محترم بابا محمد اسمٰعیل صاحب

ہفت روزہ ’’بدر‘‘ قادیان 8جون2004 ء میں مکرم حکیم بدرالدین عامل صاحب کے قلم سے بعض درویشانِ قادیان کا ذکر خیر شامل اشاعت ہے۔ آپ مکرم محمد عبداللہ صاحب کے فرزند تھے اور آزادی سے قبل دفتر بیت المال صدر انجمن احمدیہ قادیان میں مددگار کارکن تھے۔ آپ ان کارکنان میں سے تھے جنہیں قادیان…

بابا مستری محمد اسمٰعیل صاحب (سر پیڑ)

ہفت روزہ ’’بدر‘‘ قادیان 8جون2004ء میں مکرم حکیم بدرالدین عامل صاحب کے قلم سے بعض درویشانِ قادیان کا ذکر خیر شامل اشاعت ہے۔ پہلے محترم بابا جی کے بیٹے مستری محمد احمد صاحب 16 نومبر1947 ء کو قادیان میں درویشوں میں شامل ہوئے۔ ابتدا میں پروگرام تھا کہ ہر دو ماہ بعد افراد بدل جایا…

مکرم بہادر خان صاحب

ہفت روزہ ’’بدر‘‘ قادیان16 نومبر 2004 ء میں مکرم حکیم چوہدری بدرالدین عامل بھٹہ نے چند درویشانِ قادیان کا مختصر ذکر خیرتحریر کیا ہے۔ مکرم بہادر خان صاحب مکرم شادی خانصاحب (ضلع سرگودھا) کے بیٹے تھے۔ فوج میں ملازمت کے دوران مکرم کیپٹن شیرولی صاحب کے ساتھ بطور اردلی متعین تھے۔ جب کیپٹن صاحب ریٹائرڈ…

مکرم نور محمد صاحب پونچھی

ہفت روزہ ’’بدر‘‘ قادیان16 نومبر 2004 ء میں مکرم حکیم چوہدری بدرالدین عامل بھٹہ نے چند درویشانِ قادیان کا مختصر ذکر خیرتحریر کیا ہے۔ مکرم نور محمد صاحب پونچھی مکرم فضل احمد صاحب ضلع ہزارہ کشمیر کے بیٹے تھے اور درزی کا کام جانتے تھے۔ جنگ عظیم دوم میں فوج میں بھرتی ہوئی اور جنگ…

مکرم چوہدری سردار محمد صاحب

ہفت روزہ ’’بدر‘‘ قادیان16 نومبر 2004 ء میں مکرم حکیم چوہدری بدرالدین عامل بھٹہ نے چند درویشانِ قادیان کا مختصر ذکر خیرتحریر کیا ہے۔ مکرم چوہدری سردار محمد صاحب مکرم محمد عبداللہ صاحب کے بیٹے تھے اور 15؍نومبر 1947ء کو قادیان ٹھہرنے والے ابتدائی درویشوں میں سے تھے۔ آپ بٹالہ کے پاس ایک گاؤں ونجواں…

محترم چودھری منظور احمد منیر چیمہ صاحب

ہفت روزہ ’’بدر‘‘ قادیان16 نومبر 2004 ء میں مکرم حکیم چوہدری بدرالدین عامل بھٹہ نے چند درویشانِ قادیان کا مختصر ذکر خیرتحریر کیا ہے۔ محترم چودھری منظور احمد منیر چیمہ صاحب 15؍نومبر 1947ء کو قادیان میں ٹھہرنے والے ابتدائی 313 درویشان میں سے تھے۔ بنیادی طور پر آپ کا گھرانہ ’’ستارپور چیمہ‘‘ ضلع سیالکوٹ کا…

داستان درویش بزبان درویش

محترم بشیر احمد مہار صاحب ضلع سیالکوٹ کے ایک گاؤں میں محترم حاجی خدا بخش صاحب کے ہاں پیدا ہوئے۔ رسالہ ’’مشکوٰۃ‘‘ قادیان جون 2004ء میں آپ نے اپنی زندگی کے بعض حالات اور درویشی کے ابتدائی زمانہ پر اختصار سے روشنی ڈالی ہے۔ آپ بیان کرتے ہیں کہ مَیں اپنے گاؤں میں ساتویں تک…

حضرت ڈاکٹر عطرالدین صاحبؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 13؍مئی 2004ء میں حضرت ڈاکٹر عطرالدین صاحبؓ کا ذکر خیر مکرم سہیل احمد ثاقب بسرا صاحب کے قلم سے شائع ہوا ہے۔ حضرت ڈاکٹر عطرالدین صاحبؓ قصبہ چھمال ضلع گورداسپور میں 1888ء میں پیدا ہوئے۔ آپ اپنے بڑے بھائی منشی گوہر علی کے ساتھ رہتے تھے چونکہ وہ مدرس تھے اس لئے…

