محترم ڈاکٹر غلام مصطفی صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 8 جنوری 2011ء میں مکرم محمد ادریس چودھری صاحب کے قلم سے حضرت مصلح موعودؓ کے طبّی مشیر محترم ڈاکٹر غلام مصطفی صاحب کا ذکرخیر شامل اشاعت ہے۔ محترم ڈاکٹر غلام مصطفی صاحب کے والد حضرت میاں محمد الدین صاحبؓ (واصلباقی نویس) موضع کہیکا نزد کھاریاں کے رہائشی تھے۔ اکتوبر 1894ء میں…

حضرت مسیح موعودؑ اور تربیت اولاد

ماہنامہ خالد فروری 2010ء میں مکرم عبدالکبیر قمر صاحب کا ایک مضمون شامل اشاعت ہے جس میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بچوں کی تربیت کے حوالہ سے چند امور بیان کئے گئے ہیں۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام بیحد مصروف الاوقات ہونے کے باوجود بچوں کی تربیت کی طرف پوری طرح متوجہ رہتے…

حضرت مصلح موعودؓ اورحضرت مرزا بشیر احمد صاحبؓ کی یادیں

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 22ستمبر 2010ء میں مکرم منظور احمد خان صاحب کا مضمون شائع ہوا ہے جس میں انہوں نے حضرت مصلح موعودؓ اور حضرت مرزا بشیر احمد صاحبؓ کی بعض چشمدید روایات بیان کی ہیں۔ مکرم منظور احمد خان صاحب بیان کرتے ہیں کہ میری پیدائش 2؍جون 1924ء کو قصر خلافت قادیان سے ملحقہ…

محترم ڈاکٹر عبدالمنان صدیقی شہید

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 11؍اپریل 2011ء میں مکرم ڈاکٹر امتیاز احمد صاحب نے مکرم ڈاکٹر عبدالمنان صدیقی صاحب کی یادیں بیان کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اُن سے مجھے زندگی میں ایک دفعہ ہی ملنے کا موقع ملا جب ڈاکٹر صاحب 2008ء میں احمدیہ میڈیکل ایسوسی ایشن کی میٹنگ میں ربوہ تشریف لائے۔ یہ ملاقات گو…

محترم میاں منیر احمد بانی صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 28؍فروری اور 2؍مارچ 2011ء میں محترم میاں منیر احمد صاحب بانی مرحوم کا ذکرخیر اُن کے برادراصغر مکرم شریف احمد بانی صاحب کے قلم سے شائع ہؤا ہے۔ قبل ازیں مرحوم کا محرّرہ ایک مضمون 28 جولائی 2006ء کے اسی کالم میں شائع ہوچکا ہے جس میں بیان شدہ بعض یادداشتیں ذیل…

محترمہ سرور سلطانہ صاحبہ اہلیہ مکرم مولانا عبدالمالک خان صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 9مارچ 2011ء میں مکرمہ شوکت گوہر صاحبہ کے قلم سے اُن کی والدہ محترمہ سرور سلطانہ صاحبہ اہلیہ محترم مولانا عبدالمالک خان صاحب کا ذکرخیر شامل اشاعت ہے۔ محترمہ سرور سلطانہ صاحبہ کے والد محترم محمد یاسین خان صاحب انتہائی شریف النفس اور نیک انسان تھے۔ فیروزپور میں بیکری کا کاروبار کرتے…

حضرت مسیح موعودؑ کی بچوں سے شفقت

ماہنامہ ’’خالد‘‘ دسمبر 2010ء میں مکرم محمد اکرام صاحب کا ایک مضمون شائع ہوا ہے جس میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بچوں کے ساتھ شفقت کے حوالہ سے متفرق واقعات بیان کئے گئے ہیں۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بچوں پر خصوصاً شفقت فرمایا کرتے تھے۔ چنانچہ اولاد میں خودداری اور عزت نفس…

حضرت خلیفۃالمسیح الثالثؒ

ماہنامہ ’’تحریک جدید‘‘ ربوہ جون 2010ء میں حضرت خلیفۃالمسیح الثالثؒ کی یاد میں مختلف احباب کی متفرق یادوں سے ایک مختصر مضمون شامل اشاعت ہے۔ = محترم چودھری ظہور احمد باجوہ صاحب بیان کرتے ہیں کہ غالباً 1953ء کا ذکر ہے جب مَیں مسجد فضل لندن کا امام تھا۔ مجھے (پرنسپل تعلیم الاسلام کالج ربوہ)…

حضرت خلیفۃالمسیح الثالثؒ

ماہنامہ ’’تحریک جدید‘‘ ربوہ جون 2010ء میں مکرم صاحبزادہ مرزا انس احمد صاحب نے اپنے والد محترم (حضرت خلیفۃالمسیح الثالث رحمہ اللہ) کے بارہ میں ’’سیّدی ابّا‘‘ کے عنوان سے اپنی یادوں کو قلمبند کیا ہے۔ ان میں سے ایسے واقعات ہدیۂ قارئین ہیں جو قبل ازیں ’الفضل ڈائجسٹ‘ کی زینت نہیں بنائے گئے۔ حضورؒ…

