پیشگوئی مصلح موعود کا سابقہ نوشتوں میں ذکر

دنیا کے تمام بڑے بڑے مذاہب تواتر کے ساتھ ایک موعود اقوام عالم کی بعثت کی خبر دیتے آئے ہیں اور اس کے متعلق بہت ساری علامات اور نشانیاں بھی بیان کی گئی ہیں جن میں سے ایک علامت اس موعود اقوام عالم کے ہاں عظیم الشّان صفات کے حامل ایک بیٹے کی ولادت بھی…

حقیقت ِاحمدی

ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ ستمبر 1995ء کے اداریہ میں حضرت مجدد الف ثانی ؒ کا ایک قول کتاب ’’مبدء و معاد‘‘ صفحہ 79 (از ادارہ مجددیہ کراچی نمبر 18) کے حوالہ سے درج ہے جس کا اردو ترجمہ یہ ہے: ’’میں ایک عجیب بات کہتا ہوں جو اس سے پہلے نہ کسی نے سنی اور نہ کسی…

حضرت سید علی ہجویریؒ (المعروف داتا گنج بخش)

حضرت سید علی ہجویری المعروف داتا گنج بخشؒ کے بارہ میں مکرم یاسر منصور احمد صاحب کا مضمون روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 26؍جنوری 1997ء کی زینت ہے۔ حضرت سید علی ہجویریؒ کا شجرہ نسب حضرت امام حسنؓ تک پہنچتا ہے۔ آپؒ کے والدین غزنی کے مضافات میں آباد تھے۔ سلطان محمود غزنویؒ کی وفات کے بعد…

حضرت الشیخ محی الدین ؒ ابن العربی

حضرت الشیخ محی الدین ؒ ابن العربی تصوف کی دنیا میں ’’شیخ اکبر‘‘ کی حیثیت سے پہچانے جاتے ہیں۔ آپؒ حاتم طائی کی نسل سے تھے۔ سپین میں اسلامی حکومت کے قیام کے بعد آپ کا گھرانہ مرسیلہؔ میں جا بسا تھا جہاں آپ 17؍رمضان 560ھ کو پیدا ہوئے۔ آپؒ کے والد نجار تھے مگر…

حضرت حافظ امام مسلمؒ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 14؍ مارچ 1996ء میں حضرت حافظ امام مسلم رحمہ اللہ تعالیٰ کے حالاتِ زندگی ایک گزشتہ شمارہ سے منقول ہیں۔ حضرت امام مسلمؒ 206ھ میں نیشاپور میں پیدا ہوئے جو محدثین کا پایہ تخت کہلاتا تھا۔ چودہ برس کی عمر سے آپؒ نے حدیث کی سماعت شروع کی اور حضرت امام احمد…

ابن بطوطہ

محمد بن عبداللہ المعروف ابن بطوطہ 24؍فروری 1304ء کو طنجہ (مراکش) میں پیدا ہوئے۔ 22 برس کی عمر میں والدین کی اجازت سے حج کے لئے روانہ ہوئے اور الجزائر، تیونس اور ٹریپولی سے ہوتے ہوئے اسکندریہ پہنچے جو نہایت خوبصورت بندرگاہ تھی اور یہاں ایک Light House بھی موجود تھا۔ یہاں کئی علماء سے…

حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی رحمۃ اللہ علیہ

سندھ کے عظیم صوفی حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی رحمۃ اللہ علیہ کے بارے میں ایک مضمون ماہنامہ ’’خالد‘‘ دسمبر 1995ء میں مکرم حبدار علی ٹوٹانی کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ شاہ بھٹائیؒ کے آباء ہرات سے سندھ میں آئے تھے جہاں آپ 1689ء میں ہالا حویلی میں پیدا ہوئے۔ بچپن سے ہی بہت عبادت…

حضرت امام احمد بن حنبل رحمۃ اللہ علیہ

عظیم محدث، مفسر اور اسلامی فقہ کے چوتھے ستون حضرت امام احمد بن حنبل رحمۃ اللہ علیہ بغداد میں پیدا ہوئے۔ آپؒ کے والد محمد بن حنبل آپ کے بچپن میں ہی وفات پاگئے تھے۔ حفظ قرآن کے بعد آپ نے کئی اساتذہ سے فیض حاصل کیا جن میں حضرت امام شافعیؒ بھی شامل ہیں۔…

حضرت امام محمد باقر رحمۃ اللہ علیہ

حضرت امام محمد باقر رحمۃ اللہ علیہ کا اصل نام محمد بن علی بن حسینؓ تھا یعنی آپؒ حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کے پوتے تھے۔ آپؒ کے والد حضرت امام زین العابدینؓ نے آپؒ کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دی۔ بارہ آئمہ میں آپؒ کا شمار پانچویں نمبر پر ہوتا ہے۔…

میجر جنرل نذیر احمد ملک صاحب

میجرجنرل نذیر احمد ملک دوالمیال ضلع چکوال میں نہایت فدائی احمدی صوبیدار فتح محمدصاحب کے ہاں پیداہوئے۔دوالمیال کے گاؤں کوجنگ عظیم میں شجاعت کا مظاہرہ کرنے پرجو توپ برٹش گورنمنٹ نے عطا کی تھی اسے سلامی دینے کیلئے لارڈبرڈوڈ جب دوالمیال آئے تو محترم نذیر ملک سے انٹرویوکیا اورآپ کو فوج میں ڈائریکٹ کمیشن دیدیا۔…

حضرت امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ

آئمہ اربعہ میں حضرت امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ کو ممتاز مقام حاصل ہے۔ آپ کا نام محمد ہے اور سلسلہ نسب ساتویں پشت پر آنحضور ﷺ سے جاملتا ہے۔ جس دن آپ کی پیدائش ہوئی اسی روز حضرت امام ابوحنیفہ کا انتقال ہوا۔ دو برس کی عمر میں والدہ کے ساتھ مکہ آگئے اور…