویٰ سے ایک عرصہ قبل خدمت دین میں منہمک ہوچکے تھے اور اس سلسلہ میں بہت سے مسلمان علماء اور لیڈروں سے بھی آپؑ کی خط و کتابت تھی جن میں سے سرسید احمد خان صاحب کے ساتھ آپؑ کے تعلقات زمانہ سیالکوٹ سے لے کر ان کی وفات تک…

ہے خدائے ذوالمِنن ہی کارساز و کردگار

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 9؍دسمبر 1997ء میں شائع شدہ محترم شیخ رحمت اللہ شاکر صاحب کے کلام سے چند اشعار ملاحظہ فرمائیں: ہے خدائے ذوالمِنن ہی کارساز و کردگار در اسی کا کھٹکھٹا ہر حال میں اس کو پکار وہ اکیلا ہی چلا تھا جانبِ منزل مگر آج ہیں دنیا کے ہر گوشے میں اس کے…

کیپٹن مانٹیگو ولیم ڈگلس

کیپٹن مانٹیگو ولیم ڈگلس، ایک ایسے بیدار مغز، منصف مزاج اور حق پسند شخص کا نام ہے جس کے بارہ میں حضرت اقدس مسیح موعودؑ نے فرمایا ’’… جب تک دنیا قائم ہے اور جیسے جیسے یہ جماعت لاکھوں اور کروڑوں افراد تک پہنچے گی ویسی ویسی تعریف کے ساتھ اس نیک نیت حاکم کا…

محترم مولانا محمد ابراہیم بھامبڑی صاحب

محترم مولانا محمد ابراہیم صاحب بھامبڑی کا ایک انٹرویو مکرم غلام مصطفی صاحب کے قلم سے روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 23 و 24؍جولائی 1997ء میں شاملِ اشاعت ہے۔ آپ جون 1914ء میں بھامبڑی گاؤں میں پیدا ہوئے جو قادیان سے 5 میل کے فاصلہ پر تھا۔ آپ کے والد محترم چودھری عبدالکریم صاحب بھامبڑی کے زمیندار…

محترم مرزا محمد صادق صاحب

محترم مرزا محمد صادق صاحب 1937ء میں ملٹری ٹرانسپورٹ سیکشن کوئٹہ میں ملازم تھے۔ ایک روز آپکی داہنی آنکھ میں تکلیف محسوس ہوئی۔ ملٹری ہسپتال میں ڈاکٹروں نے معائنہ کرکے بتایا کہ آنکھ میں ٹیومر ہے اور یہ آنکھ فوری طور پر نکالنی پڑے گی۔ آپ بیان کرتے ہیں کہ مجھے آنکھ نکلوانے میں تردد…

اِنفاق فی سبیل اللہ کی بَرکات

تعارف کتاب اور انتخاب از فرخ سلطان محمود (مطبوعہ انصارالدین مارچ اپریل 2012ء) (مطبوعہ الفضل ڈائجسٹ 28 جولائی 2017ء) انتخاب از کتاب ’’مضامین شاکر‘‘ اِنفاق فی سبیل اللہ کی بَرکات مجھ سے اگر کوئی پوچھتا ہے کہ تم کو تمہارے مرزا صاحب نے کیا دیا تو میں کہا کرتا ہوں کہ حضور علیہ السلام نے…

سیرۃ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام اور آپ کی قوت قدسیہ

اَنصار ڈائجسٹ فرخ سلطان محمود (مطبوعہ انصارالدین مئی جون 2012ء) 1895ء میں بذریعہ خط حضرت مسیح موعودؑ کی غلامی میں آنے والے حضرت میاں فضل محمد صاحبؓ کو 1897ء میں زیارت کا شرف عطا ہوا۔ حضورؑ نے 1898ء میں ایک اشتہار شائع فرمایا جس میں 316 منتخب اصحاب کے نام درج فرمائے ان میں 299…

اعجاز مسیحائی از ’’درویشان احمدیت‘‘

(مطبوعہ انصارالدین جولائی تا اگست 2013ء) ’’درویشان احمدیت‘‘ سے انتخاب ذیل میں محترم فضل الٰہی انوری صاحب کی کتاب ’’درویشانِ احمدیت‘‘ کی جلد سوم کے اُس باب سے چند واقعات ہدیۂ قارئین ہیں جو تصرفات الٰہیہ کے نتیجہ میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام اور آپؑ کے بعض غلاموں کے بارہ میں مخالفین احمدیت…

حضرت مسیح موعودؑ کی قبولیتِ دعا کا معجزہ

(تعارف و انتخاب: فرخ سلطان محمود) (مطبوعہ رسالہ انصارالدین ستمبر و اکتوبر2015ء) حضرت سیّد غلام حسین شاہ صاحبؓ بھیرہ ضلع شاہ پور کے رہنے والے تھے۔ 1896ء میں آپ کو وٹرنری کالج لاہور میں داخلہ ملا۔ لیکن کالج کے طلبہ اور پروفیسر آپؓ کے شدید معاند ہوگئے۔ ان حالات میں خداتعالیٰ نے اپنی قادرانہ تجلّی…

حضرت سردار امام بخش خان قیصرانیؓ اور آپ کی اہلیہ حضرت سردار بیگم صاحبہؓ

روزنامہ ’الفضل ربوہ ‘‘ 22اکتوبر 2012ء میں بلوچ قبیلہ کے سردار حضرت سردار امام بخش خان صاحب قیصرانیؓ کی سیرۃ و سوانح پر مشتمل مکرم غلام مصباح بلوچ صاحب کا ایک مضمون شامل اشاعت ہے۔ پندرھویں صدی کے ایک بلوچ حکمران سردار میر چاکر خان رند بلوچ (1468-1565ء) کے بھانجے سردار قیصر خان سے بلوچ…

’’عشق الٰہی وسے منہ پرولیاں ایہہ نشانی ‘‘ (تذکرہ صفحہ390)

حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے چہرے پر تقدّس اور انوار آسمانی کے نشانات نمایاں تھے۔ چنانچہ ’’تذکرہ‘‘ میں مذکور ایک پنجابی الہام’’عشق الٰہی وسے منہ پرولیاں ایہہ نشانی ‘‘ کے زیرعنوان ایک تفصیلی مضمون روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 19؍اکتوبر 2012ء میں مکرم عبدالقدیر قمر صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے ۔ حضرت مسیح موعود…

مکرم میاں محمد عبداللہ صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 25جولائی 2012ء میں مکرم انور احمد مبشر صاحب کے قلم سے اُن کے دادا مکرم میاں محمدعبداللہ صاحب کا مختصر ذکرخیر شائع ہوا ہے۔ مکرم میاں محمد عبداللہ صاحب آف مَرل (ضلع سیالکوٹ) 1870ء میں پیدا ہوئے۔ 1930ء میں بیعت کی اور پھر نظام وصیت میں بھی شامل ہوگئے۔ مکرم میاں محمد…

مکرم منظور احمد صاحب کوئٹہ شہید

روزنامہ الفضل ربوہ 13 نومبر2012 ء کی ایک خبر کے مطابق سیٹلائٹ ٹائون کوئٹہ میں مذہبی منافرت کی بِنا پر 11نومبر 2012ء کو ایک نوجوان احمدی تاجرمکرم منظور احمد صاحب ابن مکرم نواب خان صاحب کو دو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے شہید کردیا۔ آپ کی پیشانی پر دو گولیاں لگیں جس سے موقع…