تزلزل در ایوان کسریٰ فتاد یعنی کسریٰ کے محل میں زلزلہ آگیا

حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام اپنی کتاب ’’ضرورۃ الامام‘‘ (روحانی خزائن جلد 13، صفحہ 483) میں فرماتے ہیں:- ’’امام الزماں اکثر بذریعہ الہامات کے خدا تعالیٰ سے علوم اور حقائق اور معارف پاتا ہے۔ اور اس کے الہامات دوسروں پر قیاس نہیں ہوسکتے کیونکہ وہ کیفیت اور کمیت میں اس اعلیٰ درجہ پر ہوتے…

جزیرہ طوالو

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 18؍ستمبر 2000ء میں مکرم قمرداؤد کھوکھر صاحب کے قلم سے جزیرہ طوالو کے بارہ میں ایک مضمون شامل اشاعت ہے۔ چند چھوٹے چھوٹے جزائر کے مجموعہ کا نام طوالو ہے۔ یہ ملک آسٹریلیا سے آگے بین الاقوامی ڈیٹ لائن کے پاس واقع ہے۔ یہ یکم اکتوبر1978ء کو آزاد ہوا۔ اس کارقبہ 24مربع…

ایک امیر ملک کا غریب بادشاہ

جماعت احمدیہ سویڈن کے ماہنامہ ’’ربوہ‘‘ جولائی 1999ء میں سویڈن کے شہنشاہ اور قانونی سربراہ کارل گستاف اور ملکہ سلویا کے بارہ میں ایک مضمون شامل اشاعت ہے۔ شاہی خاندان کو بین الاقوامی سطح پر سویڈن کی ترجمانی کا فریضہ ادا کرنے کا کوئی معاوضہ نہیں دیا جاتا تاہم شاہی محل کا کاروبار چلانے کے…

امیر تیمور کا دارالسلطنت ’’سمرقند‘‘

نپولین بوناپارٹ نے کہا تھا ’’اب بھی مسلمانوں میں ایسی طاقت باقی ہے کہ ایک امیر تیمور ان میں پیدا ہوئے تو پھر وہ سارے یورپ کو ہراسکتے ہیں‘‘۔ مغلیہ سلطنت کے بانی شہنشاہ تیمور 9؍اپریل 1336ء کو پیدا ہوئے اور 18؍فروری 1405ء کو وفات پائی۔ آپ کا تعلق ترکوں کے شاہی خاندان برلاس سے…

محترم شیخ امری عبیدی صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 11؍دسمبر 1998ء میں مکرم عبدالحمید چودھری صاحب کے قلم سے محترم شیخ امری عبیدی صاحب کا تفصیلی ذکر خیر شامل اشاعت ہے۔ محترم شیخ امری عبیدی صاحب عالم باعمل اور صاحب رؤیا و کشوف تھے۔ آپ نے نومبر 1936ء میں مکرم شیخ مبارک احمد صاحب کے ذریعہ احمدیت قبول کی، انہی کے…

عالمگیر جنگوں کی ہولناک تباہیاں

حضرت اقدس مسیح موعودؑ فرماتے ہیں ’’اصل بات یہ ہے کہ نبی عذاب کو نہیں لاتا بلکہ عذاب کا مستحق ہو جانا اتمام حجت کے لئے نبی کو لاتا ہے‘‘۔ چنانچہ 1905ء میں حضرت اقدسؑ کو وحی الٰہی کے ذریعہ جس ’’زلزلہ‘‘ کی خبر دی گئی وہ عین عالمی جنگ کا نقشہ ہی تو تھا۔…

عہدنبوی کے افریقن مسلمان

عربوں کے افریقہ کے ساتھ تجارتی روابط زمانہ قدیم سے چلے آ رہے ہیں۔ ایک دفعہ جب مکہ میں قحط کے آثار تھے تو اہل حبشہ کے ایک تجارتی قافلہ کو مکہ کے بدقماش لوگوں نے لُوٹنے کی کوشش کی تو چند معززین نے مداخلت کرکے قافلہ کو بچایا۔ جب اس واقعہ کی اطلاع شاہ…

گولڈکوسٹ سے غانا تک

1471ء میں پرتگالی کشتی ران سونے کی تلاش میں گولڈکوسٹ پہنچے اور 1482ء میں وہاں اپنا پہلا قلعہ تعمیر کیا۔ سونے کی تجارت کے ساتھ ساتھ یہ سرزمین جلد ہی انسانی تجارت کا مرکز بھی بن گئی اور یہاں سے غلام امریکہ بھجوائے جانے لگے۔ 160 سال بعد پرتگالی اس علاقہ سے دستبردار ہوگئے اور…

