محترم رحمت علی مسلم صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 29؍ستمبر 2001ء میں مکرمہ ملیحہ مسلم صاحبہ اپنے والد محترم رحمت علی مسلم صاحب کا ذکر خیر کرتے ہوئے رقمطراز ہیں کہ آپ اپنے خاندان میں واحد احمدی تھے۔ آپ کے قبول احمدیت کا واقعہ یوں ہے کہ آپ میٹرک میں کامیاب ہوکر وظیفہ کے حقدار ٹھہرے تو میٹرک کی سند لینے…

حضرت حکیم مولوی اللہ بخش خانصاحبؓ

ضلع جالندھر کے ایک صحابی حضرت میاں جھنڈا صاحبؓ ایک دو بار زیرہ ضلع فیروزپور میں مولوی علی محمد صاحب کے پاس مسیح موعود کے ظہور کا مژدہ سنانے آئے لیکن دونوں دفعہ مولوی صاحب کے حکم پر مسجد سے دھکے دے کر نکال دیئے گئے۔ ایک روز وہ اپنے ہمراہ ’’آئینہ کمالات اسلام‘‘ لائے…

محترم قریشی نورالحق تنویر صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 9؍فروری 2001ء اور 16؍مارچ 2001ء میں محترم قریشی نورالحق تنویر صاحب کی وفات اور آپ کے حالات زندگی بیان کرتے ہوئے مختصر ذکر خیر کیا گیا ہے۔ آپ 3؍ستمبر 1931ء کو حضرت مولوی قریشی سراج الحق صاحبؓ پٹیالوی کے ہاں پیدا ہوئے جنہیں 1894ء میں چاند و سورج گرہن کا نشان دیکھ…

محترم الحاج محمد شریف کولی صاحب آف گیمبیا

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 7؍جولائی 2001ء میں محترم الحاج محمد شریف کولی صاحب آف گیمبیا کا ذکر خیر مکرم ندیم خالد رانا صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ محترم الحاج محمد شریف صاحب کولی دسمبر 1999ء میں ڈاکار (سینیگال) میں انتقال فرماگئے۔ آپ کو قبول احمدیت کی سعادت 1989ء کے لگ بھگ حاصل ہوئی۔ اس…

حضرت شیخ عطاء اللہ صاحبؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 31؍جولائی 2001ء میں مکرمہ نسیم ذکاء اے ملک صاحبہ اپنے دادا حضرت شیخ عطاء اللہ صاحبؓ کا تفصیلی ذکر خیر کرتے ہوئے لکھتی ہیں کہ آپ کا تعلق جہلم کے ایک ہندو گھرانہ سے تھا اور آپ کا نام ہری چند ولد لجپت رائے تھا۔ آپ اکثر کشمیر آیا کرتے تھے جہاں…

محترم سید منورشاہ صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 28؍فروری 2002ء میں محترم سید منور شاہ صاحب کا ذکر خیر کرتے ہوئے آپ کے نواسے مکرم سید حنیف احمد قمر صاحب مربی سلسلہ رقمطراز ہیں کہ آپ 1898ء میں مدینہ سیداں ضلع گجرات میں ریٹائرڈ صوبیدار سید کرم شاہ صاحب کے ہاں پیدا ہوئے۔ جوان ہونے پر فوج میں بھرتی ہوئے…

حضرت میاں فضل محمد صاحبؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 25؍اگست 2001ء میں مکرمہ صادقہ بیگم صاحبہ اپنے والد محترم حضرت میاں فضل محمد صاحبؓ ہرسیاں والے کے بعض واقعات بیان کرتے ہوئے لکھتی ہیں کہ آپؓ کا گاؤں ’’ہرسیاں‘‘ قادیان سے چھ میل کے فاصلہ پر تھا۔ اور آپ وہاں حکمت کا کام کیا کرتے تھے۔ 1895ء میں ایک روز آپ…

قبول حق کی داستان

لجنہ اماء اللہ کینیڈا کے جریدہ ’’النساء‘‘ جنوری تا جون 2000ء میں مکرمہ مریم عائشہ جاوید صاحبہ قبول احمدیت کی داستان یوں بیان کرتی ہیں کہ اپنی عمر کی تیسری دہائی تک میرا کوئی مذہب یا عقیدہ نہیں تھا۔ میری چھ سالہ بیٹی نے ایک دن خدا کے بارہ میں مجھ سے سوال کیا تو…

محترم پروفیسر ڈاکٹر عقیل بن عبدالقادر شہید

پروفیسر ڈاکٹر میجر عقیل بن عبدالقادر شہید نہ صرف ایک ماہر امراض چشم تھے بلکہ ایک نہایت ہی شریف النفس، ہمدرد، خلیق اور غریب پرور انسان تھے۔ سادگی اور منکسرالمزاجی میں نمایاں تھے۔ متوکّل علی اللہ، دعاگو اور علم و فضل کا مجسم پیکر تھے۔ نظام جماعت اور خلفائے احمدیت کے دل و جان سے…

