محترمہ شوکت رحیم صاحبہ شہید

ماہنامہ ’’مصباح‘‘ نومبر 2003ء میں مکرمہ لبنیٰ سعید صاحبہ اپنی والدہ محترمہ شوکت رحیم صاحبہ کا ذکر خیر کرتے ہوئے لکھتی ہیں کہ آپ کی ساری زندگی انتھک محنت اور غموں کا مقابلہ کرتے ہوئے گزری۔ بہت چھوٹی عمر میں والدہ کا انتقال ہوگیا۔ حضرت اماں جانؓ اور حضرت چھوٹی آپا کے زیرسایہ تربیت پائی۔…

’’ڈاکٹر عبد السلام کو سلام‘‘

ماہنامہ ’’خالد‘‘ ربوہ جنوری 2005ء میں مکرمہ زینت محمود صاحبہ کے محترم ڈاکٹر عبدالسلام صاحب کے بارہ میں ایک انگریزی مضمون کا اردو ترجمہ (از مکرم حافظ سمیع اللہ صاحب) شامل اشاعت ہے۔ 1925ء میں ضلع جھنگ کے ایک فرد کو اس کی دعاؤں کے نتیجہ میں یہ رؤیا دکھائی گئی کہ ایک بچہ اس…

حضرت مصلح موعودؓ کی روایات کی روشنی میں حضرت مسیح موعودؑ کی سیرت مبارکہ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 26؍جنوری 2004ء میں ایک تفصیلی مضمون (مرتبہ مکرم حبیب الرحمن زیروی صاحب) میں حضرت مصلح موعودؓ کی روایات کی روشنی میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی سیرۃ مبارکہ بیان کی گئی ہے۔ حضرت مسیح موعودؑ کے دادا کی عالی ہمتی حضرت مصلح موعودؓ نے بیان فرمایا کہ حضرت مسیح موعودؑ سنایا…

محترم عبدالعزیز بھامبڑی صاحب

ماہنامہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ کینیڈا ستمبر و اکتوبر 2003ء میں مکرم راضیہ سرفراز خان صاحبہ اپنے والد محترم عبدالعزیز بھامبڑی صاحب کا ذکر خیر کرتے ہوئے لکھتی ہیں کہ آپ 1918ء میں ضلع گورداسپور کے گاؤں بھامبڑ میں پیدا ہوئے۔ اپنی ساری برادری میں آپ کے والد محترم چودھری عبدالکریم صاحب ہی احمدی تھے۔ محترم بھامبڑی…

حضرت صاحبزادہ مرزا شریف احمد صاحبؓ

کینیڈا سے شائع ہونے والے رسالہ ’’نحن انصاراللہ‘‘ جولائی تا دسمبر 2003ء میں مکرم سید جمیل احمد شاہ صاحب بیان کرتے ہیں کہ میرا بچپن حضرت صاحبزادہ مرزا شریف احمد صاحبؓ کے گھر میں گزرا۔ میری والدہ بھی اسی خاندان کی پروردہ ہیں اور آپؓ نے ہی اُن کی شادی کا انتظام کیا۔ یہ میری…

حضرت مسیح موعودؑ کا اکرام ضیف

ماہنامہ ’’خالد‘‘ اکتوبر 2003ء میں مکرم احمد طاہر مرزا صاحب نے حضرت مسیح موعودؑ کے مہمان نوازی کے بعض واقعات بیان کئے ہیں۔ حضرت حافظ نبی بخش صاحبؓ بیان فرماتے ہیں کہ جب کبھی مہمان زیادہ ہوتے تو حضورؑ گول کمرہ کے فرش پر مہمانوں کے ساتھ کھانا کھاتے۔ کئی دفعہ مَیں نے حضورؑ کے…

