جابر بن حیان

دنیا کے پہلے کیمیا دان جابر بن حیان کی کنیت ابوعبداللہ اور ابوموسیٰ تھی۔ آپ کے والد کوفہ میں دواسازی کا کام کرتے تھے اور ازدؔ قبیلہ سے تعلق رکھتے تھے۔ آپ 737ء میں ایران میں مشہد کے قریب طوس کے مقام پر پیدا ہوئے جہاں آپ کے والد آئے ہوئے تھے اور اُنہیں گرفتار…

اکبرؔ الٰہ آبادی

سید اکبر حسین رضوی 15؍نومبر 1846ء کو ضلع الٰہ آباد کے قصبہ باڑہ میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد سید تفضل حسین ایک صوفی منش درویش تھے، والدہ بھی نہایت پرہیزگار تھیں۔ آپ نے عربی، فارسی اور ریاضی کی تعلیم اپنے والد سے حاصل کی۔ پھر سرکاری مدرسوں سے پندرہ برس کی عمر میں فارغ…

حضرت حکیم مولانا عبیداللہ بسملؔ صاحبؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 18؍اپریل 2002ء میں حضرت حکیم مولانا عبیداللہ بسملؔ صاحبؓ کے بارہ میں ایک تفصیلی مضمون مکرم مولانا دوست محمد شاہد صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ حضرت حکیم عبیداللہ بسمل صاحب 1852ء میں پیدا ہوئے اور 29؍ستمبر 1938ء کو آپؓ نے وفات پائی۔ آپؓ بیسویں صدی کی ایک ممتاز علمی شخصیت…

محترم ڈاکٹر عبدالسلام صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 9؍جولائی 2001ء میں محترم ڈاکٹر عبدالسلام صاحب کے بیٹے مکرم احمد سلام صاحب کے قلم سے اپنے والد کے بارہ میں ایک انگریزی مضمون کا اردو ترجمہ (از مکرم کیپٹن شمیم احمد خالد صاحب) شامل اشاعت ہے۔ مضمون نگار بیان کرتے ہیں کہ میرے والد کے ایک دوست نے مجھے بتایا کہ…

خواجہ میر دردؒ

سیدنا حضرت خلیفۃالمسیح الرابع ایدہ اللہ نے ’’اردو کلاس‘‘ میں محاوروں کا ذکر کرتے ہوئے خواجہ میر دردؒ کے بارہ میں فرمایا:- ’’میر درد بھی محاوروں کے بادشاہ ہیں، ان کی زبان ٹکسالی زبان ہے۔ وہ بہت بلند پایہ اور بہت اونچے شاعر تھے اور ان کی زبان بہت پیاری تھی۔ میر درد، حضرت اماں…

عظیم احمدی شاعر جناب عبیداللہ علیمؔ صاحب

ماہنامہ ’’خالد‘‘ ربوہ اکتوبر 1999ء میں محترم عبیداللہ علیم صاحب کی سوانح حیات اور آپ کے کلام کے حوالہ سے مکرم محمد آصف ڈار صاحب کا ایک تفصیلی مضمون شامل اشاعت ہے۔ محترم علیم صاحب 12؍جون 1939ء کو بھوپال میں محلہ چندپورہ میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد مکرم رحمت اللہ بٹ صاحب اوورسیئر تھے…

حکیم مومن خان مومنؔ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 17؍دسمبر 1999ء میں پروفیسر راجہ نصراللہ خان صاحب کے قلم سے حکیم مومن خان مومن کی سیرت و سوانح اور شاعری پر ایک مضمون شامل اشاعت ہے۔ مومن خان 1800ء میں دہلی کے کوچہ چیلاں میں پیدا ہوئے۔ حضرت ولی اللہ شاہ صاحبؒ نے نام رکھا اور کان میں اذان کہی۔ والد…

مومنؔ – ایک باکمال شاعر

حکیم مومن خان مومنؔ 1800ء میں دہلی میں حکیم غلام نبی کے ہاں پیدا ہوئے۔ اسلاف کشمیر سے ہجرت کرکے 1761ء میں دہلی وارد ہوئے تھے اور طبابت آبائی پیشہ تھی چنانچہ شاہی حکماء میں جگہ ملی۔ مومنؔ کے والد بھی حاذق طبیب اور مذہب سے گہرا لگاؤ رکھنے والے تھے۔ مومنؔ کی ابتدائی تعلیم…

جناب الطاف حسین حالیؔ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 10؍جولائی 1999ء میں اردو کے نامور شاعر جناب الطاف حسین حالیؔ کے بارہ میں ایک تفصیلی مضمون مکرمہ طلعت بشریٰ صاحبہ کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ حالیؔ 1835ء میں پانی پت میں خواجہ ایزد بخش انصاری کے ہاں پیدا ہوئے۔ بادشاہ غیاث الدین بلبن کے عہد میں آپ کے ایک بزرگ…

