حضرت عمر بن عبدالعزیزؒ کے کارنامے

خلافت راشدہ کے بعد آنحضور ﷺ کی پیشگوئی کے مطابق نیم تربیت یافتہ مسلمانوں میں جاہلی رجحانات عود کر آئے اور امت محمدیہ انتشار کا شکار ہونے لگی- 61ھ میں حضرت امام حسینؑ کی شہادت کا واقعہ رونما ہوا- حرم مقدس میں جنگ و جدل شروع ہوگیا اور حجاج کی حرم پر سنگ باری سے…

حضرت اما م عبدالرحمٰن اوزاعیؒ

شام میں فقہ اسلامی کے سب سے بڑے نمائندہ حضرت امام اوزاعیؒ ہیں جن کا اصل نام عبدالعزیز تھا جو آپؒ نے بدل کر عبدالرحمٰن رکھ لیا۔ آپؒ کا تعلق دمشق کے نواحی قصبہ الاوزاع سے ہے۔ 88ھ میں پیدا ہوئے اور اپنی تعلیم کا کچھ حصہ یمامہ میں مکمل کرکے وہیں سرکاری ملازمت میں…

ناول “فلورافلورنڈا” کے مصنف جناب عبدالحلیم شرر

حضرت خلیفۃالمسیح الاولؓ ’’مرقاۃالیقین‘‘ میں فرماتے ہیں کہ آپؓ کی دوسری بیگم صاحبہ نے ایک بار ایک عیسائی خاتون معالج سے علاج کروایا اور مذہبی بات چیت کرنے سے وہ اُس عیسائی ڈاکٹر سے بہت متاثر ہوگئیں نیز کثرت ازدواج کے مسئلہ پر اُس عیسائی عورت کے اعتراضات کا جواب بھی اچھی طرح نہ دے…

حضرت امام راغبؒ

حضرت امام راغب اصفہانی بہت بلند مقام کے حامل امام ہیں۔ آپؒ نے قرآن کریم کی خدمت کے حوالہ سے خاص نام پیدا کیا اور آپؒ کی کتاب ’’المفردات فی غریب القرآن‘‘ کو شہرتِ دوام حاصل ہوئی۔ یہ قرآن کریم کی لغت ہے اور اس کے مطالعہ سے یہ بات واضح ہو جاتی ہے کہ…

عمر خیام اور اس کی رباعیات

امیرالمومنین حضرت خلیفۃالمسیح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ نے جلسہ سالانہ قادیان کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احباب جماعت کو دنیا کی بے ثباتی اور آخرت کی تیاری کی طرف توجہ دلاتے ہوئے فرمایا تھا:- ’’عمر خیام کی رباعیات اس مضمون میں بے مثل ہیں۔ عجیب نئے نئے انداز سے باتیں کی ہیں۔ دنیا…

حضرت امام ابن تیمیہؒ

آپؒ کا نام احمد، کنیت ابوالعباس، لقب تقی الدین اور عرف ابن تیمیہ تھا۔ آپؒ 1263ء میں دمشق کے علاقہ حران میں شہاب الدین کے ہاں پیدا ہوئے جو بہت بڑے عالم اور محقق تھے۔ ابھی آپؒ چھ برس کے تھے کہ تاتاریوں نے بغداد کی اینٹ سے اینٹ بجا دی۔ اس تباہ کاری سے…

علامہ زمخشری رحمہ اللہ

آپ کا اصل نام محمود بن عمر اور کنیت ابوالقاسم ہے۔ 467ھ میں خوارزم علاقہ کی بستی زمخشر میں پیدا ہوئے۔ عرصہ دراز تک مکہ میں مقیم رہے اور بغداد سے بھی علم حاصل کیا۔ کئی بار خراسان بھی آئے۔ آپ تفسیر، حدیث، نحو، لغت اور ادب میں عدیم المثال تھے اور کوئی شخص اُس…

حضرت امام فخرالدین رازیؒ

مشہور عالم اور مفسر فخرالدین الرازی 1149ء میں بمقام ’’رے‘‘ پیدا ہوئے۔ آپؒ کا نام ابو عبداللہ محمد بن عمر بن الحسین تھا۔ آپ کے والد شہر کے خطیب تھے اور اپنی ابتدائی تعلیم اُنہی سے حاصل کرنے کے بعد آپ نے مشہور اساتذہ سے استفادہ کیا۔ پھر خوارزم چلے گئے اور معتزلہ کے خلاف…

مسند احمد بن حنبلؒ

حضرت امام احمد بن حنبل کا ذکر خیر 23؍ فروری 1996ء کے ’’الفضل انٹرنیشنل‘‘ کے اسی کالم میں کیا جاچکا ہے- روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ یکم ستمبر میں مکرم محمد احمد صاحب کے قلم سے آپؒ کی ’’مسند‘‘ پر ایک مختصر مضمون شامل اشاعت ہے- اس مسند کا شمار علماء حدیث نے حدیث کی صحیح اور…

