حضرت مولوی احمد دین صاحبؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 21؍مئی 1997ء میں حضرت مولوی احمد دین صاحبؓ کا ذکر خیر مکرم ریاض احمد ملک صاحب کے قلم سے شاملِ اشاعت ہے۔ حضرت مولوی صاحب ؓ کا نام حضرت مسیح موعودؑ نے 313؍ اصحاب میں 288 نمبر پر اپنی کتاب ’’انجام آتھم‘‘ میں شامل کیا ہے۔ حضرت مولوی صاحبؓ ’’منارہ‘‘ نامی ایک…

حضرت خواجہ غلام نبی صاحبؓ

حضرت خواجہ غلام نبی صاحبؓ آف چکوال ،کلکتہ میں کاروبار کرتے تھے۔ آپؓ کو 1906ء میں پہلی بار کلکتہ جاتے ہوئے قادیان میں دو روز قیام کرنے کا موقعہ ملا لیکن بیعت کی سعادت دوبارہ قادیان آکر30؍ستمبر 1907ء کو حاصل کی۔ قبول احمدیت کے بعد آپؓ نے شدید مخالفت کا نہایت صبر سے مقابلہ کیا۔…

حضرت مولوی محمد رحیم الدین صاحبؓ

حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے صحابی حضرت مولوی محمد رحیم الدین صاحب موضع حبیب والا ضلع بجنور کے رہنے والے تھے۔ والد صاحب کا نام کریم الدین تھا۔ مڈل پاس کرکے محکمہ جنگلات میں ملازم ہوگئے اورچکروتہ ضلع ڈیرہ دون میں حضرت ڈاکٹر خلیفہ رشیدالدین صاحبؓ کے ذریعہ حلقہ بگوش احمدیت ہوئے۔ صاحبِ…

حضرت قاضی سید امیر حسین شاہ صاحب ؓ

حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے صحابی حضرت قاضی سید امیر حسین شاہ صاحب آف بھیرہ کے آباء واجداد کو مغلیہ دورِ حکومت میں قاضی کا عہدہ حاصل رہا اسلئے یہ خاندان قاضی کے نام سے پکارا جانے لگا۔ حضرت قاضی صاحبؓ کی ولادت 1864ء میں ہوئی۔ آپؓ کے والد صاحب کو گھوڑوں کی…

حضرت میر محمد اسحٰق صاحبؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 10؍مئی 1997ء میں مکرم مولانا محمد صدیق شاہد صاحب گورداسپوری اپنے مضمون میں حضرت میر محمد اسحاق صاحبؓ کا ذکرِ خیر کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ حضرت میر صاحبؓ مدرسہ احمدیہ کے ہیڈماسٹر تھے اور ہر بچے پر آپؓ کی شفقت عیاں اور یکساں تھی۔ آپؓ کو یہ امر پسند نہیں تھا…

حضرت حافظ مختار احمد صاحب شاہجہانپوری رضی اللہ عنہ

حضرت حافظ مختار احمد صاحب شاہجہانپوری رضی اللہ عنہ یو۔پی کے رؤسا میں سے تھے۔ بہت عالم فاضل تھے۔ ایک بار آپ کو قرآن کریم کے کسی آیت کے معانی سمجھ نہیں آ رہے تھے، کسی آیت کی تنسیخ کے آپ قائل نہیں تھے چنانچہ طبیعت کی بے چینی اس قدر بڑھی کہ بخار ہوگیا…۔…

حضرت منشی فیاض علی صاحبؓ کپورتھلوی

حضرت منشی فیاض علی صاحبؓ 1845ء میں سراوہ (ضلع میرٹھ، یوپی) میں رسول بخش صاحب کے ہاں پیدا ہوئے جن کے پردادا زاہد علی قریشی ملکِ عرب سے شہنشاہ جہانگیر کے زمانہ میں تشریف لائے تھے اور فوجی خدمات کے عوض جاگیر پائی تھی۔ وہ حضرت مجدد الف ثانیؒ سے بیعت تھے اور انہی کے…

حضرت محمد اسماعیل صاحب معتبرؓ

حضرت محمد اسماعیل صاحب معتبرؓ 1892ء میں ملیساں ضلع جالندھر کے ایک علمی گھرانہ میں پیدا ہوئے۔ مڈل کرنے کے بعد 1906ء میں اپنے بڑے بھائی حضرت ماسٹر محمد علی صاحب اظہر ؓکے ساتھ قادیان پہنچے اور حضرت اقدس علیہ السلام کی بیعت کا شرف حاصل کیا اور پھر قادیان میں ہی سلسلہ تعلیم جاری…

حضرت مولوی محمد عبداللہ صاحبؓ

حضرت مولوی محمد عبداللہ صاحب علماء اہلحدیث میں شمار ہوتے تھے اور انجمن اہلحدیث کے رکن تھے۔ آپکے علمی مضامین مولوی محمد حسین بٹالوی صاحب کے رسالہ ’’اشاعۃ السنہ‘‘ میں بھی شائع ہوا کرتے تھے۔ جب حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے دعویٰ فرمایا اور پھر پیشگوئی مصلح موعود فرمائی تو آپ نے قادیان جاکر…

