حضرت مسیح موعودؑ کی مہمان نوازی

ماہنامہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ کینیڈا جون 2012ء میں مکرم حبیب الرحمن زیروی صاحب کے قلم سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کی مہمان نوازی کے چند ایمان افروز واقعات شامل اشاعت ہیں۔ ٭ حضرت شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی ؓتحریر فرماتے ہیں کہ اکرام ضیف اخلاق فاضلہ میں سے ہے اور معاشرہ کے لئے بمنزلہ…

مکرم شمیم الرّب صاحب

ہفت روزہ ’’بدر‘‘ قادیان 15؍ستمبر 2011ء میں مکرم شمیم الرّب صاحب کا ذکرخیر اُن کی ہمشیرہ مکرمہ سعیدہ فاطمہ بیگم صاحبہ کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ مکرم شمیم الرّب صاحب سابق صدر جماعت احمدیہ گونڈہ (یوپی، بھارت) 6؍اگست 2011ء کو وفات پاگئے۔ آپ 13؍جنوری 1926ء کو گونڈہ میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد محترم…

ماسٹر محمد یاسین (درویش قادیان)

ماہنامہ ’’النور‘‘ امریکہ نومبر و دسمبر 2012ء میں شاملِ اشاعت ایک مضمون میں مکرمہ خولہ ہمایوں صاحبہ اپنے والد مکرم کیپٹن مرزا محمد سلیم صاحب کے بیان کردہ ایسے ایمان افروز واقعات تحریر کرتی ہیں جن کا تعلق آپ کے دادا محترم ماسٹر محمد یاسین صاحب (درویش قادیان) کی سیرت و سوانح سے ہے۔ قبل…

محترم رشید احمد طارق صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 18؍مئی 2011ء میں مکرم مظفر احمد خالد صاحب مربی سلسلہ نے اپنے والد محترم رشید احمد طارق صاحب کا ذکرخیر کیا ہے۔ محترم رشید احمد طارق صاحب میٹرک کے بعد کراچی میں ملازم ہوگئے۔ جب حضرت مصلح موعودؓ نے وقف جدید کا اعلان فرمایا اور نوجوانوں کو خدمت کی تحریک فرمائی تو…

کام جو کرتے ہیں تیری راہ میں ، پاتے ہیں جزا

حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ایک شعر کا مصرعہ ہے: ’’کام جو کرتے ہیں تیری راہ میں پاتے ہیں جزا‘‘۔ اس حوالہ سے مکرم ابن کریم صاحب کا ایک مضمون روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 20؍جون 2011ء میں شائع ہوا ہے جس میں چند خدّامِ دین کے ایسے واقعات شامل اشاعت ہیں جن کی دلی کیفیت…

حضرت چودھری محمد خان صاحبؓ وڑائچ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 23؍مئی 2011ء میں حضرت چودھری محمد خانصاحبؓ وڑائچ نمبردار (آف شیخ پور وڑائچاں ) کے بارہ میں اُن کے بیٹے مکرم نصیر احمد وڑائچ صاحب کا ایک مضمون شامل اشاعت ہے۔ حضرت چودھری محمد خان صاحبؓ وڑائچ نے فروری 1942ء میں 65 سال کی عمر میں وفات پائی تھی۔ گویا قریباً 1877ء…

محترم مولوی ایوب بٹ صاحب درویش قادیان

ہفت روزہ ’’بدر‘‘ قادیان (درویش نمبر 2011ء) میں محترم مولوی ایوب بٹ صاحب درویش کے خودنوشت حالات زندگی شامل اشاعت ہیں ۔ محترم محمد ایوب بٹ ابن مکرم غلام محی الدین صاحب قادیان میں 1924ء میں پیدا ہوئے۔ آپ کُل تین بھائی اور تین بہنیں ہیں ۔ آپ کے والدین حضرت گولڑوی شریف والے بزرگ…

محترم طیب علی صاحب درویش قادیان

ہفت روزہ ’’بدر‘‘ قادیان (درویش نمبر 2011ء) میں مکرم شیخ مجاہد احمد شاستری ، ایڈیٹر بدر قادیان کے قلم سے محترم طیب علی صاحب درویش کے حالات زندگی بھی شاملِ اشاعت ہیں ۔ مکرم طیب علی صاحب درویش بنگلہ دیش کے ضلع میمن سنگھ کے گاؤں مرماچیٹ میں 1927ء میں محترم عبدالبارق صاحب کے ہاں…

درویش صحابہ کرام:حضرت بھائی الٰہ دین صاحب ؓ

ہفت روزہ ’’بدر‘‘ قادیان (درویش نمبر 2011ء) میں مکرم تنویر احمد ناصر صاحب کے قلم سے اُن 26 صحابہ کرام کا مختصر ذکرخیر شامل اشاعت ہے جنہیں قادیان میں بطور درویش خدمت کی سعادت عطا ہوئی۔ حضرت احمد دین صاحبؓ ساکن شاہدرہ (لاہور) نے 1897ء میں احمدیت قبول کرنے کی سعادت پائی۔ اس وقت تک…

