محترم بشارت الرحمٰن صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 18جنوری 2012ء میں مکرمہ ز۔خ صاحبہ کا مضمون شائع ہوا ہے جس میں وہ اپنے خاوند محترم بشارت الرحمٰن صاحب کا ذکرخیر کرتی ہیں۔ محترم بشارت الرحمٰن صاحب14اپریل 1990ء کو وفات پاگئے۔ آپ نیک، دعاگو اور تقویٰ کی باریک راہوں پر چلنے والے تھے۔ عربی میں ایم اے کیا اور یونیورسٹی میں…

محترم میاں تاج دین صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 2؍اپریل 2012ء میں مکرم ماسٹر احمد علی صاحب اپنے والد محترم میاں تاج دین صاحب آف ادرحماں کا ذکرخیر کرتے ہیں۔ محترم میاں تاج دین صاحب چار بھائیوں میں بڑے تھے۔ اللہ تعالیٰ نے دینی اور دنیوی علم سے نوازا تھا۔ خوش شکل اور خوش اخلاق تھے۔ اپنے قبیلہ کے دیگر افراد…

مکرم ناصر احمد ظفر بلوچ صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 16؍مارچ 2012ء میں مکرم منیر احمد ظہور مندرانی بلوچ صاحب اپنے چچازاد بھائی مکرم ناصر احمد ظفر صاحب کا ذکرخیر کرتے ہوئے بیان کرتے ہیں کہ آپ نے بہت سے الجھے ہوئے کیسوں کو بڑی حکمت سے نمٹایا۔ لیکن ایک دفعہ ہمارے ہی کسی عزیز کا کیس آپ کے پاس گیا تو…

مکرم ناصر احمد ظفر بلوچ صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 23جنوری 2012ء میں مکرم نصراللہ بلوچ صاحب اپنے خالہ زاد بھائی اور سسر محترم ناصر احمد ظفر بلوچ صاحب کا ذکرخیر کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ آپ 31 جنوری 1934ء کو فیروزپور انڈیا میں پیدا ہوئے۔ آپ کی والدہ حضرت ڈاکٹر ظفر حسن صاحبؓ کی بیٹی تھیں جبکہ والد حضرت حافظ فتح…

مکرم ناصر احمد ظفر بلوچ صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 18جنوری 2012ء میں مکرم ناصرالدین بلوچ صاحب کا مضمون شائع ہوا ہے جس میں وہ اپنے چچا مکرم ناصر احمد ظفر صاحب کا ذکرخیر کرتے ہیں۔ مرحوم کا ذکرقبل ازیں 7؍اکتوبر 2016ء کے شمارہ کے ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘ میں شاملِ اشاعت ہوچکا ہے۔ محترم مولانا ظفر محمد ظفر صاحب (سابق پروفیسر جامعہ احمدیہ)…

بلوچ قوم میں احمدیت کا نفوذ

(مطبوعہ الفضل ڈائجسٹ 28؍جولائی 2017ء) روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 2؍اپریل 2012ء میں مکرم راشد احمد بلوچ صاحب کے قلم سے ایک تحقیقی مضمون شامل اشاعت ہے جس میں بلوچ قوم میں احمدیت کے نفوذ سے متعلق بعض تاریخی امور بیان کئے گئے ہیں۔ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے دعوے کے کچھ عرصہ بعد جنوبی…

محترم شیخ نذیر احمد صاحب آف مردان

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 9جنوری 2012ءمیں مکرمہ ث نذیر صاحبہ کے قلم سے اُن کے والد محترم شیخ نذیر احمد صاحب کا مختصر ذکرخیر شامل اشاعت ہے۔ محترم شیخ نذیر احمد صاحب کو 1932ء میں احمدیت قبول کرنے کی توفیق ملی۔ اُس وقت آپ کوئٹہ میں تھے۔ 1935ء میں زلزلہ آنے کے بعد کوئٹہ سے مردان…

محترم ملک مبارک احمد خانصاحب اعوان (آف اٹک)

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 27جنوری 2012ءمیں مکرم محمود مجیب اصغر صاحب کے قلم سے محترم ملک مبارک احمد خان صاحب اعوان کا ذکرخیر شامل اشاعت ہے۔ حضرت ملک نور خان صاحب اعوان 1898ء میں قادیان پہنچے اور 1899ء کے آغاز پر حضرت مسیح موعودؑ کی دستی بیعت سے مشرف ہوئے۔ ان کے حالات رجسٹر روایات نمبر8…

محترم چوہدری محمد علی صاحب آف لاٹھیانوالہ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 20جنوری 2012ء میں مکرمہ ر۔ جاوید صاحبہ کے قلم سے اُن کے دادا محترم چوہدری محمد علی صاحب کا ذکرخیر شامل اشاعت ہے۔ پاکستان بننے سے قبل محترم چودھری محمد علی صاحب ضلع قصور کے قصبہ للیانی میں مقیم تھے۔ تقسیمِ ہند کے بعد ضلع فیصل آباد کے گاؤں لاٹھیانوالہ ہجرت کرکے…

