حضرت میاں عبدالرحمن صاحب بھیرویؓ
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 11؍ستمبر 2000ء میں حضرت میاں عبدالرحمن صاحب بھیروی ؓ کے بارہ میں ایک تفصیلی مضمون آپؓ کے پوتے مکرم محمود مجیب اصغر صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ حضرت میاں صاحب 1874ء میں پیدا ہوئے۔ آپ کا آبائی گھر اُسی گلی میں تھا جہاں حضرت خلیفۃالمسیح الاوّلؓ کا آبائی گھر بھی…
