صحابہؓ کرام کی ہمدردیٔ خَلق

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ کے سالانہ نمبر1999ء میں شامل اشاعت مکرم انتصار احمد نذر صاحب کے ایک مضمون میں صحابہ رسولؐ کی ہمدردیٔ خلق کے حیرت انگیز واقعات کا بیان ہے۔ صحابہؓ عام بنی نوع انسان کے لئے سرتاپا ہمدردی میں غرق تھے۔ جب اخوت کے رشتے میں باندھے گئے تو اپنی جائیدادیں بھی اپنے بھائیوں…

انجمن ہلال احمر … ریڈکراس

جون 1859ء میں سولفرینو کے مقام پر آسٹریا اور فرانس کے درمیان ایک جنگ ہوئی جس میں آسٹریا کے چودہ ہزار سپاہی قتل یا زخمی ہوئے اور آٹھ ہزار لاپتہ ہوئے یا قیدی بنالئے گئے۔ جبکہ فرانس کے پندرہ ہزار فوجی قتل یا زخمی ہوئے اور دو ہزار لاپتہ ہوگئے یا قیدی بنالئے گئے۔ اس…

مکرم ملک محمد داؤد صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 26؍اپریل 2002ء کی ایک خبر کے مطابق 25؍اپریل کو سڑک کے ایک حادثہ میں مکرم ملک محمد داؤد صاحب مربی سلسلہ وفات پاگئے۔ آپ مکرم ملک محمد اسحاق صاحب مرحوم پنشنر صدر انجمن احمدیہ کے بیٹے تھے۔ یکم اگست 1970ء کو ربوہ میں پیدا ہوئے۔ اگست 1987ء میں وقف کرکے جامعہ احمدیہ…

محترم پروفیسر عباس بن عبدالقادر شہید

ماہنامہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ کینیڈا اپریل 2002ء میں مکرم پروفیسر عباس بن عبدالقادر شہید کی سیرت کا بیان آپ کی بیٹی مکرمہ مریم بنت عباس صاحبہ کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ محترم پروفیسر عباس بن عبدالقادر صاحب کا تعلق صوبہ بہار کے شہر بھاگلپور سے تھا۔ آپ کے والد محترم حضرت پروفیسر عبدالقادرؓ اور آپ…

مکرم بشیر احمد خان مندرانی صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 15؍نومبر 1999ء میں محترم بشیر احمد خان صاحب مندرانی بلوچ کا ذکر خیر کرتے ہوئے مکرم ناصر احمد ظفر صاحب رقمطراز ہیں کہ 1901ء میں تونسہ (ضلع ڈیرہ غازیخان) کے قریب واقع بستی مندرانی کے جن چند احباب کو قبول احمدیت کی سعادت عطا ہوئی اُن میں میرے دادا حضرت حافظ فتح…

محترم ڈاکٹر عبدالقدوس صاحب شہید

شہید احمدیت محترم ڈاکٹر عبدالقدوس صاحب سابق امیر ضلع نوابشاہ کے بارہ میں آپ کی نواسی مکرمہ عظمیٰ فرح صاحبہ کا مضمون روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 11؍اگست 1999ء کی زینت ہے۔ قبل ازیں الفضل انٹرنیشنل 3؍نومبر 1999ء کے شمارہ کے اسی کالم میں بھی آپ کا مختصر ذکر خیر کیا جاچکا ہے۔ ایک بار جب حضرت…

محترم عیسیٰ درد صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ یکم ستمبر 1999ء میں محترمہ صالحہ درد صاحبہ اپنے چھوٹے بھائی محترم عیسیٰ درد صاحب (ابن حضرت مولانا عبدالرحیم درد صاحبؓ) کا ذکرخیر کرتے ہوئے لکھتی ہیں کہ جب اچھی (عیسیٰ درد) پیدا ہوا تو حضرت مرزا ناصر احمد صاحبؒ نے اس کے کان میں اذان دی اور انگلی پر شہد لگاکر…

محترم صاحبزادہ مرزا غلام قادر صاحب شہید

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 10؍مئی 1999ء میں محترم صاحبزادہ مرزا غلام قادر صاحب شہید کے اخلاق فاضلہ کے بارہ میں متعدد احباب کے تاثرات شامل اشاعت ہیں۔ = مکرم ابن عادل صاحب بیان کرتے ہیں کہ جلسہ سالانہ قادیان 1991ء کے موقع پر جب محترم میاں صاحب مہمانخانہ مستورات میں ڈیوٹی پر تھے تو رات گئے…

جذبۂ ایثار

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 8؍دسمبر 1999ء میں مکرم ریاض محمود باجوہ صاحب کے قلم سے ایک مضمون شامل اشاعت ہے جس میں ایثار کے بارہ میں اسلامی تعلیم اور اس جذبہ کو فروزاں کرنے والے بعض ایمان افروز واقعات بیان کئے گئے ہیں۔ حضرت مسیح موعودؑ فرماتے ہیں: ’’قرآن شریف نے ایک اصول بتایا ہے کہ…

