خطبہ جمعہ سیدنا حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ 25؍اپریل 2008ء

جماعت احمدیہ پر اللہ تعالیٰ کا یہ بہت بڑا احسان ہے کہ وہ ہمیں توفیق دے رہا ہے کہ دنیا کے ہر خطے میں، ہر شہر میں مسجدوں کی تعمیر کریں۔ ہر جگہ جماعت بڑی قربانیاں کرکے مسجدیں بنا رہی ہے۔ (پورٹو نووو کی مسجد کے افتتاح کی مناسبت سے مسجد کی آبادی اور عبادت…

خطبہ جمعہ سیدنا حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ 18؍اپریل 2008ء

حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام نے بھی اپنی بعثت کا بہت بڑا مقصد یہی بتایا ہے کہ بندے اور خدا میں ایک زندہ تعلق قائم کیا جائے۔ پس ہر احمدی باقاعدہ نمازیں پڑھنے والا ہو اور ہونا چاہئے اور اس کی نمازیں ایسی نہ ہوں جو سر سے بوجھ اتارنے والی ہوں بلکہ ایک…

خطبہ جمعہ سیدنا حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ 11؍اپریل 2008ء

اگر سفروں سے برکات حاصل کرنی ہیں تو تقویٰ بنیادی شرط ہے۔ اسے ہر وقت مومن کو مدنظر رکھنا چاہئے۔ ا گر یہ مدنظر رہے گا تو دنیاوی فائدوں کے حصول کے لئے بھی جو سفر ہیں وہ بھی اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول کا ذریعہ بن جائیں گے۔ خلافت جوبلی کے حوالہ سے…

خطبہ جمعہ سیدنا حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ 04؍اپریل 2008ء

حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کی بعثت کے مقصد کو ہر احمدی کو، ہر وقت اپنے سامنے رکھنا چاہئے کہ آپ کی بعثت کا مقصد بندے کو اللہ تعالیٰ کے قریب کرنا اور وہ راستے دکھانا ہے جو اللہ تعالیٰ کے قرب کے حصول کے راستے ہیں۔ صلاح وتقویٰ، نیک بختی اورخلاقی حالت کو…

خطبہ جمعہ سیدنا حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ 28مارچ 2008ء

آج دشمن قرآن اور آنحضرت ﷺ کے نام پر کیچڑا چھالنے کی کوشش کررہاہے۔ اس کی یہ کوشش سوائے اس کے بدا نجام کے اس کو کوئی بھی نتیجہ نہیں دلا سکتی۔ اس کی اس مذموم کوشش کے نتیجہ میں ہم احمدی یہ عہد کریں کہ آنحضرت ﷺ پر کروڑوں اربوں دفعہ درود بھیجیں اور…

خطبہ جمعہ سیدنا حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ 21مارچ 2008ء

اللہ تعالیٰ کی صفت حلیم کے سب سے اعلیٰ پرتَو آنحضرتﷺ تھے اور پھر اس زمانے میں اللہ تعالیٰ نے اپنے آقا کی اتباع میں ان صفات کے اعلیٰ معیار قائم کرنے کے لئے حضرت مسیح موعودعلیہ الصلوٰۃ والسلام کو بھیجا ہے۔ (اللہ تعالیٰ کی صفت حلیم کے حوالہ سے آنحضرت ﷺ کی سیرت طیبہ…

خطبہ جمعہ سیدنا حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ 14مارچ 2008ء

اگر ہر گناہ پر اس دنیا میں ہی اللہ تعالیٰ عذاب نازل فرمانا شروع کردے یا جب سے دُنیا بنی ہے عذاب نازل کرتا رہتا تو اب تک نسل انسانی ختم ہوچکی ہوتی۔ اللہ تعالیٰ کی صفت حلیم کا تقاضا ہے کہ وہ بندوں کی طرح فوری طور پر غصہ میں نہیں آتا جب تک…

خطبہ جمعہ سیدنا حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ 7مارچ 2008ء

قرآن کریم کی تلاوت کا حق مومنین کے نیک اعمال کے ساتھ مشروط ہے تلاوت کا حق یہ ہے کہ جب قرآن کریم پڑھیں تو جو اوامر و نواہی ہیں ان پر غور کریں۔ جن کے کرنے کا حکم ہے ان کو کیا جائے۔ جن سے رکنے کا حکم ہے ان سے رکا جائے۔ صحت…

خطبہ جمعہ سیدنا حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ 29فروری 2008ء

ڈینش کارٹونوں کی دوبارہ اشاعت پرڈنمارک کے شرفاء کا اظہار افسوس۔ ہالینڈ کے ایک ممبرپارلیمنٹ کی اسلام دشمن فلم کی تیاری پر احتجاج۔ ایک کینیڈین عیسائی کی اسلام اورقرآن مجید کے خلاف کینہ اور بغض سے بھری ہوئی کتاب کی مذمت۔ ہم ان لوگوں سے ہمدردی کے جذبات کے تحت کہتے ہیں کہ خدا کا…