محترم منیراحمد شیخ صاحب شہیدلاہور

لجنہ اماء اللہ کینیڈا کے رسالہ ’’النساء‘‘ ستمبر تا دسمبر 2010ء میں شامل اشاعت مکرمہ آصفہ اسلم صاحبہ نے اپنے مضمون میں محترم منیر احمد شیخ صاحب شہید (سابق امیر ضلع لاہور) کا ذکرخیر کیا ہے۔ آپ بیان کرتی ہیں کہ ہمیں اپنے ابّو اور امّی کی وفات کے بعد ہمارے بہنوئی محترم منیر احمد…

محترمہ سلمیٰ مطہرہ صاحبہ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 3 دسمبر 2010ء میں مکرم منور علی شاہد صاحب نے اپنے مضمون میں اپنی خوشدامن محترمہ سلمیٰ مطہرہ صاحبہ اہلیہ مکرم میاں عبدالرشید فاروقی صاحب مرحوم کا ذکرخیر کیا ہے جو 16مارچ 2010ء کو لاہور میں حرکت قلب بند ہوجانے سے وفات پا گئی تھیں ۔ مضمون نگار بیان کرتے ہیں کہ…

حضرت منشی عبدالرحمن صاحبؓ اور اُن کی نسل پر حضرت مسیح موعودؑ اور خلفاء کی شفقتیں

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 23 ستمبر 2010ء میں مکرم ضیاء الدین حمید صاحب کے قلم سے ایک مضمون شامل اشاعت ہے جس میں حضرت منشی عبدالرحمن صاحب ؓ کپورتھلوی اور آپ کی نسل پر حضرت مسیح موعودؑ اور خلفاء احمدیت کی شفقتوں کا ذکر کیا گیا ہے۔ حضرت منشی عبدالرحمن صاحبؓ آف کپورتھلہ کا تعلق سراوہ…

محترم مرزا ظفر احمد صاحب شہید

رسالہ ’’انصارالدین‘‘ یوکے مارچ و اپریل 2012ء میں شامل اشاعت ایک مضمون میں مکرم شاہد رضوان صاحب نے محترم مرزا ظفر احمد صاحب شہید کا ذکرخیر کیا ہے۔ آپ لکھتے ہیں کہ مکرم مرزا صاحب کی ہر خدمت، فعل، قول،سعی ا ور عمل کا انداز اس حد تک دل کی گہرائی اور سوچوں کی باریکی…

مکرم ملک مقصود احمد صاحب شہید

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ یکم اکتوبر 2010ء میں مکرم ملک اطہر احمد صاحب کا مضمون شامل اشاعت ہے جس میں وہ اپنے دادا محترم ملک مقصود احمد صاحب سرائے والہ کا ذکرخیر کرتے ہیں جو 28 ؍مئی 2010ء کو مسجد دارالذکر لاہور میں بعمر 80 سال شہید ہوئے۔ محترم ملک مقصود احمد صاحب شہید کے آباؤاجداد…

محترم محمود احمد شاد صاحب شہید

’’الفضل‘‘ ربوہ 9ستمبر2010ء میں مکرم مظفر احمد درّانی صاحب مربی سلسلہ اپنے مضمون میں محترم محمود احمد شاد صاحب شہید کا ذکرخیر کرتے ہوئے رقمطراز ہیں کہ شہید مرحوم جامعہ احمدیہ میں خاکسار کے کلاس فیلو تھے۔ آپ کا شمار ذہین طلباء میں ہوتا تھا۔شروع سے ہی بڑے ہنس مکھ، خوش مزاج اور ہر دلعزیز…

محترم ڈاکٹر طارق بشیر صاحب شہید

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 4؍اکتوبر 2010ء میں مکرم رانا عبدالرؤف صاحب نے اپنے مضمون میں اپنے ہم زلف اور خالہ زاد محترم ڈاکٹر طارق بشیر صاحب شہید کا ذکرخیر کیا ہے جو 28؍ مئی 2010ء کو دارالذکر لاہور کی دہشتگردی میں شہید ہوگئے۔ نماز جمعہ سے تھوڑی ہی دیر پہلے محترم ڈاکٹر طارق بشیر صاحب اپنی…

مکرم مرزا اعجاز بیگ صاحب شہید

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 27؍اکتوبر 2010ء میں مکرمہ امۃ المتین بیگ صاحبہ کا مضمون شامل اشاعت ہے جس میں انہوں نے اپنے خاوند مکرم مرزا اعجاز احمد بیگ صاحب کا ذکرخیر کیا ہے جو 28مئی 2010ء کو سانحہ لاہور میں شہید ہوگئے۔ آپ تحریر کرتی ہیں کہ میرے خاوند محترم مرزا اعجاز احمد بیگ صاحب نہایت…

