حضرت قاضی تاج الدین صاحبؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 30؍جنوری 1999ء میں حضرت قاضی تاج الدین صاحب کا ذکر خیر محترم ڈاکٹر منور احمد صاحب کے قلم سے ایک پرانی اشاعت سے منقول ہے۔ حضرت قاضی صاحب کو 1895ء میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دست مبارک پر بیعت کی سعادت نصیب ہوئی۔ آپؓ کے والد قاضی غلام رسول صاحب…

حضرت مولوی عبدالکریم صاحبؓ سیالکوٹی

حضرت مولوی صاحبؓ کی سیرۃ کا مختصر ذکرخیر روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 2؍جنوری 1999ء میں مکرم عبدالقدیر قمر صاحب نے کیا ہے۔ حضرت مولوی صاحبؓ غیرتِ دینی میں اپنی مثال آپ تھے۔ قرآن کریم سے آپؓ کو والہانہ عشق تھا۔ ایک بار آپؓ نے فرمایا: ’’قرآن کریم کیلئے روح ایسی غیرت محسوس کرتی ہے کہ ……

حضرت مولوی سید عبدالرحیم صاحبؓ کٹکی

حضرت مولوی سید عبدالرحیم صاحبؓ سونگھڑہ کے ایک قصبہ دریاپور میں سید غلام حیدر صاحب کے ہاں پیدا ہوئے۔ آپ نے ابتدائی تعلیم سونگھڑہ کے ہی مختلف جید علماء سے حاصل کی۔ لیکن حصول علم کا شوق اس قدر تھا کہ اپنی بوڑھی ماں اور نوبیاہتا بیوی کو چھوڑ کر دو دوستوں کے ساتھ پاپیادہ…

حضرت عبدالستار خانصاحبؓ

حضرت عبدالستار خاں صاحبؓ المعروف بزرگ صاحب کا تعلق خوست کے مشہور قبیلہ منگل سے تھا۔ آپؓ کے والدین علاقہ میں بہت معزز اور خداترس شمار ہوتے تھے۔ بچپن سے ہی آپؓ کی روح کی غذا عبادت الٰہی تھی۔ فرض کے علاوہ نوافل بھی کثرت سے پڑھتے تھے۔ ابتدائً آپؓ کا جھکاؤ فرقہ قادریہ کی…

حضرت منشی حبیب الرحمان صاحبؓ

مغل شہنشاہ اورنگزیب کے زمانہ میں ایک ہندو لال دنی چند کو اپنے تین بھائیوں کے ہمراہ قبولِ اسلام کی توفیق عطا ہوئی اور وہ مسلمانوں میں عبدالدائم شہید کے نام سے مشہور ہوئے۔ حکومت نے ان کی قوم کا نام شیخ قانونگو تجویز کیا۔ حضرت منشی حبیب الرحمان صاحبؓ اس خاندان کی چودھویں پشت…

حضرت حافظ سید مختار احمد صاحب شاہجہانپوری رضی اللہ تعالیٰ عنہ

حضرت حافظ سید مختار احمد صاحب شاہجہانپوری رضی اللہ عنہ کے ذکر خیر پر مشتمل ایک مضمون، بقلم حضرت شیخ محمد احمد مظہر صاحب ، روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 3؍جولائی 1998ء میں شامل اشاعت ہے- حضرت شیخ صاحب بیان فرماتے ہیں کہ حضرت حافظ صاحب شاہجہانپور کے ایک مشہور عالی خاندان کے فرد اور حضرت حافظ…

’خطبہ الہامیہ‘‘ کا زبردست علمی نشان

بیسویں صدی کے آغاز تک حضرت مسیح موعودؑ متعدد عربی کتب تصنیف فرما چکے تھے جن کی فصاحت و بلاغت نے عرب و عجم میں دھوم مچا رکھی تھی لیکن عربی میں تقریر کرنے کی آپؑ کو ابھی تک نوبت نہیں آئی تھی- 11؍اپریل 1900ء کو عیدالاضحی کی تقریب تھی جب صبح آپؑ کو الہاماً…

محترم اکبر تشاکا احمدی صاحب کا قبول اسلام

مجلس انصاراللہ امریکہ کے سہ ماہی رسالہ ’’النحل‘‘ بہار 1997ء میں محترم اکبر تشاکا احمدی صاحب اپنی قبولِ اسلام کی داستان بیان کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ میں 11؍ اگست 1939ء کو اٹلانٹک سٹی کے ایک عیسائی گھرانہ میں پیدا ہوا اور اٹلانٹک سٹی میں ہی اپنی تعلیم مکمل کی۔ 1972ء کا واقعہ ہے کہ…