مکرم مولانا محمد حفیظ صاحب بقاپوری

روزنامہ الفضل ربوہ 12؍مئی 2004ء میں مکرمہ امتہ الباری قمر صاحبہ اپنے والد مکرم مولانا محمد حفیظ بقاپوری صاحب کا ذکر خیر کرتے ہوئے رقمطراز ہیں کہ آپ حضرت مولوی محمد ابراہیم بقاپوری صاحبؓ کے بھتیجے تھے۔ 1947ء میں حفاظت مرکز کے لئے خود کو پیش کیا۔ بعد میں حضرت مصلح موعود ؓ نے ازراہ…

مکرم ماسٹر محمد ابراہیم صاحب

محترم ماسٹر محمد ابراہیم صاحب حضرت میاں فضل کریم صاحبؓ آف گوجرنوالہ کے دوسرے بیٹے تھے۔ 1974ء میں آپ کراچی میں اپنے بڑے بھائی کے ساتھ کام کرتے تھے جب حضرت مصلح موعودؓ نے نوجوانوں کو مرکز کی حفاظت کے لئے دو دو ماہ وقف کرنے تلقین فرمائی جس پر آپ نے بھی لبیک کہا…

داستانِ درویش بزبان درویش از محترم مولانا عبدالقادر صاحب دہلوی

مجلس خدام الاحمدیہ بھارت کے رسالہ مشکوٰۃ نومبر 2003ء میں درویشِ قادیان محترم مولانا عبدالقادر صاحب دہلوی ابن حضرت ڈاکٹر عبدالرحیم صاحبؓ نے اپنے حالات بیان کئے ہیں۔ آپ لکھتے ہیں کہ حضرت مسیح موعودؑ کے دعویٰ کی خبر دہلی پہنچی تو میرے والد صاحب کے نانا حضرت محمد اسماعیل صاحبؓ اور ماموں حضرت عبدالعزیز…

داستان درویش از مکرم چودھری محمود احمد عارف صاحب

ماہنامہ ’’مشکوٰۃ‘‘ قادیان ستمبر،اکتوبر 2003ء میں مکرم چودھری محمود احمد صاحب عارف درویش نائب ناظم وقف جدید بیرون (و سابق ناظر بیت المال) کی خودنوشت داستان شائع ہوئی ہے۔ آپ بیان کرتے ہیں کہ خاکسار 1925ء میں ضلع شیخوپورہ کے گاؤں موضع نواں کوٹ میں محترم میاں شیر محمد صاحب کے ہاں پیدا ہوئے جنہیں…

مکرم مولانا بشیر احمد صاحب مبشر دہلوی

ہفت روزہ ’’بدر‘‘ قادیان 30؍مارچ 2000ء میں محترم مولانا بشیر احمد صاحب فاضل دہلوی کا ذکر خیر مکرم مولانا حکیم محمد دین صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ تقسیم ہند کے بعد محترم مولانا بشیر احمد دہلوی صاحب مبلغ انچارج دہلی مقرر ہوئے۔ 1947ء میں قادیان میں جلسہ سالانہ مقامی طور پر ہی منعقد…

مستری محمد دین صاحب

ہفت روزہ ’’بدر‘‘ قادیان 6؍ستمبر 2001ء میں مکرم مستری محمد دین صاحب درویش کا ذکر خیر کرتے ہوئے مکرم حکیم بدرالدین عامل صاحب رقمطراز ہیں کہ آپ حضرت میاں عمر دین صاحبؓ کے ہاں موضع سیکھواں میں 1920ء میں پیدا ہوئے۔ پرائمری تک تعلیم پائی پھر قادیان میں معماری کا کام سیکھا۔ 1939ء میں حضرت…

حضرت حاجی محمد الدین صاحب تہالویؓ

حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے صحابی اور درویش قادیان حضرت حاجی محمد الدین صاحب تہالویؓ کا ذکر خیر ماہنامہ ’’مصباح‘‘ جنوری 2000ء میں آپ کی نواسی مکرمہ صائمہ مریم صاحبہ کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ آپؓ 1886ء میں پیدا ہوئے۔ 1903ء میں حضرت مسیح موعودؑ کے سفر جہلم کے موقع پر پہلی…

چند بزرگوں کا ذکرخیر

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 15؍اپریل 1999ء میں حضرت شیخ محمد احمد مظہر صاحب کے قلم سے سلسلہ کے چند بزرگوں کا ذکر خیر ایک پرانی اشاعت سے منقول ہے۔ محترم چودھری نذیر احمد خادم صاحب باجوہ ایڈووکیٹ آپ 21؍دسمبر 1964ء کوایک برات کے ساتھ سرگودھا سے سیالکوٹ واپس جا رہے تھے کہ آپ کی کار سیالکوٹ…

