حضرت سعد بن ربیع رضی اللہ عنہ

حضرت سعدؓ بن ربیع بن عمرو بن ابی زھیر کا تعلق انصاری قبیلہ خزرج سے تھا۔ 13نبوی میں بیعت عقبہ ثانیہ میں شامل ہوکر اسلام قبول کیا۔ اس وقت جو بارہ اشخاص نقیب بنائے گئے، آپؓ بھی ان میں شامل تھے۔ آپؓ کو اپنے قبیلہ بنوثعلبہ کا نقیب مقرر کیا گیا۔ حضرت عبداللہ بن رواحہ…

امّ المومنین حضرت امّ سلمیٰؓ

ماہنامہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ کینیڈا جلسہ سالانہ نمبر 2001ء میں امّ المومنین حضرت امّ سلمیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی سیرت کے متعلق مکرمہ عطیہ شریف صاحبہ کا ایک مختصر مضمون شامل اشاعت ہے۔ حضرت امّ سلمہؓ کا تعلق قریش کے خاندان محزوم سے تھا۔ آپؓ کے والد ابوامیہ اپنے قبیلہ کے رئیس تھے اور بہت…

ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہؓ

حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی سیرۃ پر ایک مضمون مکرم صوفی محمد اسحاق صاحب کے قلم سے ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ ربوہ اپریل 2001ء میں شامل اشاعت ہے۔ حضرت عائشہؓ کا رخصتانہ نو برس کی عمر میں ہوا جس کے بعد نو سال آپؓ نے آنحضورﷺ کے عقد زوجیت میں گزارے۔ سایۂ نبوی میں…

اصحاب رسولﷺ کا مثالی انقلاب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ کے سالانہ نمبر1999ء میں شامل اشاعت مکرم مولانا دوست محمد شاہد صاحب کے ایک تفصیلی مضمون میں صحابہ رسولؐ کے مثالی انقلاب اور شاندار فتوحات کا ذکر ہے۔ حضرت مسیح موعودؑ فرماتے ہیں: ’’یہ صرف نبی کریمﷺ کی تربیت اور قرآن شریف کی کامل تعلیم کا نتیجہ تھا کہ ایک طرف اس…

اصحاب رسولؐ کی باہمی محبت و اخوت

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ کے سالانہ نمبر1999ء میں شامل اشاعت مکرم نصراللہ خان ناصر صاحب کے ایک تفصیلی مضمون میں صحابہ رسولؐ کی باہمی محبت و اخوت اور ایثار کا ذکر ہے۔ قرآن کریم عربوں کی اسلام سے پہلی اور بعد کی حالت کا نقشہ یوں کھینچتا ہے کہ تم ایک دوسرے کے دشمن تھے مگر…

صحابۂ رسولﷺ کی بے مثال اور ناقابل فراموش قربانیاں

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ کے سالانہ نمبر1999ء میں مکرم ابوالفاتح صاحب کے قلم سے ایک تفصیلی مضمون میں ایمان کی خاطر صحابہ رسولؐ کی بے مثال اور ناقابل فراموش قربانیوں کا بیان ہے۔ حضرت ابوبکر صدیقؓ نے کفار مکہ کے مظالم سے تنگ آکر جب ہجرت کا ارادہ کیا تو مکہ کے ایک رئیس ابن الدغنہ…

حضرت عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ

ہفت روزہ ’’سیرروحانی‘‘ 8 تا 14؍جون 2000ء میں حضرت عثمان بن مظعون کے بارہ میں ایک مضمون شامل اشاعت ہے۔ آپؓ کی کنیت ابوسائب تھی، والدہ کا نام سخیلہ تھا۔ آپؓ بہت ابتداء میں اسلام لائے۔ پہلے حبشہ کی طرف ہجرت کی لیکن قریش مکہ کے اسلام لانے کی افواہ سن کر واپس تشریف لائے۔…

صحابہؓ رسول کی مالی قربانیوں کے نمونے

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ کے سالانہ نمبر1999ء میں شامل اشاعت مکرم عبدالسمیع خان صاحب کے ایک تفصیلی مضمون میں صحابہ رسولؐ کے شاندار ایثار اور بے مثال مالی قربانیوں کا ذکر ہے۔ قرآن کریم نے انفاق مال کے ساتھ بہترین اور پسندیدہ مال کی شرط لگائی ہے۔ اسی طرح انفاق فی سبیل اللہ دو طرح سے…

صحابہ رسولؐ کا عشق قرآن

بہت سے صحابہؓ نے قرآن کریم حفظ کر رکھا تھا اور قرآن اُن کی روح کی غذا تھی۔ روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ کے سالانہ نمبر1999ء میں مکرم عبدالقدیر قمر صاحب کے قلم سے ایک مضمون میں صحابہ رسولؐ کے عشق قرآنؐ کا بیان ہے۔ صحابہ قرآن کریم کا بے حد ادب کرتے۔ حضرت مصعبؓ بن سعد…