’براہین احمدیہ‘ میں بیان کردہ بعض نکاتِ معرفت

ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ کی “براہین احمدیہ” خصوصی اشاعتوں میں ایک سلسلہ حضرت اقدس مسیح موعودؑ کے ’براہین احمدیہ‘ میں بیان کردہ بعض نکاتِ معرفت کا بیان ہے جو مکرم نصراللہ ناصر صاحب نے مرتّب کئے ہیں۔ ان میں سے چند ایک ذیل میں ہدیہ قارئین ہیں: ٭ ’’ہمیشہ توحید الٰہی صرف الہام ہی سے پھیلتی رہی…

’’براہین احمدیہ‘‘ — اعتراف

’’براہین احمدیہ‘‘ ہندوؤں اور عیسائیوں کی اس جارحانہ یلغار کے جواب میں لکھی گئی تھی جس سے اُس زمانہ کے مسلمان عاجز آ چکے تھے۔ لیکن اس نے جہاں برہموسماج کی تحریک اور عیسائیت کے غلبہ کے دعوے کو زمیں بوس کردیا وہاں مسلمانوں کے بدعقائد کی اصلاح کرکے ہر طبقہ فکر سے داد و…

’’براہین احمدیہ‘‘ کے مالی معاونین

حضرت اقدس مسیح موعودؑ نے خدائی بشارت کے تحت جب ’’براہین احمدیہ‘‘ کی اشاعت کے لئے تحریک فرمائی تو ان میں نواب شاہجہان بیگم صاحبہ فرمانروائے بھوپال بھی تھیں جو 1868ء میں باضابطہ طور پر سریر آرائے سلطنت ہوئیں اور آپ کا عقد ثانی مولوی صدیق حسن خان صاحب کے ساتھ عمل میں آیا جنہیں…

براہین احمدیہ کی طباعت و اشاعت

براہین احمدیہ کی طباعت کے وقت حضرت مسیح موعودؑ کے سامنے بہت سی مشکلات تھیں۔ ایک گمنام بستی میں آپؑ رہائش پذیر تھے، اشاعتی کاموں کا کوئی تجربہ نہ تھا اور سرمایہ بھی پاس نہ تھا۔ ان ظاہری ناموافق حالات میں آپ نے دعا کی تو الہام ہوا کہ کھجور کا تنا اپنی طرف ہلا…

ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ ربوہ کا براہین احمدیہ نمبر

ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ ربوہ کا براہین احمدیہ نمبر1 ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ ربوہ کا دسمبر 1997ء کا شمارہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کی پُرمعارف کتاب ’’براہین احمدیہ‘‘ کے حوالے سے خصوصی اشاعت کے طور پر شائع کیا گیا ہے۔ حضرت مسیح موعودؑ ’’براہین احمدیہ‘‘ حصہ دوم میں فرماتے ہیں ’’حقیقت میں یہ کتاب قرآن شریف…

محترم مولانا احمد رشید صاحب

ہفت روزہ ’’بدر‘‘ قادیان 2؍اکتوبر1997ء میں جید عالم اور نہایت کامیاب مبلغ محترم مولانا احمد رشید صاحب کی رحلت کی خبر شائع ہوئی ہے۔ آپ 14؍اگست 1997ء کو بعمر 82 سال وفات پاگئے۔ مرحوم نے ابتدائی تعلیم کے بعد دارالعلوم عربک کالج میں اور عمرآباد دارالسلام عربک کالج میں دینی تعلیم حاصل کی اور 1937ء…

محترم سید عبدالحیٔ صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ الفضل 20 دسمبر 2011ء میں محترم سید عبدالحیٔ صاحب ناظر اشاعت صدرانجمن احمدیہ پاکستان کی وفات کی خبر شائع ہوئی ہے جو 18 دسمبر 2011ء کو طاہر ہارٹ انسٹیٹیوٹ ربوہ میں بعمر 80 سال انتقال فرماگئے۔ آپ کی تدفین بہشتی مقبرہ میں عمل میں آئی۔ آپ کو55 سال تک خدمت دین بجالانے…

حضرت مسیح موعودؑ پر اعتراضات کے جواب

رسالہ ’’انصارالدین‘‘ جولائی و اگست 2012ء میں مکرم مولانا عطاء المجیب راشد صاحب کی جلسہ سالانہ یوکے 2012ء کے موقع پر کی گئی تقریر شامل اشاعت ہے جس میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر مخالفین کی طرف سے کئے جانے والے چند اعتراضات کا جواب دیا گیا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ وائے…

اداریہ: ’’اسلامی اصول کی فلاسفی‘‘ کی صدسالہ جوبلی کا سال 1996ء

اداریہ (ہفت روزہ الفضل انٹرنیشنل لندن 6 دسمبر 1996ء) ’’اسلامی اصول کی فلاسفی‘‘ کی صدسالہ جوبلی کا سال 1996ء 1896ء میں سیّدنا حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام نے ادیانِ عالَم پر اسلام کی برتری اور دنیابھر کی الہامی کتب پر قرآن کریم کی عظمت ثابت کرنے کے لئے ایک مضمون رقم فرمایا تھا…

