حضرت خلیفۃالمسیح الثالثؒ کا زمانہ طالبعلمی

حضرت مرزا ناصر احمد صاحبؒ خلیفۃ المسیح الثالث کے دورِ طالبعلمی کی یادوں پر مشتمل مکرم ڈاکٹر عبدالرشید تبسم صاحب کا مضمون ماہنامہ ’’خالد‘‘ کے سیدنا ناصر نمبر سے روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 16؍جون 1997ء میں منقول ہے۔ مضمون نگار کالج کے زمانہ میں حضرت صاحبؒ کے ہم نشست رہے اور اس طرح آپ کو حضورؒ…

حضرت خلیفۃالمسیح الاولؓ کا دستِ شفاء

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 29؍مئی 1997ء میں مکرم ملک محمد عبداللہ صاحب اپنے بچپن کا ایک واقعہ بیان کرتے ہیں جو آپ کے بڑے بھائی نے بیان کیا کہ جب آپ کی عمر ڈیڑھ سال تھی تو آپ کی ٹانگ پر پھوڑا نکلا جو بگڑتے بگڑتے ناسور بن گیا- جب ہر علاج بے اثر ثابت ہوا…

سیدنا حضرت مصلح موعودؓ

٭ روزنامہ ’’الفضل‘‘ 27؍مئی 1997ء کا شمارہ خلافت نمبر ہے جس میں سیدنا حضرت مصلح موعودؓ کے منتخب واقعات بھی پیش کئے گئے ہیں۔ حضورؓ کے ایک خادم مکرم لطیف ننھا صاحب بیان کرتے ہیں کہ ایک دفعہ پالم پور میں حضورؓ کو مجبوراً لمبا عرصہ قیام کرنا پڑا۔ سٹاف زیادہ نہ تھا اور کام…

حضرت خلیفۃالمسیح الثالثؒ کی قبولیت دعا

خدام الاحمدیہ برطانیہ کے جریدہ ’’طارق‘‘ لندن مئی 1997ء کی زینت حضرت خلیفۃالمسیح الثالثؒ کی قبولیت دعا کا ایک اعجازی واقعہ بھی ہے جو ایک غانین مخلص احمدی مکرم ڈاکٹر مبارک احمد صاحب نے خاکسار محمود احمد ملک (ایڈیٹر رسالہ طارق) سے خود بیان کیا جب وہ جلسہ سالانہ برطانیہ میں شریک ہونے کے لئے…

حضرت خلیفۃالمسیح الاولؓ کے ابتدائی حالاتِ زندگی

حضرت حافظ حکیم نورالدین خلیفۃالمسیح الاولؓ 1841ء میں بھیرہ میں پیدا ہوئے۔ آپؓ کا شجرہ نسب 34ویں پشت پر حضرت عمرؓ سے مل جاتا ہے اس لحاظ سے آپؓ قریشی ہاشمی فاروقی تھے۔ آپؓ کل سات بھائی اور دو بہنیں تھیں۔ آپؓ کے والد ماجد حضرت حافظ غلام رسول صاحب قرآن کریم کے عاشق تھے۔…

سیدنا مصلح موعودؓ

قبولیتِ دعا حضرت سیدہ مہر آپا فرماتی ہیں کہ جن دنوں حضرت مرزا شریف احمد صاحبؓ اور حضرت مرزا ناصر احمد صاحبؒ کو حکومت نے احمدیت کے جرم میں قید کر رکھا ہوا تھا۔ انہی گرمیوں کی ایک شام رات کے کھانے کے وقت حضرت مصلح موعودؓ نے گرمی کی شدت اور بے چینی کا…

پاکیزہ بچپن

ماہنامہ’’ تشحیذالاذہان ‘‘ربوہ کا دسمبر 1996ء کا شمارہ ’’بچپن نمبر‘‘ کے حوالہ سے خصوصی اشاعت ہے۔ اس شمارہ سے بعض دلچسپ واقعات ہدیۂ قارئین ہیں:- آنحضرتﷺکا پاکیزہ بچپن زمانہ جاہلیت میں عربوں کو ایسی مجالس منعقد کرنے کا شوق تھا جن میں شراب نوشی ہو اور لغو شعر و شاعری سنی اور سنائی جائے۔ خداتعالیٰ…