صحابہؓ کا تعلق باللہ اور ذوق عبادت

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ کے سالانہ نمبر1999ء میں مکرم عبدالستار خان صاحب کے قلم سے ایک تفصیلی مضمون میں صحابہ رسولؐ کے تعلق باللہ، ذوق عبادت اور دلگداز دعاؤں کا بیان ہے۔ صحابہ کرام نے توحید باری تعالیٰ کی خاطر المناک مشکلات کو برداشت کیا، مال اور اولاد کی قربانیاں دیں، وطن سے بے وطن کئے…

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ کا سالانہ نمبر1999ء

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ نے اپنے سالانہ نمبر 1999ء کا انتساب صحابہ رسولﷺ کے نام کیا ہے۔ نہایت عمدہ مضامین اس شمارہ کی زینت ہیں اور صحابہ کرام کے روشن کردار کے ہر پہلو کو اجاگر کرنے کی کامیاب کوشش کی گئی ہے۔ آنحضرتﷺ نے فرمایا: میرے صحابہ کے دل میں اللہ ہی اللہ ہے۔ انہیں…

حضرت عامرؓ بن فہیرہ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 23؍اگست 1999ء میں صحابی رسولؐ حضرت عامرؓ بن فہیرہ کے بارہ میں ایک مضمون مکرم غلام مصباح بلوچ صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ آپؓ کا نام عامر اور کنیت ابو عمرو تھی۔ آپؓ سیاہ فام حبشی تھے اور طفیل بن عبداللہ کے غلام تھے۔ آپؓ کو اسلام کے ابتدائی تین…

حضرت عبداللہ بن عمروؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 6؍دسمبر 1999ء میں حضرت عبداللہؓ بن عمرو بن حرام کے بارہ میں مکرم غلام مصباح بلوچ صاحب کا ایک مضمون شامل اشاعت ہے۔ آپؓ کی کنیت ابوجابر تھی جو آپؓ کے بیٹے اور مشہور صحابی حضرت جابر بن عبداللہؓ کے نام پر تھی۔ آپ انصار میں سے تھے اور قبیلہ خزرج کی…

حضرت سعدؓ بن معاذ

حضرت سعد بن معاذؓ کی کنیت ابوعمرو تھی اور سیدالاوس لقب تھا۔ آپؓ قبیلہ اوس کے ایک حصہ بنو عبدالاشہل کے رئیس تھے۔ آپؓ کے والد نے ایام جاہلیت میں وفات پائی جبکہ والدہ ایمان لائیں اور حضرت سعدؓ کی وفات کے بعد بھی کافی عرصہ تک زندہ رہیں۔ حضرت سعدؓ کے بارہ میں ایک…

عاشقانِ محمد مصطفیٰ ﷺ

حضرت اقدس محمد مصطفیٰ ﷺ کو جو قوت جذب ودیعت کی گئی تھی اور جو حسن و جمال آپ کو بخشا گیا تھا وہ ہر سعید فطرت سلیم القلب کو اپنی طرف کھینچتا تھا۔ ایسے متعدد واقعات کے حوالہ سے ماہنامہ ’’خالد‘‘ ستمبر 1999ء میں ایک مضمون شامل اشاعت ہے جسے مکرم شبیر احمد ثاقب…

حضرت عکاشہؓ بن محصن

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 25؍ستمبر 1999ء میں حضرت عکاشہ بن محصنؓ کے بارہ میں ایک مضمون مکرم محمد اشرف کاہلوں صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ ایک بار آنحضرتﷺ نے ایک مجلس میں فرمایا کہ میری امّت میں سے ستر ہزار لوگ بغیر حساب کتاب کے جنت میں جائیں گے۔ اس پر عکاشہؓ نے حضورؐ…

شیر خدا حضرت علی مرتضیٰ رضی اللہ عنہ

ماہنامہ ’’خالد‘‘ ربوہ اپریل و جولائی 1999ء میں حضرت علی مرتضیٰ رضی اللہ عنہ کی سیرۃ و سوانح پر ایک تفصیلی مضمون مکرم فرید احمد نوید صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ حضرت علیؓ بن ابو طالب کی کنیت ابوالحسن اور ابو تراب تھی اور آپؓ آنحضورﷺ کے چچازاد بھائی تھے، بچپن ہی سے…