حضرت مہاشہ محمد عمر صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ یکم و 2؍اگست 2001ء میں مکرمہ ثریاغازی صاحبہ نے اپنے والد حضرت مہاشہ محمد عمر صاحب فاضل کے تفصیلی حالات قلمبند کئے ہیں۔ حضرت مہاشہ صاحب کا پیدائشی نام یوگندر پال ولد دھنی رام تھا۔ آپ ضلع سیالکوٹ کے گاؤں دودھوچک میں 1907ء میں پیدا ہوئے۔ آپ کا خاندان کئی نسلوں سے…

محترم مرزا عبدالحق صاحب کا انٹرویو

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 23، 24 اور 25 جنوری 2002ء کے شماروں میں گزشتہ 80 سال سے ممتاز جماعتی خدمات کی توفیق پانے والے خادم سلسلہ محترم مرزا عبدالحق صاحب کا تفصیلی انٹرویو شائع ہوا ہے۔ محترم مرزا عبدالحق صاحب جنوری 1900ء میں جالندھر میں پیدا ہوئے۔ والد کا نام قادر بخش صاحب تھا۔ بچپن میں…

محترم مولانا ظفر محمد ظفر صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ یکم مارچ 2002ء میں محترم مولانا ظفر محمد ظفر صاحب کے بارہ میں ایک مضمون مکرم منصور احمد ظفر صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ آپ کا ذکر خیر قبل ازیں ہفت روزہ ’’الفضل انٹرنیشنل‘‘ 2؍اکتوبر 1998ء کے اسی کالم میں کیا جاچکا ہے۔ ذیل میں وہ باتیں پیش ہیں جو…

محترم بشیر احمد آرچرڈ صاحب کی وفات

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 10؍جولائی 2002ء میں پہلے انگریز واقف زندگی محترم بشیر احمد آرچرڈ صاحب کی وفات کی خبر شائع ہوئی ہے۔ آپ 8؍جولائی 2002ء کو اچانک دل کے حملہ سے لندن میں وفات پاگئے۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْن۔ آپ کی عمر 82سال تھی۔ حضرت خلیفۃ المسیح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیزنے 10؍جولائی…

میرے قصبہ، خاندان اور ذات پر احمدیت کے اثرات از مولانا دوست محمد شاہد صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ 9 و 10؍مئی 2002ء میں محترم مولانا دوست محمد شاہد صاحب مؤرخ احمدیت اپنے آبائی قصبہ، خاندان اور اپنی ذات پر احمدیت کے اثرات تفصیل سے بیان فرماتے ہوئے لکھتے ہیں کہ میرا آبائی قصبہ پنڈی بھٹیاں ہے جسے اکبر بادشاہ کے وقت مسمی اجلالیہ بھٹی نے آباد کیا تھا۔ سکھوں کی غارت…

قبول احمدیت کی داستان

ہفت روزہ ’’بدر‘‘ 4؍نومبر 1999ء میں مکرم مولانا عبدالرحیم صاحب اپنی قبول احمدیت کی داستان بیان کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ مَیں نے 1980ء میں الہ آباد بورڈ سے عربی ادب میں فضیلت کی سند حاصل کی۔ 1981ء میں دارالعلوم مئو سے حدیث کا دَور مکمل کیا اور دوبارہ دارالعلوم دیوبند سے حدیث کا دَور…

حضرت حاجی محمد الدین صاحب تہالویؓ

حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے صحابی اور درویش قادیان حضرت حاجی محمد الدین صاحب تہالویؓ کا ذکر خیر ماہنامہ ’’مصباح‘‘ جنوری 2000ء میں آپ کی نواسی مکرمہ صائمہ مریم صاحبہ کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ آپؓ 1886ء میں پیدا ہوئے۔ 1903ء میں حضرت مسیح موعودؑ کے سفر جہلم کے موقع پر پہلی…

مکرم رانا مبارک علی صاحب کی قبولِ احمدیت کی داستان

ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ نومبر 2000ء میں مکرم رانا مبارک علی صاحب اپنی قبولِ احمدیت کی داستان بیان کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ خاکسار ضلع جالندھر کے گاؤں ملسیاں کا رہائشی تھا۔ راجپوت برادری سے تعلق تھا جو تعلیمی لحاظ سے پسماندہ اور دینی لحاظ سے صرف عید کی نماز پڑھا کرتے تھے۔ زرعی زمینیں کافی تھیں…

مکرم ڈاکٹر عبدالعلیم صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 8؍نومبر 1999ء میں 21؍جولائی 1999ء کو منعقد ہونے والی اردو کلاس کی باتیں (مرتبہ: مکرم حافظ عبدالحلیم صاحب) شامل اشاعت ہیں۔ اس کلاس میں مکرم ڈاکٹر عبدالعلیم صاحب اور اُن کی بیگم بھی شامل ہوئیں۔ حضور انور نے مکرم ڈاکٹر صاحب سے فرمایا: ’’آپ کچھ کہنا چاہتے ہیں تو تشریف لائیں، اپنا…