محترم سعید احمد ملک صاحب

(مطبوعہ الفضل ڈائجسٹ یکم فروری 2019ء) روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 20؍اکتوبر2012ء میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں مکرم نور الٰہی ملک صاحب اپنے بھائی مکرم سعید احمد ملک صاحب ابن مکرم ملک محمد شفیع صاحب کا ذکرخیر کرتے ہیں جو 3؍فروری 2012ء کو وفات پاگئے اور ربوہ کے عام قبرستان میں سپردِ خاک ہوئے۔ مکرم…

مکرم مقصود احمد صاحب کو ئٹہ شہید

(مطبوعہ الفضل ڈائجسٹ 25 جنوری 2019ء) روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 10 دسمبر 2012ء میں شائع ہونے والی ایک خبر کے مطابق مکرم مقصود احمد صاحب ابن مکرم نواب خان صاحب آف کوئٹہ کو سیٹلائٹ ٹائون کوئٹہ میں 7؍دسمبر2012ء کو دو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے اُس وقت شہید کردیا جب آپ اپنے بچوں کو سکول…

مکرم سعید احمد طاہر صاحب شہید

(مطبوعہ الفضل ڈائجسٹ 11 جنوری 2019ء) روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 16نومبر 2012ء میں مکرم کلیم احمد طاہر صاحب نے اپنے ایک مضمون میں مکرم سعید احمد طاہر صاحب (شہید لاہور) کا ذکرخیر کرتے ہوئے رقمطراز ہیں کہ مَیں سعید سے 1995ء میں متعارف ہوا جب میری تقرری تخت ہزارہ ضلع سرگودھا میں ہوئی۔ ایک روز بہت…

حضرت سیدہ امّ طاہر رضی اللہ عنہا

حضرت سیدہ مریم بیگم صاحبہؓ (حضرت سیدہ امّ طاہر) کا ذکر خیر روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 13 و 14؍اپریل 1990ء میں مکرمہ صائمہ مریم صاحبہ کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ حضرت سیدہ مریم بیگم صاحبہؓ کے والد حضرت ڈاکٹر سید عبدالستار شاہ صاحب موضع کلرسیداں کلاں ضلع راولپنڈی سے تعلق رکھتے تھے اور والدہ حضرت…

سلطان صلاح الدین ایوبی رحمہ اللہ

صلاح الدین ایوبی وہ نامور مجاہد ہیں جن کا نام آج بھی مسلمانوں کے خون میں زندگی کی لہر دوڑا دیتا ہے- جنہوں نے اپنی فراست، شجاعت اور جنگی مہارت سے متحدہ عیسائی افواج کو شکست فاش دی- حضرت خلیفۃالمسیح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ نے ان کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا ’’صلاح الدین ایک بہت…

حضرت سید میر محمد اسحٰق صاحبؓ

حضرت سید میر محمد اسحٰق صاحبؓ کی ولادت 8؍ستمبر 1890ء کو لدھیانہ میں حضرت میر ناصر نواب صاحبؓ کے ہاں ہوئی جو 1894ء میں قادیان میں مستقل سکونت اختیار کرچکے تھے۔حضرت میر محمد اسحق صاحب بہت غریب پرور، مسکین صفت، اعلیٰ درجہ کے متبّحر عالم اور عاشقِ رسولﷺ تھے۔ آپؓ کے بارے میں یہ تفصیلی…

حضرت میر ناصر نواب صاحبؓ

حضرت ام المومنین سیدہ نصرت جہاں بیگم صاحبہؓ کے والد حضرت میر ناصر نواب صاحبؓ کا ذکر خیر روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 3 و 6؍اکتوبر 1998ء میں ایک تفصیلی مضمون مکرم سید قمر سلیمان احمد صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے جس میں تحریر شدہ اضافی واقعات و حالات ذیل میں پیش کئے جاتے ہیں۔…

ربوہ میں فری ہومیوپیتھک ڈسپنسریاں

حضرت امیرالمومنین ایدہ اللہ تعالیٰ نے منصب خلافت پر فائز ہونے سے قبل ہی ہومیو پیتھی میں مہارت حاصل کرنے کے بعد ربوہ میں پہلی مرتبہ ہومیوپیتھی کی ادویہ مفت دینے کا سلسلہ جاری فرمایا اور ایک ڈسپنسری سن ساٹھ کی دہائی میں پہلے حضرت مرزا طاہر احمد صاحب نے اپنے گھر میں اور پھر…

مجلس خدام الاحمدیہ پاکستان کی بعض خصوصی خدمات

ماہنامہ ’’خالد‘‘ سالانہ نمبر 1998ء میں مکرم ڈاکٹر محمد احمد اشرف صاحب نے دفتر مجلس خدام الاحمدیہ پاکستان کے زیر انتظام انجام دی جانے والی بعض خصوصی خدمات کی جھلکیاں پیش کی ہیں۔ 1۔ڈرائیونگ کلب: یہ کلب حضرت مصلح موعودؓ کے اس ارشاد کی روشنی میں قائم کیا گیا ہے کہ ’’اگر مرکزی مجلس ایک…