جنگ عظیم اوّل سے متعلق حضرت اقدس مسیح موعودؑ کی پیشگوئیاں

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 6،7 و 8؍اپریل 1999ء میں تین اقساط میں مکرم ڈاکٹر مرزا سلطان احمد صاحب کے قلم سے ایک طویل مضمون شامل اشاعت ہے جس میں حضرت مسیح موعودؑ کی پیشگوئیوں کے حوالہ سے جنگ عظیم اوّل کے حالات و نتائج کو بیان کیا گیا ہے۔ پیشگوئیوں کا وسیع دائرہ حضرت اقدسؑ کو…

جنوبی افریقہ

جنوبی افریقہ – مختلف رنگ و نسل کے 44 ملین لوگوں کا ملک ہے۔ کیپ ٹاؤن یہاں کا آئینی، پریٹوریہ انتظامی اور بلوم فانٹین عدالتی دارالحکومت ہیں۔ ملک نو صوبوں میں منقسم ہے۔ بنیادی طور پر ایک خشک ملک ہے تاہم زیادہ گرمی نہیں پڑتی۔ یہاں کی تاریخ مختلف نسلوں اور تہذیبوں کے درمیان تصادم…

گھانا میں غلاموں کی تجارت

(مطبوعہ الفضل انٹرنیشنل 14 دسمبر 2018ء) روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ24؍اکتوبر 2012ء میں مکرم فرید احمد نوید صاحب کے قلم سے ایک مضمون شائع ہوا ہے جس میں گزشتہ صدیوں میں گھانا سے غلاموں کی تجارت کی دلخراش داستان بیان کی گئی ہے۔ گھانا کی ساحلی پٹی جو آج خوبصورت ریستورانوں اور resorts سے بھری ہوئی ہے…

پچاس سالہ کامیابیوں کا خاکہ – تحریک جدید بھارت کا 50 سالہ مالی گوشوارہ

مکرم منیر احمد صاحب حافظ آبادی اپنے مضمون میں تحریک جدید کا 50 سالہ مالی گوشوارہ پیش کرنے کے بعد نیپال، بھوٹان اور سکم میں تحریک جدید کی مساعی کا مختصر ذکر کرتے ہیں ۔ بھارت کے شمال میں واقع، دنیا کے سرکاری طور پر واحد ہندو ملک نیپال میں 1985ء میں احمدیہ مسلم مشن…

دنیا کا قدیم ترین عیسائی ملک – آرمینیا

ایشیائے کوچک کے ایک پہاڑی ملک آرمینیا کا رقبہ ساڑھے گیارہ ہزار مربع میل اور آبادی قریباً 35 لاکھ ہے۔ اس کی سرحدیں جارجیا، آذر بائی جان، ترکی اور ایران سے ملتی ہیں۔ ایک زمانے میں یہ علاقہ آتش فشاں پہاڑوں سے بھرا پڑا تھا جو اب مُردہ ہوچکے ہیں۔ یہاں تین سو سے زیادہ…

سب سے بڑا اسلامی ملک

انڈونیشیا دو یونانی الفاظ کا مرکّب ہے جس کا مطلب ہے سمندر اور جزائر۔ بیس کروڑ سے زائد نفوس پر مشتمل آبادی اور ساڑھے تیرہ ہزار سے زیادہ جزائر پر مشتمل یہ ملک آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑا مسلمان ملک ہے جس کی 90 فیصد آبادی مسلمان ہے۔ جزائر میں سے چھ ہزار…

نئی دنیا کی تلاش

قریباً 1450ء میں اٹلی کی بندرگاہ ’جنوا‘ کے رہنے والے ایک جولاہے کے ہاں ایک لڑکا پیدا ہوا جس کا نام کولون رکھا گیا۔ کولون گھریلو حالات بہتر نہ ہونے کی وجہ سے اپنی تعلیم سکول میں جاری نہ رکھ سکا لیکن اپنے باپ کا ہاتھ بٹانے کے ساتھ ساتھ گھر پر ہی (خصوصاً جہاز…

کینیڈاکی دریافت

ہر سال 12؍اکتوبر کو امریکہ میں تعطیل عام ہوتی ہے کیونکہ اس دن 1492ء میں کولمبس نے امریکہ دریافت کیا تھا۔ اگرچہ مؤرخین نے ثابت کیا ہے کہ اس سے پہلے بحری قزاق امریکہ پہنچ چکے تھے اور نیز یہ کہ کولمبس شمالی امریکہ کے ساحل پر نہیں پہنچا تھا بلکہ 24؍جون1497ء کو اٹلی کا…

جزیرہ نارفوک

آسٹریلیا کے دارالحکومت سڈنی سے ایک ہزار کلومیٹر دور واقع جزیرہ نارفوک کا رقبہ 15؍کلومیٹر ہے اور آبادی دو ہزار۔ اس جزیرے میں گزشتہ سو برس سے کوئی قتل نہیں ہوا، کوئی ڈاکہ نہیں پڑا، چوری اور رہزنی کی واردات نہیں ہوئی۔ یہاں کاروں اور گھروں کو تالے لگانے کا رواج نہیں ہے۔ سڑک پر…

الجیریا (الجزائر)

