حضرت مولوی عبدالکریم صاحبؓ سیالکوٹی

حضرت مولوی عبدالکریم صاحبؓ سیالکوٹی کی سیرۃ کا مختصر ذکرخیر روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 2؍جنوری 1999ء میں مکرم عبدالقدیر قمر صاحب نے کیا ہے۔ حضرت مولوی صاحبؓ غیرتِ دینی میں اپنی مثال آپ تھے۔ قرآن کریم سے آپؓ کو والہانہ عشق تھا۔ ایک بار آپؓ نے فرمایا: ’’قرآن کریم کیلئے روح ایسی غیرت محسوس کرتی ہے…

حضرت مولانا محمد ابراہیم صاحبؓ بقاپوری

حضرت مولانا محمد ابراہیم صاحبؓ بقاپوری اکتوبر 1873ء میں چک چٹھہ ضلع گوجرانوالہ میں پیدا ہوئے۔ابتدائی تعلیم کے بعد 1884ء میں مدرسہ رحیمیہ لاہور میں داخل ہوگئے۔ 1890ء سے 1891ء تک قریباً دو سال لدھیانہ میں تعلیم حاصل کی۔ 1891ء میں ہی حضرت مسیح موعودؑ کی زیارت سے مشرف ہونے کا موقع ملا۔ 1893ء میں…

حضرت مولوی سید عبدالرحیم صاحبؓ کٹکی

حضرت مولوی سید عبدالرحیم صاحبؓ سونگھڑہ کے ایک قصبہ دریاپور میں سید غلام حیدر صاحب کے ہاں پیدا ہوئے۔ آپ نے ابتدائی تعلیم سونگھڑہ کے ہی مختلف جید علماء سے حاصل کی۔ لیکن حصول علم کا شوق اس قدر تھا کہ اپنی بوڑھی ماں اور نوبیاہتا بیوی کو چھوڑ کر دو دوستوں کے ساتھ پاپیادہ…

حضرت عمر بن عبدالعزیزؒ کے کارنامے

خلافت راشدہ کے بعد آنحضور ﷺ کی پیشگوئی کے مطابق نیم تربیت یافتہ مسلمانوں میں جاہلی رجحانات عود کر آئے اور امت محمدیہ انتشار کا شکار ہونے لگی- 61ھ میں حضرت امام حسینؑ کی شہادت کا واقعہ رونما ہوا- حرم مقدس میں جنگ و جدل شروع ہوگیا اور حجاج کی حرم پر سنگ باری سے…

حضرت مولانا محبوب عالم صاحبؓ

حضرت مولانا محبوب عالم صاحبؓ ضلع گجرات پنجاب کے علاقہ سے کشمیر میں آئے تھے اور درس و تدریس کا مشغلہ رکھتے تھے- آپؓ وجیہہ، بارعب اور دلیر آدمی تھے- صاحب کشف و رؤیا اور مستجاب الدعوات تھے- لوگ آپؓ کو ولی اللہ کہہ کر پکارتے تھے- ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ ربوہ ستمبر و اکتوبر 1998ء میں…

حضرت چودھری فتح محمد سیال صاحبؓ

حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مخلص صحابی اور انگلستان کے پہلے مبلغ حضرت چودھری فتح محمد سیال صاحبؓ کا ذکر خیر مکرم مرزا محمد اقبال صاحب کے قلم سے روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 4؍اگست 1998ء میں شامل اشاعت ہے- آپؓ 1887ء میں جوڑا کلاں ضلع قصور کے ایک بڑے زمیندار حضرت چودھری نظام الدین صاحبؓ…

حضرت مصعبؓ بن عمیر

حضرت مصعبؓ قریش کے قبیلہ بنو عبدالدار کے ایک انتہائی شریف و نجیب گھرانے میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد محترم مکہ کے انتہائی متموّل اور عزت و شرافت میں ممتاز حیثیت کے مالک تھے۔ والدہ خناس بن مالک بھی بڑی مالدار اور بارعب تھیں اور اپنے بیٹے سے انتہائی شفقت سے پیش آتیں گویا…

مرشد ربانی کی توجہ کا اثر

حضرت مفتی محمد صادق صاحبؓ کی ایک تحریر ’’بدر‘‘ کی ایک پرانی اشاعت سے روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 4؍مارچ 1999ء میں منقول ہے۔ آپؓ بیان فرماتے ہیں کہ میری بیعت کے ابتدائی سالوں میں ایک صوفی نے یہ معلوم کرکے کہ میں نے حضرت مرزا صاحب کی بیعت کرلی ہے مجھے کہا کہ تم بہت جلد…

پچاس سالہ کامیابیوں کا خاکہ – بھارت میں جماعت احمدیہ کی پچاس سالہ تبلیغی و تربیتی مساعی

بھارت میں جماعت احمدیہ کی پچاس سالہ تبلیغی و تربیتی مساعی بیان کرتے ہوئے مکرم مولانا محمد انعام غوری صاحب رقمطراز ہیں کہ تقسیم ملک کے وقت بیعتوں کی تعداد قریباً رک گئی تھی۔ اور 1953ء میں حضرت مصلح موعودؓ کے ارشاد پر جب مبلغین کا جال پورے ملک میں پھیلایا گیا تو پہلے سال…