محترم مولانا عبد الحق فضل صاحب درویش

ہفت روزہ ’’بدر‘‘ قادیان (درویش نمبر 2011ء) میں مکرم فاروق احمد فضل صاحب مربی سلسلہ کے قلم سے اُن کے والد محترم عبدالحق فضل صاحب کا ذکرخیر شامل اشاعت ہے۔ آپ کا مختصر تذکرہ قبل ازیں 27؍اکتوبر 2006ء کے شمارہ کے ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘ میں کیا جاچکا ہے۔ محترم مکرم عبد الحق صاحب فضل موضع گنج…

حضرت چودھری محمد خان صاحبؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 23؍مئی 2011ء میں مکرم نصیر احمد وڑائچ صاحب کے قلم سے اُن کے والد حضرت چودھری محمد خان صاحبؓ آف شیخ پوروڑائچاں ضلع گجرات کا ذکرخیر شامل اشاعت ہے۔ ضلع گجرات کے ایک گاؤں شیخ پوروڑائچاں میں ایک بزرگ میاں میراں بخش صاحب پرائمری ٹیچر تھے اور نہایت اعلیٰ درجہ کے حکیم…

مکرم ملک محمد الدین صاحب اور مکرمہ ناصرہ بیگم صاحبہ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 8ستمبر 2011ء میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں مکرمہ م۔فیروز صاحبہ نے اپنے والدین کا ذکرخیر کیا ہے۔ محترم ملک محمدالدین صاحب 1924ء میں کبیروالہ میں پیدا ہوئے۔ 18سال کی عمر میں 1942ء میں بیعت کی سعادت حاصل کی۔ آپ سے قبل آپ کے بڑے بھائی مکرم ملک نورالدین صاحب قبولِ…

حضرت مسیح موعودؑ کا اعجازی نشان

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 23جولائی 2011ء میں حضرت قاضی عبدالرحیم صاحبؓ آف ٹرپئی کا بیان کردہ واقعہ شائع ہوا ہے جو درحقیقت حضرت اقدس مسیح موعودؑ کا ایک عظیم الشان معجزہ ہے۔ حضرت قاضی صاحبؓ بیان فرماتے ہیں کہ جب مَیں نے سنا کہ قادیان میں ایک شخص مرزا غلام احمد بڑا پارسا، پرہیزگار اور اہل…

محترم مسعود احمد خورشید صاحب سنوری

روزنامہ الفضل ربوہ 4؍اپریل 2011ء میں مکرمہ حامدہ سنوری فاروقی صاحبہ نے اپنے والد محترم مسعود احمد خورشید صاحب کا تفصیل سے ذکرخیر کیا ہے۔ محترم مسعود احمد خورشید صاحب 18؍اپریل 1923ء کو سنور ریاست پٹیالہ میں پیدا ہوئے۔ آپ کے آباؤاجداد عرب سے ہجرت کر کے حصار ضلع رہتک نزد دہلی آئے اور پھر…

حضرت خلیفۃالمسیح الثالثؒ کی قبولیتِ دعا

ماہنامہ ’’تحریک جدید‘‘ ربوہ جون 2010ء کے انگریزی حصہ میں حضرت خلیفۃالمسیح الثالثؒ کی قبولیتِ دعا کے حوالہ سے چند واقعات شامل اشاعت ہیں۔ حضورؒ نے خود بھی متعدد مواقع پر خداتعالیٰ کے حضور اپنی عاجزانہ دعاؤں کی قبولیت سے متعلق اظہار فرمایا ہے۔ اس تفصیلی مضمون میں شامل بہت سے واقعات قبل ازیں ’الفضل…

مکرم خواجہ عبدالحئی صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 11 دسمبر 2010ء میں مکرم ابن آدم صاحب کا مضمون شامل اشاعت ہے جس میں محترم خواجہ عبدالحئی صاحب کا ذکرخیر کیا ہے۔ حضرت میاں عبدالرحیم صاحبؓ عرف پوہلا پہلوانی میں شہرت رکھتے تھے۔ آپؓ کو ایک سکھ کی بیوی نے طعنہ دیا کہ آپؓ مرزا صاحب کے مرید ہیں اور بے…

حضرت امۃالرحیم صاحبہؓ کی شفا کا اعجازی نشان

حضرت میر مہدی حسین صاحبؓ کی اہلیہ حضرت امۃالرحیم صاحبہؓ کی حضرت مسیح موعودؑ کی دعا کے طفیل شفا کے اعجازی نشان کا تذکرہ روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 12 نومبر 2010ء میں شامل اشاعت ہے۔ حضرت امۃالرحیم صاحبہؓ نے حضرت مسیح موعودؑ کی قبولیت دعا کا نشان اَور باتوں کے علاوہ اپنی ذات میں بھی دیکھا…