اخلاق پر خوراک کا اثر

حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے خدا تعالیٰ سے علم پاکر جن عظیم الشان اسرار سے پردہ اٹھایا ہے ان میں ایک خوراک کا اخلاق پر اثر بھی ہے۔ آپؑ نے فرمایا کہ نہ صرف خوراک بلکہ کھانے پینے کے طریقے بھی انسان کی اخلاقی اور روحانی حالتوں پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ قرآن کریم…

حضرت لقمان علیہ السلام

ماہنامہ ’’تشحیذالاذہان‘‘ اکتوبر 2003ء میں حضرت لقمان علیہ السلام کے حوالہ سے ایک مضمون مکرم محمد عمر فاروق صاحب کے قلم سے (بحوالہ مرقع اردو) شامل اشاعت ہے۔ قرآن کریم میں حضرت لقمانؑ کے نام سے ایک سورۃ ہے اور اُن نصائح کا بھی ذکر ہے جو آپؑ نے اپنے بیٹے کو کی تھیں۔ آپؑ…

حضرت منشی محمد اروڑے خانصاحبؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 13 و 14؍نومبر 2003ء میں مکرم حبیب الرحمٰن زیروی صاحب کے قلم سے حضرت منشی محمد اروڑے خان صاحبؓ آف کپور تھلہ کے بعض واقعات شامل اشاعت ہیں۔ حضرت منشی صاحب ایک معمولی نوکری سے تحصیلداری تک پہنچے اور ریاست کی طرف سے خانصاحب کا خطاب حاصل کیا۔ پھر جبراً پنشن لے…

سیرۃ حضرت خلیفۃالمسیح الرابعؒ

ہفت روزہ ’’بدر‘‘ قادیان کے ’’سیدنا طاہر نمبر‘‘ میں حضرت مرزا وسیم احمد صاحب نے حضورؒ کے حوالہ سے اپنی یادیں بیان کرتے ہوئے تحریر فرمایا ہے کہ حضورؒ بچپن سے ہی محنتی، جفاکش اور مختلف کھیلوں میں حصہ لینے والے تھے۔پرائمری تک سب بھائیوں کی تعلیم تعلیم الاسلام سکول میں ہوئی بعد میں مجھے…

سیدنا حضرت خلیفۃالمسیح الرابع کے بارہ میں خاندان کی بعض خواتین کے انٹرویوز

ماہنامہ ’’مصباح‘‘ ربوہ کی خصوصی اشاعت ’’سیدنا طاہر نمبر‘‘ میں سیدنا حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے خاندان کی بعض خواتین کے انٹرویوز بھی شامل اشاعت ہیں جن میں انہوں نے حضورؒ کی سیرت کے حوالہ سے آپ کی محبت و شفقت کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی ہے۔ ٭ حضرت سیدہ صاحبزادی ناصرہ…

بہترین ہمسائیگی

ماہنامہ ’’مصباح‘‘ ربوہ دسمبر 2003ء میں مکرمہ امۃالقدیر ارشاد صاحبہ اپنے مضمون میں بیان کرتی ہیں کہ مجھے ایک لمبا عرصہ حضورؒ کی ہمسائیگی میں رہنے کا شرف حاصل رہا۔ آپؒ ایک بہترین ہمسائے تھے۔ ہمیشہ بہت خیال رکھا۔ آپ ؒ بہت بلند اخلاق کے مالک تھے۔ ایک بار جب میرے داماد ربوہ آئے تو…

خدام سے حسن سلوک

ماہنامہ ’’مصباح‘‘ ربوہ کے ’’سیدنا طاہر نمبر‘‘ میں حضرت خلیفۃالمسیح الرابع رحمہ اللہ کے بارے میں مکرم عبدالباری ملک صاحب نے اپنے مضمون میں حضورؒ کی سیرۃ کے حوالہ سے بیان کیا کہ جلسہ سالانہ کے دوران جب حضورؒ لنگر خانہ نمبر2 کے ناظم تھے تو عام کارکنان کے ساتھ مٹی کے برتنوں میں ہی…