حضرت حکیم انوار حسین خان صاحبؓ

حضرت حکیم انور حسین خانصاحبؓ شاہ آبادی کے آباؤاجداد افغانستان کے قبیلہ حسن زئی اور یوسف زئی سے تعلق رکھتے تھے جو نقل مکانی کرکے ہندوستان میں آباد ہوگئے تھے۔ مغل شہنشاہ شاہجہاں کے زمانے میں شمالی ہندوستان میں بغاوت فرو کرنے پر اعتراف خدمات میں شاہجہان نے اُنہیں جاگیریں عطا کیں۔ چنانچہ شاہجہان پور…

حضرت صوفی احمد جان صاحب لدھیانوی

حضرت مسیح موعودؑ کی کتاب ’’براہین احمدیہ‘‘ کی اشاعت کے بعد کتاب پر ریویو لکھنے والوں میں سے ایک حضرت صوفی احمد جان صاحب لدھیانوی بھی تھے۔ آپ نے حضورؑ کے بارے میں لکھا کہ ’’اس کے مؤلف جناب مخدومنا مولانا میرزا غلام احمد صاحب دام فیوضہ ہیں… نہایت خلیق، صاحب مروت و حیا، جوان…

محترم چودھری عزیز احمد صاحب کی چند یادیں

محترم چودھری عزیز احمد صاحب سابق ناظر مال نے 1937ء میں اُس وقت احمدیت قبول کی جب آپ فرسٹ ایئر کے طالبعلم تھے۔ آپ کے والد نے آپ پر ہر طرح سے سختی کی تاکہ آپ احمدیت ترک کر دیں حتیٰ کہ آپ کے چچا آپ کو ایک ایسے شخص کے پاس بھی لے گئے…

جلسہ اعظم مذاہب لاہور

آج ہم ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ جون 1996ء (خصوصی اشاعت بحوالہ جلسہ اعظم مذاہب لاہور) میں شامل اشاعت مضامین کا جائزہ لیں گے جو اس جلسہ کے کئی پہلوؤں کا بخوبی احاطہ کرتے ہیں۔ حضرت بھائی عبدالرحمن صاحب قادیانیؓ بیان کرتے ہیں کہ 1896ء کے نصف دوم میں ایک سادھو منش انسان جن کا نام شوگن چندر…

حضرت مولوی غلام رسول صاحب راجیکی رضی اللہ عنہ

حضرت مولوی غلام رسول صاحب رضی اللہ عنہ 1877ء یا 1879ء میں راجیکی ضلع گجرات میں ایک بزرگ صوفی گھرانہ میں تولد ہوئے۔ آپ کی پیدائش سے پہلے آپ کی والدہ نے ایک رؤیا میں دیکھا کہ ایک چراغ روشن ہوا ہے جس کی روشنی سے تمام گھر جگمگا اٹھا ہے۔ لڑکپن سے ہی آپ…

حضرت مولوی وزیر الدین صاحب رضی اللہ عنہ

روزنامہ ’’ الفضل‘‘ ربوہ 21؍مارچ 1996ء میں حضرت مولوی وزیر الدین صاحب رضی اللہ عنہ کا ذکر خیر آپؓ کے پوتے محترم حکیم دین محمد صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ حضرت مولوی صاحبؓ ’’ براہین احمدیہ‘‘ کے مطالعہ کے نتیجہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے معتقد ہوئے اور حضورؑ کے دعویٰ…

حضرت منشی کرم علی صاحب رضی اللہ عنہ

ایک وقت تھا کہ قادیان میں کوئی پریس تھا نہ کاتب۔ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کو طباعت کے لئے امرتسر جانا پڑتا تھا اور اکثر حضور پاپیادہ ہی تشریف لے جاتے۔ ان دقّتوں سے عہدہ برآ ہونے کے لئے قادیان میں ایک دستی پریس لگایا گیا۔ حضرت پیر سراج الحق نعمانی صاحب اور…

حضرت مولانا ذوالفقار علی خان صاحب گوہر رضی اللہ عنہ

حضرت مولانا ذوالفقار علی خان صاحب گوہر رضی اللہ عنہ 1868ء میں رامپور میں پیدا ہوئے۔ آپؓ کے بھائیوں ’’علی برادران‘‘ نے ہندوستان کے ممتاز مسلم راہنماؤں کے طور پر نام پیدا کیا۔ 1888ء میں آپؓ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا مکتوب مسٹر الیگزینڈر سفیرِ امریکہ کے نام پڑھا اور پھر 1900ء میں…

حضرت مرزا ناصر احمد صاحبؒ کی یادیں

روزنامہ ’’الفضل‘‘ 2؍دسمبر 1995ء میں شامل اشاعت مکرم ملک محمد عبداللہ صاحب اپنے ایک مختصر مضمون میں بیان کرتے ہیں کہ 1962ء میں جب سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کی کتاب ’’سراج الدین عیسائی کے چار سوالوں کا جواب‘‘ حکومتِ پاکستان نے ضبط کرلی تو حضرت مرزا ناصر احمد صاحبؒ اس وقت تعلیم…