برطانیہ میں احمدیہ مراکزِ تبلیغ

ماہنامہ ’’اخبار احمدیہ‘‘ برطانیہ دسمبر 1997ء میں جماعت احمدیہ برطانیہ کے تبلیغی مراکز کی فہرست شائع ہوئی ہے۔ ان سولہ مراکز کے نام درج ذیل ہیں: مسجد فضل لندن، اسلام آباد (ٹلفورڈ)، مسجد بیت الفتوح (مارڈن)، ناصر ہال (جلنگھم)، مسجد دارالسلام (ساؤتھ آل)، مسجد بیت النور (ہنسلو)، مسجد بیت الشکور (آکسفورڈ)، مسجد بیت الاحد (ایسٹ…

ہے خدائے ذوالمِنن ہی کارساز و کردگار

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 9؍دسمبر 1997ء میں شائع شدہ محترم شیخ رحمت اللہ شاکر صاحب کے کلام سے چند اشعار ملاحظہ فرمائیں: ہے خدائے ذوالمِنن ہی کارساز و کردگار در اسی کا کھٹکھٹا ہر حال میں اس کو پکار وہ اکیلا ہی چلا تھا جانبِ منزل مگر آج ہیں دنیا کے ہر گوشے میں اس کے…

کیپٹن ایم۔اے جیلانی کا قبول احمدیت

ماہنامہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ کینیڈا اکتوبر1997ء میں حوالدار کلرک مکرم عبدالرحمٰن دہلوی صاحب، کیپٹن ایم۔اے جیلانی صاحب کا قبول احمدیت کا واقعہ بیان کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ مجھے مزید ٹریننگ کے لئے رنگون (برما) سے سنگاپور بھجوایا گیا جہاں میری یونٹ میں روزانہ بحث مباحثہ ہوا کرتا تھا۔ میں دیکھتا تھا کہ اس میں ہندو،…

قبولیت دعا کے دو واقعات

محترم میاں محمد ابراہیم صاحب روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 22؍دسمبر1997ء میں ایسے دو واقعات بیان کرتے ہیں جب اللہ تعالیٰ نے عاجزانہ دعاؤں کو قبول فرمایا۔ وہ بیان کرتے ہیں کہ 1947ء میں ہم نقل مکانی کرکے چنیوٹ میں آباد ہوئے۔ جو سکول ہمیں الاٹ ہوا اس کی عمارت جل چکی تھی، فرنیچر غائب تھا۔ حضرت…

ایک صحرائی سفر

پاکستان کے صوبہ سندھ کے طویل صحراؤں میں دین اور انسانیت کی محبت میں سفر کرنے والی ایک خاتون مکرمہ سلمیٰ خالد صاحبہ کی آپ بیتی مکرمہ امۃالباری ناصر صاحبہ کے قلم سے (ماہنامہ مصباح کی ایک اشاعت کے حوالہ سے) روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ یکم جنوری 1998ء کی زینت ہے۔ وہ اپنے سفر کا حال…

مکرم عبدالوہاب آدم صاحب

مکرم عبدالوہاب آدم صاحب امیر و مشنری انچارج گھانا کا پوسٹل انٹرویو روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 22؍دسمبر 1997ء میں شائع ہوا ہے۔ آپ 1936ء میں Brofoyedru اشانٹی ریجن گھانا میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم کے بعد تعلیم الاسلام احمدیہ سیکنڈری سکول کماسی سے تعلیم حاصل کی اور پھر جامعہ احمدیہ ربوہ سے شاہد کی ڈگری لی۔…

مکرم شیخ مبارک احمد صاحب سابق امیر جماعت امریکہ

مکرم شیخ مبارک احمد صاحب 10؍اکتوبر 1910ء کو شجاع آباد ضلع ملتان میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد حضرت شیخ محمد دین صاحبؓ پٹواری نے 1905ء میں اپنے خاندان میں سب سے پہلے بیعت کی سعادت پائی تھی لیکن کسی نے مخالفت نہیں کی بلکہ پہلے سے بڑھ کر احترام کیا۔ 1918ء میں وہ ہجرت…

مکرم مولانا عطاء اللہ کلیم صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ کے پوسٹل انٹرویوز کے سلسلہ میں مکرم مولانا عطاء اللہ کلیم صاحب مشنری انچارج جرمنی (وسابق امیر و مشنری انچارج امریکہ) کا انٹرویو 19؍دسمبر 1997ء میں شامل اشاعت ہے۔ مکرم عطاء اللہ کلیم صاحب 25؍ستمبر 1922ء کو امرتسر میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد مکرم میاں سراج الدین صاحب نے 1916ء میں احمدیت…