حضرت صوفی احمد جان صاحب لدھیانوی

حضرت مسیح موعودؑ کی کتاب ’’براہین احمدیہ‘‘ کی اشاعت کے بعد کتاب پر ریویو لکھنے والوں میں سے ایک حضرت صوفی احمد جان صاحب لدھیانوی بھی تھے۔ آپ نے حضورؑ کے بارے میں لکھا کہ ’’اس کے مؤلف جناب مخدومنا مولانا میرزا غلام احمد صاحب دام فیوضہ ہیں… نہایت خلیق، صاحب مروت و حیا، جوان…

حضرت سیٹھ اسماعیل آدم صاحبؓ

حضرت سیٹھ صاحب کا تعلق میمن قوم سے تھا۔ آپ 1874ء میں بمبئی میں سیٹھ آدم صاحب کے ہاں پیدا ہوئے ، کاروباری ماحول میں پرورش پائی اور جامع مسجد بمبئی سے ملحقہ ایک دکان میں تجارت شروع کی اور نیلی چھتری والے تاجر مشہور ہوئے۔ آپ کے والد سندھ کے مشہور بزرگ پیر رشیدالدین…

جس کی فطرت نیک ہے آئیگا وہ انجام کار

حضرت مسیح موعودؑ پر ایمان لانے والے احباب میں بہت سے ایسے تھے جنہیں اللہ تعالیٰ نے حیران کن ذرائع سے احمدیت کا پیغام پہنچایا اور اس سعادت سے بہرہ ور فرمایا ۔ مولوی غلام حسین صاحب ہانڈو گوجر ضلع لاہور میں امام مسجد تھے اور عالم باعمل ، حافظِ قرآن، حدیث و فقہ اور…

حضرت منشی اروڑے خان صاحبؓ

ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ ربوہ فروری 1997ء میں حضرت منشی اروڑے خان صاحبؓ کپورتھلوی کے بارہ میں مکرم مقصود منیب صاحب اپنے مضمون میں بیان کرتے ہیں کہ حضرت مصلح موعودؓ نے ایک بار جماعت کپورتھلہ کے بارہ میں فرمایا: ’’کپورتھلہ کی مٹی میں خدا تعالیٰ نے وہ اثر رکھا ہے کہ یہاں جس قدر لوگ سلسلہ…

حضرت قاضی امیر حسین شاہ صاحبؓ

حضرت قاضی امیر حسین شاہ صاحبؓ بھیروی کو1891ء میں 27 سال کی عمر میں حضرت مسیح موعودؑ کی بیعت کی سعادت عطا ہوئی اور پھرآپؓ جلد ہی قادیان منتقل ہوگئے۔ مغلوں کے زمانے میں آپؓ کے آباء کو قاضی کا عہدہ حاصل رہا تھا چنانچہ آپ کے نام میں ’’قاضی‘‘ کا لقب شامل ہوگیا۔ حضرت…

حضرت مولانا عبدالرحیم درد صاحبؓ

حضرت مولانا درد صاحب نے 7 دسمبر 1955ء کو ربوہ میں وفات پائی۔ آپ کا ذکر خیر کرتے ہوئے حضرت مرزا بشیر احمد صاحبؓ نے بیان فرمایا کہ محترم درد صاحب نے M.A. کرنے کے بعد خود کو خدمت دین کے لئے پیش کیا۔ 21۔1920ء میں جب حضرت مصلح موعودؓ نے نظارتوں کا قیام فرمایا…

حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ

ماہنامہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ کینیڈا ،اپریل 1998ء میں سیدنا حضرت عمر فاروق ؓ کی سیرۃ پر مکرم مولانا محمد اشرف صاحب کا ایک مضمون شامل اشاعت ہے۔ حضرت عمرؓ 582ء میں مکہ کے خاندانِ قریش میں پیدا ہوئے۔ نام عمر، لقب فاروق اور کنیت ابن خطاب تھی۔آپؓ نے سپہ سالاری، شہسواری، پہلوانی، فن خطابت اور لکھنا…

استقامت کے شہزادے

حضرت خبابؓ لوہار تھے اور کفار اُن کی بھٹی میں سے دہکتے ہوئے کوئلے نکال کرزمین پر بچھا دیتے تھے اور پھر حضرت خبابؓ کو اُن کوئلوں پر لٹاکر کوئی بدبخت آپؓ کی چھاتی پر چڑھ جاتا تھا تاکہ آپؓ حرکت نہ کرسکیں۔ چربی کے جلنے کی بو آیا کرتی اور دہکتے ہوئے کوئلے اُس…

حضرت سعیدؓ بن زید

مکہ کے رہنے والے زید باآواز بلند ایسے اشعار پڑھاکرتے تھے جن میں بتوں کی تکفیر اورایک خدا پر ایمان کا اعلان ہوتا تھا۔ انہوں نے دینِ ابراہیم کی تلاش میں شام، موصل اور جزیرہ تک کا سفر کیا اور وہاں کے یہودی اور نصرانی علماء سے ملاقاتیں کیں لیکن اُن لوگوں کے خیالات چونکہ…