پاک فوج کا سب سے بڑا جنرل – جنرل اختر ملک

کرنل (ر) رفیع الدین اپنی کتاب بھٹو کے آخری 323 دن صفحہ66 پر لکھتے ہیں:- ’’ایک دن پاک بھارت جنگ 1965ء کا ذکر چھڑا۔ میں نے بھٹو صاحب سے پوچھا کہ جناب آپ اس زمانہ میں وزیر خارجہ تھے۔ ہمارے فارن آفس نے اس جنگ سے پہلے یہ کیوں نہ سوچا کہ ہندوستان ہماری سرحدوں…

پاکستان کے چند قومی ہیرو میدانِ جہاد میں

ماہنامہ ’’خالد‘‘ گولڈن جوبلی نمبر میں مکرم فخرالحق شمس صاحب نے اپنے مضمون میں میدانِ جہاد میں عسکری خدمات بجالانے والے بعض احمدیوں کا تفصیلی ذکر کیا ہے: جنرل اختر حسین ملک آپ یکم اگست 1917ء کو پنڈوری ضلع اٹک میں پیدا ہوئے۔ پنجاب یونیورسٹی سے گریجویشن کیا۔ 1940ء میں مسلح افواج میں کمیشن حاصل…

ایک درویش اور عادل بادشاہ – اورنگ زیب عالمگیر

مسلمان مغل بادشاہوں نے ہندوستان پر قریباً ساڑھے تین سو سال حکومت کی لیکن مغلیہ تاریخ کے وہ بادشاہ جوپکے مسلمان تھے اور نہ صرف خود ممنوعات سے پرہیز کرتے تھے بلکہ دوسروں کو بھی باز رکھتے تھے، اورنگزیب عالمگیر تھے۔ اُنہوں نے محض مذہب کی خاطر اپنے تخت کو معرض خطر میں ڈال دیا…

حضرت شیخ عبدالقادر جیلانیؒ

سلسلہ قادریہ کے بانی حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی کا اصل نام عبدالقادر بن ابی صالح تھا۔ آپؒ کا سلسلہ نسب حضرت امام حسنؓ سے جاملتا ہے۔ آپؒ 470ھ میں جیلان میں پیدا ہوئے اور 18 سال کی عمر میں تحصیل علم کے لئے بغداد آئے اور پھر ساری عمر یہیں گزار دی۔ 561ھ میں آپ…

حضرت امام ابن تیمیہؒ

امام تقی الدین ابو العباس احمد بن شہاب الدین عبدالحلیم 661ھ میں حران میں پیدا ہوئے۔ آپؒ کے والد بھی اپنے زمانہ کے مانے ہوئے عالم اور محدّث تھے۔ آپؒ اپنے ایک دور کے جدہ کی نسبت سے ابن تیمیہ کی کنیت سے معروف ہوئے۔ آپؒ بہت دلنواز، سنجیدہ اور بارعب شخصیت کے مالک تھے…

بخاری و مسلم کا مقام و مرتبہ

ماہنامہ ’’خالد‘‘ ربوہ اپریل 1998ء میں مکرم منیر احمد جاوید صاحب کے ایک طویل مقالہ کی تلخیص مکرم احمد طاہر مرزا صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ اس مقالہ میں حدیث کی دو مستند کتب بخاری و مسلم کے مقام و مرتبہ سے متعلق متفرق آراء شامل ہیں۔ امام المحدّثین حضرت محمد بن اسماعیل…

حضرت امام مالک بن انسؒ

حضرت مالک بن انس الاصبحی کا تعلق یمن کے شاہی خاندان حمیر کی شاخ ’اصبح‘ سے تھا۔ آپ کا گھرانہ نسلاً قریشی تھا۔ آپؒ کے دادا مالک بن ابی عامر کی علمیت اور دینی خدمات مسلمہ ہیں۔ انہوں نے والی یمن کے ظلم سے تنگ آکر اپنے آبائی وطن کو خیرباد کہا اور حجاز میں…

ایک بااصول اور بامراد راہنما – محمد علی جناح

بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اپنے روشن ضمیر، شفاف کردار اور دیانت داری کی وجہ سے ایک بااصول سیاسی راہنما کے طور پر برصغیر کے افق پر چمکے۔ آپ کے بارے میں مکرم ناصر احمد صاحب طاہر کا ایک مضمون ماہنامہ ’’خالد‘‘ گولڈن جوبلی نمبر میں شامل اشاعت ہے۔ ٭ ایک دفعہ ایک…