حضرت خلیفۃالمسیح الرابعؒ کی اسیران راہِ مولیٰ کے ساتھ بے پناہ شفقت کے انداز

26؍اپریل 1984ء کو آمر ضیاء الحق کے آرڈیننس کے نفاذ کے ساتھ ہی پاکستان کے احمدیوں پر مصائب کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ جاری ہوگیا۔ اس ظالمانہ قانون کے نتیجہ میں بے شمار احمدیوں نے جان و مال کی قربانیاں انتہائی بشاشت کے ساتھ پیش کیں۔ بہت سے بے گناہ احباب کو مختلف مقدمات…

سیدنا حضرت خلیفۃالمسیح الرابعؒ کی شفقت

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 18؍دسمبر 2003ء میں مکرم شیخ محمد عامر صاحب کا مضمون شامل اشاعت ہے۔ آپ رقمطراز ہیں کہ حضرت خلیفۃالمسیح الرابعؒ کی خلافت کا ابتدائی سال تھا جب مَیں گورنمنٹ کالج لاہور میں فرسٹ ایئر کا طالب علم تھا۔ کالج کی طرف سے مجھے سکالرشپ ملا جو مَیں نے سارا حضورؒ سے ملاقات…

سیدنا حضرت خلیفۃالمسیح الرابعؒ کی انکساری

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ کے سیدنا طاہر نمبر میں حضورؒ کے عجزوفروتنی کے بعض واقعات حضرت مرزا عبدالحق صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہیں۔ آپ بیان کرتے ہیں کہ حضورؒ خلیفہ بننے سے قبل بعض ایسے اجلاسات میں شامل ہوتے جن میں مَیں بھی شامل ہوتا تو اجلاس کے بعد مجھے بس پر چڑھانے کے…

سیدنا حضرت خلیفۃالمسیح الرابعؒ کی سیرۃ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ کے سیدنا طاہر نمبر میں حضورؒ کی چند حسین یادیں بیان کرتے ہوئے مکرم چودھری محمد ابراہیم صاحب رقمطراز ہیں کہ 1979ء میں جب حضورؓ مجلس انصاراللہ کے صدر بنے تو سب سے پہلے حضرت خلیفۃالمسیح الثالثؒ کے خطبات کی کیسٹس تیار کرنے کے نظام کو عملی جامہ پہنانے پر زور دیا…

حضرت خلیفۃالمسیح الرابعؒ کی سیرۃ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ کے سیدنا طاہر نمبر میں حضورؒ کی ذاتی زندگی کے بعض دلچسپ امور (مرتبہ مکرم عبدالستار خان صاحب) حضورؒ کے الفاظ میں ہی پیش کئے گئے ہیں۔ ترجمہ قرآن کریم۔ فرمایا : ’’یہ تو مَیں نے خود ہی پڑھا ہے۔ کلاس میں تو ہم پڑھا کرتے تھے، استاد بھی پڑھایا کرتے تھے…

سیدنا حضرت خلیفۃالمسیح الرابعؒ کی سیرۃ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 10؍دسمبر 2003ء میں مکرم پیر محمد عالم صاحب کارکن دفتر پرائیویٹ سیکرٹری کی یادوں پر مشتمل ایک مضمون شامل اشاعت ہے۔ آپ بیان کرتے ہیں کہ میں1984ء میں شعبہ تعلیم لاہور سے بطور ڈپٹی ڈائریکٹر ریٹائر ہونے کے بعد ربوہ چلا گیااورجب حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ خلیفہ منتخب ہوئے…

