نئی دنیا کی تلاش

قریباً 1450ء میں اٹلی کی بندرگاہ ’جنوا‘ کے رہنے والے ایک جولاہے کے ہاں ایک لڑکا پیدا ہوا جس کا نام کولون رکھا گیا۔ کولون گھریلو حالات بہتر نہ ہونے کی وجہ سے اپنی تعلیم سکول میں جاری نہ رکھ سکا لیکن اپنے باپ کا ہاتھ بٹانے کے ساتھ ساتھ گھر پر ہی (خصوصاً جہاز…

کینیڈاکی دریافت

ہر سال 12؍اکتوبر کو امریکہ میں تعطیل عام ہوتی ہے کیونکہ اس دن 1492ء میں کولمبس نے امریکہ دریافت کیا تھا۔ اگرچہ مؤرخین نے ثابت کیا ہے کہ اس سے پہلے بحری قزاق امریکہ پہنچ چکے تھے اور نیز یہ کہ کولمبس شمالی امریکہ کے ساحل پر نہیں پہنچا تھا بلکہ 24؍جون1497ء کو اٹلی کا…

جزیرہ نارفوک

آسٹریلیا کے دارالحکومت سڈنی سے ایک ہزار کلومیٹر دور واقع جزیرہ نارفوک کا رقبہ 15؍کلومیٹر ہے اور آبادی دو ہزار۔ اس جزیرے میں گزشتہ سو برس سے کوئی قتل نہیں ہوا، کوئی ڈاکہ نہیں پڑا، چوری اور رہزنی کی واردات نہیں ہوئی۔ یہاں کاروں اور گھروں کو تالے لگانے کا رواج نہیں ہے۔ سڑک پر…

الجیریا (الجزائر)

عوامی جمہوریہ الجزائر شمالی افریقہ میں واقع ہے اور لیبیا، تیونس، مالی ، نائیجر، مراکش اور موریطانیہ کا ہمسایہ ہے۔ سمندر اور صحرا بھی میل ہا میل تک اس کی سرحد سے ملحق ہیں۔ یہاں نہ صرف بارش بہت کم ہوتی ہے بلکہ کوئی قابل ذکر دریا بھی نہیں ہے۔ سب سے بڑا دریا صرف…

ایفل ٹاور پیرس

1889ء میں فرانسیسی انقلاب کی پہلی صدی کو شاندار طریقے سے منانے کیلئے حکومت فرانس نے ایک یادگار کی تعمیر کا فیصلہ کیا تو ایک انگریز انجینئر نے ٹاور کی تعمیر کی تجویز پیش کی۔ پھر ایک عالمی مقابلہ کے نتیجہ میں جس میں 700 ماہرین نے حصہ لیا، فرانس کے انجینئر گستو ایفل کا…

محترم شیخ امری عبیدی صاحب

محترم شیخ امری عبیدی صاحب جب دارالسلام تنزانیہ کے پہلے افریقن میئر منتخب ہوئے تو کئی اخبارات نے آپ کی تصاویر اور خبریں شائع کیں اور آپ کی قابلیتوں کو سراہا۔ ہفت روزہ Mwananchi نے 24؍جنوری 1960ء کو جو خبر شائع کی اس کا اردو ترجمہ (از مکرم محمد منور صاحب) روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 16؍جنوری…

تبت۔ دنیا کی چھت

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 8؍اکتوبر 2012ء میں تبّت کا تعارف پیش کیا گیا ہے۔ مغربی تبّت کا علاقہ KA-ERH دنیا کا بلند ترین قصبہ خیال کیا جاتا ہے جس کی سطحٔ سمندر سے بلندی 15ہزار فٹ ہے۔ تبّت کو ’’دنیا کی چھت ‘‘ بھی کہا جاتا ہے۔ برف سے ڈھکے پہاڑوں اور دنیا کے بلند ترین…

دنیا کا دوسرا بڑا دریا: دریائے ایمیزون (جنوبی امریکہ)

روزنامہ ’الفضل ربوہ ‘‘ 20ستمبر 2012ء میں دنیا کے دوسرے بڑے دریا، دریائے ایمیزون، کا تعارف شائع ہوا ہے۔ دنیا کا سب سے بڑا دریا نیل ہے۔ دریائے ایمیزون (Amazon) پَیرو کے انڈس سے نکل کر جنوبی امریکہ میں قریباً 6337کلومیٹر تک بہنے اور پچیس لاکھ مربع میل کے رقبے کو سیراب کرنے کے بعد…

پیٹروناس ٹاورز۔ ملائشیا

روزنامہ ’الفضل ربوہ ‘‘ 25جولائی 2012ء میں کوالالمپور میں تعمیر کئے جانے والے ملائشیا کی صنعتی ترقی کی علامت پیٹروناس ٹاورز کا تعارف شاملِ اشاعت ہے۔ 15؍اپریل 1996ء کو تکمیل کے بعد ان ٹاورز کو دنیا کی بلند ترین عمارت کہلانے کا اعزاز حاصل ہوا۔ لیکن 17؍اکتوبر 2003ء کو تائیوان میں تعمیر ہونے والا 1676…