قبولیت دعا

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ کی یکم اپریل 1995ء کی اشاعت میں سیدنا حضرت مصلح موعودؓ کا خطبہ جمعہ فرمودہ 21؍جولائی 1916ء شائع ہوا ہے جس میں حضورؓ قبولیت دعا سے متعلق بعض ایسے طریق بیان فرماتے ہیں جن پر عمل کرنے سے انسان کی دعاؤں کی قبولیت بڑھ جاتی ہے مثلاً پہلا یہ کہ انسان خدا…

خلفائے سلسلہ احمدیہ کی تحریکات

خلفائے کرام سلسلہ عالیہ احمدیہ نے اللہ تعالیٰ کی منشاء اور راہنمائی کے تابع جماعت احمدیہ کے لئے بیسیوں روحانی،تربیتی، علمی اورانتظامی تحریکات جاری فرمائیں جن کے بارہ میں مکرم عبدالسمیع خان صاحب کا ایک مضمون روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ کے سالانہ نمبر 1996ء میں شامل اشاعت ہے۔ خلافت اولیٰ کی تحریکات ٭ دینی مدرسہ کے…

حضرت خلیفۃالمسیح الثالثؒ کی حکمت

دریائے راوی میں تعلیم الاسلام کالج ربوہ اور اسلامیہ کالج لاہور کی ٹیموں کے مابین کشتی رانی کامقابلہ ہونے والاتھا اورطلبہ کی نعرہ بازی کی وجہ سے فضابہت مکدّر ہوچکی تھی۔ ایسے میں اسلامیہ کالج کے پرنسپل نے مائیک پر آکر اعلان کیا کہ اُن کی ٹیم اگر اوّل آئی تو اسے ایک سو روپے…

سیدنا حضرت مصلح موعودؓ کی شفقت

حضرت مصلح موعودؓ کی سیرۃ کے حوالہ سے مکرم جمعدار فضل دین صاحب کا بیان روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 29؍اکتوبر 1996ء میں شائع ہوا ہے کہ 1954ء میں ربوہ کی بعض عمارات کی تعمیر کی نگرانی میرے سپرد تھی۔ ان دنوں لوہا کنٹرول ریٹ پر بکتا تھا۔ چنانچہ مجھے دفتر والوں نے آٹھ ہزار روپے دے…

حضرت مصلح موعودؓ کا علم قرآن

حضرت مصلح موعودؓ نے ایک موقعہ پر فرمایا: ’’ضرورت کے وقت ہر علم خدا مجھے سکھاتا ہے اور کوئی شخص نہیں ہے جو مقابلہ میں ٹھہر سکے ‘‘۔ ماہنامہ ’’ خالد‘‘ ربوہ فروری 1997ء میں محترم عبداللہ ولیئم صاحب نے حضرت مصلح موعودؓ کے قرآنی علوم کے حوالہ سے متعدد مثالیں بیان کی ہیں۔ حضورؓ…

اسلام کی حقانیت کا ثبوت

سیدنا حضرت مصلح موعودؓ فرماتے ہیں:- ’’ایک انگریز نے مجھ سے سوال کیا کہ سائنس کی اس قدر ترقی کے باوجود آپ کا خیال ہے کہ اسلام غالب آئے گا ؟ … میں نے جواب دیا مجھے اس کا ایسا ہی یقین ہے جیسا اپنی ہستی کا۔ شملہ کے آریہ سماج کے سیکرڑی صاحب ایک…

حضرت مصلح موعودؓ کی سیاسی بصیرت

حضرت مولانا عبد الغفور صاحب کا ذکر خیر کرتے ہوئے مکرم ملک محمد عبد اللہ صاحب بیان کرتے ہیں کہ حضرت مولانا صاحب کو ریاست چمبہ میں مقرر کیا گیا جہاں کا ہندو راجہ مرگیا تھا اور اس کا نابالغ بیٹا ایک انگریز کی سرپرستی میں دیدیا گیا تھا۔ ریاست کا دیوان یعنی وزیراعلیٰ ہندو…

سیدنا مصلح موعودؓ اور تعلق باللہ

خلافت ثانیہ کی جوبلی کے موقع پر روزنامہ ’’الفضل‘‘ قادیان 28؍دسمبر 1939ء میں جو واقعات شائع ہوئے تھے ان میں سے بعض روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 27؍جنوری 1997ء میں مکرّر شائع ہوئے ہیں۔ ٭ حضرت چوہدری غلام حسین صاحب بیان کرتے ہیں کہ مَیں وثوق سے کہہ سکتا ہوں کہ ہمارے اکثر حالات جو ابھی سربستہ…