حضرت حمزہؓ بن عبدالمطلب

حضرت حمزہؓ کی والدہ ہالہ، آنحضورﷺ کی والدہ کی چچازاد بہن تھیں۔ آپؓ آنحضورﷺ سے دو سال قبل پیدا ہوئے اور ابولہب کی لونڈی ثوبیہ نے آپؓ کو دودھ پلایا جس نے بعد میں آنحضورﷺ کو بھی دودھ پلایا تھا۔ اس طرح آپؓ کو آنحضورﷺ کا رضاعی بھائی ہونے کا شرف بھی حاصل ہے۔ جوانی…

حضرت اویسؒ قرنی

حضرت اویس ؒ کا وطن یمن تھا اور نسباً قبیلہ مراد سے تعلق رکھتے تھے۔ آپؒ کو بارگاہِ رسالتؐ سے غائبانہ ’’خیرالتابعین‘‘ کا لقب عطا ہوا۔ آنحضرتﷺ کے ایک ارشاد سے آپ کی فضیلت واضح ہوتی ہے۔ حضرت عمرؓ سے آنحضرت ﷺ نے فرمایا ’’خیرالتابعین، مراد قبیلہ کا ایک شخص ہے جس کا نام اویسؒ…

حضرت کعب بن مالکؓ

حضرت کعب بن مالکؓ کا تعلق قبیلہ بنو سلمہ سے تھا اور زمانہ جاہلیت میں آپؓ کی کنیت ابو بشیر تھی جسے آنحضرت ﷺ نے بدل کر ابو عبداللہ کردیا۔ آپؓ اپنے والدین کی اکلوتی اولاد تھے اور بیعت عقبیٰ ثانیہ کے موقع پر 70؍ افراد کے ہمراہ مدینہ سے مکہ آکر آپؓ نے بیعت…

صحابہ رسولﷺ کی فیاضی و غریب پروری

حضرت ابوقتادہؓ آنحضرتﷺ کی مجلس میں بیٹھے تھے کہ ایک انصاری کا جنازہ لایا گیا۔ آنحضورؐ نے دریافت فرمایا کہ اس پر کوئی قرض ہے؟ عرض کیا گیا ’’ہے‘‘۔ فرمایا کیا کچھ ترکہ بھی چھوڑا ہے؟ صحابہ نے عرض کیا ’’نہیں‘‘۔ آنحضورؐ نے ارشاد فرمایا کہ آپ لوگ جنازہ پڑھ لیں۔ حضرت ابوقتادہؓ نے عرض…

صحابہ رسولﷺ کاشوقِ جہاد

حضرت سعد الاسودؓ کو حصول رشتہ میں سخت مشکلات پیش آئی تھیں اور آخر آنحضرتﷺ کی تجویز پر آپؓ کا رشتہ طے ہوا۔ آپؓ آرزوؤں سے لبریز دل کے ساتھ بازار سے بیوی کے لئے تحائف خریدنے نکلے تو کسی مناد کی آواز سنائی دی جو جہاد فی سبیل اللہ کیلئے بلا رہا تھا۔ آپؓ…

آنحضرت ﷺ اور آپؐ کے مظہرِ اتم حضرت مسیح موعود ؑ میں مماثلت

حضرت صوفی عبدالرزاق الکاشانیؒ نے فرمایا تھا کہ ’’تمام انبیائے گزشتہ علوم و معارف میں امام موعودؑ کے تابع ہوں گے اس لئے کہ امام موعودؑ کا باطن دراصل محمد مصطفیﷺ کا باطن ہے‘‘۔ حضرت شاہ ولی اللہؒ نے فرمایا تھا: ’’امام موعودؑ آنحضرتﷺ کی حقیقی تصویر ہوگا‘‘۔ شیعہ عالم علامہ باقر مجلسی ؒ نے…

حضرت مسیح موعودؑ کی مہمان نوازی

لنگر کا انتظام ابتدائی زمانہ میں حضرت مسیح موعودؑ کے گھر میں ہی ہوتا تھا۔ گھر میں دال سالن پکتا اور ایک بڑے توے پر دو تین نوکرانیاں بہت سی روٹیاں پکاکر باہر بھیج دیا کرتی تھیں۔ حضرت اقدسؑ کی مہمان نوازی کے ایمان افروز تاریخی واقعات (مرتبہ: مکرم حبیب الرحمان زیروی صاحب) روزنامہ ’’الفضل‘‘…

حضرت مسیح موعودؑ کا حسن معاشرت

حضرت مسیح موعودؑ فرماتے ہیں: ’’روحانی اور جسمانی طور پر اپنی بیویوں سے نیکی کرو۔ ان کیلئے دعا کرتے رہو … جس کو خدا نے جوڑا ہے اس کو ایک گندے برتن کی طرح مت توڑو‘‘۔ چنانچہ ایک شخص جو عجلت میں اپنی بیوی کو طلاق دینا چاہتا تھا اس کے بارہ میں آپؑ نے…