جزیرہ مالٹا

بحراوقیانوس میں یورپ اور شمالی افریقہ کے درمیان واقع جزیرہ مالٹا ہے جس کا رقبہ 122 مربع میل ہے جبکہ آبادی قریباً چار لاکھ ہے۔ یہاں کے باشندے نسلاً اہل قرطاجنہ سے ہیں اور مذہباً کیتھولک عیسائی ہیں۔ بعض مؤرخین کے مطابق ہزاروں سال پرانی تحریروں میں بھی اس جزیرے کا ذکر ملتا ہے ۔…

گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں مملکتِ پاکستان اور اہلِ پاکستان

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 13؍اگست 2012ء میں گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مختلف ایڈیشنوں میں شامل پاکستانی افراد، واقعات اور اشیاء کے ریکارڈز کی تفصیل (منقول از اخبار سنڈے ایکسپریس) پیش کی گئی ہے۔ چند اہم پاکستانی شخصیات جو گینز بُک ورلڈ ریکارڈ کے مختلف ایڈیشنز میں شامل کی گئیں اُن میں سات مرتبہ برٹش…

بانی ٔپاکستان قائداعظم محمد علی جناح

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 13؍اگست 2012ء میں مکرم نذیر احمد سانول صاحب کے قلم سے ایک مضمون شامل اشاعت ہے جس میں بانی ٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے حالات زندگی اختصار سے بیان کئے گئے ہیں۔ محمد علی جناح کا خاندان معزز اور شریف تھا۔ جد امجد ایرانی امراء میں سے تھے جو آغا…

تاریخ پاکستان کے اہم واقعات

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 13؍اگست 2012ء میں شامل اشاعت ایک مضمون (مرسلہ: مکرم غلام مصطفی تبسم صاحب) میں تاریخ پاکستان کے بعض اہم واقعات اور شخصیات کا تعارف شامل ہے۔ پاکستان کا پرچم 30دسمبر 1906ء کو ڈھاکہ میں سیاسی تنظیم آل انڈیا مسلم لیگ کی بنیاد رکھی گئی اور ایک سبز پرچم، جس پر چاند اور…

بوڈاپسٹ۔ ہنگری

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 14 جولائی 2012ءمیں دریائے ڈینیوب کے کنارے آباد دو شہروں کے حسین ملاپ ’بوڈاپسٹ‘ کا تعارف پیش کیا گیا ہے جو خوبصورتی میں یورپ کا دوسرا بڑا شہر قرار پاتا ہے۔ ہنگری کا دارالحکومت ’بوڈاپسٹ‘ دریا کے دونوں کناروں پر آباد دو شہروں بوڈاؔ اور پسٹؔ کے اتحاد سے وجود میں آیا۔ یہ…

انکا ۔ جنوبی امریکہ کا ایک قدیم قبیلہ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 21 جون 2012ء میں جنوبی امریکہ کے قدیم قبیلے انکا (Inca) کا تعارف اور طرز بودباش سے متعلق معلومات پیش کی گئی ہیں۔ بحرالکاہل کے کنارے پر آباد یہ جنوبی امریکہ کا ایک قدیم قبیلہ ہے جس کے لوگ 11ویں صدی عیسوی میں جنوب مشرق کی طرف سے پیرو (Peru) میں داخل…

جماعت احمدیہ کریباتی (پیسفک) کے قیام کے تیس سال بعد پہلے دو روزہ تاریخی جلسہ سالانہ 2017ء کا بابرکت انعقاد

2017ء کے تاریخی سال میں جزائرکریباتی کی پہلی مسجد اور مشن ہاؤس کی تعمیر بھی مکمل ہوئی۔ جلسہ سالانہ میں کریباتی کے صدر کے نمائندہ سمیت کُل 242 افراد کی شمولیت۔ علماء کرام کی تقاریر اور دروس کے ذریعہ تربیتی مساعی۔ نمائش کے ذریعہ اسلامی تعلیمات کی تبلیغ۔ (رپورٹ: خواجہ فہد احمد مبلغ سلسلہ۔ انگریزی…

صحرائے اعظم افریقہ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 30؍مئی 2012ء میں دنیا کے سب سے بڑے ریگستان ’’صحارا‘‘ کا تعارف شائع ہوا ہے۔ 86لاکھ مربع کلومیٹر پر پھیلا ہوا صحرائےاعظم دس افریقی ملکوں میں منقسم ہے جو مراکش، تیونس، لیبیا، مصر، سوڈان، الجزائر، چاڈ، نائیجر، مالی اور ماریطانیہ ہیں۔ اس بے آب و گیاہ بنجر زمین میں چند نخلستان بھی…