حضرت سلمان فارسیؓ

قبولِ اسلام کی توفیق پانے والے پہلے ایرانی شخص حضرت سلمان فارسیؓ تھے۔ آنحضورﷺ نے آپؓ کو غیرعرب ہونے کے باوجود اپنے اہل بیت میں شامل فرمایا اور ایک موقع پر آپؓ کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر فرمایا کہ جب ایمان ثریا پر چلاجائے گا تو سلمان کی قوم میں سے ایک شخص ایمان…

صحابہؓ رسولؐ اور ذکرِ الٰہی

حضرت معاویہؓ نے ایک دفعہ مسجد نبوی میں کچھ لوگوں کو حلقہ بناکر بیٹھے ہوئے دیکھا۔ آپؓ نے پوچھا تو انہوں نے جواب دیا کہ ہم ذکر الٰہی کے لئے بیٹھے ہیں۔ آپؓ نے کہا کہ ایک بار آنحضرتﷺ مسجد میں تشریف لائے اور اپنے کچھ صحابہؓ کو حلقہ باندھے بیٹھے ہوئے دیکھا۔ آپؐ نے…

عہدنبوی کے افریقن مسلمان

عربوں کے افریقہ کے ساتھ تجارتی روابط زمانہ قدیم سے چلے آ رہے ہیں۔ ایک دفعہ جب مکہ میں قحط کے آثار تھے تو اہل حبشہ کے ایک تجارتی قافلہ کو مکہ کے بدقماش لوگوں نے لُوٹنے کی کوشش کی تو چند معززین نے مداخلت کرکے قافلہ کو بچایا۔ جب اس واقعہ کی اطلاع شاہ…

ذُوالنُّورَین – حضرت عثمان رضی اللہ عنہ

سیدنا حضرت عثمان غنی ؓ کے بارہ میں ایک مضمون مکرم فرید احمد نوید صاحب کے قلم سے ماہنامہ ’’خالد‘‘ مارچ 1999ء کی زینت ہے۔ حضرت عثمانؓ اپنے دوست ابوبکرؓ سے ملنے اتفاقاً اُن کے گھر کی طرف آ نکلے اور بے تکلّفانہ ماحول میں گفتگو کا سلسلہ جاری ہوا تو اچانک موضوعِ بحث حضرت…

حضرت ابو عبیدہ بن الجراح رضی اللہ عنہ

امین الامّت حضرت ابو عبیدہ عامر بن عبداللہ بن الجراح ابتدائی دور میں اسلام قبول کرنے والے اور عشرہ مبشرہ میں شامل ہیں۔ روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 25؍فروری 1999ء میں آپؓ کی سیرۃ و سوانح کا تفصیلی بیان مکرم ظہور احمد صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ جن مسلمانوں نے دوسری مرتبہ حبشہ کی جانب…

سیدنا حضرت ابوبکر صدیقؓ

عبداللہ بن عثمان کو یہ خبر شام سے واپس آتے ہوئے ایک سفر کے دوران ملی کہ اُن کے بچپن کے دوست محمدؐ نے دعویٰ نبوت کردیا ہے۔ چنانچہ جونہی عبداللہ مکہ پہنچے تو جلدی سے اپنے دوست کے پاس پہنچے اور پوچھا کہ کیا واقعی آپؐ نے نبوت کا دعویٰ کیا ہے؟ اللہ کے…

اطاعت کے روح پرور نظارے

حضرت اقدس مسیح موعودؑ اپنے آقا حضرت محمد مصطفی ﷺ کے صحابہؓ کی ارفع شان کو بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں:- ’’آنحضورﷺ کے فیض اور صحبت اور تربیت سے اُن پر وہ اثر ہوا … گویا بشریت کا چولہ اتار کر مظہراللہ ہوگئے تھے اور اُن کی حالت فرشتوں کی سی ہوگئی تھی جو یفعلون…

حضرت مصعبؓ بن عمیر

حضرت مصعبؓ قریش کے قبیلہ بنو عبدالدار کے ایک انتہائی شریف و نجیب گھرانے میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد محترم مکہ کے انتہائی متموّل اور عزت و شرافت میں ممتاز حیثیت کے مالک تھے۔ والدہ خناس بن مالک بھی بڑی مالدار اور بارعب تھیں اور اپنے بیٹے سے انتہائی شفقت سے پیش آتیں گویا…

حضرت ابوبکر صدیقؓ کا بلند مقام اور آپؓ کا عشق رسولﷺ

آنحضورﷺ نے اپنی وفات سے کچھ عرصہ قبل صحابہؓ کی ایک مجلس میں یہ ذکر فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے ایک بندے کو یہ اختیار دیا تھا کہ وہ چاہے تو دنیا میں اَور زندگی بسر کرلے اور چاہے تو اپنے ربّ کے حضور چلا آئے، خدا کے اُس بندے نے اپنے خدا کے…