سیدنا حضرت خلیفۃالمسیح الرابعؒ کی سیرۃ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 19؍دسمبر 2003ء میں مکرم صفدر علی وڑائچ صاحب نے حضرت خلیفۃالمسیح الرابعؒ کی دعاؤں اور شفقتوں کے حوالہ سے مضمون تحریر کیا ہے۔ آپ لکھتے ہیں کہ میرے والد مکرم محمد شریف وڑائچ صاحب کے چچازاد بھائی کو 17؍جون 1982ء کو زمین پر قبضہ کرنے کی خاطر دشمن نے قتل کردیا۔ میرے…

سیدنا حضرت خلیفۃالمسیح الرابعؒ کی سیرۃ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ یکم دسمبر 2003ء میں مکرم عبدالصمد قریشی صاحب اپنے مضمون میں بیان کرتے کہ رحمت بازار ربوہ کے قریب گراؤنڈ میں روزانہ شام کو کئی کھیل کھیلے جاتے تھے۔ باسکٹ بال کے گراؤنڈ میں ہم چند لڑکے باقاعدگی سے کھیلا کرتے۔ حضرت مرزا طاہر احمد صاحبؒ روزانہ شام کو اپنی زمین واقع…

سیدنا حضرت خلیفۃالمسیح الرابعؒ کی سیرۃ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 11؍اکتوبر 2003ء میں سیدنا حضرت خلیفۃالمسیح الرابعؒ کی درخشاں سیرۃ کے بعض نمایاں پہلو حضرت طاہرہ صدیقہ ناصر صاحبہ کے قلم سے شامل اشاعت ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے علم تعبیر الرؤیا خاص طور پر حضورؒ کو عطا فرمایا تھا۔ کئی سال تک حضورؒ کے پاس موصول ہونے والی خوابوں کو جمع کرنے…

حضرت مولانا شیر علی صاحبؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 24؍اکتوبر 2003ء میں حضرت مولانا شیر علی صاحبؓ کی سیرۃ پر ایک مضمون شامل اشاعت ہے جس میں مختلف احباب کی روایات درج کی گئی ہیں۔ حضرت چودھری فتح محمد صاحب سیالؓ لکھتے ہیں کہ جب دسمبر 1910ء میں مَیں قادیان آیا تو بیمار تھا کیونکہ مخالفین نے میرے والد صاحب پر…

مکرمہ مسرت رضوان صاحبہ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 22؍اکتوبر 2003ء میں مکرم احمد بخش خان صاحب بزدار اپنی بیٹی مکرمہ مسرت رضوان صاحبہ اہلیہ رضوان فاروق خان صاحب کا ذکر خیر کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ عزیزہ نہایت محنتی اور ذہین تھی۔ زکریا یونیورسٹی ملتان میں B.A. میں اوّل آئی اور M.A. اردو میں زکریا یونیورسٹی میں تیسری پوزیشن حاصل…

حضرت خلیفۃ المسیح الرابع کو غیروں کا خراج تحسین

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 27؍دسمبر 2003ء (سیدنا طاہر نمبر) میں ایک مضمون اُس خراج تحسین پر مشتمل ہے جو غیروں نے حضرت خلیفۃالمسیح الرابعؒ کی عظیم شخصیت کو پیش کیا۔ ٭ جرمنی کا ایک معروف اخبار رقمطراز ہے: ایک ’’سچے خلیفہ‘‘ کے ذریعہ مشرقی ہیرو کا ایک نیا تصور ابھرا ہے۔ احمدیہ مسلم جماعت کے سربراہ…

محترم میاں اقبال احمد صاحب ایڈووکیٹ راجن پور

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 15؍اکتوبر 2003ء میں مکرمہ مبشرۃالرحمن صاحبہ اپنے چچا محترم میاں اقبال احمد صاحب ایڈووکیٹ راجن پور کا ذکر خیر کرتے ہوئے لکھتی ہیں کہ آپ 1942ء میں مکرم میاں عنایت محمد صاحب کے ہاں ضلع بہاولنگر کے چک نمبر 9 بخشن خان میں پیدا ہوئے۔ تعلیم الاسلام کالج ربوہ سے B.A. کرکے…