ابو ریحان البیرونی

ابو ریحان محمد بن احمد البیرونی ایک فلسفی، مؤرخ، جغرافیہ دان، طبیب، ریاضی دان اور علمِ نجوم و فلکیات کا ماہر تھا۔ اصل وطن خوارزم تھا لیکن تحصیل علم کی خاطر دور دراز ملکوں کی سیاحت کی۔ 973ء کے لگ بھگ پیدا ہوا اور 75 سال کی عمر میں 1048ء میں وفات پائی۔ اس نے…

’امامِ اعظم‘ حضرت امام ابو حنیفہؒ

حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے حضرت امام ابوحنیفہ ؒ کے بارے میں فرمایا ’’وہ ایک بحرِ اعظم تھا اور دوسرے سب اس کی شاخیں ہیں … امام بزرگ ابوحنیفہؒ کو علاوہ کمالات علم آثارِ نبویہ کے استخراج مسائل قرآن میں یدطولیٰ تھا‘‘ ۔ حضرت امام ابو حنیفہؒ کے بارے میں مکرم ظفراللہ خان…

ابویوسف یعقوب بن اسحق الکندی

ابویوسف ایک ماہر طبیب اور فلسفہ، منطق، ریاضی، علم فلکیات، طبعیات، کیمیا، نفسیات، سیاسیات، موسیقی، شعر و ادب، صرف و نحو اور دیگر کئی علوم پر عبور رکھتے تھے۔ مغرب و مشرق میں انہیں یکساں طور پر تاریخ عالم کا عظیم ترین دانشور کہا جاتا ہے۔ آپ کا تعلق عرب قبیلہ بنوکندہ سے تھا۔ والد…

محترم شیخ امری عبیدی صاحب

محترم شیخ امری عبیدی صاحب جب دارالسلام تنزانیہ کے پہلے افریقن میئر منتخب ہوئے تو کئی اخبارات نے آپ کی تصاویر اور خبریں شائع کیں اور آپ کی قابلیتوں کو سراہا۔ ہفت روزہ Mwananchi نے 24؍جنوری 1960ء کو جو خبر شائع کی اس کا اردو ترجمہ (از مکرم محمد منور صاحب) روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 16؍جنوری…

پیراماؤنٹ چیف ناصرالدین گامانگا صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 16؍جنوری 1998ء میں مکرم مولانا محمد صدیق شاہد گورداسپوری صاحب مربی سلسلہ اپنے سیرالیون میں قیام کا ذکر کرتے ہوئے پیراماؤنٹ چیف ناصرالدین گامانگا صاحب کا بھی ذکرِ خیر کرتے ہیں جو سیرالیون کی ریاست سمبارو کے پیرامونٹ چیف تھے۔ اگرچہ آپ کے والد پیراماؤنٹ چیف عثمان گامانگا مسلمان تھے لیکن ایک…

جنرل اختر حسین ملک (ہلال جرات) کو کمانڈ سے ہٹانے کا واقعہ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 13؍اگست 2012ء میں ایک مضمون (مرتبہ: پروفیسر راجا نصراللہ خان صاحب) شامل اشاعت ہے جس میں ’فاتح چھمب‘ جنرل اخترحسین ملک کو کمان سے ہٹانے کے واقعہ کا تجزیہ کیا گیا ہے۔ ٭ پاکستان کے سینئر صحافی جناب شریف فاروق اپنی کتاب ’’پاکستان میدان جنگ میں‘‘ میں رقمطراز ہیں کہ یکم ستمبر…

بانی ٔپاکستان قائداعظم محمد علی جناح

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 13؍اگست 2012ء میں مکرم نذیر احمد سانول صاحب کے قلم سے ایک مضمون شامل اشاعت ہے جس میں بانی ٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے حالات زندگی اختصار سے بیان کئے گئے ہیں۔ محمد علی جناح کا خاندان معزز اور شریف تھا۔ جد امجد ایرانی امراء میں سے تھے جو آغا…

پروفیسر ڈاکٹر عبد السلام صاحب

ہم نے کس طرح عظمت کو آسودۂ خاک کردیا پاکستان کے اخبار ’’دی نیوز‘‘ 12 فروری 2012ء کی اشاعت میں جناب مسعو د حسن کا مضمون ’’ہم بمقابل ڈاکٹر عبدالسلام‘‘ شائع ہوا تھا۔اس میں اضافے کے طور پر برطانیہ میں پا کستان کے سابق ہائی کمشنر جناب واجد شمس الحسن کا مضمون ’’دی نیوز‘‘ میں…

اسلام بزمانۂ خلافت اور بعد از زمانہ خلافت

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 24مئی 2012ء میں حضرت مولانا عبدالرحیم نیّر صاحبؓ کی ایک تقریر، جو کسی پرانی اشاعت سے منقول ہے اور جو آپؓ نے جلسہ سالانہ قادیان کے موقع پر 26دسمبر 1939ء کو فرمائی تھی۔ اس تقریر میں اسلام کی تاریخ کے دو ادوار (یعنی خلافت اور خلافت کے بعد کے زمانہ) کا تقابلی…