احمدیہ ہسپتال قادیان

تقسیم ہند کے بعد سے نور ہسپتال اگرچہ جماعت کی ملکیت میں تو ہے لیکن سرکاری ہسپتال کے طور پر کام کر رہا ہے۔ 1947ء میں یہ ہسپتال جماعت کے قبضے سے نکل گیا تھا اور اس کا سامان لوٹ لیا گیا تھا یا تباہ کردیا گیا تھا۔ حتی کہ فرسٹ ایڈ کا سامان بھی…

محترم پی-محمد کینانور صاحب درویش قادیان

ایک درویش کی یادگذشت تقسیم ملک کے وقت جب حضرت مصلح موعودؓ نے یہ تحریک فرمائی کہ حفاظت مرکز قادیان کے لئے ہر جماعت سے دو دو نوجوان خود کو پیش کریں تو اس تحریک پر جماعت احمدیہ بمبئی کے کئی افراد نے لبیک کہا۔ چنانچہ انتخاب کے لئے قرعہ اندازی ہوئی اور کنور (کیرلہ)…

داستانِ درویش – مکرم خورشید احمد پربھاکر صاحب

مکرم خورشید احمد پربھاکر صاحب کو بھی درویشِ قادیان ہونے کی سعادت حاصل ہوئی۔ وہ بیان کرتے ہیں کہ … بیوی کی وفات کے بعد ماتم پُرسی کے ایام ختم ہوئے تو میں نے اپنی ضعیفہ مریضہ والدہ سے قادیان جانے کی اجازت مانگی۔ والدہ نے بحسرت دیکھا، ممتا کے مارے روتے ہوئے پیار دے…

قادیان میں دورِ درویشی کی ابتداء

محترم ملک صلاح الدین صاحب 1947ء کے بعد کے ابتدائی درویشان کے حالات بیان کرتے لکھتے ہیں کہ ایک لمبے عرصہ تک درویشان قادیان میں محصور ہوکر رہ گئے۔ نہ کوئی باہر جاسکتا تھا اور نہ ہی کوئی چیز باہر سے منگوائی جا سکتی تھی۔ صرف گندم ابال کر کھائی جاتی اور مرکز کی حفاظت…

محترم مرزا محمد صادق صاحب

محترم مرزا محمد صادق صاحب 1937ء میں ملٹری ٹرانسپورٹ سیکشن کوئٹہ میں ملازم تھے۔ ایک روز آپکی داہنی آنکھ میں تکلیف محسوس ہوئی۔ ملٹری ہسپتال میں ڈاکٹروں نے معائنہ کرکے بتایا کہ آنکھ میں ٹیومر ہے اور یہ آنکھ فوری طور پر نکالنی پڑے گی۔ آپ بیان کرتے ہیں کہ مجھے آنکھ نکلوانے میں تردد…

محترم محمد طفیل صاحب اور اُن کا خاندان

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 9؍جولائی2012ء میں شاملِ اشاعت اپنے مضمون میں مکرم محمد اکرم خالد صاحب نے اپنے خاندان کا تعارف پیش کیا ہے۔ مضمون نگار لکھتے ہیں کہ ہمارا گاؤں ’ننگل باغباں‘ بہشتی مقبرہ قادیان سے ملحق ہے۔ میرے والد مکرم محمد طفیل صاحب چار بھائی تھے اور نہایت سادہ مزاج لوگ تھے۔ ایک دن…

محترم شمس الدین صاحب کی مالی قربانی

تقسیم ہند کے بعد جن 313؍ درویشان نے مرکز احمدیت قادیان کی حفاظت کے لئے خود کو پیش کیا، ان میں ایک نام محترم شمس الدین صاحب کا بھی تھا جو معذور تھے اور 1918ء سے قبل کوہاٹ سے ہجرت کرکے قادیان آئے تھے۔ 1950ء میں آپ کی وفات ہوئی۔ آپ کا ذریعہ آمد سوائے…

محترم چودھری محمد عبداللہ صاحب درویش

محترم چودھری محمد عبداللہ صاحب 16؍دسمبر 1913ء کو محترم چودھری نور محمد صاحب کے ہاں پیدا ہوئے۔ ستمبر 1947ء میں حفاظت مرکز کی خاطر قادیان آئے اور پھر یہیں کے ہو رہے۔ آپ کو متعدد حیثیتوں میں( مثلاً افسر لنگر خانہ، انچارج دفتر تحریک جدید، سیکرٹری بہشتی مقبرہ، آڈیٹر، محاسب، نائب ناظر اور نائب ناظر…