حضرت مولانا غلام رسول راجیکی صاحبؓ کی قبولیت دعا

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 6؍اگست 2001ء میں مکرمہ مسز مبارکہ احمد صاحب حضرت مولانا غلام رسول راجیکی صاحبؓ کی قبولیت دعا کا ایک واقعہ بیان کرتے ہوئے رقمطراز ہیں کہ میرا بڑا بیٹا منیر احمد چودھری (مربی سلسلہ امریکہ) جب ڈیڑھ سال کا تھا تو شدید بیمار ہوگیا۔ مَیں علاج کے لئے اسے گاؤں سے کھاریاں…

سیدنا حضرت مصلح موعودؓ کی پاکیزہ زندگی کے اہم واقعات

حضرت مصلح موعودؓ کی پاکیزہ زندگی میں بعض اوقات ایسے بھی آئے جب آپؓ کی دعا یا کسی واقعہ نے آپؓ کی زندگی میں ایک انقلاب پیدا کردیا چنانچہ اس بارہ میں ماہنامہ ’’تشحیذالاذہان‘‘ فروری 1999ء میں شامل اشاعت ایک مضمون میں مکرم مرزا خلیل احمد قمر صاحب نے ایسے ہی واقعات بیان کئے ہیں…

حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پاکیزہ صحبت و سیرت کے تاثرات

ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ ربوہ نومبر 1999ء میں حضرت مولانا شیخ یعقوب علی عرفانی صاحبؓ کا ایک مضمون اخبار ’’الحکم‘‘ کی ایک پرانی اشاعت سے منقول ہے جس میں آپؓ نے حضرت مولوی عبدالکریم صاحبؓ کی زبان سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی سیرۃ پر روشنی ڈالی ہے۔ حضرت مولوی صاحبؓ نے 27؍دسمبر 1899ء کو مسجد…

’خطبہ الہامیہ‘‘ کا زبردست علمی نشان

بیسویں صدی کے آغاز تک حضرت مسیح موعودؑ متعدد عربی کتب تصنیف فرما چکے تھے جن کی فصاحت و بلاغت نے عرب و عجم میں دھوم مچا رکھی تھی لیکن عربی میں تقریر کرنے کی آپؑ کو ابھی تک نوبت نہیں آئی تھی- 11؍اپریل 1900ء کو عیدالاضحی کی تقریب تھی جب صبح آپؑ کو الہاماً…

حضرت ڈاکٹر میر محمد اسماعیل صاحبؓ کی دعاؤں کے ذاتی تجربات

حضرت ڈاکٹر میر محمد اسماعیل صاحبؓ کی دعاؤں کے ذاتی تجربات کی کچھ مثالیں روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ یکم ستمبر 1998ء میں شائع ہوئی ہیں- آپؓ بیان فرماتے ہیں کہ شفائے امراض کی لائن میں تو مَیں نے اس قدر عجائبات خدا تعالیٰ کے فضلوں اور دعا کی قبولیت کے دیکھے ہیں کہ کوئی شمار نہیں-…

معجزانہ حفاظت

ہفت روزہ ’’بدر‘‘ قادیان 7؍جنوری 1999ء کی ایک رپورٹ (مرسلہ مکرم سید تنویر احمد صاحب ناظم وقف جدید) کے مطابق دفتر وقف جدید کے دو کارکنان مکرم چودھری مظفر اقبال چیمہ صاحب اور مکرم سید صباح الدین صاحب کو دورے پر بھجوایا گیا۔ واپسی پر اُن کی سیٹیں دہلی سے امرتسر آنے کیلئے کنفرم تھیں۔…

ٹائی ٹینک (Titanic) کی تباہی

اس صدی کے شروع میں واٹ سٹار کمپنی نے ٹائی ٹینک نامی ایک بحری جہاز تیار کیا جس کے متعلق دعویٰ کیا گیا کہ یہ کبھی غرق نہیں ہوسکتا لیکن اپریل 1912ء میں یہ اپنے پہلے سفر کے دوران ہی غرق ہوگیا۔ اُن دنوں حضرت چودھری محمد ظفراللہ خان صاحبؓ انگلستان میں زیر تعلیم تھے۔…

جنگ عظیم اوّل سے متعلق حضرت اقدس مسیح موعودؑ کی پیشگوئیاں

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 6،7 و 8؍اپریل 1999ء میں تین اقساط میں مکرم ڈاکٹر مرزا سلطان احمد صاحب کے قلم سے ایک طویل مضمون شامل اشاعت ہے جس میں حضرت مسیح موعودؑ کی پیشگوئیوں کے حوالہ سے جنگ عظیم اوّل کے حالات و نتائج کو بیان کیا گیا ہے۔ پیشگوئیوں کا وسیع دائرہ حضرت اقدسؑ کو…

کیسے ممکن ہے کہ شاہد تو ہو مشہود نہ ہو

روزنامہ ’’الفضل‘‘ سالانہ نمبر1997ء میں شائع ہونے والی جناب آدم چغتائی صاحب کی ایک نظم میں سے انتخاب ہدیہ قارئین ہے: کیسے ممکن ہے کہ شاہد تو ہو مشہود نہ ہو غور سے دیکھ یہ جذبہ کہیں مفقود نہ ہو جس کی قدرت کے مناظر ہیں زمانے بھر میں وہ جگہ کونسی ہے، وہ جہاں…

