حضرت ڈاکٹر فیض قادرصاحبؓ کا قبول احمدیت
ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ ربوہ ستمبر 2011ء میں حضرت ڈاکٹر فیض قادر صاحبؓ کی بیعت کا واقعہ حضرت مولانا جلال الدین شمس صاحبؓ کے قلم سے ’’اخبار الحکم‘‘ کی ایک پرانی اشاعت سے منقول ہے (مرسلہ مکرم احمد طاہر مرزا صاحب)۔ اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعودؑ کی وفات سے قریباً تیس برس قبل یہ خبر دی…