عوامی جمہوریہ الجزائر شمالی افریقہ میں واقع ہے اور لیبیا، تیونس، مالی ، نائیجر، مراکش اور موریطانیہ کا ہمسایہ ہے۔ سمندر اور صحرا بھی میل ہا میل تک اس کی سرحد سے ملحق ہیں۔ یہاں نہ صرف بارش بہت کم ہوتی ہے بلکہ کوئی قابل ذکر دریا بھی نہیں ہے۔ سب سے بڑا دریا صرف…

ایفل ٹاور پیرس

1889ء میں فرانسیسی انقلاب کی پہلی صدی کو شاندار طریقے سے منانے کیلئے حکومت فرانس نے ایک یادگار کی تعمیر کا فیصلہ کیا تو ایک انگریز انجینئر نے ٹاور کی تعمیر کی تجویز پیش کی۔ پھر ایک عالمی مقابلہ کے نتیجہ میں جس میں 700 ماہرین نے حصہ لیا، فرانس کے انجینئر گستو ایفل کا…

محترم شیخ امری عبیدی صاحب

محترم شیخ امری عبیدی صاحب جب دارالسلام تنزانیہ کے پہلے افریقن میئر منتخب ہوئے تو کئی اخبارات نے آپ کی تصاویر اور خبریں شائع کیں اور آپ کی قابلیتوں کو سراہا۔ ہفت روزہ Mwananchi نے 24؍جنوری 1960ء کو جو خبر شائع کی اس کا اردو ترجمہ (از مکرم محمد منور صاحب) روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 16؍جنوری…

تبت۔ دنیا کی چھت

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 8؍اکتوبر 2012ء میں تبّت کا تعارف پیش کیا گیا ہے۔ مغربی تبّت کا علاقہ KA-ERH دنیا کا بلند ترین قصبہ خیال کیا جاتا ہے جس کی سطحٔ سمندر سے بلندی 15ہزار فٹ ہے۔ تبّت کو ’’دنیا کی چھت ‘‘ بھی کہا جاتا ہے۔ برف سے ڈھکے پہاڑوں اور دنیا کے بلند ترین…

دنیا کا دوسرا بڑا دریا: دریائے ایمیزون (جنوبی امریکہ)

روزنامہ ’الفضل ربوہ ‘‘ 20ستمبر 2012ء میں دنیا کے دوسرے بڑے دریا، دریائے ایمیزون، کا تعارف شائع ہوا ہے۔ دنیا کا سب سے بڑا دریا نیل ہے۔ دریائے ایمیزون (Amazon) پَیرو کے انڈس سے نکل کر جنوبی امریکہ میں قریباً 6337کلومیٹر تک بہنے اور پچیس لاکھ مربع میل کے رقبے کو سیراب کرنے کے بعد…

پیٹروناس ٹاورز۔ ملائشیا

روزنامہ ’الفضل ربوہ ‘‘ 25جولائی 2012ء میں کوالالمپور میں تعمیر کئے جانے والے ملائشیا کی صنعتی ترقی کی علامت پیٹروناس ٹاورز کا تعارف شاملِ اشاعت ہے۔ 15؍اپریل 1996ء کو تکمیل کے بعد ان ٹاورز کو دنیا کی بلند ترین عمارت کہلانے کا اعزاز حاصل ہوا۔ لیکن 17؍اکتوبر 2003ء کو تائیوان میں تعمیر ہونے والا 1676…

جزیرہ مالٹا

بحراوقیانوس میں یورپ اور شمالی افریقہ کے درمیان واقع جزیرہ مالٹا ہے جس کا رقبہ 122 مربع میل ہے جبکہ آبادی قریباً چار لاکھ ہے۔ یہاں کے باشندے نسلاً اہل قرطاجنہ سے ہیں اور مذہباً کیتھولک عیسائی ہیں۔ بعض مؤرخین کے مطابق ہزاروں سال پرانی تحریروں میں بھی اس جزیرے کا ذکر ملتا ہے ۔…

گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں مملکتِ پاکستان اور اہلِ پاکستان

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 13؍اگست 2012ء میں گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مختلف ایڈیشنوں میں شامل پاکستانی افراد، واقعات اور اشیاء کے ریکارڈز کی تفصیل (منقول از اخبار سنڈے ایکسپریس) پیش کی گئی ہے۔ چند اہم پاکستانی شخصیات جو گینز بُک ورلڈ ریکارڈ کے مختلف ایڈیشنز میں شامل کی گئیں اُن میں سات مرتبہ برٹش…

بانی ٔپاکستان قائداعظم محمد علی جناح

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 13؍اگست 2012ء میں مکرم نذیر احمد سانول صاحب کے قلم سے ایک مضمون شامل اشاعت ہے جس میں بانی ٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے حالات زندگی اختصار سے بیان کئے گئے ہیں۔ محمد علی جناح کا خاندان معزز اور شریف تھا۔ جد امجد ایرانی امراء میں سے تھے جو آغا…