قائد اعظم محمد علی جناح

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 24؍دسمبر 1999ء میں انسائیکلوپیڈیا قائد اعظم (شائع کردہ مقبول اکیڈمی) سے منتخب اقتباسات پیش کئے گئے ہیں۔ یہ مضمون مکرم محمد سعید احمد صاحب نے مرتب کیا ہے۔ قائد اعظم نے جس آخری سرکاری دستاویز پر دستخط ثبت کئے اُس میں اقوام متحدہ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کے لئے سر محمد…

ابن رُشد

ماہانہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ کینیڈا اکتوبر 1999ء میں عظیم مسلمان مفکر ابن رشد کے بارہ میں مکرم طارق حیدر صاحب رقمطراز ہیں کہ ابو ولید محمد ابن احمد ابن محمد ابن رشد 1128ء (520؍ہجری) میں سپین کے شہر قرطبہ میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد اور دادا اپنے دور کے مشہور قاضی تھے اور خاندان علوم…

ائمّہ حدیث و اصول حدیث

ائمّہ حدیث کی زندگی کے حالات کے مطالعہ سے اس امر کا اندازہ ہوسکتا ہے کہ حدیثوں کے مؤلف کس پایہ کے انسان تھے اور دین کے علوم کی فراہمی کے لئے جس تقویٰ، دیانت اور روحانیت کی ضرورت تھی وہ اللہ تعالیٰ نے انہیں ودیعت کی ہوئی تھی۔ یہاں یہ ذکر کرنا بھی مناسب…

حضرت امام شافعیؒ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 4؍اکتوبر 1999ء میں حضرت امام شافعیؒ کے بارہ میں ایک مضمون مکرم وارث احمد فراز صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ قبل ازیں حضرت امام شافعیؒ کا ذکر الفضل انٹرنیشنل 9؍جون 1995ء کے اسی کالم میں ہوچکا ہے۔ حضرت امام شافعیؒ کا نام محمد بن ادریس تھا اور ابو عبداللہ کنیت…

ابو ریحان البیرونی

ابوالریحان محمد بن احمد المعروف البیرونی 973ء میں خوارزم میں پیدا ہوئے اور 1050ء میں غزنی میں انتقال کرگئے۔ اُن کا نام ریاضی، جغرافیہ و تاریخ اور تکونیت کے حوالہ سے مستند تسلیم کیا جاتا ہے۔ سترہ برس کی عمر میں ہی انہوں نے ایک ایسا حلقہ ایجاد کیا جس کے نصف درجہ تک نشان…

حضرت رابعہ بصریؒ

حضرت رابعہ بصریؒ کے بارہ میں ایک مضمون ماہنامہ ’’مصباح‘‘ ستمبر 1999ء میں مکرمہ قرۃالعین صاحبہ کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ حضرت رابعہ بصریؒ 713ء سے 718ء کے درمیان پیدا ہوئیں۔ آپؒ علم و عرفان، مقام و مرتبے اور ریاضت و معرفت کے حوالہ سے ’’مریم ثانی‘‘ کہلائیں۔ جب پیدا ہوئیں تو والدین کی…

ابن الہیثم – کئی فنون کے ماہر

بصریات، ریاضی اور ہیئت کے شہرہ آفاق عالم ابن الہیثم کا مختصر ذکر مکرم مخدوم عدیل احمد صاحب کے قلم سے روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 22؍ جولائی 1999ء کی زینت ہے۔ آپ کا پورا نام ابو علی الحسن ابن الحسن البصری المصری ہے۔ آپ 965ء میں بصرہ میں پیدا ہوئے اور 1040ء میں قاہرہ میں انتقال…

حضرت امام ابن ماجہؒ

تدوین حدیث کا کام مستقل اور وسیع پیمانہ پر دوسری صدی ہجری کے آغاز میں ہوا اور تیسری صدی کے آغاز میں حضرت امام بخاریؒ نے اپنی جامع صحیح کے ذریعہ تدوین حدیث میں ایک نئے باب کا اضافہ فرمایا۔ پھر آپؒ ہی کے شاگرد حضرت امام مسلمؒ نے بخاری کے طرز تالیف پر اپنی…

امام محمد ابن حبانؒ

چوتھی صدی کے مشہور محدث ابن حبانؒ کی کنیت ابو حاتم ہے۔ نسائیؒ کے بھی شاگرد ہیں اور اپنے وطن خراسان سے مصر تک سفر کرکے ہزاروں علماء سے فیض حاصل کیا۔ علم حدیث کے علاوہ فقہ، لغت و طب اور نجوم میں بھی کامل مہارت رکھتے تھے۔ بہت سے علماء نے آپؒ کی شاگردی…