قبول احمدیت بذریعہ خواب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 7؍مارچ 1998ء میں مکرم ملک بہادر خاں صاحب کا ذکر خیر کرتے ہوئے اُن کے بیٹے مکرم ایم کے ملک صاحب بیان کرتے ہیں کہ آپ کے والد جن دنوں گروٹ میں بطور ہیڈماسٹر تعینات تھے تو علاقہ کے مضافات سے آکر بورڈنگ ہاؤس میں بعض طلبہ کے قیام کا انتظام کیا…

محترم صوفی غلام محمد صاحب کی ایمان افروز آپ بیتی

مکرم اعجاز احمد ایاز صاحب کے قلم سے محترم صوفی غلام محمد صاحب کا ایک بیان روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 28؍ اگست 1997ء کی زینت ہے۔ وہ بیان کرتے ہیں کہ خاکسار سلسلہ عالیہ احمدیہ کے بارے میں تحقیق کر رہا تھا کہ ایک خواب دیکھا جس کے نتیجے میں جلسہ سالانہ 1927ء میں شامل ہوکر…

خواب اور حقیقت

حضرت چودھری محمد ظفراللہ خان صاحبؓ کی کتاب ’’میری والدہ‘‘ سے ایک لمبا اقتباس لجنہ اماء اللہ ناروے کے سہ ماہی رسالہ ’’زینب‘‘ اپریل تا جون 1998ء میں شامل اشاعت ہے۔ حضرت چودھری صاحبؓ اپنی والدہ محترمہ کے متعدد خوابوں کا ذکر کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ والدہ صاحبہ نے ساری زندگی بہت کثرت سے…

قبولیت دعا کا اعجاز

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 2؍مئی 1998ء میں مکرم لیفٹیننٹ کرنل بشارت احمد صاحب اپنا واقعہ بیان کرتے ہوئے رقمطراز ہیں کہ وہ 1971ء کی جنگ ہندو وپاک کے دوران چھمب جوڑیاں کے محاذ پر زخمی حالت میں قیدی بنالئے گئے اور دو ماہ دہلی کے ملٹری ہسپتال میں ایک بنگالی ہندو ڈاکٹر میجر اے گپتا کے…

نینواہ (NINVEH)

مشہور ماہر آثار قدیمہ ہنری لیئرڈ نے 1839ء اور 1840ء کے سالوں میں موصل (عراق) کے گرد و نواح میں قدیم آشوری (Assyrian) تہذیب کے کھنڈرات پر کام کیا تھا۔ آپ نے دو سالوں میں اتنے وسیع پیمانے پر نئی دریافتیں کیں کہ گویا یہ تباہ شدہ بستیاں دوبارہ پلٹ آئی ہوں۔ نینواہ کے بارے…

’براہین احمدیہ‘ میں بیان کردہ بعض نکاتِ معرفت

ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ کی “براہین احمدیہ” خصوصی اشاعتوں میں ایک سلسلہ حضرت اقدس مسیح موعودؑ کے ’براہین احمدیہ‘ میں بیان کردہ بعض نکاتِ معرفت کا بیان ہے جو مکرم نصراللہ ناصر صاحب نے مرتّب کئے ہیں۔ ان میں سے چند ایک ذیل میں ہدیہ قارئین ہیں: ٭ ’’ہمیشہ توحید الٰہی صرف الہام ہی سے پھیلتی رہی…

ہستی باری تعالیٰ کے عقلی دلائل – حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحبؓ کی تصنیف ’’ہماراخدا‘‘ کی تلخیص

مجلس انصاراللہ برطانیہ کی اشاعت کمیٹی کی امسال کی پہلی میٹنگ میں تبلیغی اور تربیتی امور کے حوالہ سے یہ فیصلہ کیا گیا کہ رسالہ ’’انصارالدین‘‘ کے ذریعے انصار کو خداتعالیٰ کی ہستی کے عقلی دلائل سے لیس کرنے کی ضرورت ہے۔ چنانچہ ایک نہایت عمدہ کتاب ’’ہمارا خدا‘‘ جو حضرت مرزا بشیر احمد صاحبؓ…

محترم حمید احمد لائلپوری صاحب کا ایک خواب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 24؍ اپریل 1996ء میں محترم حمید احمد صاحب لائلپوری مرحوم کا ذکر خیر کرتے ہوئے مکرم بشیرالدین احمد سامی صاحب بیان کرتے ہیں کہ محترم پروفیسر ڈاکٹر عبدالسلام صاحب کو جب نوبل انعام ملنے والا تھا تو ایک ہفتہ قبل محترم حمید صاحب نے خواب میں دیکھا کہ ٹیلی ویژن پر اعلان…

حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صداقت کا نشان

حضرت میاں فضل محمد صاحب رضی اللہ عنہ آف ہرسیاں نے 1895ء میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے دستِ مبارک پر بیعت کی سعادت حاصل کی۔ کچھ عرصہ بعد آپؓ کو خواب میں آپؓ کی عمر 45؍سال بتائی گئی۔ اس پر آپؓ حضورؑ کی خدمت میں حاضر ہوئے تو رو پڑے اور عرض…