برونئی کے سلطان حسن البولقیہ کا شاہی محل ’’آستانہ نورالایمان ‘‘

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 23؍اپریل 2012ء میں دنیا کے سب سے بڑے شاہی محل آستانہ نورالایمان کے بارہ میں ایک تعارفی مضمون شامل اشاعت ہے۔ دریائے برونئی کے کنارے واقع سلطان حسن البولقیہ کے شاہی محل کا نام ’’آستانہ نورالایمان ‘‘ ہے۔یہ دَورِ جدید کا سب سے بڑا رہائشی محل ہے جو 35کروڑ ڈالر کے خرچ…

حاصل مطالعہ (مسیحؑ بلادِشرقیہ میں + بنگال کے متعلق ایک پیشگوئی)

(مطبوعہ رسالہ انصارالدین مئی جون 2014ء اور الفضل ڈائجسٹ، الفضل انٹرنیشنل، 22؍مارچ 2025ء مسیح موعود نمبر2025ء) حاصل مطالعہ فرخ سلطان محمود آج کے کالم میں ’’مضامینِ شاکر‘‘ سے ایک تحریر بھی ہدیۂ قارئین ہے: مسیحؑ بلادِشرقیہ میں جب حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے خداتعالیٰ سے خبر پاکر حضرت مسیح ناصری علیہ السلام کی وفات…

غانا میں احمدیت کا آغاز

قریباً1870ء میں غانا کے ایک میتھوڈیسٹ پریسٹ بنجامین سام نے ایک شخص ابوبکر بن صدیق کے ہاتھ پر اسلام قبول کرلیا اور قبولِ اسلام کے بعد وہ بن یامین کہلانے لگے۔ جلد ہی انہوں نے اپنے ایک قریبی دوست کو بھی مسلمان بنالیا جس کا اسلامی نام مہدی رکھا گیا۔ بن یامین نے اپنے علاقہ…

ماریشس میں احمدیت

جامعۃ المبشرین ربوہ میں 2 دسمبر 1955ء کو ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس کی رپورٹ ایک پرانی اشاعت سے روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 3 مارچ 1997ء میں منقول ہے۔ اس تقریب میں ماریشس کے جن مہمانوں نے شرکت کی ان میں محترم محمد عظیم سلطان غوث صاحب بھی شامل تھے جو ان تین خوش قسمت…

نئی مملکت کا نام رکھنے کا مقابلہ – تنزانیہ

ماہنامہ ’’اخبار احمدیہ‘‘ برطانیہ مارچ،اپریل 1995ء کے انگریزی حصہ میں یہ دلچسپ خبر شائع ہوئی ہے کہ ایک احمدی نے 1964ء میں دنیا میں قائم ہونے والی ایک نئی مملکت کا نام تجویز کیا تھا۔ یہ مملکت دو ممالک ٹانگانیکا اور زنجبار کے ادغام سے قائم ہوئی تھی۔ نام تجویز کرنے کے لئے ایک عالمی…

افریقہ کی ایک قدیم سلطنت – غنا

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 21؍اکتوبر 1996ء میں مکرم نسیم سیفی صاحب نے مغربی افریقہ میں ایک قدیم سلطنت کے آثار کا ذکر کیا ہے جس کا نام سلطنت ’’غنا‘‘ تھا اور جو اپنی خوشحالی اور سونے کی افراط کی وجہ سے سنہری سلطنت کہلاتی تھی۔ آج سے تقریباً دو ہزار سال پہلے سلطنت غنا قائم ہوئی…

ہنگری

ہنگری ایک ایسا ملک ہے جسے کوئی سمندر میسر نہیں۔ روسی گھڑسوار خانہ بدوش قوم Magyars نے 896ء میں اس کے کچھ علاقہ پر قبضہ کر کے ہنگری مملکت کی بنیاد ڈالی۔ سولہویں صدی میں ترکوں نے اس پر قبضہ کرلیا اور 1699ء میں آسٹرین اس ملک پر قابض ہوگئے لیکن کچھ عرصہ بعد مقامی…

ماریشس

جزیرہ ماریشس کا رقبہ صرف گیارہ سو مربع میل ہے۔ مؤرخین کے مطابق ماریشس اور ہمسایہ جزیرہ مڈغاسکر کو ساتویں صدی میں عربوں نے دریافت کیا اور اِن کے نام بالترتیب ’’اروبی‘‘ اور ’’قمری‘‘ رکھے لیکن ویران ہونے کی وجہ سے اس کی طرف زیادہ توجہ نہ کی۔ 1507ء میں ایک ڈَچ جہاز ران نے…

البانیہ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ 21؍اگست 1995ء میں یورپ کے پسماندہ ملک البانیہ کے بارے میں ایک مضمون مکرم محمد محمود طاہر صاحب کے قلم سے شائع ہوا ہے۔ البانیہ کی لمبائی 207 میل اور 50 میل کے درمیان ہے اور کثیر تعداد میں جھیلیں اور دریا اسے قدرتی حسن سے مالا مال کئے ہوئے ہیں۔ یہاں کی…