بڑھ گیا ظلم جور و جفا آجکل – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 20؍نومبر 2006ء میں شامل اشاعت مکرم مبارک احمد ظفر صاحب کی نظم ’’دست دعا‘‘ سے انتخاب پیش ہے: بڑھ گیا ظلم جور و جفا آجکل آنے کو ہے زمیں پہ خدا آجکل ماہ تاباں کو دنیا بھی دیکھے گی اب کر رہا ہے کوئی رتجگا آجکل وہ دعا استجاب کا رنگ لائے […]

مامور زمانہ کی توہین کا انجام

ماہنامہ ’’تشحیذالاذہان‘‘ ربوہ جولائی2006ء میں مکرم شیخ مبارک احمد صاحب کی ایک تحریر (مرسلہ: مکرم ندیم احمد صاحب وسیم) شائع ہوئی ہے جس میں ایک ایسے شخص کے بدانجام کا ذکر ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی شان میں گستاخی کا مرتکب ہوا تھا۔ ٹانگا (تنزانیہ کی بندرگاہ) کی سٹریٹ 5 پر کچھ […]

نبوت ختم ہے تجھ پر ، رسالت ختم ہے تجھ پر – نعت

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 17؍جون 2006ء میں مکرمہ ارشاد عرشی ملک صاحبہ کی ایک خوبصورت طویل نعت شائع ہوئی ہے جس میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: نبوت ختم ہے تجھ پر ، رسالت ختم ہے تجھ پر ترا دیں ارفع و اعلیٰ ، شریعت ختم ہے تجھ پر خدا خود نعت لکھتا ہے تری قرآن […]

ولبر رائٹ اور اُروائل رائٹ

ماہنامہ ’’تشحیذالاذہان‘‘ ربوہ جولائی 2006ء میں ہوائی جہاز ایجاد کرنے والے دو امریکی بھائیوں ولبرا رائٹ اور اُروائل رائٹ کے بارہ میں ایک معلوماتی مضمون شامل اشاعت ہے۔ ولبررائٹ انڈیانا میں اور اس کا چھوٹا بھائی اروائل رائٹ، اوھایو کے قصبے ڈیٹن میں پیدا ہوا تھا۔ دونوں کو بچپن میں پتنگ اڑانے کا اور پرندے […]

محترم عبدالجلیل عشرت صاحب اور ان کے خاندانی حالات

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ، 25، 26اور 28 اگست 2006ء میں محترم عبدالجلیل عشرت صاحب اور اُن کے تفصیلی خاندانی حالات اُن کے بیٹے مکرم محمود احمد ملک صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہیں۔ آپ لکھتے ہیں کہ اباجان محترم عشرت صاحب کے پڑدادا دھرمکوٹ رندھاوا (ضلع گورداسپورر) سے نقل مکانی کرکے بٹالہ منتقل ہوئے تھے۔ […]

محترم مولانا محمد احمد جلیل صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 18 ستمبر 2006ء میں شامل اشاعت ایک مضمون میں پروفیسر ڈاکٹر پرویز پروازی صاحب نے اپنے سسر محترم مولانا محمد احمد جلیل صاحب کا تفصیلی ذکرخیر کیا ہے۔ محترم مولانا صاحب کے بارہ میں ایک مضمون قبل ازیں ہفت روزہ ’’الفضل انٹرنیشنل‘‘ 26؍جنوری 2007ء کے ڈائجسٹ کی زینت بن چکا ہے۔ محترم […]

اُس دلربا کی چاہت محسوس کرکے دیکھو – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 23؍اگست 2006ء میں شائع ہونے والی مکرم ڈاکٹر عبدالکریم خالد صاحب کی ایک نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: اُس دلربا کی چاہت محسوس کرکے دیکھو اے واقفانِ الفت محسوس کرکے دیکھو اک چاند سا سماں ہے وہ چہرۂ مبارک اُس نور کی حلاوت محسوس کرکے دیکھو یوں تو وہ آدمی […]

شمالی روشنیاں (Aurora / Northern Lights)

ماہنامہ ’’خالد‘‘ ربوہ اگست 2006ء میں مکرم آر۔ایس۔ بھٹی صاحب کے قلم سے شمالی روشنیوں (اروہ را) کے بارہ میں ایک معلوماتی مضمون شامل اشاعت ہے۔ ان روشنیوں کو عام طور پر ناردرن یا آرکٹک (Arctic) لائٹس کہا جاتا ہے۔ اروہ را ایک طبیعاتی نظریہ ہے جو کہ عموماً زمین سے 50 سے 200 میل […]