مکرم میاں محمد ابراہیم صاحب جمونی

ماہنامہ ’’تشحیذالاذہان‘‘ ربوہ جون 1997ء میں مکرم میاں محمد ابراہیم صاحب کا انٹرویو شامل اشاعت ہے۔ آپ 18؍مارچ 1905ء کو سیالکوٹ شہر میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم امریکن مشن ہائی سکول اور پھر سری نگر ہائی سکول جموں سے حاصل کی۔ B.A. کرنے کے بعد 1929ء میں تعلیم الاسلام ہائی سکول قادیان اور پھر ربوہ…

محترم ڈاکٹر عبدالرحمٰن صدیقی صاحب

محترم ڈاکٹر عبدالرحمٰن صدیقی صاحب سابق ڈویژنل امیر حیدرآباد و میرپورخاص سندھ 21؍اپریل 1998ء کو وفات پاگئے۔ آپ مکرم عبدالوہاب صدیقی صاحب کے صاحبزادے تھے۔ 1917ء میں پیدا ہوئے اور 1935ء میں قبول احمدیت کی توفیق پائی۔ حضرت ڈاکٹر حشمت اللہ صاحبؓ کے داماد بنے۔ 1948ء میں بھارت نے حیدرآباد دکّن پر قبضہ کرلیا تو…

محترم مولانا محمد شفیع اشرف صاحب

محترم مولانا محمد شفیع اشرف صاحب 25؍اکتوبر 1929ء کو اٹھوال ضلع گورداسپور میں مکرم چودھری محمد صدیق بھلر صاحب کے ہاں پیدا ہوئے۔ آپ کے دادا حضرت میاں اللہ بخش صاحبؓ کے ذریعہ احمدیت آپ کے خاندان میں آئی تھی۔ محترم مولانا صاحب 1940ء میں مدرسہ احمدیہ قادیان میں داخل ہوئے۔ میٹرک پاس کرکے جامعہ…

مکرم صوفی غلام رسول صاحب

آپ کا نام تو غلام رسول تھا لیکن طبیعت کی سادگی اور مذہبی لگاؤ کی وجہ سے ’’صوفی‘‘ بھی نام کا حصہ بن گیا۔ آپ کا آبائی وطن گورداسپور تھا جہاں ایک معمولی سا زرعی رقبہ تھا جو دریابرد ہوگیا تو اس کے عوض ایک چھوٹا سا زرعی رقبہ ضلع ساہیوال کے ایک گاؤں میں…

محترم بشیرالدین الہ دین صاحب

محترم سیٹھ ابراہیم بھائی الہ دین صاحب کو خلافت ثانیہ کے دور میں قبول احمدیت کی سعادت عطا ہوئی تھی۔ 30؍جنوری 1922ء کو آپ کے ہاں ایک بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کا نام حضرت مصلح موعودؓ نے بشیرالدین تجویز فرمایا۔ محترم بشیرالدین الہ دین صاحب عہد طفولیت میں ہی والدین کے سایہ سے محروم…

محترم مولانا محمد صدیق صاحب امرتسری

ماہنامہ ’’خالد‘‘ ربوہ میں شعرائے احمدیت کے تعارفی سلسلہ میں مکرم میر انجم پرویز کے قلم سے محترم مولانا محمد صدیق صاحب امرتسری کے حالاتِ زندگی و ادبی خصوصیات فروری 1998ء کے شمارہ میں شامل اشاعت ہیں۔ محترم مولانا صاحب 15؍جون 1915ء کو موضع ’بھڈیار‘ ضلع امرتسر میں پیدا ہوئے اور چھ سال کی عمر…

محترم خانصاحب شیخ نعمت اللہ صاحب

محترم خانصاحب شیخ نعمت اللہ 1886ء میں پیدا ہوئے اور مشن ہائی سکول وزیر آباد میں نویں تک تعلیم حاصل کرنے کے بعد ریلوے میں معمولی عہدہ پر ملازمت کرلی لیکن اللہ کے فضل سے جلد جلد ترقی کرکے اسسٹنٹ انجینئر کے عہدہ تک پہنچ گئے۔ اور احمدیت سے فیضیاب ہونے کے بعد تو اپنے…

محترم چودھری عبداللطیف صاحب

محترم چودھری عبداللطیف صاحب نے 1940ء میں بی۔اے کرنے کے بعد زندگی وقف کی۔ 1946ء میں حضرت مصلح موعودؑ نے آپ کو یورپ بھجوادیا۔ پہلے آپ کچھ عرصہ لندن میں رہے اور پھر ہالینڈ میں تعینات کئے گئے جہاں سے جرمنی بھجوادیئے گئے اور آپ کو تین ممالک (جرمنی، سویڈن، ناروے) کا مربی انچارج مقررکیا…

محترم عبدالرحمٰن خادم صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 21؍جنوری 1998ء میں محترم پروفیسر قاضی محمد اسلم صاحب کا ایک مختصر مضمون ماہنامہ ’’الفرقان‘‘ ربوہ کی ایک پرانی اشاعت (عبدالرحمٰن خادم نمبر) سے منقول ہے۔ آپ بیان کرتے ہیں کہ 1929ء میں جب میں انگلستان سے مزید تعلیم حاصل کرکے واپس لوٹا تو حضرت مصلح موعودؓ کی خدمت میں حاضر ہوا…