مکرم مشتاق احمد بٹ صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ کے جنوری 2012ء میں شائع ہونے والے اپنے مضمون میں مکرم ڈاکٹر عبدالباری ملک صاحب نے مکرم مشتاق احمد بٹ صاحب کا ذکرخیر کیا ہے جو 8 ستمبر 2011ء کو بریڈفورڈ میں وفات پاگئے۔ مکرم مشتاق احمد بٹ صاحب انتہائی مہربان اور شفیق شخصیت کے مالک تھے۔ باقاعدگی سے نماز تہجد اور…

کھاریاں کا تاریخی پس منظر اور چند غلامان احمدیت کا تذکرہ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ کے 12جنوری 2012ء میں شاملِ اشاعت مکرم لئیق احمد ناصر چوہدری صاحب کے ایک مضمون میں کھاریاں شہر کا تعارف اور وہاں کے چند معروف خدمتگزار احمدیوں کا تذکرہ کیا گیا ہے۔ ضلع گجرات اُن اضلاع میں شامل ہے جن کے بارہ میں حضرت اقدس مسیح موعودؑ نے خاص طور پر ذکر…

محترم رانا محمد یوسف صاحب

ماہنامہ احمدیہ گزٹ کینیڈا ستمبرواکتوبر 2011ء میں مکرم رانا محمد زکریا صاحب نے اپنے والد محترم رانا محمد یوسف صاحب کا ذکرخیر کیا ہے۔ محترم رانا محمد یوسف صاحب 16مارچ 1923ء کو قادیان میں محترم میاں محمد یامین صاحب (تاجر کتب) کے ہاں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم قادیان سے ہی حاصل کی اور 19 سال…

اعزاز

ماہنامہ احمدیہ گزٹ کینیڈا ستمبرواکتوبر 2011ء میں جسٹس آف پِیس جناب عبدالمالک صاحب کا مختصر تعارف شامل اشاعت ہے جو 1988ء میں ہجرت کرکے کینیڈا آگئے۔ اس سے قبل 1962ء سے وہ پاکستان ملٹری اکیڈمی سے گریجوایشن اور کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ سے پوسٹ گریجوایشن کرنے کے بعد فوج میں خدمات بجالارہے تھے۔ قبل…

محترم برادر عبدالقادر صاحب

جماعت احمدیہ امریکہ کے ماہنامہ ’’النور‘‘ مئی و جون 2011ء میں محترم عبدالقادر صاحب کا ذکرخیر مکرم سلطان حبیبو صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ محترم عبدالقادر صاحب 6 نومبر 1928ء کو Memphis, TN کے ایک عیسائی خاندان میں پیدا ہوئے تو آپ کا نام Otis Franklin رکھا گیا۔ آپ کے والد کا نام…

خدمت خلق کے میدان میں احمدیوں کے مثالی نمونے

روزنامہ الفضل ربوہ کے سالانہ نمبر 2011ء میں چند احمدیوں کے خدمت خلق کے نمونے مکرم منیر احمد رشید صاحب نے اپنے مضمون میں پیش کئے ہیں۔ ان واقعات میں سے چند ایسے منتخب واقعات ہدیۂ قارئین ہیں جو غالباً ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘ میں پیش نہیں ہوئے۔ ٭ 1964ء میں جماعت احمدیہ کلکتہ کے سولہ احباب…

مکرم ناصر احمد صاحب سابق محاسب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 16 مئی 2012ء کی ایک خبر کے مطابق دیرینہ خادم سلسلہ مکرم ناصر احمد صاحب ابن مکرم میاں چراغ دین صاحب سابق محاسب و افسر پراویڈنٹ فنڈ مورخہ 13 مئی 2012ء کو بعمر 74 سال طویل علالت کے بعد وفات پا گئے۔ آپ 2008 ء سے کمر کے مہرے میں تکلیف کی…

محترم مظفر حسن صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 16 مئی2012ء میں مکرمہ ص۔حسن صاحبہ نے اپنے والد محترم مظفر حسن صاحب کا ذکرخیر کیا ہے۔ آپ کے پڑدادا حضرت حاجی عبدالعظیم صاحبؓ نے احمدیت قبول کی تھی لیکن اُن کی اولاد میں سے کوئی بھی احمدی نہ ہوا۔ محترم مظفر حسن صاحب کے والد محمد مقبول صاحب چین میں کاروبار…