خطبہ جمعہ سیدنا حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ 22فروری 2008ء

جن نمازوں کے ستونوں پر ہمارا دین قائم ہے اس کی حفاظت انتہائی اہم ہے ورنہ دین میں دراڑیں پڑنے کا خدشہ ہے۔ آج جب ہم خلافت احمدیہ کے سوسال پورے ہونے پر شکر کے جذبات سے لبریز ہیں اور خوشی منا رہے ہیں، دین کے اس سب سے اہم رکن کی طرف خاص طور…

خطبہ جمعہ سیدنا حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ 15فروری 2008ء

اللہ تعالیٰ نے تزکیہ نفس کے لئے، برائیوں سے بچنے کے لئے نماز کو ایک بہت بڑا ذریعہ قرار دیا ہے ہر احمدی کی اپنی ذات کے بارے میں بھی اور بحیثیت نگران اپنے بیوی بچوں کے بار ے میں بھی یہ ذمہ داری ہے کہ اس تزکیہ کی طرف توجہ دے۔ پانچ نمازیں تو…

خطبہ جمعہ سیدنا حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ 8 فروری 2008ء

جن ملکوں میں احمدیوں پر سختیا ں ہو رہی ہیں وہ اپنے ثبات قدم کے لیے دعائیں کریں اور اللہ تعالیٰ کے دَر کو اس طرح پکڑیں اور اس کے آگے اس طرح جھکیں کہ جلد سے جلد تر وہ فتوحات اور قبولیت دعا کے نظارے دیکھنے والے ہوں اور دنیا میں وہ احمدی جن…

خطبہ جمعہ سیدنا حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ یکم فروری 2008ء

ایک انسان کی زندگی کا اصل مقصود نماز، روزہ، حج اور زکوٰۃ وغیرہ اور احکامات کی حکمتیں نہیں ہیں بلکہ اصل مقصود تزکیہ نفس ہے اور ہونا چاہئے۔ ایک عظیم رسول کی بعثت کے لئے حضرت ابراھیم علیہ السلام کی دعا اور اس کی قبولیت کے اعلان کے الفاظ میں فرق کی حکمت کا پُرمعارف…

خطبہ جمعہ سیدنا حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ 25؍جنوری 2008ء

پاکیزگی صرف ظاہری عبادتوں سے نہیں ہے بلکہ دلوں کی حالت پاکیزہ بنانے سے ہے اور دلوں کی پاکیزگی عبادتوں کے ساتھ ساتھ بندوں کے حقوق ادا کرنے سے ہوتی ہے آج دلوں کی پاکیزگی آنحضرت ﷺ کے اس غلام صادق سے وابستہ ہو کر ہی ہونی ہے اور انشاءاللہ تعالیٰ یہی ایک جماعت ہے…

خطبہ جمعہ سیدنا حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ 18؍جنوری 2008ء

قرآن کریم کا کوئی بھی حکم لے لیں اس میں حکمت ہے۔ ان احکامات کی بڑی لمبی تفصیل ہے۔ اگر مومن ان احکامات کو سامنے رکھے اور ان کی حکمت پر غور کرے تو جہاں ہر ایک کی اپنی عقل اور دانائی میں اضافہ ہوتاہے وہاں معاشرے میں بھی علم و حکمت پھیلنے سے محبت…

خطبہ جمعہ سیدنا حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ 11؍جنوری 2008ء

کوئی کتاب علاوہ قرآن کریم کے یہ دعویٰ نہیں کر سکتی کہ اس کا لفظ لفظ الہامی شکل میں قائم ہے۔ قرآ ن کریم میں تحریف کرنے کی کوششیں کرنے والے کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے۔ اس کتاب کی حفاظت اور اس شریعت کی حفاظت اللہ تعالیٰ اپنے خاص بندوں کے ذریعہ سے فرماتا رہتا…

خطبہ جمعہ سیدنا حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ 04؍جنوری 2008ء

وقف جدید حضرت خلیفۃ المسیح الثانیؓ کی آخری تحریک تھی۔ اس تحریک کو اب 50سال مکمل ہو گئے ہیں۔ خلافت کی پہلی صدی کے آخری سال کا اختتام اس الٰہی تحریک کے اعلان سے ہو رہاہے۔ اس لحاظ سے بھی وقف جدید کی اہمیت ہے۔ جماعتی نظام اور ناصرات واطفال کی ذیلی تنظیمیں بھی اس…

خطبہ جمعہ سیدنا حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ 28؍دسمبر 2007ء