مکرم چودھری نصرت محمود صاحب شہید

(مطبوعہ الفضل انٹرنیشنل 21دسمبر 2018ء) روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 29نومبر 2012ء کی خبر کے مطابق 19؍اکتوبر 2012ء کو بلدیہ ٹاؤن کراچی میں قاتلانہ حملے کا نشانہ بننے والے مکرم چودھری نصرت محمود صاحب 27؍ نومبر 2012ء کی رات شہید ہوگئے۔ ان کی عمر 68سال تھی۔ 19؍ اکتوبر کو ہونے والی ٹارگٹ کلنگ میں ان کے داماد…

مرکز عطیہ خون ربوہ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 10؍جون 1998ء میں شائع ہونے والی مرکز عطیہ خون ربوہ کی ایک رپورٹ میں مکرم ڈاکٹر محمد احمد اشرف صاحب رقمطراز ہیں کہ یہ مرکز جولائی 1994ء میں مسجد مہدی میں قائم کیا گیا تھا جسے بعدازاں گولبازار ربوہ کی ایک عمارت میں منتقل کردیا گیا۔ اپریل 1998ء تک اس مرکز کے…

احمدیہ ہسپتال قادیان

تقسیم ہند کے بعد سے نور ہسپتال اگرچہ جماعت کی ملکیت میں تو ہے لیکن سرکاری ہسپتال کے طور پر کام کر رہا ہے۔ 1947ء میں یہ ہسپتال جماعت کے قبضے سے نکل گیا تھا اور اس کا سامان لوٹ لیا گیا تھا یا تباہ کردیا گیا تھا۔ حتی کہ فرسٹ ایڈ کا سامان بھی…

پچاس سالہ کامیابیوں کا خاکہ – وقف جدید بیرون بھارت

مکرم مولوی محمد ایوب ساجد صاحب وقف جدید بیرون کی خدمات کے حوالے سے اپنے مضمون میں تحریر کرتے ہیں کہ اس تحریک کے تحت 9 سکول اور مدرسۃالمعلمین قادیان چلائے جا رہے ہیں۔ نیز یوپی میں 3 پرائمری اور بنگال میں 5 پرائمری اور ایک سیکنڈری سکول قائم ہیں۔ مضمون میں مختلف ریاستوں میں…

پچاس سالہ کامیابیوں کا خاکہ – جماعت احمدیہ بھارت کی پچاس سالہ تعلیمی خدمات

مکرم قریشی محمد فضل اللہ صاحب اپنے مضمون میں جماعت احمدیہ کی پچاس سالہ تعلیمی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے لکھتے ہیں کہ آزادی کے بعد 16؍فروری 1949ء کو از سر نو تعلیم الاسلام ہائی سکول کا اجراء 3 طلبہ سے ہوا۔ اِس وقت 292 بچے اور 15؍اساتذہ اس ادارہ سے منسلک ہیں۔ 1952ء میں…

ہومیوپیتھک کلینک کھولنے کی درخواست

جماعت احمدیہ غانا کے ماہنامہ ’’گائیڈینس‘‘ جون 1997ء کے مطابق ایشیامین کے علاقہ کے عوام نے احمدیہ مسلم مشن سے درخواست کی ہے کہ ان کے علاقہ میں ہومیو پیتھک کلینک قائم کیا جائے۔ یہ درخواست ایک روزہ ’’فری ہومیوپیتھک کیمپ‘‘ کے بعد کی گئی جو مکرم ڈاکٹر محمد ظفراللہ صاحب اور ان کی اہلیہ…

محترم ڈاکٹر عبدالرحمٰن صدیقی صاحب

محترم ڈاکٹر عبدالرحمٰن صدیقی صاحب سابق ڈویژنل امیر حیدرآباد و میرپورخاص سندھ 21؍اپریل 1998ء کو وفات پاگئے۔ آپ مکرم عبدالوہاب صدیقی صاحب کے صاحبزادے تھے۔ 1917ء میں پیدا ہوئے اور 1935ء میں قبول احمدیت کی توفیق پائی۔ حضرت ڈاکٹر حشمت اللہ صاحبؓ کے داماد بنے۔ 1948ء میں بھارت نے حیدرآباد دکّن پر قبضہ کرلیا تو…

سیرالیون میں پہلا احمدی ڈاکٹر… میجر ڈاکٹر شاہ نواز خان صاحب

ایک عیسائی مشنری سیل نارتھ کرسٹ نے ’’ورلڈ کرسچن ڈائجسٹ‘‘ جون 1961ء میں لکھا کہ جس دن میں نے سیرالیون چھوڑا اس دن جماعت احمدیہ کا پہلا میڈیکل مشنری پہنچا۔ یہاں کے مقامی پریس نے بہت تھوڑی اور مختصر سی خبریں اس کے متعلق شائع کیں۔ جہاں تک مجھے علم ہے کسی عیسائی لیڈر نے…