نہ سکون و چین ان کو آرام تک نہ پہنچے – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 5؍اگست 2006ء میں مکرم مبارک احمد ظفر صاحب کی نظم ’’دائرۂ بیعت کے حصار میں‘‘ شائع ہوئی ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: نہ سکون و چین ان کو آرام تک نہ پہنچے وہ جو روح افزا سایۂ امام تک نہ پہنچے نہ ڈراؤ آگ سے کہ یہ غلام […]

محترم سردار سلطان علی خان صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 30؍ستمبر2006ء میں مکرم قریشی محمد اسلم صاحب کا مضمون شامل اشاعت ہے جس میں وہ اپنے والد محترم سردار سلطان علی خان صاحب کا ذکر خیر کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ آپ 1900ء میں سردار نجو خان قریشی صدیقی کے ہاں پیدا ہوئے۔ یہ موضع کنوئیاں (پونچھ) کا انتہائی خوشحال گھرانہ تھا۔ […]

سائے میں فضلوں کے تیرے مَیں ہوا بابرگ و بار – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 11؍جولائی 2006ء میں مکرم اے آر بدر صاحب کی ایک نظم شامل اشاعت ہے جو حضرت مسیح موعودؑ کے کلام پر تضمین ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: سائے میں فضلوں کے تیرے مَیں ہوا بابرگ و بار باغ میں تیری محبت کے ملے شیریں ثمار میرے آنے سے […]

اور مسجد تعمیر ہوگئی

ماہنامہ ’’تشحیذ الاذہان‘‘ اگست 2006ء میں حضرت مولوی محمد حسین صاحبؓ سبز پگڑی والے کا بیان فرمودہ ایک واقعہ (مرسلہ: مکرم انصر حسین صاحب ) شائع ہوا ہے۔ آپؓ بیان فرماتے ہیں کہ :نگلہ گھنو میں جہاں ہم نماز پڑھتے تھے وہ دُور سے چوپال ہی معلوم ہوتی تھی۔ ایک دن میرے دل میں خیال […]

نعمتیں مولا کی ہم کر ہی نہیں سکتے شمار – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 3؍جولائی 2006ء میں مکرمہ امۃالباری ناصر صاحبہ کی ایک نظم شائع ہوئی ہے جس میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: نعمتیں مولا کی ہم کر ہی نہیں سکتے شمار ہم پہ بارش کی طرح لطف و کرم اترے ہیں یہ جو منزل ہے یہ انعام ہے خیرات نہیں آگ اور خون کے […]

اعزاز

٭ مکرم طاہر محمود صاحب آف ربوہ ابن مکرم چودھری فضل احمد صاحب مرحوم ایڈووکیٹ نے انٹرمیڈیٹ 2006ء آرٹس گروپ میں فیصل آباد بورڈ میں اوّل آکر طلائی تمغہ حاصل کیا ہے۔ ٭ مکرم سرفراز احمد صاحب آف ربوہ ان مکرم سردار محمد صاحب سیالکوٹ نے انٹرمیڈیٹ 2006ء میں آرٹس گروپ میں فیصل آباد بورڈ […]

معجزانہ الٰہی حفاظت کے نظارے

ماہنامہ ’’تشحیذالاذہان‘‘ جون 2006ء میں معجزانہ الٰہی حفاظت کے ایسے واقعات (مرسلہ:انصر حسین صاحب) شائع کئے گئے ہیں جو مکرم مولوی محمد صدیق صاحب گورداسپوری نے بیان کئے ہیں۔ آپ لکھتے ہیں کہ : ٭ دسمبر 1958ء میں منروویا (لائبیریا) میں قیام کے دوران میرے اہل وعیال بھی میرے ساتھ تھے۔ احمدیہ مرکز لکڑی کی […]

حضرت میاں محمد حیات صاحب ؓ

ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ ربوہ اکتوبر 2006ء میں مکرم غلام مصباح بلوچ صاحب کے قلم سے حضرت میاں محمد حیات صاحبؓ کا ذکر خیر شامل اشاعت ہے۔ حضرت میاں محمد حیات صاحب ولد نظام الدین صاحب موضع چک جانی ضلع جہلم میں قریباً 1864ء میں پیدا ہوئے۔ تعلیم حاصل کرکے ریلوے پولیس میںملازم ہوگئے۔ 1892-93ء میں آپ […]

سیرالیون کے احمدیوں کی بے مثال قربانیاں

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 13؍ستمبر 2006ء میں مکرم م مولانا محمد صدیق امرتسری صاحب مرحوم کے قلم سے سیرالیون کے چند احمدیوں کی بے مثال قربانیوں کا تذکرہ شامل اشاعت ہے۔ سیرالیون کے شہر کینیما (Kenema) سے بیس میل کے فاصلہ پر Nagowa ریاست میں ایک گاؤں Manokotohun میں ایک افریقن معلم پاہارون کے ذریعہ 1942ء […]