مکرم ماسٹر محمد اسلم جنجوعہ صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 25؍اگست 2010ء میں مکرم بشارت احمد صاحب کا ایک مضمون شامل اشاعت ہے جس میں مکرم ماسٹر محمد اسلم جنجوعہ صاحب آف سرگودھا کا ذکرخیر کیا گیا ہے۔ محترم ماسٹر محمد اسلم جنجوعہ صاحب ولد مکرم فتح علی جنجوعہ صاحب 8؍اپریل 2010ء کی رات وفات پاگئے۔ آپ بنیادی طور پر سکول ماسٹر…

مکرم فداحسین صاحب شہید

الفضل 9ستمبر2010ء میں مکرمہ ن۔ مبشر صاحبہ نے اپنے مضمون میں مکرم فدا حسین صاحب شہید کا مختصر ذکرخیر کیا ہے جو 28مئی 2010ء کو دارالذکر لاہور میں شہید کردیئے گئے۔ مضمون نگار بیان کرتی ہیں کہ 28 مئی کو میرے شوہر مکرم میاں مبشر احمد صاحب اور میرے پھوپھی زاد بھائی مکرم فدا حسین…

حضرت حافظ مختار احمد صاحبؓ شاہجہانپوری

ماہنامہ ’’النور‘‘ امریکہ اگست و ستمبر 2010ء میں مکرم عبدالہادی ناصر صاحب نے حضرت حافظ مختار احمد صاحب شاہجہانپوریؓ کا ذکرخیر کیا ہے۔ قبل ازیں آپؓ کا تذکرہ 25جولائی 1997ء، 29جنوری 1999، 28اپریل 2000ء، 17 ستمبر 2004ء اور 21دسمبر 2007ء کے شماروں میں ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘ کی زینت بن چکا ہے۔ آپؓ ایک جیّد عالم تھے۔…

محترم چودھری اعجاز نصراللہ خان صاحب شہید

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 4؍اکتوبر 2010ء میں مکرم زکریا نصراللہ خانصاحب کا مضمون شامل اشاعت ہے جس میں انہوں نے اپنے والد محترم چودھری اعجاز نصراللہ خانصاحب شہید کا ذکرخیر کیا جو 28مئی 2010ء کو دارالذکر لاہور میں شہید کردیئے گئے۔ محترم چودھری اعجاز نصراللہ خانصاحب کی عمر 83 برس تھی۔ آپ 6؍ اکتوبر 1927ء کو…

محترم میاں مبشر احمد صاحب شہید

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 13 اکتوبر 2010ء میں مکرمہ ن۔ مبشر صاحبہ نے اپنے مضمون میں اپنے خاوند محترم میاں مبشر احمد صاحب کا ذکرخیر کیا ہے جو 28 مئی 2010ء کو دارالذکر لاہور میں شہید کردیئے گئے۔ مضمون نگار رقمطراز ہیں کہ 28مئی 2010ء کے ایک ہی دن میں کتنے گھروں کے سائبان اٹھ گئے۔…

محترم عبدالرشید خان صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 3 ستمبر 2010ء میں مکرم عبدالسمیع خان صاحب (ایڈیٹر روزنامہ الفضل ربوہ) کا ایک مضمون شامل اشاعت ہے جس میں انہوں نے اپنے والد محترم عبدالرشید خان صاحب کا تفصیل سے ذکرخیر کیا ہے۔ محترم عبدالرشید خان صاحب ایک حلیم الطبع فراخ دل، محنتی اور ہمدرد خلائق وجود تھے۔ یہی وجہ تھی…

حضرت خلیفۃالمسیح الثالثؒ

سیدنا حضرت خلیفۃالمسیح الثالثؒ کی شفقتوں کے بیان میں مکرم میجر (ر) منیر احمد فرخ صاحب کا ایک مضمون روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 10 و 15 دسمبر 2010ء میں شائع ہوا ہے۔ مضمون نگار بیان کرتے ہیں کہ میٹرک کے بعد ٹی آئی کالج ربوہ میں داخلہ ملا اور حضرت پرنسپل صاحب کو پہلی نظر دیکھا…

محترم میاں محمد صدیق صاحب بانی

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 10 جون 2010ء میں مکرم شریف احمد بانی صاحب نے اپنے والد محترم میاں محمد صدیق صاحب بانی کی سیرت پر روشنی ڈالی ہے۔ قبل ازیں آپ کا ذکر خیر 13 اکتوبر 1995ء، 2 فروری 1996ء، 4 اپریل 2003ء اور 3ستمبر 2010ء کے شماروں میں اسی کالم کی زینت بن چکا ہے۔…

محترمہ نواب بیگم صاحبہ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 9؍اپریل 2010ء میں مکرم پروفیسر مرزا مبشر احمد صاحب نے اپنی نانی محترمہ نواب بیگم صاحبہ کا ذکرخیر کیا ہے۔ محترمہ نواب بیگم صاحبہ کا تعلق کالرہ کلاں ضلع گجرات سے تھا۔ آپ بڑی خداترس، ملنسار، متوکل ، مہمان نواز، مجسم شفقت ، تہجد گزار، دعاگو اور سلسلہ سے گہری وابستگی رکھنے…