پاکستان کا بہترین سفیر ڈاکٹر عبدالسلام – پروفیسر غلام مرتضیٰ صاحب کا انٹرویو

پاکستان کے نامور سائنس دان پروفیسر غلام مرتضیٰ صاحب نے امپیریل کالج لندن سے محترم ڈاکٹر عبدالسلام صاحب کی زیر سرپرستی Ph.D. کی ڈگری حاصل کی۔ 36 سال سے وہ تدریس و تحقیق میں مصروف ہیں اور ان کے 134 تحقیقی مضامین غیرملکی اعلیٰ سائنسی جرائد میں شائع ہوچکے ہیں۔ نیز ان کی 29؍کتب ہیں…

ڈاکٹر علامہ سر محمد اقبال کا حضرت خلیفۃالمسیح الاولؓ سے تعلق

سر سید نے ایک بار کسی کو اُس کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے لکھا: ’’آپ نے تحریر فرمایا ہے کہ جاہل پڑھ کر جب ترقی کرتا ہے تو پڑھا لکھا کہلاتا ہے مگر جب اور ترقی کرتا ہے تو فلسفی بننے لگتا ہے۔ پھر ترقی کرے تو اسے صوفی بننا پڑتا ہے جب…

امیر تیمور کا دارالسلطنت ’’سمرقند‘‘

نپولین بوناپارٹ نے کہا تھا ’’اب بھی مسلمانوں میں ایسی طاقت باقی ہے کہ ایک امیر تیمور ان میں پیدا ہوئے تو پھر وہ سارے یورپ کو ہراسکتے ہیں‘‘۔ مغلیہ سلطنت کے بانی شہنشاہ تیمور 9؍اپریل 1336ء کو پیدا ہوئے اور 18؍فروری 1405ء کو وفات پائی۔ آپ کا تعلق ترکوں کے شاہی خاندان برلاس سے…

حضرت چودھری محمد ظفراللہ خانصاحبؓ

ماہنامہ ’’مصباح‘‘ اگست 1999ء میں حضرت چودھری محمد ظفراللہ خان صاحبؓ کے بعض خطوط مکرم امتہ الحفیظ جمن صاحبہ آف ہالینڈ نے نقل کرکے بھجوائے ہیں جن سے حضرت چودھری صاحب کی عظمت کردار اور اعلیٰ اخلاق کا انداز ہوتا ہے۔ مضمون نگار لکھتی ہیں کہ آپؓ نے ہمیشہ ہی میرے خط کا جواب دیا…

حضرت عبداللہ ابن المبارکؒ

حضرت عبداللہ ابن المبارک 118ہجری میں پیدا ہوئے اور ساری عمر حج، جہاد اور تجارتی سفروں میں بسر کردی۔ علم کے سمندر اور حافظ حدیث کہلاتے تھے۔ آپؒ نے فقہی مسائل، جہاد، زہد اور رقاق وغیرہ مختلف موضوعات پر بہت سی مفید کتب رقم کی ہیں۔ آپؒ کی کنیت ابوعبدالرحمان ہے۔ آپؒ کی سیرۃ کا…

محترم شیخ امری عبیدی صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 11؍دسمبر 1998ء میں مکرم عبدالحمید چودھری صاحب کے قلم سے محترم شیخ امری عبیدی صاحب کا تفصیلی ذکر خیر شامل اشاعت ہے۔ محترم شیخ امری عبیدی صاحب عالم باعمل اور صاحب رؤیا و کشوف تھے۔ آپ نے نومبر 1936ء میں مکرم شیخ مبارک احمد صاحب کے ذریعہ احمدیت قبول کی، انہی کے…

محترم ڈاکٹر سید برکات احمد صاحب

ڈاکٹر سید برکات احمد صاحب نے عربی کی تعلیم دہلی اور بغداد میں پائی۔ تاریخ عرب میں بیروت کی امریکن یونیورسٹی سے Ph.D. کی اور تہران یونیورسٹی سے فارسی لٹریچر میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی اور سڈنی یونیورسٹی آسٹریلیا سے انگریزی میں M.A. کیا۔ آپ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھارتی وفد کے…

سلطان صلاح الدین ایوبی رحمہ اللہ

صلاح الدین ایوبی وہ نامور مجاہد ہیں جن کا نام آج بھی مسلمانوں کے خون میں زندگی کی لہر دوڑا دیتا ہے- جنہوں نے اپنی فراست، شجاعت اور جنگی مہارت سے متحدہ عیسائی افواج کو شکست فاش دی- حضرت خلیفۃالمسیح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ نے ان کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا ’’صلاح الدین ایک بہت…