محترم حاجی بختیار احمد صاحب آف مالاکنڈ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 13؍اکتوبر 1999ء میں محترم حاجی بختیار احمد صاحب کا ذکر خیر کرتے ہوئے مکرم ظہور احمد صاحب لکھتے ہیں کہ آپ 1926ء میں مالاکنڈ میں پیدا ہوئے۔ بچپن میں والد کے سایہ سے محروم ہوگئے تو والدہ آپ کو لے کر پشاور منتقل ہوگئیں جہاں کچی محلہ میں رہائش اختیار کرلی اور…

محترم مولوی سید محمد حسین صاحب ذوقیؔ

ماہنامہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ کینیڈا اکتوبر 1999ء میں مکرم میر احمد صادق صاحب اپنے والد محترم مولوی سید محمد حسین صاحب ذوقیؔ کا ذکر خیر کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ آپ دراز قامت اور نہایت وجیہہ شکل و صورت کے مالک تھے۔ لباس میں شیروانی، پاجامہ اور ترکی ٹوپی استعمال کرتے، ہاتھ میں قیمتی چھڑی رکھتے۔…

محترم الحاج ابراہیم عبدالقادر جگنی صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 13؍ستمبر 1999ء میں جماعت احمدیہ گیمبیا کے ایک مخلص اور فدائی احمدی محترم الحاج ابراہیم عبدالقادر جگنی صاحب کا ذکر خیر مکرم ایم اے خورشید صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ محترم جگنی صاحب کی پیدائش 1923ء کے لگ بھگ ہوئی۔ آپ کا تعلق قبیلہ Jahankey سے ہے جو اپنے علاقہ…

محترمہ ناصرہ ندیم صاحبہ

ماہنامہ ’’مصباح‘‘ جولائی 1999ء میں مکرمہ منیرہ لطیف جان صاحبہ اپنی والدہ محترمہ ناصرہ ندیم صاحبہ کا ذکر خیرکرتے ہوئے لکھتی ہیں کہ آپ کی پیدائش فیصل آباد میں ایک علم دوست اور مذہبی خاندان میں ہوئی تھی جس کا تعلق جالندھر سے تھا۔ کم عمری میں آپ اپنی والدہ کے سائے سے محروم ہوگئیں…

علاقہ بلتستان کے پہلے احمدی – محترم مولوی غلام محمد صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 28؍مئی 1999ء میں علاقہ بلتستان کے پہلے احمدی محترم مولوی غلام محمد صاحب کا ذکر خیر مکرم فضل اللہ طارق صاحب نے اپنے مضمون میں کیا ہے۔ محترم مولوی صاحب کی وفات اپنے گاؤں ’’دُم سُم‘‘ میں 10؍مارچ 1999ء کو ہوئی۔ محترم مولوی صاحب کو قرآن کریم پڑھنے کا شروع ہی سے…

سیرالیون میں تائید الٰہی کے ایمان افروز واقعات

سیرالیون نے برطانیہ سے 1962ء میں آزادی حاصل کی۔ 1922ء میں حضرت مولوی عبدالرحیم نیر صاحبؓ نے غانا جاتے ہوئے یہاں مختصر قیام فرمایا اور دعوت الی اللہ کی۔ حضرت مولانا الحاج نذیر احمد علی صاحب پہلے باقاعدہ مبلغ تھے جو 1937ء میں سیرالیون کے ضلع کامبیا کے ایک قصبہ روکوپور میں پہنچے تو وہاں…

حضرت قاضی محمد اکبر صاحبؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 12؍اگست 1999ء میں شامل اشاعت حضرت قاضی محمد اکبر صاحبؓ کے بارہ میں ایک مختصر مضمون مکرم عطاء الرقیب منور صاحب نے ’’تاریخ احمدیت جموں کشمیر‘‘ مؤلفہ مکرم محمد اسداللہ قریشی صاحب کی مدد سے تحریر کیا ہے۔ حضرت قاضی صاحبؓ چارکوٹ جموں کشمیر کے رہنے والے تھے۔ اپنے علاقہ کے امام…

آگرہ (یوپی) کے ایمان افروز واقعات

ہفت روزہ ’’بدر‘‘ 11 تا 18؍نومبر 1999ء میں مکرم مولوی نذرالاسلام صاحب نے آگرہ (صوبہ یوپی) کے چند ایمان افروز اور بعض عبرت انگیز واقعات بیان کئے ہیں جن سے نومبائعین کی استقامت اور شجاعت کا اظہار بھی ہوتا ہے اور دشمنِ احمدیت کی ناکامی و نامرادی کا بھی۔ اوکھرا ضلع فیروزآباد میں جب جماعت…