اللہ تعالیٰ اپنے انبیاء اور ان کی جماعتوں کی سچائی ثابت کرنے کے لئے نشانات بھیجتا ہے۔ اس قسم کے بے شمار واقعات کا قرآن کریم میں پہلے انبیاء کے حوالے سے ذکر ہے۔ نشان دو قسم کے ہوتے ہیں۔ 1۔ نشان تخویف و تعذیب جن کو قہری نشان بھی کہہ سکتے ہیں۔ 2۔ نشان…

خطبہ جمعہ سیدنا حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ 21؍دسمبر 2007ء

حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اپنی نسل میں جس عظیم رسول کے مبعوث ہونے کی دعا کی تھی اس میں خصوصیت سے اس کے لئے چار چیزیں اللہ تعالیٰ سے مانگی تھیں۔ سب سے پہلی بات یَتْلُوْا عَلَیْہِمْ اٰیٰتِکَ کے ضمن میں لفظ آیۃ کے مختلف معانی کے حوالہ سے پُرمعارف تشریحات اور اس دعا…

خطبہ جمعہ سیدنا حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ 14؍دسمبر 2007ء

آنحضرتﷺ کا ہر عمل، ہر نصیحت، ہر بات، ہر لفظ اپنے اندر حکمت لئے ہوئے ہے۔ آنحضرتﷺ کی حیات طیبہ سے آپ کے مختلف پُرحکمت فیصلوں اور ارشادات کی روشن مثالوں کا تذکرہ بعض دفعہ بڑی معمولی باتیں دوسروں کی ٹھوکر کا باعث بن جاتی ہیں توایسی صورت میں وضاحت کرکے شکوک کودور کرنے کی…

خطبہ جمعہ سیدنا حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ 7؍دسمبر 2007ء

علوم آسمانی اور اسرار قرآنی کی واقفیت کے لئے تقویٰ پہلی شرط ہے۔ پھر کیونکر ممکن ہو سکتا ہے کہ بے ایمان، شریر، خبیث النفس، ارضی خواہشوں کے اسیر اِن سے بہرہ ور ہوں۔ اہل لغت اور مفسرین کے حوالہ سے لفظ ’’الحکیم‘‘کے مختلف معانی کا بیان اور اللہ تعالیٰ کی صفت حکیم کی پُرحکمت…

خطبہ جمعہ سیدنا حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ 30؍نومبر 2007ء

جماعت احمدیہ کے قیام کا مقصد نیکی اور تقویٰ اور خدا تعالیٰ کی وحدانیت کا ادراک اپنے اندر پیدا کرنا، اس کے قیام کے لئے عملی تصویر بننا اور دنیا میں بھی اس کو قائم کرناہے۔ ہماری کامیابی، ہماری ترقی چاہے انفرادی ہو، چاہے اجتماعی ہو، اس کا راز معبود حقیقی کی عباد ت میں…

خطبہ جمعہ سیدنا حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ 23؍نومبر 2007ء

آج کل چاہے وہ حکمران ہیں یا سیاستدان ہیں یاکوئی بھی ہے خدا سے زیادہ ان کو خوف اُن لوگوں کا ہے جو مذہب کے نام پر فساد پیدا کرتے ہیں اور ہرحکومت انہیں خوش کرنے کی کوشش کرتی ہے۔ یہ سارے فساد جوملک میں ہو رہے ہیں اورآفات بھی جو آرہی ہیں اگر غور…

خطبہ جمعہ سیدنا حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ 16؍نومبر 2007ء

خدا تعالیٰ پر ایمان کا دعویٰ کرکے اپنے آپ کو مسلمان کہلوا کر پھر کمزوروں کے حقوق ادا نہ کرنا اور معاشرے کے امن کو برباد کرنا قابل گرفت ہے۔ ہمیشہ یتیموں کی ضرورتوں کا خیال رکھو اور خاص طورپر جو دین کی خاطر جان قربان کرتے ہیں ان کا تو بہت زیادہ خیال رکھنا…

خطبہ جمعہ سیدنا حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ 09؍نومبر 2007ء

حکیم اور عزیز خدا سے تعلق جوڑ کراور اس کے حکموں پر عمل کرکے ہمارے اندر بھی حکمت اور دانائی پیدا ہوگی۔ ایک مومن اپنے ضرورت مند بھائیوں کی ضرورت کے لئے، دینی ضروریات کے لئے، غلبۂ اسلام کے لئے جو مال خرچ کرتا ہے وہ دراصل اللہ تعالیٰ سے یہ سودا کررہا ہوتا ہے…

خطبہ جمعہ سیدنا حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ 02؍نومبر 2007ء

خوش قسمت ہیں ہم احمدی جن کے دلوں کو خداتعالیٰ نے اپنے پیارے مسیح کی محبت میں سرشار کیا ہوا ہے۔ جب تک ہم اس محبت کی آبیاری اوراپنے ایمان میں ترقی کی کوشش اللہ کے آگے جھکتے ہوئے، اپنے نیک اعمال بجا لاتے ہوئے اور اپنے آنکھ کے پانی سے کرتے رہیں گے، ہم…