مکرم محمد رفیع جنجوعہ صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 4 اپریل 2012ء میں مکرمہ ر۔امجد صاحبہ اپنے والد محترم مکرم محمد رفیع جنجوعہ صاحب کا اختصار سے ذکرخیر کرتی ہیں۔ مکرم محمد رفیع جنجوعہ صاحب دسمبر 1924ء میں ضلع سیالکوٹ کے ایک گاؤں میں پیدا ہوئے۔ آپ پیدائشی احمدی تھے۔ ابتدائی تعلیم شیخوپورہ سے حاصل کی اور 1942ء میں فوج میں…

مکرم بشیر احمد صدیقی صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 21مئی 2012ء میں مکرم رانا مبارک احمد صاحب نے مکرم بشیر احمد صدیقی صاحب کا ذکرخیر کرتے ہوئے تحریر کیا ہے کہ آپ ایک دعاگو، زیرک، معاملہ فہم بزرگ تھے جو 13 نومبر 2011ء کو 76 سال کی عمر میں وفات پاگئے۔ آپ حضرت حکیم محمد صدیق صاحبؓ آف قادیان کے بیٹے…

حضرت حاجی عبدالکریم صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 24فروری 2012ء میں حضرت حاجی عبدالکریم صاحب مرحوم آف کراچی کے خودنوشت حالاتِ زندگی شامل اشاعت ہیں۔ حضرت حاجی عبدالکریم صاحب تحریر فرماتے ہیں کہ 1914ء میں یہ عاجز سرگودھا میں تعلیم حاصل کررہا تھا اور بورڈنگ ہائوس میں رہتا تھا اور قریبی جامع مسجد کے امام صاحب کو نماز فجر سے…

حضرت صاحبزادہ مرزا سلطان احمد صاحب

حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے سب سے بڑے فرزند ارجمند حضرت صاحبزادہ مرزا سلطان احمد صاحب کی سیرۃ و سوانح کے دلکش نقوش روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ کے 14؍جون 2008ء سے 26؍جون 2008ء کے شماروں میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے سب سے بڑے فرزند ارجمند حضرت صاحبزادہ مرزا سلطان…

’’میری پونجی‘‘

(مطبوعہ رسالہ انصارالدین جنوری فروری 2014ء)   (فرخ سلطان محمود) حضرت خلیفۃالمسیح الرابع رحمہ اللہ کے دورِ ہجرت کے نتیجہ میں جماعت احمدیہ کی عالمگیر تاریخ میں کئی نئے ابواب رقم ہوئے۔ ایک طرف پاکستان میں جبروتشدّد کے نئے سلسلوں کا آغاز ہوا جو آج بھی جاری ہیں۔ تو دوسری طرف جماعت احمدیہ کی فتوحات…

تعارف کتاب: ’’شمعِ فروزاں‘‘

 تعارف کتاب شمعِ فروزاں (مطبوعہ رسالہ انصارالدین مئی جون 2015ء) ضلع گورداسپور کے قصبہ ببّے ہالی میں حضرت حکیم اللہ بخش صاحبؓ مد رّ س ایک معروف متدیّن عالم اور حاذق طبیب تھے جو گردونواح میں بھی بہت عزّ ت و احترام سے دیکھے جا تے تھے۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دعویٰ سے…

حضرت صاحبزادہ مرزا سلطان احمد صاحب

حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے سب سے بڑے فرزند ارجمند کی سیرۃ و سوانح کے دلکش نقوش حضرت صاحبزادہ مرزا سلطان احمد صاحب (تحقیق: میرانجم پرویز صاحب اور مرتبہ: فرخ سلطان محمود) (مطبوعہ انصارالدین مئی جون 2016ء) حضرت مسیح موعود علیہ السلام ابھی پندرہ سولہ سال کی عمر کے ہی تھے جب آپ…

’’شعور یولے‘‘ یعنی جادۂ شعور

تعارف کتاب (تبصرہ: فرخ سلطان محمود) (مطبوعہ انصارالدین مارچ اپریل 2016ء) زمین پر آباد کسی بھی مخصوص علاقہ کے باسی اپنی ایک خاص (مقامی) زبان کے حامل ہوتے ہیں۔ چنانچہ دنیا کے مختلف حصّوں میں زبانوں کے اشتراک یا تفریق کی بنیاد پر بھی علاقائی تقسیم یا قوموں اور خطّوں کی آزادی عمل میں آتی…

پہلے امریکی احمدی – مسٹر محمد الیگزینڈر رسل ویب

مسٹر الیگزینڈر ویب 1846ء میں Hudson city, New York میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد ایک روزنامہ کے مالک اور مدیر تھے۔ آپ نے بھی گریجوایشن کرنے کے بعد صحافت کا پیشہ ہی اپنا لیا اور ایک روزنامہ کے مدیر بھی رہے۔آپ کو مذہب سے بہت لگاؤ تھا۔ تاہم عیسائیت سے اطمینانِ قلب نہ پاکر…