دوستو! بہرِ خدا وقت کی قیمت سمجھو – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 28؍جون 2006ء میں ’’وقت کی قدر‘‘ کے عنوان سے مکرم محمد صدیق امرتسری صاحب کا کلام شامل اشاعت ہے۔ اس میں سے چند اشعار ہدیۂ قارئین ہیں: دوستو! بہرِ خدا وقت کی قیمت سمجھو وقت کی قدر کرو ، وقت غنیمت سمجھو وقت گزرا ہوا لوٹا نہیں سکتا کوئی کھوکے اک بار […]

مکرم طیب عرفان صاحب لسکانی بلوچ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 11؍ستمبر 2006ء میں مکرم منور احمد بلوچ صاحب کے قلم سے مکرم طیب عرفان صاحب لسکانی بلوچ آف ڈیرہ غازیخان کا مختصر ذکرخیر شامل اشاعت ہے۔ مکرم خان محمد لسکانی صاحب سابق امیر ضلع ڈیرہ غازی خان کے بیٹے طیب عرفان صاحب کے ساتھ میرا رابطہ کم و بیش 25سال پر محیط […]

ایک طعنہ جو موجب ہدایت بن گیا

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 3؍اگست2006ء میں مکرم راجہ محمد مرزا خان صاحب کا ایک ایمان افروز واقعہ شائع ہوا ہے۔ آپ بیان کرتے ہیں کہ قریباً بارہ برس کی عمر میں مَیں اپنے گاؤں (موضع عادو وال ضلع جہلم) کے کھیتوں میں کچھ لڑکوں کے ہمراہ اپنے مویشی چرا رہا تھا ۔ ہم لڑکوں نے باہم […]

محترمہ امۃالحفیظ صاحبہ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 7؍جولائی 2006ء میں مکرم محمد فہیم ملک صاحب اپنی اہلیہ مکرمہ امۃالحفیظ صاحبہ (مس قاضی) کا ذکر خیر کرتے ہوئے لکھتے کہ مرحومہ مکرم قاضی عبدالمجید صاحب کی بیٹی تھیں۔ 1956ء میں پنجاب یونیورسٹی سے جغرافیہ میں ایم۔اے کرکے ایک سال کنیئرڈ کالج لاہور میں پڑھایا اور پھر 1969ء تک جامعہ نصرت […]

کچھ بے کلی بھی دل کی چھپائی نہ جاسکی – قادیان

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 27 مارچ 2006ء میں شائع ہونے والی مکرم ضیاء اللہ مبشر صاحب کی ایک نظم سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے۔ یہ نظم حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ کے دورۂ قادیان کے موقع پر کہی گئی۔ کچھ بے کلی بھی دل کی چھپائی نہ جاسکی کچھ لب پہ دل کی بات بھی […]

سمندر کی گہرائیوں میں

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 25؍ستمبر 2006ء میں مکرم پروفیسر طاہر احمد نسیم صاحب کا ایک معلوماتی مضمون شائع ہوا ہے جس میں سمندر کی گہرائیوں میں انسانی جسم پر اثرات پر سیرحاصل روشنی ڈالی گئی ہے۔ پانی چونکہ ہوا کی نسبت بہت زیادہ کثیف ہوتا ہے اس لئے اس کے اندر تیرنے والی چیزوں پر اس […]

ڈوبے ہوئے ہیں شور قیامت میں خشک و تر – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 7؍جون 2006ء میں مکرم عبدالمنان ناہید صاحب کی ایک طویل نظم بعنوان ’’وہ اک صدا‘‘ شائع ہوئی ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب پیش ہے: ڈوبے ہوئے ہیں شور قیامت میں خشک و تر آماجگاہِ دیو ہلاکت ہیں بام و دَر ابلیس نعرہ زن ہے جو کرنا ہے کر گزر افسانہ ہائے […]

محترم سیٹھ محمد اسحق صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 7؍جولائی 2006ء میں مکرم سلیم شاہجہانپوری صاحب کا مضمون شائع ہوا ہے جس میں مختصراً محترم سیٹھ محمد اسحق صاحب آف نوابشاہ کا ذکرخیر کیا گیا ہے۔ مکرم سیٹھ محمد اسحق صاحب 1928ء میں سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ صرف پرائمری کرکے کاروبار میں اپنے والد محترم سیٹھ محمد دین صاحب کے ہمراہ […]

یہ واقفین زندگی بڑے ہی سخت جان ہیں – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 6؍جون 2006ء میں ’’واقفین زندگی‘‘ کے عنوان سے مکرم عبدالحمید خان شوق صاحب کی نظم شائع ہوئی ہے جس میں سے چند اشعار پیش ہیں: یہ واقفین زندگی بڑے ہی سخت جان ہیں ہزار مشکلات میں بھی حوصلے کی کان ہیں عبادتوں ریاضتوں میں رات دن لگے ہوئے یہ دیندار ، متقی […]