حضرت مصلح موعودؓ کی قبولیت دعا کا اعجاز

قیام پاکستان کے بعد حضرت نواب عبداللہ خان صاحبؓ بطور ناظراعلیٰ خدمات سرانجام دے رہے تھے۔ حالات انتہائی کٹھن تھے جب 1948ء کی ایک صبح آپؓ پر دل کا ایسا شدید حملہ ہوا کہ ڈاکٹر زندگی سے ناامید ہو گئے۔ حضرت مصلح موعودؓ اور حضرت اماں جانؓ بہت رقت اور درد سے اللہ کے حضور…

حضرت خلیفۃالمسیح الاوّل رضی اللہ عنہ

حضرت خلیفۃ المسیح الاول رضی اللہ عنہ کی خدمت میں ایک ہندو آیا جو دق کا مریض تھا۔ آپؓ نے اُس کو نسخہ دیا تو اُس نے عرض کیا کہ اُس کے پاس دوا خریدنے کے لئے پیسے نہیں ہیں۔ اس پر آپؓ نے اپنی جیب سے اُسے دوا منگوا کر دی اور فرمایا کہ…

حضرت مصلح موعودؓ کی پاکیزہ خواہش

حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے اگست 1937ء میں جماعت کے نام ایک پیغام میں فرمایا : ’’زندگیاں وقف کرنے والے ہمیشہ تم میں سے ہوتے رہیں اور ہر ایک اپنی جائیداد کے وقف کرنے کا عہد کرنے والا ہو۔ خلافت زندہ رہے اور اس کے گرد جان دینے کے لئے ہر مومن آمادہ…

حضرت مصلح موعودؓ کی شفقت

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 6؍جنوری 1996ء میں محترم یحییٰ خانصاحب مرحوم کا ذکر کرتے ہوئے ان کی بیٹی رقمطراز ہیں کہ مرحوم حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کی خواہش کے احترام میں ملازمت ترک کرکے حضورؓ کے ذاتی عملہ میں شامل ہوئے اور تا وفات اس عہد کو نبھایا۔ 1940ء میں صرف 40 سال کی…

حضرت مرزا ناصر احمد صاحبؒ کی یادیں

روزنامہ ’’الفضل‘‘ 2؍دسمبر 1995ء میں شامل اشاعت مکرم ملک محمد عبداللہ صاحب اپنے ایک مختصر مضمون میں بیان کرتے ہیں کہ 1962ء میں جب سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کی کتاب ’’سراج الدین عیسائی کے چار سوالوں کا جواب‘‘ حکومتِ پاکستان نے ضبط کرلی تو حضرت مرزا ناصر احمد صاحبؒ اس وقت تعلیم…

یادِ مصلح موعودؓ

قیام ربوہ کے فوراً بعد سیدنا حضرت مصلح موعودؓ کی دعوت پر پنجاب کے صحافیوں کا ایک وفد ربوہ آیا۔ اس موقعہ پر ایک بڑا شامیانہ لگایا گیا اور جملہ انتظامات کی نگرانی ہیڈماسٹر تعلیم الاسلام سکول حضرت سید محمود اللہ شاہ صاحب ؓ کے سپرد کی گئی جنہوں نے جماعت دہم کے طلباء کو…

سیدنا مصلح موعود رضی اللہ عنہ اور قبولیت دعا کا اعجاز

حضرت چودھری اسداللہ خان صاحب سابق امیر جماعت احمدیہ لاہور 1928ء میں حصولِ تعلیم کے لئے برطانیہ تشریف لے گئے لیکن ماحول کے فرق کی وجہ سے طبیعت اس قدر بوجھل ہوئی کہ واپسی کی سیٹ بُک کروالی اور حضرت چودھری سر محمد ظفراللہ خان صاحب کی سرزنش بھی آپ کے ارادہ کو تبدیل نہ…

دورِ خلافتِ ثالثہ کا طائرانہ نظر سے جائزہ

ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ جون 1995ء کے شمارے میں حضرت خلیفۃالمسیح الثالث رحمہ اللہ کے 17 سالہ دورِ خلافت کا ایک مختصرجائزہ مکرم حبیب الرحمٰن زیروی صاحب کے قلم سے شاملِ اشاعت ہے۔ حضرت خلیفۃالمسیح الثالثؒ آسمانی پیشگوئیوں کے حامل وجود تھے۔ زمامِ خلافت سنبھالنے سے قبل ہی آپؒ نے سلسلہ کی عظیم الشان خدمات انجام دینے…