حضرت مہر سون صاحب آف سیکھواں

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 2 دسمبر 2010ء میں حضرت مہر سون صاحب آف سیکھواں ضلع گورداسپور کا مختصر ذکرخیر شامل اشاعت ہے۔ آپؓ ایک معزز زمیندار تھے، آپؓ نے 1892ء میں حضرت منشی عبدالعزیز صاحبؓ اوجلوی (یکے از 313 اصحاب احمد) کے ساتھ ہی 1892ء میں بیعت کرنے کی توفیق پائی۔ حضرت اقدس علیہ السلام کی…

پارٹیشن کے زمانہ کی چند یادداشتیں

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 26 اگست 2010ء کے شمارہ سے تین اقساط میں محترم سید میر محمد احمد صاحب کا ایک طویل مضمون شائع ہوا ہے جس میں جماعت احمدیہ کے اُن ہوائی جہازوں کی مختصر تاریخ بیان کی گئی ہے جو قیام پاکستان کے وقت مختلف خدمات کو بجالانے کے لئے استعمال کئے گئے تھے۔…

حضرت چودھری غلام حسن صاحبؓ نمبردار سیالکوٹی جٹ باجوہ

الفضل 9ستمبر2010ء میں حضرت چودھری غلام حسن صاحبؓ نمبردار سیالکوٹی جٹ باجوہ ولد چودھری صوبے خان صاحب کا تعارف شامل اشاعت ہے۔ آپ 1878ء میں بمقام تلونڈی عنایت خاں ضلع سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ 1900ء میں بیعت کی سعادت حاصل کی۔ آپؓ بیان فرماتے ہیں کہ جس زمانہ میں، مَیں نے بیعت کی تھی۔ اس…

حضرت مسیح موعودؑ کی قبولیتِ دعا کا معجزہ

حضرت سیّد غلام حسین شاہ صاحبؓ بھیرہ ضلع شاہ پور کے رہنے والے تھے۔ 1896ء میں آپ کو وٹرنری کالج لاہور میں داخلہ ملا۔ لیکن کالج کے طلباء اور پروفیسر آپؓ کے شدید معاند ہوگئے۔ ان حالات میں خداتعالیٰ نے اپنی قادرانہ تجلّی اور نصرت کا زبردست نشان ظاہر فرمایا جس کی تفصیل تعلیم الاسلام…

رلیارام اور مارٹن کلارک کے مقدمات کا پس منظر

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 28 مئی 2010ء میں مکرم ڈاکٹر مرزا سلطان احمد صاحب نے اپنے ایک تحقیقی مضمون میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے خلاف دائر کئے جانے والے دو ایسے مقدمات کا پس منظر بیان کیا ہے جو دراصل چرچ مشن کی سرپرستی میں ہی قائم کئے گئے تھے اور دونوں مقدمات میں…

بندوں کے نہیں، خدا کے آگے جھکو

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 22 مارچ 2010ء میں مکرم جلال الدین شاد صاحب اپنی زندگی کا ایک ناقابل فراموش واقعہ تفصیل سے بیان کرتے ہیں جو 1987ء میں پیش آیا۔ آپ لکھتے ہیں کہ: مَیں نیشنل بینک میں ملازم تھا اور شہر کی بڑی برانچ میں کام کر رہا تھا۔ ایک دن بینک کے زونل چیف…

حضرت مولوی محمد حسین صاحبؓ کے بیان فرمودہ ایمان افروز واقعات

ماہنامہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ کینیڈا ستمبر و اکتوبر 2009ء میں حضرت مولوی محمد حسین صاحبؓ کی کتاب ’’میری یادیں‘‘ سے چند ایمان افروز واقعات پیش کئے گئے ہیں۔ (مرسلہ: مکرم رانا حماد جاوید احمد صاحب) ٭… حضرت مولوی محمد حسین صاحبؓ بیان فرماتے ہیں کہ 1935ء میں تبلیغی دورہ جات کے دوران حکم تھا کہ سفر…

محترمہ طاہرہ ناصر شاہ صاحبہ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 21اکتوبر 2009ء میں مکرمہ امۃالباری ناصر صاحبہ کے قلم سے محترمہ طاہرہ ناصر شاہ صاحبہ کا ذکرخیر شامل اشاعت ہے۔ ربوہ کی زمین کو حاصل کرنے کی تاریخی سعادت حضرت نواب محمد الدین صاحبؓ کو حاصل ہوئی۔ اُن کے تین بیٹوں میں سے منجھلے محترم نوابزادہ محمد سعید صاحب تھے جو بچپن…

محترم سیٹھ عبدالکریم صاحب آف کراچی

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 25 ستمبر 2012ء میں محترم سیٹھ عبدالکریم صاحب آف کراچی کا ذکرخیر اُن کی بیٹی مکرمہ ص۔حمید صاحبہ کے قلم سے شائع ہوا ہے۔ محترم سیٹھ عبدالکریم صاحب کے والدین بچپن میں ہی فوت ہوگئے تھے۔ آپ نے نوجوانی میں ایک خواب دیکھنے کے بعد حضرت مصلح موعودؓ کے دست مبارک پر…